Jaun Elia
Joan Elia A Unique Poet of Urdu Poetry. Find out his best poetry.
Jon Elia Biography
Jon Elia. Jaun Elia (Urdu: جون ایلیا, 14 December 1931 – 8 November 2002) was a Pakistani Urdu poet, philosopher, biographer, and scholar. He was the brother of Rais Amrohvi and Syed Muhammad Taqi, who were journalists and psychoanalysts. He was fluent in Urdu, Arabic, English, Persian, Sanskrit and Hebrew.
38 topics in this forum
-
- 1 follower
- 0 replies
- 81 views
📘 Jaun Elia Poetry & Biography | Deep & Sad Urdu Shayari 📝 Famous Poetry شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی لیکن یقین سب کو دلاتا رہا ہوں میں Roman: Shayad mujhe kisi se mohabbat nahi hui ہم کہاں کے دانا تھے، کس ہنر میں یکتا تھے بے سبب ہوا غالب، دشمن آسماں اپنا 📜 Jaun Elia Biography (Roman Urdu) Jaun Elia Urdu adab ke sab se munfarid aur gehri soch rakhne wale shairon mein se ek thay. Unka asal naam Syed Hussain Sibt-e-Asghar Naqvi tha. Aap 14 December 1931 ko Amroha, India mein paida huay. Aap aik ilm o adab ke gharane se taluq rakhte thay jahan se unhein bachpan hi se ilm aur shayari ka shoq paida hua. …
Last reply by Waqas Dar, -
-
- 1 follower
- 84 replies
- 24.1k views
لہو کی آنکھ سے پڑھ میرے ضبط کی تحریر لبوں پہ لفظ نہ گن _____ کپکپاہٹیں پہچان www.fundayforum.com تیری صورت کو دیکھ کر مری جاں خود بخود دل میں پیار اٹھتا ہے ― جون ایلیا
Last reply by Waqas Dar, -
- 6 replies
- 2.2k views
زمانے بھر کو اداس کر کے خوشی کا ستیا ناس کر کے میرے رقیبوں کو خاص کر کے بہت ہی دوری سے پاس کر کے تمہیں یہ لگتا تھا جانے دیں گے ؟ سبھی کو جا کے ہماری باتیں بتاؤ گے اور بتانے دیں گے ؟ تم ہم سے ہٹ کر وصالِ ہجراں مناؤ گے اور منانے دیں گے ؟ میری نظم کو نیلام کر کے کماؤ گے اور کمانے دیں گے ؟ تو جاناں سن لو اذیتوں کا ترانہ سن لو کہ اب کوئی سا بھی حال دو تم بھلے ہی دل سے نکال دو تم کمال دو یا زوال دو تم یا میری گندی مثال دو تم میں پھر بھی جاناں ۔۔۔۔۔۔۔! میں پھر بھی جاناں ۔۔۔ پڑا ہوا ہوں ، پڑا رہوں گا گڑا ہوا ہوں ، گڑا ر…
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 2.3k views
تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو میں دل کسی سے لگا لوں اگراجازت ہو تمہارے بعد بھلا کیا ہیں وعدہ و پیماں بس اپنا وقت گنوا لوں اگر اجازت ہو تمہارے ہجر کی شب ہائے کار میں جاناں کوئی چراغ جلا لوں اگر اجازت ہو جنوں وہی ہے، وہی میں، مگر ہے شہر نیا یہاں بھی شور مچا لوں اگر اجازت ہو کسے ہے خواہشِ مرہم گری مگر پھر بھی میں اپنے زخم دکھا لوں اگر اجازت ہو تمہاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھی کچھ اپنا حال سنبھالوں اگر اجازت ہو جون ایلیا
Last reply by Urooj Butt, -
