Urooj Butt 861 Posted November 29, 2016 Posted November 29, 2016 نگاہ پھیر کے،،،،،،،، عذرِ وصال کرتے ہیں مجھے وہ الٹی چھری سے حلال کرتے ہیں زبان قطع کرو،،،،،،،،، دل کو کیوں جلاتے ہو اِسی سے شکوہ، اسی سے سوال کرتے ہیں نہ دیکھی نبض، نہ پوچھا مزاج بھی تم نے مریضِ غم کی،،، یونہی دیکھ بھال کرتے ہیں میرے مزار کو وہ ٹھوکوں سے ٹھکرا کر فلک سے کہتے ہیں یوں پائمال کرتے ہیں پسِ فنا بھی،،،، میری روح کانپ جاتی ہے وہ روتے روتے جو آنکھوں کو لال کرتے ہیں اُدھر تو کوئی نہیں جس سے آپ ہیں مصروف اِدھر کو دیکھیے،،،،،،، ہم عرض حال کرتے ہیں یہی ہے فکر کہ ہاتھ آئے تازہ طرزِ ستم یہ کیا خیال ہے،، وہ کیا خیال کرتے ہیں وہاں فریب و دغا میں کمی کہاں توبہ ہزار چال کی،، وہ ایک چال کرتے ہیں نہیں ہے موت سے کم اک جہان کا چکر جنابِ خضر،،،،، یونہی انتقال کرتے ہیں چھری نکالی ہے مجھ پر عدو کی خاطر سے پرائے واسطے،،،،،،،،،،، گردن حلال کرتے ہیں یہاں یہ شوق، وہ نادان، مدعا باریک انھیں جواب بتا کر،،، سوال کرتے ہیں ہزار کام مزے کے ہیں داغ،،،، الفت میں جو لوگ کچھ نہیں کرتے کمال کرتے ہیں 3 Quote
Urooj Butt 861 Posted November 29, 2016 Author Posted November 29, 2016 @Zarnish Ali thanksss 1 Quote
Waqas Dar 7,036 Posted March 6, 2017 Posted March 6, 2017 wahhhhhh Bahtreeen intekhaaab @Urooj Butt 0 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.