ADMIN👑 Posted November 21, 2017 Posted November 21, 2017 صورت صبح بہاراں چمن آراستہ ہے چہرہ شاداب ہے اور پیرہن آراستہ ہے شہر آباد ہے اک زمزمہء ہجر سے اور گھر تری یاد سے اے جان من ! آراستہ ہے جیسے تیار ہے آگے کوئی ہنگامہء زیست اس طرح راہ میں باغ عدن آراستہ ہے کوئی پیغام شب وصل ہوا کیا لائی روح سرشار ہوئی ہے، بدن آراستہ ہے اے غم دوست ! تری آمد خوش رنگ کی خیر تیرے ہی دم سے یہ بزم سخن آراستہ ہے دل کے اک گوشہء خاموش میں تصویر تری پاس اک شاخ گل یاسمن آراستہ ہے رامش و رنگ سے چمکے ہے مرا خواب ایسے نیند میں جیسے کوئی انجمن آراستہ ہے اس نے سورج کی طرح ایک نظر ڈالی تھی رشتہء نور سے اب بھی کرن آراستہ ہے کیا کسی اور ستارے پہ قدم میں نے رکھا کیسی پیراستہ دنیا، زمن آراستہ ہے کیسے آئے گا زمانہ مجھے ملنے کے لیے میرے رستے میں تو دنیائے فن آراستہ ہے 1
waqas dar⚙ Posted November 21, 2017 Posted November 21, 2017 مرتی ہوئی زمیں کو بچانا پڑا مجھے بادل کی طرح دشت میں آنا پڑا مجھے وہ کر نہیں رہا تھا میری بات کا یقیں پھر یوں ہوا کہ مر کے دکھانا پڑا مجھے بھولے سے میری سمت کوئی دیکھتا نہ تھا چہرے پہ ایک زخم لگانا پڑا مجھے اس اجنبی سے ہاتھ ملانے کے واسطے محفل میں سب سے ہاتھ ملانا پڑا مجھے یادیں تھیں دفن ایسی کہ بعد از فروخت بھی اس گھر کی دیکھ بھال کو جانا پڑا مجھے اس بے وفا کی یاد دلاتا تھا بار بار کل آئینے پہ ہاتھ اٹھانا پڑا مجھے ایسے بچھڑ کے اس نے تو مر جانا تھا اس کی نظر میں خود کو گرانا پڑا مجھے
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now