Jump to content

Recommended Posts

Posted

آپ سے مل کے ہم کچھ بدل سے گئے، 
شعر پڑھنے لگے گنگنانے لگے
پہلے مشہور تھی اپنی سنجیدگی، 
اب تو جب دیکھئے مسکرانے لگے

ہم کو لوگوں سے ملنے کا کب شوق تھا، 
محفل آرائی کا کب ہمیں ذوق تھا
آپ کے واسطے ہم نے یہ بھی کیا، 
ملنے جلنے لگے، آنے جانے لگے

ہم نے جب آپ کی دیکھیں دلچسپیاں، 
آگئیں چند ہم میں بھی تبدیلیاں
اک مصور سے بھی ہوگئی دوستی، 
اور غزلیں بھی سننے سنانے لگے

آپ کے بارے میں پوچھ بیٹھا کوئی، 
کیا کہیں ہم سے کیا بدحواسی ہوئی
کہنے والی جو تھی بات ہو نہ سکی، 
بات جو تھی چھپانی، بتانے لگے

عشق بے گھر کرے، عشق بے در کرے، 
عشق کا سچ ہے کوئی ٹھکانا نہیں
ہم جو کل تک ٹھکانے کے تھے آدمی، 
آپ سے مل کے کیسے ٹھکانے لگے

جاوید اختر

 

IMG_20181225_005400.jpg

  • 3 weeks later...
Posted

نہ آئے تجھ کو نظر ٬ تُو مگر اُداس نہ ھو
تلاش کر ، وہ یہیں تیرے آس پاس نہ ہو

مجھے یقین نہیں ، اُس کو تیرا پاس نہ ہو
ترِا گمان نہ ھو ٬ یہ ترِا قیاس نہ ہو

وہ اور کیا کرے آخر ، اگر اُداس نہ ہو
بغیرِ عشق نہ چین آئے ، عشق راس نہ ہو

یہ کس کو لوگ لیے جا رہے ہیں کاندھوں پر
کہیں یہ شخص تمہارا وفا شناس نہ ہو

بچھڑنے والوں کو اِک دن خدا ملاتا ہے
تجھے ہماری قسم ٬ اِس قدر اُداس نہ ہو

یہ بندگی ہے ، کہ ہر حال میں ہو شکر اُس کا
ہزار کچھ ہو ، مگر کوئی ناسپاس نہ ہو

وہ ماجرا جو ہے مجنوں کے نام سے مشہور
کہیں ہمارے فسانے کا اقتباس نہ ہو

ضیائے علم و ہنر سے ہے آبروئے بشر
یہ روشنی تو ہو ، اُجلا اگر لباس نہ ہو

مزا تو جب ہے کہ ہو بات بات قند ونبات
وہ بات زہر ہے جس بات میں مٹھاس نہ ہو

ہے ایک طنز کا نشتر، دُعائے عُمرِ دراز
اُس ایک شخص کو ٬ جینے کی جس کو آس نہ ہو

نصؔیر کھیل نہیں ہے شعورِ ذات وصفات
خدا شناس کہاں وہ ٬ جو خود شناس نہ ہو

sofi kalaam.jpg

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts
×
×
  • Create New...

Important Information

By using this site, you agree to our Terms of Use.