- 1 follower
- 2 replies
- 2.3k views
جون ایلیا زمانے بھر کو اداس کر کے خوشی کا ستیا ناس کر کے میرے رقیبوں کو خاص کر کے بہت ہی دوری سے پاس کر کے تمہیں یہ لگتا تھا جانے دیں گے ؟ سبھی کو جا کے ہماری باتیں بتاؤ گے اور بتانے دیں گے ؟ تم ہم سے ہٹ کر وصالِ ہجراں مناؤ گے اور منانے دیں گے ؟ میری نظم کو نیلام کر کے کماؤ گے اور کمانے دیں گے ؟ تو جاناں سن لو اذیتوں کا ترانہ سن لو کہ اب کوئی سا بھی حال دو تم بھلے ہی دل سے نکال دو تم کمال دو یا زوال دو تم یا میری گندی مثال دو تم میں پھر بھی جاناں ۔۔۔۔۔۔۔! میں پھر بھی جاناں ۔۔۔ پڑا ہوا ہوں ، پڑا رہوں گا گڑا ہوا ہوں ، گڑا رہوں گا اب ہاتھ کاٹو یا پاؤں کاٹو میں پھر بھی جاناں کھڑا رہوں گا …
Last reply by jannat malik, -
- 3 replies
- 1.5k views
ھُوں مَیں احوال فراموش مِرے ساتھ رھو آج سچ مُچ ھُوں مَیں بےہوش مِرے ساتھ رھو میری مستی کو ہے آغوشِ محبّت کی ھوَس اور نایاب ہے آغوش مِرے ساتھ رھو اے مِرے ہم نفسانِ روِش نیم شبی ھوچُکی بادہ سر جوش مِرے ساتھ رھو بس سُنے جاؤ تُمھاری ھی کہے جاؤں گا میرے یارو ہمہ تن گوش مِرے ساتھ رھو خواب کی شب کا ھُوں مَیں ھی تو بس خوش گُفتار خواب کے شہر میں خاموش مِرے ساتھ رھو کیا خبر راہ میں مُجھ سے کوئی سر ٹکرا دے ھوں گے کُچھ اور بھی مدھوش مِرے ساتھ رھو پی کے آیا تھا مَیں پھر ساتھ تمھارا بھی دیا میکشو تُم کہ ھو کم نوش مِرے ساتھ رھو وعدہء شام کا مطلب ہے سَحر کا وعدہ وہ ہے اِک وعدہ فراموش مِرے ساتھ رھو تُم مِرے ساتھ رھو مست خیالو تم کو…
Last reply by Hareem Naz, -
- 2 replies
- 1.9k views
دل کی تکلیف کم نہیں کرتے اب کوئی شکوہ ہم نہیں کرتے جان جاں تجھ کو اب تیری خاطر یاد ہم کوئی دم نہیں کرتے دوسری ہار کی ہوس ہے سو ہم کو سر تسلیم خم نہیں کرتے وہ بھی پڑھتا نہیں ہے اب دل سے ہم بھی نالے کو نم نہیں کرتے جرم میں ہم کمی کریں بھی تو کیوں تم سزا بھی تو کم نہیں کرتے جون ایلیاء
Last reply by Waqas Dar, -
- 8 replies
- 2.2k views
اک زخم بھی یاران بسمل نہیں آنے کا اک زخم بھی یاران بسمل نہیں آنے کا مقتل میں پڑے رہیے قاتل نہیں آنے کا اب کوچ کرو یارو صحرا سے کہ سنتے ہیں صحرا میں اب آئندہ محمل نہیں آنے کا واعظ کو خرابے میں اک دعوت حق دی تھی میں جان رہا تھا وہ جاہل نہیں آنے کا بنیاد جہاں پہلے جو تھی وہی اب بھی ہے یوں حشر تو یاران یک دل نہیں آنے کا بت ہے کہ خدا ہے وہ مانا ہے نہ مانوں گا اس شوخ سے جب تک میں خود مل نہیں آنے کا گر دل کی یہ محفل ہے خرچہ بھی ہو پھر دل کا باہر سے تو سامان محفل نہیں آنے کا وہ ناف پیالے سے سرمست کرے ورنہ ہو کے میں کبھی اس کا قائل نہیں آنے کا
Last reply by Waqas Dar, -
- 3 replies
- 1.9k views
