Jump to content

Recommended Posts

Posted

میں نے کہا  وہ پیار کے رشتے نہیں رہے
کہنے لگی کہ تم بهی تو ویسے نہیں رہے۔۔
پُوچها کہاں گئے میرے یارانِ خوش خیال ؟
کہنے لگی کہ وہ بهی تمہارے نہیں رہے۔۔
گو آج تک دیا نہیں تم نے مجهے فریب
پر یہ بهی سچ ہے تم کبهی میرے نہیں رہے۔۔
بولی کُریدتے ہو تم اُس ڈهیر کو جہاں
بس راکه رہ گئی ہے   شرارے نہیں رہے۔۔
پوچها تمہیں کبهی نہیں آیا میرا خیال ؟
کیا تم کو یاد   یار پُرانے نہیں رہے ؟
کہنے لگی میں ڈهونڈتی تیرا پتہ مگر
جن پر نشاں لگے تهے  وہ نقشے نہیں رہے۔۔۔
تیرے بغیر شہرِ سُخن سنگ ہو گیا
ہونٹوں پہ اب وہ ریشمی لہجے نہیں رہے۔۔
جن سے اُتر کے آتی دبے پاؤں تیری یاد
خوابوں میں بهی وہ کاسنی زینے نہیں رہے۔۔
میں نے کہا  جو ہو سکے  کرنا ہمیں معاف
تم جیسا چاہتی تهی  ہم ایسے نہیں رہے۔۔
اب یہ تیری رضا ہے کہ جو چاہے  سو کرے
ورنہ کسی کے کیا   کہ ہم اپنے نہیں رہے

FB_IMG_1481643560233.jpg

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts
×
×
  • Create New...

Important Information

By using this site, you agree to our Terms of Use.