waqas dar⚙ Posted January 17, 2017 Posted January 17, 2017 Mere Qaatil Ko Pukaro Ky Mai Zinda Hun Abhi میرے قاتل کو پکارو کے میں زندہ ہوں ابھی پھر سے مقتل کو سنوارو کے میں زندہ ہوں ابھی یہ شب ہجر تو ساتھی ہے میری برسوں سے جاؤ سو جاؤ ستارو کے میں زندہ ہوں ابھی یہ پریشان سے گیسو دیکھے نہیں جاتے اپنی زلفوں کو سنوارو کے میں زندہ ہوں ابھی لاکھ موجوں میں گھرا ہوں ، ابھی ڈوبا تو نہیں مجھ کو ساحل سے پکارو کے میں زندہ ہوں ابھی قبر سے آج بھی محسن کی آتی ہے صدا تم کہاں ہو میرے یارو کے میں زندہ ہوں ابھی محسن نقوی شہید
waqas dar⚙ Posted January 17, 2017 Author Posted January 17, 2017 فراقِ یار کی بارش، ملال کا موسم ہمارے شہر میں اترا کمال کا موسم وہ اک دعا میری، جو نامراد لوٹ آئی زباں سے روٹھ گیا پھر سوال کا موسم بہت دنوں سے میرے نیم وا دریچوں میں ٹھہر گیا ہے تمہارے خیال کا موسم جو بے یقیں ہو بہاریں اجڑ بھی سکتی ہیں تو آ کے دیکھ لے میرے زوال کا موسم محبتیں بھی تیری دھوپ چھاؤں جیسی ہیں کبھی یہ ہجر، کبھی یہ وصال کا موسم کوئ ملا ہی نہیں جس کو سونپتے محسنؔ ہم اپنے خواب کی خوشبو، خیال کا موسم محسنؔ نقوی
Zarnish Ali👑 Posted January 17, 2017 Posted January 17, 2017 تعزیرِ اہتمامِ چمن کون دے گیا مجھ کو گلاب جیسا کفن کون دے گیا دیکھے جو خدّوخال تو سوچا ہے بارِہا صحرا کی چاندنی کو بدن کون دے گیا میری جبیں کی ساری لکیریں تیری عطا لیکن تِری قبا کو شکن کون دے گیا تیرے ہنر میں خلقتِ خوشبو سہی مگر کانٹوں کو عمر بھر کی چبھن کون دے گیا جنگل سے پوچھتی ہے ہواؤں کی برہمی جگنو کو تیرگی میں کرن کون دے گیا کس نے بسائے آنکھ میں اشکوں کے قافلے بے گھر مسافروں کو وطن کون دے گیا تجھ سے تو ہر پَل کی مسافت کا ساتھ تھا میرے بدن کو اتنی تھکن کون دے گیا توڑا ہے کس نے نوکِ سناں پر سکوتِ صبر لب بستگی کو تابِ سخن کون دے گیا محسن وہ کائناتِ غزل ہے اُسے بھی دیکھ مجھ سے نہ پوچھ مجھ کو یہ فن کون دے گیا 3
waqas dar⚙ Posted February 12, 2017 Author Posted February 12, 2017 شہر میں کوئی نہیں جس کو دعا دی جائے سو مری عمر____ درختوں کو لگا دی جائے
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now