waqas dar⚙ Posted January 13, 2017 Posted January 13, 2017 یہ ممکن تو نہیں جو دل نے چاہا تھا وہ مل جاے کوئی امید ٹوٹے تو کیا کریں جو دیکھےخواب آنکھوں نے خقیقت وہ نہ بن پائیں ، جو قسمت ساتھ نہ دہ تو کیا کریں یہ دل جو رو رہا تو کہیں سے صبر مل جاے ہوئے جو بد گماں ہم تو کیا کریں جو دل کے پاس رہتے ہیں وہ دل کیوں توڑ جاتے ہیں، وفا کے بدلے کیوں وہ بےوفائی چھوڑ جاتے ہیں کبھی جو ہمسفر تھے اب وہی انجان لگتے ہیں، محبتوں کے وہ رشتےبھی تو بے جان لگتے ہیں خوشی کے در پہ دستک دہ رہے ہیں غم مسلسل ہی،کہیں نہ چین نہ پائیں تو کیا کریں کسی سے ہمنوائی کا صلہ ہم کو نہ مل پائے، ہوئے جو بد گمان تو ہم کیا کریں کسی کا ساتھ پانا بھی کبھی آسان نہیں ہوتا ہے، کسی کے دور جانے سے یہ دل ویران نہیں ہوتا وجہ کچھ اور بھی مل جاتی ہے دنیا میں جینے کی،کسی کی آس پہ جینا بھی تو آسان نہیں ہوتا نصیبوں میں ہی نہ لکھا ہو تو کیسے وہ مل جاے،خدا بھی روٹھ جاے تو کیا کریں یہ دل جو رو رہا ہے تو کہیں سے صبر مل جاے،ہوئے جو بد گمان ہم تو کیا کریں یہ ممکن تو نہیں جو دل نے چاہا تھا وہ مل جاے،کوئی امید ٹوٹے تو کیا کریں 4
Zarnish Ali👑 Posted January 14, 2017 Posted January 14, 2017 چلو کہیں پہ تعلق کی کوئی شکل تو ہو کسی کے دل میں کسی کی کمی غنیمت ہے 3
jannat malik👑 Posted January 14, 2017 Posted January 14, 2017 اک خواب ہے اس خواب میں کھونا بھی نہیں ہے تعبیر کے دھاگے میں پرونا بھی نہیں ہے لپٹا ہے میرے دل سے کسی خواب کی صورت وہ شخص کہ جس کو میرا ہونا بھی نہیں ہے 2
Hareem Naz👑 Posted January 15, 2017 Posted January 15, 2017 جس کی صورت اُجلی اُجلی ، من تاریک سمندر ہو ایسے یار کے پیار سے محسن، صحراؤں کے ناگ بھلے۔۔! 2
waqas dar⚙ Posted January 15, 2017 Author Posted January 15, 2017 تمہاری یاد کا موسم کبھی ہجرت نہیں کرتا یہ دل کو نوچ لیتا ہے مہینے ہوں یا ہوں سال یہ دل میں بیٹھ جاتا ہے پرانے دور کی صورت کسی سرطان کی مانند رگوں میں پھیل جاتا ہے بچھڑ کر شاخ یادوں کی محبت کے گلابوں کو ثمر ہونے نہیں دیتا کبھی رونے نہیں دیتا تمہاری یاد کا موسم کبھی ہجرت نہیں کرتا 2
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now