کب اس کا وصال چاہیے تھا بس اک خیال چاہیے تھا کب دل کو جواب سے غرض تھی ہونٹوں کو سوال چاہیے تھا شوق اک نفس تھا اور وفا کو پاسِ مہ و سال چاہیے تھا اک چہرہِ سادہ تھا جو ہم کو بے مثل و مثال چاہیے تھا اک کرب میں ذات و زندگی میں ممکن کو مُحال چاہیے تھا میں کیا ہوں بس اک ملالِ ماضی اس شخص کو حال چاہیے تھا ہم تم جو بچھڑ گئے ہیں ہم کو کچھ دن تو ملال چاہیے تھا وہ جسم ، جمال تھا سراپا اور مجھ کو جمال چاہیے تھا وہ شوخِ رمیدہ مجھ کو اپنی بانہوں میں نڈھال چاہیے تھا تھا وہ جو کمال' شوقِ وصلت خواہش کو زوال چاہیے تھا جو لمحہ بہ لمحہ مل رہا ہے وہ سال بہ سال چاہیے تھا جون_ایلیاء
Last reply by Waqas Dar, -
- 8 replies
- 2.3k views
Ik hunar hai jo kar gaya hon mein Sab ke dil se utar gaya hon mein Kaise apni hansi ko zabt karon Sun raha hon ki ghir gaya hon mein Kya bataon ki mar nahin paata Jeeteji jab se mar gaya hon mein Ab hai bas apna samna darpaish Har kisi se guzar gaya hon mein Wahi naaz-o-ada wahi ghamze Sar-ba-sar aap par gaya hon mein Ajab ilzam hon zamane ka Ki yahan sab ke sar gaya hon mein Kabhi ḳhud tak pohanch nahin paaya Jab ki waan umar bhar gaya hon mein Tum se janan mila hon jis din se Be-tarah ḳhud se dar gaya hon mein Koo-e-janan main sog barpa hai Ki achanak sudhar gaya hon mein
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 2k views
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 2.6k views
جاؤ قرارِ بے دِلاں ! شام بخیر شب بخیر صحن ھُوادھواں دھواں !شام بخیرشب بخیر شامِ وصال ہے قریب ، صبح کمال ہے قرب پھرنہ رہیں گےسرگراں !شام بخیرشب بخیر وجد کرے گی زندگی،جسم بہ جسم،جاں بہ جاں جسم بہ جسم، جاں بہ جاں !شام بخیرشب بخیر اے میرےشوق کی اُمنگ ، میرےشباب کی ترنگ تجھ پہ شفق کاسائباں ! شام بخیر شب بخیر تُومیری شاعری میں ہے، رنگ طرازوگُل فشاں تیری بہار بے خزاں ! شام بخیر شب بخیر تیراخیال خواب خواب، خلوتِ جاں کی آب وتاب جسم جمیل و ناتواں ! شام بخیر شب بخیر ہے میرا نام ارجمند ، تیرا حصار سر بلند بانوشہرجسم وجاں ! شام بخیرشب بخیت دید سے جانِ دید تک، دل سے رُخِ امید تک کوئی نہیں ہےدرمیاں ! شام بخیر شب بخیر ھو گئ دیر جاؤ تم ، مجھ کو گلے لگاؤ تم …
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 2.5k views
Wohi Hisaab e Tamana Hai Ab Bhi Aa Jao - Joan Elia وہی حساب تمنا ہے اب بھی آ جاؤ وہی ہے سر وہی سودا ہے ، اب بھی آ جاؤ جسے گئے ہوے خود سے ایک زمانہ ہوا وہ اب بھی تم میں بھٹکتا ہے, اب بھی آ جاؤ وہ دل سے ہار گیا ہے پر اپنی دانست میں وہ شخص اب بھی یگانہ ہے, اب بھی آ جاؤ میں خود نہیں ہوں کوئی اور ہے میرے اندر جو تم کو اب بھی ترستا ہے, اب بھی آجاؤ میں یاں سے جانے ہی والا ہوں اب ، مگر اب تک وہی ہے گھر وہی حجرہ ہے ، اب بھی آ جاؤ وہی کشاکش احساس ہے با ہر لمحہ وہی ہے دل وہی دنیا ہے ،اب بھی آ جاؤ تمہیں تھا ناز بہت جس کی نام داری پر وہ سارے شہر میں رُسوا ہے اب بھی آ جاؤ یہاں سے ساتھ ہی خوابوں کے شہر …
Last reply by Waqas Dar, -
