👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

Recommended Posts

Posted

تجھ سے بچھڑ کے ہم بھی مقدر کے ہو گئے
پھر جو بھی در ملا ہے اسی در کے ہو گئے
پھر یوں ہوا کہ اک غیر کو دل سے لگا لیا
اندر وہ نفرتیں تھیں کہ باہر کے ہو گئے
کیا لوگ تھے کہ جان سے بڑھ کر عزیز تھے
اب دل سے محو نام بھی اکثر کے ہو گئے
اے یاد یار تجھ سے کریں کیا شکایتیں 
اے درد ہجر ہم بھی تو پتھر کے ہو گئے
سمجھا رہے تھے مجھ کو سبھی ناصحان شہر
پھر رفتہ رفتہ خود اسی کافر کے ہو گئے
اب کے نہ انتظار کریں چارہ گر کا ہم
اب کے گئے تو کوئے ستم گر کے ہو گئے
روتے ہوئے اک جزیرہ جاں کو فراز تم
دیکھو تو کتنے شہر سمندر کے ہو گئے

Posted

مُسلسل ، بے منزل کے سفر میں ہوں 
تُمہارے ہی پیار کے ، سحر میں ہوں

ایسا اُجڑا کہ ، بَس نہ سکا اب تک 
دُعاؤں کی بَد دُعاؤں کے اثَر میں ہوں

لحد نہ زمیں ملی مُجھے مَر کر بھی
میں اب تک ، سفر در سفر میں ہوں

مُجھے خاک میں مِلا کر پھر سے بنا
اے چارہ گر تیرے دست ہُنر میں ہوں

اپنوں کی عنائیتیں ، غیروں کا کرم
بہار کا خزاں رسیدہ شَجر میں ہوں

Posted

بَرتے کچھ امتیاز تو انسان کم سے کم
 ہو اپنے دوستوں کی تو پہچان کم سے کم

 اہل ِغرَض کسی کے ہوئے ہیں جو ہوں مرے ؟
 اِتنا تو سوچ ، اے دل ِ نادان کم سے کم

 ہوگا یہی بہت سے بہت ، جاں سے جایٔیں گے
 رہ جا ئے گی وفا کی مگر آن کم سے کم

 چلیٔے ، معاملہ یہ کِسی سَمت تو ہوا
 کم تو ہوا یہ روز کا خلجان کم سے کم

 ایسا نہیں کہ مایہء احساس بھی نہ ہو
 اِتنے نہیں ہیں بے سرو سامان کم سے کم

 ناممکنات میں سے تو شاید نہ ہو نعیم
 آمد بہار کی نہیں آسان کم سے کم

Posted

اک تیرے سوا ہمیں کوئی زوال نہیں
یوں تو خوش ہوں بہت
مگر حال یہ ہے میرا کوئی حال نہیں

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts


×
×
  • Create New...