waqas dar⚙ Posted July 13, 2016 Posted July 13, 2016 شہرِ دل کی گلیوں میں شام سے بھٹکتے ہیں !چاند کے تمنائی بے قرار سودائی دل گداز تاریکی روح جاں کو ڈستی یے روح و جاں میں بستی ہے شہرِ دل کی گلیوں میں تاک شب کی بیلوں پر شبنمیں سر شکوں کی بے قرار لوگوں نے بے شمار لوگوں نے یاد گار چھوڑی ہے اتنی بات تھوڑی ہے صد ہزار باتیں تھیں حیلۂ شکیبائی صورتوں کی زیبائی قامتوں کی رعنائی ان سیاہ راتوں میں ایک بھی نہ یاد آئی جا بجا بھٹکتے ہیں کس کی راہ تکتے ہیں چاند کے تمنائی یہ نگر کبھی پہلے اس قدر نہ ویراں تھا کہنے والے کہتے ہیں قریہ نگاراں تھا خیر اپنے جینے کا یہ بھی ایک ساماں تھا آج دل میں ویرانی ابر بن کے گھر آئی آج دل کو کیا کہیے با وفا نہ ہرجائی پھر بھی لوگ دیوانے آ گئے ہیں سمجھانے اپنی وحشت دل کے بن لیے ہیں افسانے خوش خیال دنیا نے گرمیاں تو جاتی ہیں وہ رتیں بھی آتیں ہیں جب ملول راتوں میں دوستوں کی باتوں میں جی نہ چین پائے گا اور اوب جائے گا آہٹوں سے گونجے گی شہرِ دل کی پہنائی اور چاند راتوں میں چاندنی کے شیدائی ہر بہانے نکلیں گے آزمانے نکلیں گے آرزو کی گہرائی ڈھونڈنے کو رسوائی سرد سرد راتوں کو زرد چاند بخشے گا بے حساب تنہائی بے حجاب تنہائی !!!شہرِ دل کی گلیوں میں ابنِ انشاء 2
Zarnish Ali👑 Posted January 5, 2017 Posted January 5, 2017 ۔۔ﻓﺮﺽ ﮐﺮﻭ ﮨﻢ ﺍﮨﻞ ﻭﻓﺎ ﮨﻮﮞ ، ﻓﺮﺽ ﮐﺮﻭ ﺩﯾﻮﺍﻧﮯ ﮨﻮﮞ ﻓﺮﺽ ﮐﺮﻭ ﯾﮧ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺟﮭﻮﭨﯽ ﮨﻮﮞ ﺍﻓﺴﺎﻧﮯ ﮨﻮﮞ۔۔ ﺍﺑﻦ ﺍﻧﺸﺎﺀ 1
waqas dar⚙ Posted January 5, 2017 Author Posted January 5, 2017 @Zarnish Ali Bohat umdaaaa very nice 1
waqas dar⚙ Posted January 6, 2017 Author Posted January 6, 2017 اور میرے پاس کیا ہے تجھے دینے کو دیکھ کر تجھ کو روئے دیتا ہوں
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now