- 4 replies
- 2k views
Ganwaai kis ki tamana mein zindagi mainey... wo koun hai jisey dekha nhi kabhi mainey... tera khayal to hai par tera wajood nahi.n... tere liye to ye mehfil sajai thi mainey... tere adam ko ganwara na tha wajood mera... so apni baikh kani mein kami na ki mainey... hai meri zaat sey mansoob sad fasana_e_ishq... aur ek satar bhi ab tak nahi.n likhi mainey khud apney ashwa_o_andaaz ka shaheed hon mein... khud apni zaat sey barti hai berukhi mainey... merey hareef merey yka taziyon pey nisar... tmaam umar haleefon sey jang ki mainey... kharash_e_naghma sey seena chila hoa hai mera... fugaan k tark na ki naghma p…
Last reply by Zarnish Ali, -
- 3 replies
- 2k views
umar guzregi imtehaan mein kya daagh hi denge mujh ko daan mein kya meri har baat be asar hi rahi naqs hai kuch mere bayaan mein kya mujh ko to koi tokta bhi nahin yahi hota hai khandaan mein kya apni mehroomiyan chhupate hain hum ghareebon ki aan baan mein kya khud ko jaana juda zammane se aa gaya tha mere gumaan mein kya bolte kyun nahin mere haqq mein aable paR gaye zubaan mein kya dil kay aate hain jis ko dhyaan bohot khud bhi aata hai apne dhyaan mein kya woh mile to yeh poochhna hai mujhe ab bhi hun main teri amaan mein kya yun jo takta hai aasmaan ko tu koi rehta hai aasmaan mein kya yeh mujhe chain kyu…
Last reply by ZD Gold Fish, -
- 1 reply
- 2.2k views
Zabt kar ke hansi ko bhool geya,Main to us zakhm hi ko bhool geya, Zaat-dar-zaat hamsafar reh kar, Ajnabi ajnabi ko bhool geya, Subh tak vajh-e-jaan-kani thi jo baat, Main usay shaam hi ko bhool geya, Ehd-e-vabastagi guzaar ke main, Vajh-e-wabastagi ko bhool geya, Sab daleelen to mujh ko yaad rahin, Behss kya thi ussi ko bhool geya main, Kyun na ho naaz is zehaanat par, Ek main har kisi ko bhool geya, Sab se pur-amn waaqiya hai yeh, Aadmi aadmi ko bhool geya, Qehqaha maartay hi deewana, Har gham-e-zindagi ko bhool geya, Kya qayamat hui agar ik shakhss, Apni khush-qismati ko bhool geya, Sab buray mujh ko yaad reh…
Last reply by Momina Haseeb, -
- 0 replies
- 2.5k views
سر ہی اب پھوڑیے ندامت میں نیند آنے لگی ہے فرقت میں ہیں دلیلیں تیرے خلاف مگر سوچتا ہوں تیری حمایت میں روح نے عشق کا فریب دیا جسم کو جسم کی عداوت میں اب فقط عادتوں کی ورزش ہے روح شامل نہیں شکایت میں عشق کو درمیاں نہ لاؤ کہ میں چیختا ہوں بدن کی عسرت میں یہ کچھ آسان تو نہیں ہے کہ ہم روٹھتے اب بھی ہیں مروت میں وہ جو تعمیر ہونے والی تھی لگ گئی آگ اس عمارت میں اپنے حجرہ کا کیا بیاں کہ یہاں خون تھوکا گیا شرارت میں وہ خلا ہے کہ سوچتا ہوں میں اس سے کیا گفتگو ہو خلوت میں زندگی کس طرح بسر ہو گی دل نہیں لگ رہا محبت میں
