👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

Recommended Posts

Posted

سنا ہے حد نظر سے آگے
زندگی اب بھی مسکراتی ہے

اب بھی سورج کی وہی عادت ہے
گھر کے آنگن کو وہ جگاتا ہے
مرمریں شوخ سی حسین کرنیں 
چہروں کو چوم کر اٹھاتی ہیں

وہاں صبحیں بڑی توانا ہیں
اور سب دن بھی خوب دانا ہیں
منہ اندھیرے سفر کو جاتے ہیں
روز پھر گھر میں شام ہوتی ہے

وہی برگد تلے کی ہیں شامیں
ایک حقہ ھے کئی ہیں سامع
اب بھی فکریں گلی محلے کی 
باتوں باتوں میں ختم ہوتی ہیں

وہی بچوں کا ہے حسیں بچپن 
جگنو, تتلی کی ہے وہی ان بن
وہی جھریوں سی پیاری نانی ہے
وہی پریوں کى اک کہانی ہے

اب بھی موسم وہاں نشیلے ہیں 
وہی قوس قزح کے جھولے ہیں
وہی بارش کی مستیاں اب بھی
ٹین کی چھت پہ گنگناتی ہیں

ہے سخن باکمال لوگوں کا 
میٹھا پن لازوال لہجوں کا
سچ بھی جذبوں کی روح میں ہے شامل 
نہ محبت یہ آزماتی ہے 

اب بھی باقی ہے دوستی کا مان 
اب بھی رشتوں میں جان باقی ہے
اب بھی جنت ہے ماں کے قدموں میں
اب بھی ماں لوریاں سناتی ہے

خوشبویں مٹیوں میں زندہ ہیں 
عکس بھی پانیوں میں ہیں باقی 
اب بھی تاروں کے سنگ راتوں کو
چاندنی محفلیں سجاتی ہے

اب بھی راتوں کو چاند کی سکھیاں 
اپنے چندا سے ملنے جاتی ہیں 
اور اک دور کھڑے سائے کو 
اپنی سب دھڑکنیں سناتی ہیں

اب بھی سب قافلے جشن میں ہیں 
اب بھی سب فاصلے امن میں ہیں 
مسافر جا کے لوٹ آتے ہیں
ان کی یادیں نہیں ستاتی ہیں

چلو اب ہم بھی وہیں چلتے ہیں 
جہاں دل آج بھی دھڑکتے ہیں 
جہاں اب بھی وہ وقت ساکن ہے
زندگی اب بھی مسکراتی ہے

سنا ہے حد نظر سے آگے
زندگی اب بھی مسکراتی ہے 

 

FB_IMG_14683207951630068.jpg

Posted

Bohaaaat awalaaa @Urooj Butt  very nice :)  (up) 

 

Posted

THANKSSSS

Posted

Bohaat Khoob :) 

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts


×
×
  • Create New...