Hareem Naz 1,576 Posted March 14, 2017 Posted March 14, 2017 مجھے کب زندگی کی آرزو ہے مگر جب تک تمہاری جستجو ہے بہاریں ہی بہاریں ہیں چمن میں گلوں میں رنگ ہے باقی نہ بُو ہے ڈبویا ناخدا نے جو سفینہ ! ! کناروں کو اسی کی جستجو ہے جدائی کی شکایت کر رہا ہوں اسی سے جو ہمیشہ رُوبرُو ہے تیرے چہرے کی رنگت دیکھتا ہوں یہ کس کی آرزووں کا لہو ہے جسے تُو پی رہا ہے میکدے میں لہُو ہے ، وہ لہُو ہے ، وہ لہُو ہے ! تجھے اک بار کیا واصف نے دیکھا ! تجھے پھر دیکھنے کی آرزو ہے 2 Quote Mri dunia meri Maa
Zarnish Ali 7,894 Posted March 14, 2017 Posted March 14, 2017 یہ کس سے مل کے آئی ہے محبّت جو اتنی مسکراتی جا رہی ہے مبشر متین مجھے بھی اب تسلّی ہو گئی ہے سمجھ اس کو بھی آتی جا رہی ہے اِدھر میں ہوں جو بولی جا رہا ہوں اُدھر وہ ہے کہ سنتی جا رہی ہے پلٹ کر اب نہیں آئے گی واپس وہ دیکھو میری کشتی جا رہی ہے یہ کس سے مل کے آئی ہے محبّت جو اتنی مسکراتی جا رہی ہے 4 Quote
Waqas Dar 7,036 Posted March 16, 2017 Posted March 16, 2017 کئی پہنچے ترے در تک کئی دیوار تک پہنچے بس اک ہم تھے کہ تیری جستجو میں دار تک پہنچے تماشا بن گئے ، سولی چڑھے ، تلوار تک پہنچے پہنچنے والے لیکن جلوہ گاہِ یار تک پہنچے حسینوں کے یہاں انکار ہے اقرار سے پہلے نہیں کی رَمز جو سمجھے ، وہ خوئے یار تک پہنچے مقدر پر ہمیں غیروں کے اکثر رشک آتا ہے کہ ہم در تک نہ پہنچے اور وہ دربار تک پہنچے مسیحا بن گئے ، لیکن مسیحائی بھی کی تم نے ؟ کبھی بیمار کو پوچھا ؟ کبھی بیمار تک پہنچے ؟ اذیت آشنا ہونا پڑا یوں دشتِ ہستی میں مرے تلوؤں کے چھالے بڑھ کے نوکِ خار تک پہنچے جنابِ شیخ نے پیمانہ رَد کرنا نہیں سیکھا ہزاروں بار یہ توبہ سے استغفار تک پہنچے سُنا جب یہ کہ ان کی گفتگو موتی لُٹاتی ہے بھکاری بن کہ ہم بھی اُس دُرِ دُربار تک پہنچے کبھی نامہ لکھا تو خُود ہی لکھ کر ' چاک کر ڈالا کہاں کا نامہ بَر ، کیوں کوئی میرے یار تک پہنچے نرالی چال دیوانوں کی تھی راہِ تمنا میں چلے ، چل کر رُکے ، رُک کر چلے ، دلدار تک پہنچے نصیر! ایسا نہ ہو دشتِ وفا کی دھوپ سے ڈر کر مُحبت سر چھُپانے ، سایہ ِ دیوار تک پہنچے 2 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.