Last reply by Waqas Dar, -
- 11 replies
- 4.7k views
خوش گذران شہر غم ، خوش گذراں گزر گئے زمزمہ خواں گزر گئے ، رقص کناں گزر گئے وادی غم کے خوش خرام ، خوش نفسان تلخ جام نغمہ زناں ، نوازناں ، نعرہ زناں گزر گئے سوختگاں کا ذکر کیا، بس یہ سمجھ کہ وہ گروہ صر صر بے اماں کے ساتھ ، دست فشاں گزر گئے زہر بہ جام ریختہ، زخم بہ کام بیختہ عشرتیان رزق غم ، نوش چکاں گزر گئے اس در نیم وا سے ہم حلقہ بہ حلقہ صف بہ صف سینہ زناں گزر گئے ، جامہ وراں گزر گئے ہم نے خدا کا رد لکھا نفی بہ نفی لا بہ لا! ہم ہی خدا گزیدگاں تم پہ گراں گزر گئے اس کی وفاکے باوجود اس کو نہ پا کے بد گماں کتنے یقیں بچھڑ گئے ، کتنے گماں گزر گئے مجمع مہ وشاں سے ہم زخم طلب کے باوجود اپنی کلاہ کج کیے ، عشوہ کناں گزر گئے خود نگران دل زدہ ، د…
Last reply by Waqas Dar, -
- 9 replies
- 2.2k views
Naam hi kya nishaN hi kya khaab O khyaal ho gaye Teri misaal de ke hum teri misaal ho gaye Saya E zaat say bhi rum, aks E sifaat se bhi rum Dasht E ghazal main aa ke dekh hum to ghazaal ho gaye Kitne hi nashsha-ha-E-zouq, kitne hi jazba-ha-E-shouq Rasm E tapaak E yaar se ru ba zawaal ho gaye Ishq hai apna paidaar, us ki wafa hai ustawaar Hum to halaak e warzish E farz E mahaal ho gaye Kaise zameeN parast the ahd E wafa ke paasdaar UR kar bulandyun meiN hum, Gard E malaal ho gaye Qurb E jamaal aur hum, Aish E wisaal aur hum ? HaaN ye hua K sakin E shahr E jamaal ho gaye Jadaa E shouq main paRa Qahat E ghubar E karwaN WaaN ke s…
Last reply by Waqas Dar, -
- 3 replies
- 1.6k views
ہم تو جیسے وہاں کے تھے ہی نہیں بےاماں تھے، اماں کے تھے ہی نہیں ہم کہ ہیں تیری داستاں یکسر ہم تیری داستاں کے تھے ہی ںہیں ان کو آندھی میں ہی بکھرنا تھا بال و پر آشیاں کے تھے ہی نہیں اب ہمارا مکان کس کا ہے؟ ہم تو اپنے مکاں کے تھے ہی نہیں ہو تیری خاکِ آستاں پہ سلام ہم تیرے آستاں کے تھے ہی نہیں ہم نے رنجش میں یہ نہیں سوچا کچھ سخن تو زباں کے تھے ہی نہیں دل نے ڈالا تھا درمیاں جن کو لوگ وہ درمیاں کے تھے ہی نہیں اس گلی نے یہ سن کے صبر کیا جانے والے یہاں کے تھے ہی نہیں جون ایلیا
Last reply by Waqas Dar, -
- 5 replies
- 1.8k views
ٹھیک ہے خود کو ہم بدلتے ہیں شکریہ مشورت کا چلتے ہیں ہو رہا ہوں میں کس طرح برباد دیکھنے والے ہاتھ ملتے ہیں کیا تکلف کریں یہ کہنے میں جو بھی خوش ہے ہم اس سے جلتے ہیں ہے اُسے دُور کا سفر درپیش ہم سنبھالے نہیں سنبھلتے ہیں تم بنو رنگ، تم بنو خوش بُو ہم تو اپنے سخن میں ڈھلتے ہیں ہے عجب فیصلے کا صحرا بھی چل نہ پڑیے تو پائوں جلتے ہیں
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 1.6k views
