Zarnish Ali👑 Posted February 26, 2017 Posted February 26, 2017 پیام آئے ہیں اُس یارِ بے وفا کے مجھے جسے قرار نہ آیا کہیں، بُھلا کے مجھے جدائیاں ہوں تو ایسی کہ عمر بھر نہ مِلیں فریب دو تو ذرا سلسلے بڑھا کے مجھے نشے سے کم تو نہیں یادِ یار کا عالم کہ لے اڑا ہے کوئی دوش پر ہَوا کے مجھے میں خود کو بُھول چکا تھا، مگر جہاں والے اُداس چھوڑ گے آئنہ دِکھا کے مجھے تمہارے بام سے اب کم نہیں ہے رفعتِ دار جو دیکھنا ہو تو دیکھو نظر اُٹھا کے مجھے کھنچی ہُوئی ہے مِرے آنسوؤں میں اِک تصویر فراز! دیکھ رہا ہے وہ، مُسکرا کے مجھے احمد فراز 4
Zarnish Ali👑 Posted March 11, 2017 Author Posted March 11, 2017 دل بھی پاگل ہے کہ اس شخص سے وابستہ ہے جو کسی اور کا ہونے دے نہ اپنا رکھے۔ احمد فراز 4
Kainat Khan👑 Posted March 13, 2017 Posted March 13, 2017 وہ مرے بس میں یہ دنیا نہیں ہونے دیتا ۔۔۔۔۔۔۔ ورنہ ہنستی ہوئی آنکھوں کو میں رونے دیتا؟ (سلمان باسط 3
Zarnish Ali👑 Posted March 14, 2017 Author Posted March 14, 2017 جو بھی بچھڑے وہ کب ملے ہیں فرازؔ پھر بھی تو انتظار کر شاید احمد فراز 2
Zarnish Ali👑 Posted May 23, 2017 Author Posted May 23, 2017 شاعر احمد فراز دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے تو نہیں ہوتا تو ہر شے میں کمی رہتی ہے اب کے جانے کا نہیں موسمِ گر یہ شائد مسکرائیں بھی تو آنکھوں میں نمی رہتی ہے عشق عمروں کی مسافت ہے کسے کیا معلوم کب تلک ہم سفری ہم قدمی رہتی ہے کچھ دِلوں میں کبھی کھلتے نہیں چاہت کے گلاب کچھ جزیروں پہ سدا دھند جمی رہتی ہے تم بھی پاگل ہو کہ اُس شخص پہ مرتے ہو فرازؔ ایک دنیا کی نظر جس پہ جمی رہتی ہے 1
Sahrish Dar⚙ Posted May 23, 2017 Posted May 23, 2017 محبت میں حرف با حرف مجھے مانگنا نہیں آتا میں نے آدابِ دعا سے بہت آگے تجھے چاہا ہے 2
waqas dar⚙ Posted May 23, 2017 Posted May 23, 2017 ﺩﻝ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﭘﻠﭧ ﺟﺎﺅﮞ ﺁﺳﻤﺎﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻣﺰﺍﺝ ﺍﮨﻞ ﺯﻣﯿﻦ ﮐﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﺘﺎ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ 1
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now