jannat malik👑 Posted October 24, 2016 Posted October 24, 2016 یہی وفا کا صلہ ہے تو کوئی بات نہیں یہ درد تو نے دیا ہے تو کوئی بات نہیں یہی بہت ہے کہ تم دیکھتی ہو ساحل سے کہ سفینہ ڈوب رہا ہے تو کوئی بات نہیں رکھا تھا آئینہ دل میں چھپا کے تم کو وہ گھر چھوڑ دیا ہے تو کوئی بات نہیں تم نے ہی آئینہ دل میرا بنایا تھا تم نے ہی توڑ دیا ہے تو کوئی بات نہیں بالآخر زیست کے قابل بنا ہوں میں بڑی مشکل سے پتھر دل بنا ہوں میں وہ آئے ہیں سراپائے مجسم بن کر میں گھبرا کر مجسمہ دل بنا ہوں جہاں مقتول ہی ٹھہرے ہیں مجرم یہی کچھ سوچ کے قاتل بنا ہوں میں بڑا محتاط ہوں تیری محفل میں تیری جانب سے سو غافل بنا ہوں میں میں کھا کر ٹھوکریں تیری گلیوں کی بڑا مرشد بڑا کامل بنا ہوں میں کوئی سمجھے گا کیا مجھ کو خود اپنے لیے مشکل بنا ہوں میں یہی وفا کا صلہ ہے تو کوئی بات نہیں یہ درد تو نے دیا ہے تو کوئی بات نہیں 2
Zarnish Ali👑 Posted October 24, 2016 Posted October 24, 2016 وہ چارہ گر مرے زخموں کو چھیڑنے والا دوا کو چھوڑ کے دینے لگا دعائیں مجھے 1
waqas dar⚙ Posted October 24, 2016 Posted October 24, 2016 kaaya kahooo @Jannat malik bohaaaaaaaat hi achiiiiiiiiii poetry thi seriously maza aa gaya perh ker بچھڑ جا ئیں گے ہم لیکن ہماری یاد کے جگنو تمہاری شب کے دامن میں ستارہ بن کے چمکیں گے بہت کوشش کرو گے تم کہ اب موسم جو بدلے تو ہماری یاد نہ آئے مگر ایسا نہیں ہو گا تمہارے دل کے گوشوں میں وہ یادیں جب جب پگھلیں گی کبھی تپتی دوپہروں میں ماضی کو جو سوچو گے گھڑ ی پیچھے کو دوڑھے گی تو آنکھیں بھیگ جائیں گی بچھڑ جاؤ ۔۔۔ مگر سن لو ہمارے درمیان کوئی تو ایسی بات ہو گی جسے تم یاد رکھو گے مجھے تم یاد رکھو گے 1
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now