اب وہ گھر اک ویرانہ تھا بس ویرانہ زندہ تھا اب وہ گھر اک ویرانہ تھا بس ویرانہ زندہ تھا سب آنکھیں دم توڑ چکی تھیں اور میں تنہا زندہ تھا ساری گلی سنسان پڑی تھی باد فنا کے پہرے میں ہجر کے دالان اور آنگن میں بس اک سایہ زندہ تھا وہ جو کبوتر اس موکھے میں رہتے تھے کس دیس اڑے ایک کا نام نوازندہ تھا اور اک کا بازندہ تھا وہ دوپہر اپنی رخصت کی ایسا ویسا دھوکا تھی اپنے اندر اپنی لاش اٹھائے میں جھوٹا زندہ تھا تھیں وہ گھر راتیں بھی کہانی وعدے اور پھر دن گننا آنا تھا جانے والے کو جانے والا زندہ تھا دستک دینے والے بھی تھے دستک سننے والے بھی تھا آباد محلہ سارا ہر دروازہ زندہ تھا پیلے پتوں کو سہ پہر کی وحشت پرسا دیتی تھی آنگن میں اک اوندھے …
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 1.4k views
اے وصل کچھ یہاں نہ ہوا کچھ نہیں ہوا اس جسم کی میں جاں نہ ہوا کچھ نہیں ہوا تو آج میرے گھر میں جو مہماں ہے عید ہے تو گھر کا میزباں نہ ہوا کچھ نہیں ہوا کھولی تو ہے زبان مگر اس کی کیا بساط میں زہر کی دکاں نہ ہوا کچھ نہیں ہوا کیا ایک کاروبار تھا وہ ربط جسم و جاں کوئی بھی رائیگاں نہ ہوا کچھ نہیں ہوا کتنا جلا ہوا ہوں بس اب کیا بتاؤں میں عالم دھواں دھواں نہ ہوا کچھ نہیں ہوا دیکھا تھا جب کہ پہلے پہل اس نے آئینہ اس وقت میں وہاں نہ ہوا کچھ نہیں ہوا وہ اک جمال جلوہ فشاں ہے زمیں زمیں میں تا بہ آسماں نہ ہوا کچھ نہیں ہوا میں نے بس اک نگاہ میں طے کر لیا تجھے تو رنگ بیکراں نہ ہوا کچھ نہیں ہوا گم ہو کے جان تو مری آغوش ذات میں بے نام و بے نشاں نہ ہو…
Last reply by Waqas Dar, -
- 5 replies
- 1.7k views
فارحہ کیا بہت ضروری ہے ہرکسی شعر ساز کو پڑھنا؟ کیا مری شاعری میں کم ہے گداز؟؟ کیا کسی دل گداز کو پڑھنا یعنی میر ے سوا بھی اور کسی شاعرِ دل نواز کو پڑھنا کیا کسی اور کی ہو تم محبوب ؟؟ یوں کسی فن طراز کو پڑھنا حد ہے، خود تم کو بھی نہیں آیا اپنے قرآنِ ناز کو پڑھنا ؟؟ یعنی خود اپنے ہی کرشموں کی داستانِ دراز کو پڑھنا ٹھیک ہے گر تمھیں پسند نہیں اپنی رودادِ راز کو پڑھنا واقعی تم کو چاہیے بھی نہیں مجھ سے بے امتیاز کو پڑھنا کیوں تمھاری انا قبول کر ے؟؟ مجھ سے اک بے نیازکو پڑھنا میر ے غصے کے بعد بھی تم نے نہیں چھوڑا مجازکو پڑھنا (جون ایلیاء)
Last reply by jannat malik, -
- 5 replies
- 1.7k views
Hamare zakhm-e-tamanna puraane hogaye haiN K us gali mein gaye ab zamaane hogaye hiaN Tum apne chaahne waloN ki baat mat suniyo! Tumhaare chaahne waale diwaane hogaye haiN Wo zulf, dhup mein furqat ki ayi hai jab yad To baadal aye haiN aur shamiyaane hogaye haiN Jo apne taur se hum ne kabhi guzaare the Wo subh-o-shaam to jaise fasaane hogaye haiN Ajab mahak thi mere gul tere shabishtaaN ki So bulbuloN ke wahaaN aashiyaane hogaye haiN Hamaare baad jo aayeiN unhein mubarak ho JahaaN the kunj wahaaN kaarkhane hogaye haiN....
