Jump to content

Recommended Posts

Posted

دل نے تیرے بارے میں پوچھا تو بہت رویا
وہ شخص جو پتھر تھا ٹوٹا تو بہت رویا

یہ دل کہ جدائی کے عنوان پہ برسوں سے
چپ تھا تو بہت چپ تھا رویا تو بہت رویا

آسان تو نہیں اپنی ہستی سے گزر جانا
اترا جو سمندر میں دریا تو بہت رویا

جو شخص نہ رویا تھا تپی ہوئی راہوں میں
دیوار کے سائے میں بیٹھا تو بہت رویا

اک حرف تسلی کا اک حرف محبت کا
خود اپنے لئے اس نے لکھا تو بہت رویا

پہلے بھی شکستوں پر کھائی تھی شکست اس نے
لیکن وہ تیرے ہاتھوں ہارا تو بہت رویا

جو عہد نبھانے کی دی تھی دعا اس نے
کل شام مجھے تنہا دیکھا تو بہت رویا

 

16730408_1257857177596794_7369393836024167237_n.jpg

Posted

بد نما داغ ہیں وہ عشق و محبت کے لئے

Poet: وشمہ خان وشمہ

بد نما داغ ہیں وہ عشق و محبت کے لئے

وقف کر دیتے ہیں ایماں جو تجارت کے لئے

جس کی خوشبو ے مہکتا تھا ہمارا آنگن
ہم نے کیا کیا نہ کیا اس کی رفاقت کے لئے

درد و غم، رنج و الم اور یہ ہجرت کے ستم
میں نے کیا کیا نہ سہا ہے تری الفت کے لئے

میرا محبوب اگر مجھ کو اشارہ کر دے
میں بھی میداں میں اتر جاؤں شہادت کے لئے

عشق کی بزم میں اب وشمہ کی قیمت کیا ہے
یہ تو زندہ ہے یہاں صرف ندامت کے لئے

Posted

ﮐﺘﻨﺎ ﺁﺳﺎﮞ ﺗﮭﺎ ﺗﯿﺮﮮ ﻫﺠﺮ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﻧﺎ ... ﺟﺎﻧﺎﮞ
ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﺍﮎ ﻋﻤﺮ ﻟﮕﯽ ﺟﺎﻥ ﺳﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﺟﺎﺗﮯ !!!............

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts
×
×
  • Create New...

Important Information

By using this site, you agree to our Terms of Use.