Urooj Butt 861 Posted May 10, 2018 Posted May 10, 2018 کوئی ایسا جادو ٹونہ کر۔ مرے عشق میں وہ دیوانہ ہو۔ یوں الٹ پلٹ کر گردش کی۔ میں شمع، وہ پروانہ ہو۔ زرا دیکھ کے چال ستاروں کی۔ کوئی زائچہ کھینچ قلندر سا کوئی ایسا جنتر منتر پڑھ۔ جو کر دے بخت سکندر سا کوئی چلہ ایسا کاٹ کہ پھر۔ کوئی اسکی کاٹ نہ کر پائے ۔ کوئی ایسا دے تعویز مجھے۔ وہ مجھ پر عاشق ہو جائے۔۔ کوئی فال نکال کرشمہ گر ۔ مری راہ میں پھول گلاب آئیں۔ کوئی پانی پھوک کے دے ایسا۔ وہ پئے تو میرے خواب آئیں۔ کوئی ایسا کالا جادو کر جو جگمگ کر دے میرے دن۔ وہ کہے مبارک جلدی آ ۔ اب جیا نہ جائے تیرے بن۔ کوئی ایسی رہ پہ ڈال مجھے ۔ جس رہ سے وہ دلدار ملے۔ کوئی تسبیح دم درود بتا ۔ جسے پڑھوں تو میرا یار ملے کوئی قابو کر بے قابو جن۔ کوئی سانپ نکال پٹاری سے کوئی دھاگہ کھینچ پراندے کا کوئی منکا اکشا دھاری سے ۔ کوئی ایسا بول سکھا دے نا۔ وہ سمجھے خوش گفتار ہوں میں۔ کوئی ایسا عمل کرا مجھ سے ۔ وہ جانے ، جان نثار ہوں میں۔ کوئی ڈھونڈھ کے وہ کستوری لا۔ اسے لگے میں چاند کے جیسا ہوں ۔ جو مرضی میرے یار کی ہے۔ اسے لگے میں بالکل ویسا ہوں۔ کوئی ایسا اسم اعظم پڑھ۔ جو اشک بہا دے سجدوں میں۔ اور جیسے تیرا دعوی ہے محبوب ہو میرے قدموں میں ۔ پر عامل رک، اک بات کہوں۔ یہ قدموں والی بات ہے کیا ؟ محبوب تو ہے سر آنکھوں پر۔ مجھ پتھر کی اوقات ہے کیا۔ اور عامل سن یہ کام بدل۔ یہ کام بہت نقصان کا ہے۔ سب دھاگے اس کے ہاتھ میں ہیں۔ جو مالک کل جہان کا ہے۔ 2 Quote
Waqas Dar 7,046 Posted May 11, 2018 Posted May 11, 2018 زیست سے تنگ ہو اے داغ تو کیوں جیتے ہو جان پیاری بھی نہیں جان سے جاتے بھی نہیں 0 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
jannat malik 2,205 Posted May 15, 2018 Posted May 15, 2018 دور منزل ہے راہ گزر تم ہو____ راستہ ختم ہی نہیں ہوتا !!!! ریزہ ریزہ ہیں خواب آنکھوں میں____ کیسے کہ دوں کہ غم نہیں ہوتا !!!! کوئی شکوہ نہیں مگر مولا !!!! کیا کروں درد کم نہیں ہوتا !!!____ زندگی کے اداس لمحوں میں ____ تیری یادوں کا سائبان تو ہے !!!! تیرا احساس تیری خوشبو ہے ____ میرے اپنوں کا ایک مان تو ہے!!!! یہ چراغوں کو کیا بجھا ئیں گی ____ کہ ہوا ؤ ں میں دم نہیں ہوتا !!!! کوئی شکوہ نہیں مگر مولا ____!!!! کیا کروں درد کم نہیں ہوتا !!!! کیا کہیں کس طرح گزاری ہے ____ زندگی تجھ کو جی کر دیکھ لیا !!!! میرے زخموں کی بات کرتے ہو ____ یہ زہر ہم نے پی کر دیکھ لیا !!!! کیا کسی سے گلہ کرے کوئی ____ تو بمائل کرم نہیں ہوتا !!!! کوئی شکوہ نہیں مگر مولا ____!!!! کیاکروں درد کم نہیں ہوتا !!!!! 0 Quote 💖 Jannat Malik – Posts & FundayForum Featured Links 🌸 Jannat Malik Content 📱 WhatsApp Status Love & Sad 💔 عشق میری زیست کا حاصل 🌹 اردو Blog Entry 🖋️ Urdu Poetry Topic 🌍 Life Beyond Life ☪️ جنت کہاں ہے؟ 📌 FundayForum Community Highlights 📢 Announcements 🏆 Member Ranking / Leaderboard 👨💼 Staff Team 📜 Rules & Terms 🔒 Privacy Policy 📝 Blogs Hub ⚙️ IPS Help & Tutorials
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.