Last reply by Waqas Dar, -
- 4 replies
- 2.7k views
عمر گزرے گی امتحان میں کیا داغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا مری ہر بات بے اثر ہی رہی نَقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیں یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا خود کو دنیا سے مختلف جانا آگیا تھا مرے گمان میں کیا ہے نسیمِ بہار گرد آلود خاک اڑتی ہے اس مکان میں کیا یوں جو تکتا ہے آسمان کو تُو کوئی رہتا ہے آسمان میں کیا یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا ایک ہی شخص تھا جہاں میں کیا جون ایلیا
Last reply by jannat malik, -
- 4 replies
- 2k views
ضبط کر کے ہنسی کو بھول گیا میں تو اس زخم ہی کو بھول گیا ذات در ذات ہم سفر رہ کر اجنبی اجنبی کو بھول گیا صبح تک وجہ جاں کنی تھی جو بات میں اسے شام ہی کو بھول گیا عہد وابستگی گزار کے میں وجہ وابستگی کو بھول گیا سب دلیلیں تو مجھ کو یاد رہیں بحث کیا تھی اسی کو بھول گیا کیوں نہ ہو ناز اس ذہانت پر ایک میں ہر کسی کو بھول گیا سب سے پر امن واقعہ یہ ہے آدمی آدمی کو بھول گیا قہقہہ مارتے ہی دیوانہ ہر غم زندگی کو بھول گیا خواب ہا خواب جس کو چاہا تھا رنگ ہا رنگ اسی کو بھول گیا کیا قیامت ہوئی اگر اک شخص اپنی خوش قسمتی کو بھول گیا سوچ کر اس کی خلوت انجمنی واں میں اپنی کمی کو بھول گیا سب برے مجھ کو یاد رہتے ہیں جو بھلا تھا اسی کو بھول گیا ان…
Last reply by jannat malik, -
- 5 replies
- 2.9k views
سینہ دہک رہا ہو تو کیا چُپ رہے کوئی کیوں چیخ چیخ کر نہ گلا چھیل لے کوئی ثابت ہُوا سکونِ دل و جان نہیں کہیں رشتوں میں ڈھونڈتا ہے تو ڈھونڈا کرے کوئی ترکِ تعلقات تو کوئی مسئلہ نہیں یہ تو وہ راستہ ہے کہ چل پڑے کوئی دیوار جانتا تھا جسے میں، وہ دھول تھی اب مجھ کو اعتماد کی دعوت نہ دے کوئی میں خود یہ چاہتا ہوں کہ حالات ہوں خراب !!!!میرے خلاف زہر اُگلتا پھرے کوئی اے شخص اب تو مجھ کو سبھی کچھ قبول ہے !!!!یہ بھی قبول ہے کہ تجھے چھین لے کوئی ہاں ٹھیک ہے میں اپنی اَنا کا مریض ہوں آخرمیرے مزاج میں کیوں دخل دے کوئی اک شخص کر رہا ہے ابھی تک وفا کا ذکر کاش اس زباں دراز کا منہ نوچ لے کوئی۔ جون ایلیا
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 1.6k views
ایک ہی مژدہ صبح لاتی ہے دھوپ آنگن میں پھیل جاتی ہے فرش پر کاغذ اڑتے پھرتے ہیں میز پر گرد جمتی جاتی ہے سوچتا ہوں کہ اس کی یاد آخر اب کسے رات بھر جگاتی ہے سوگئے پیڑ جاگ اٹھی خوشبو زندگی خواب کیوں دکھاتی ہے آپ اپنے سے ہم سخن رہنا ہمنشیں! سانس پھول جاتی ہے کیا ستم ہے کہ اب تِری صورت غور کرنے پہ یاد آتی ہے کون اس گھر کی دیکھ بھال کرے روز ایک چیز ٹوٹ جاتی ہے جون ایلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 1.8k views
……. (جون ایلیاء) ……… لمحے کو بےوفا سمجھ لیجئے جاودانی ادا سمجھ لیجئے میری خاموشئ مسلسل کو اِک مسلسل گِلہ سمجھ لیجئے آپ سے میں نے جو کبھی نہ کہا اُس کو میرا کہا سمجھ لیجئے جس گلی میں بھی آپ رہتے ہوں واں مجھے جا بہ جا سمجھ لیجئے آپ آ جایئے قریب مرے مجھ کو مجھ سے جُدا سمجھ لیجئے جو نہ پہنچائے آپ تک مجھ کو آپ اُسے واسطہ سمجھ لیجئے نہیں جب کوئی مدعا میرا کوئی تو مدعا سمجھ لیجئے جو کبھی حالِ حال میں نہ چلے اُس کو بادِ صبا سمجھ لیجئے جو کہیں بھی نہ ہو، کبھی بھی نہ ہو آپ اُس کو خدا سمجھ لیجئے …………………
Last reply by Waqas Dar,
-
Recently Browsing 0 members
- No registered users viewing this page.
