Urooj Butt 861 Posted September 24, 2016 Posted September 24, 2016 سنا ہے حد نظر سے آگے زندگی اب بھی مسکراتی ہے اب بھی سورج کی وہی عادت ہے گھر کے آنگن کو وہ جگاتا ہے مرمریں شوخ سی حسین کرنیں چہروں کو چوم کر اٹھاتی ہیں وہاں صبحیں بڑی توانا ہیں اور سب دن بھی خوب دانا ہیں منہ اندھیرے سفر کو جاتے ہیں روز پھر گھر میں شام ہوتی ہے وہی برگد تلے کی ہیں شامیں ایک حقہ ھے کئی ہیں سامع اب بھی فکریں گلی محلے کی باتوں باتوں میں ختم ہوتی ہیں وہی بچوں کا ہے حسیں بچپن جگنو, تتلی کی ہے وہی ان بن وہی جھریوں سی پیاری نانی ہے وہی پریوں کى اک کہانی ہے اب بھی موسم وہاں نشیلے ہیں وہی قوس قزح کے جھولے ہیں وہی بارش کی مستیاں اب بھی ٹین کی چھت پہ گنگناتی ہیں ہے سخن باکمال لوگوں کا میٹھا پن لازوال لہجوں کا سچ بھی جذبوں کی روح میں ہے شامل نہ محبت یہ آزماتی ہے اب بھی باقی ہے دوستی کا مان اب بھی رشتوں میں جان باقی ہے اب بھی جنت ہے ماں کے قدموں میں اب بھی ماں لوریاں سناتی ہے خوشبویں مٹیوں میں زندہ ہیں عکس بھی پانیوں میں ہیں باقی اب بھی تاروں کے سنگ راتوں کو چاندنی محفلیں سجاتی ہے اب بھی راتوں کو چاند کی سکھیاں اپنے چندا سے ملنے جاتی ہیں اور اک دور کھڑے سائے کو اپنی سب دھڑکنیں سناتی ہیں اب بھی سب قافلے جشن میں ہیں اب بھی سب فاصلے امن میں ہیں مسافر جا کے لوٹ آتے ہیں ان کی یادیں نہیں ستاتی ہیں چلو اب ہم بھی وہیں چلتے ہیں جہاں دل آج بھی دھڑکتے ہیں جہاں اب بھی وہ وقت ساکن ہے زندگی اب بھی مسکراتی ہے سنا ہے حد نظر سے آگے زندگی اب بھی مسکراتی ہے 2 Quote
Waqas Dar 7,036 Posted September 25, 2016 Posted September 25, 2016 Bohaaaat awalaaa @Urooj Butt very nice 1 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
ADMIN 316 Posted September 26, 2016 Posted September 26, 2016 Bohaat Khoob 0 Quote 📚 Discover More Useful Sections on FundayForum 🏠 Portal Homepage 🔥 Latest Activity Wall 🔍 Search Topics & Posts 📜 All Shayari (Urdu / Roman Urdu / English) 🖋️ Famous Urdu Poets Collection 📚 Urdu Adab Literature Section 🍲 Cooking Recipes & Pakwan Zaiqa 👗 Female Fashion Discussions 🏡 Interior Decoration Ideas 😂 Jokes & Riddles Section 👨 Male Gossip Lounge ⚙️ IPS Community Help & Tutorials 🏛️ Historical Articles Blog 📸 Public Gallery Images 🖼️ Poetry Gallery Collection 👋 Welcome & Introductions Thread 📩 Contact Support
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.