Waqas Dar 7,046 Posted February 25, 2017 Posted February 25, 2017 کب اس کا وصال چاہیے تھا بس اک خیال چاہیے تھا کب دل کو جواب سے غرض تھی ہونٹوں کو سوال چاہیے تھا شوق اک نفس تھا اور وفا کو پاسِ مہ و سال چاہیے تھا اک چہرہِ سادہ تھا جو ہم کو بے مثل و مثال چاہیے تھا اک کرب میں ذات و زندگی میں ممکن کو مُحال چاہیے تھا میں کیا ہوں بس اک ملالِ ماضی اس شخص کو حال چاہیے تھا ہم تم جو بچھڑ گئے ہیں ہم کو کچھ دن تو ملال چاہیے تھا وہ جسم ، جمال تھا سراپا اور مجھ کو جمال چاہیے تھا وہ شوخِ رمیدہ مجھ کو اپنی بانہوں میں نڈھال چاہیے تھا تھا وہ جو کمال' شوقِ وصلت خواہش کو زوال چاہیے تھا جو لمحہ بہ لمحہ مل رہا ہے وہ سال بہ سال چاہیے تھا جون_ایلیاء 2 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Waqas Dar 7,046 Posted March 23, 2017 Author Posted March 23, 2017 بے وفا تھا تو نہیں وہ مگر ایسا بھی ہوا وہ جو اپنا تھا بہت اور کسی کا بھی ہوا تیری خوشبو بھی ترے زخم میں ملفوف ملی تجھ سے گھائل بھی ہوا اور میں اچھا بھی ہوا راہ دے دی ترے بادل کو گزرنے کے لیے ورنہ یہ دل تو تری پیاس سے صحرا بھی ہوا شکر واجب تھا اسے تیری محبت کا, سو دل تیرا یوسف بھی رہا اور زلیخا بھی ہوا بھیڑ وہ تھی تری چوکھٹ پہ طلبگاروں کی کوئی بے لمس رہا تیرا بلایا بھی ہوا میں نے تصویر بنائی تو مخاطب بھی ہوئی حرف کو ہاتھ لگایا تو وہ زندہ بھی ہوا سجدہء مرگ سے ماتھے کو اٹھایا اک روز میں ہوا خاک تو پھر خاک سے پیدا بھی ہوا جتنا اجڑا ہے کوئی شہر تمنا اے دل کبھی لگتا ہی نہ تھا اتنا بسایا بھی ہوا 1 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Zarnish Ali 7,895 Posted March 23, 2017 Posted March 23, 2017 ہو بھیگی بھیگی سڑکوں پہ میں تیرا انتظار کروں دھیرے دھیرے دل کی زمیں کو تیرے ہی نام کروں خود میں یوں کھو دوں کہ پھر نام کبھی پائوں ہولے ہولے زندگی کو اب تیرے حوالے کروں صنم رے ، صنم رے تو میرا صنم ہوا رے کرم رے ، کرم رے تیرا مجھ پہ کرم ہوا رے ہو بادلوں کی طرح ہی تو تونے مجھ پے سایا کیا ہے بارشوں کی طرح ہی تو تونے خوشیوں سے بھگایا ہے آندھیوں کی طرح ہی تو تونے ہوش کو اُڑایا ہے میرا مقدر سنوارا ہے یوں نیا سویرہ جو لایا ہے تو تیرے سنگ ہی بِتانے ہیں مجھکو میرے سارے جنم رے صنم رے ، صنم رے ( صنم رے ۔ ۔ ) تو میرا صنم ہوا رے میرے صنم رے میرا ہوا رے تیرا کرم رے مجھ پہ کرم ہوا یہ تیرا کرم رے مجھ پہ کرم ہوا یہ 1 Quote
Waqas Dar 7,046 Posted May 2, 2018 Author Posted May 2, 2018 Bohat Khooob @Zarnish Ali علاج یہ ھے کہ مجبور کر دیا جاوں وگرنہ یوں تو کسی کی نہیں سنی میں نے جون ایلیا The treatment for me is, i should be compelled Well, else i never heard anyone normally. John alia 0 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.