waqas dar Posted March 7, 2016 Report Posted March 7, 2016 روگ دل کو لگا گئیں آنکھیں اک تماشا دکھا گئیں آنکھیں مل کے ان کی نگاہ جادو سے دل کو حیراں بنا گئیں آنکھیں مجھ کو دکھلا کے راہ کوچہء یار کس غضب میں پھنسا گئیں آنکھیں اس نے دیکھا تھا کس نظر سے مجھے دل میں گویا سما گئیں آنکھیں محفل یار میں بہ ذوق نگاہ لطف کیا کیا اٹھا گئیں آنکھیں حال سنتے وہ میرا کیا حسرت وہ تو کہئے سنا گئیں آنکھیں 4
waqas dar Posted March 7, 2016 Author Report Posted March 7, 2016 کسی آنکھ کو صدا دو ، کسی زلف کو پکارو بڑی دھوپ پڑ رھی ھے کوئی سائباں نہیں ھے انہی پتھروں پہ چل کے اگر آ سکو تو آؤ میرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ھے 2
waqas dar Posted March 7, 2016 Author Report Posted March 7, 2016 اک نظر دیکھیں جو تیری آنکھیں خیرہ ہوگئیں، پھر میری آنکھیں کالے گیسوؤں پہ وُہ بالا نشیں کتنی ہوش رُبا ہیں تیری آنکھیں اترتی گئیں دل کے نہاں خانوں میں یہ گلاب آنکھیں، شراب آنکھیں دل دھڑکنے سے پہلے مچلنے لگا شراب ڈورے، شرابی آنکھیں ڈھونڈھ رہا ہوں، میں دل اپنا نکال لے گئیں وہ، خواب آنکھیں جن میں ڈوبنے کو کرتا ہے من جاوید یہی تو ہیں وُہ لاجواب آنکھیں 2
waqas dar Posted March 7, 2016 Author Report Posted March 7, 2016 سحر پھونکتی ہوئی اُس کی ساحر آنکھیں جادو کر کے کہاں گئیں وہ جادوگر آنکھیں دو موسم اِک پل میں کیسے آ سکتے ہیں وہ شاداب چہرہ، میری پت جھڑ آنکھیں دل سینے میں ہے، لاج بچا لیتا ہے عشق کو رُسوا کرتی ہیں، اکثر آنکھیں بے فصل سے موسم تن بدن پہ ٹھہر گئے خواب کہاں اُگیں، سیم زدہ بنجر آنکھیں کون سہے گا عذاب ہجر کا پوچھا تھا رونے والے نے کہا تھا ہنس کر، آنکھیں کانچ جذبے، موم دل، محبت والوں کے آگ سی باتیں اہلِ جہاں کی، پتھر آنکھیں 2 1
waqas dar Posted March 7, 2016 Author Report Posted March 7, 2016 پھیر لیتا ہے مجھ سے تو آنکھیں چھوڑ دیتی ہیں آرزو آنکھیں کوئی دیوانہ اس کو سمجھے گا کر رہی ہیں جو گفتگو آنکھیں پا لیا پھر بھی مدعا میں نے چپ رہیں میرے روبرو آنکھیں آئنہ جھوٹ کس طرح بولے آئی ہیں اس کے روبرو آنکھیں میں کہاں ان سے بچ کے جاؤں گا رقص کرتی ہیں چار سو آنکھیں جو مجھے مست الست کر دے گا کب پلائیں گی وہ سبو آنکھیں کون تصویر ہونے والا ہے ہیں ابھی محوِ جستجو آنکھیں کرچیاں ہو گئے ہیں خواب فصیح ہو گئی ہیں لہو لہو آنکھیں 2
waqas dar Posted March 7, 2016 Author Report Posted March 7, 2016 بھڑکائیں میری پیاس کو اکثر تیری آنکھیں صحرا میرا چہرہ ہے سمندر تیری آنکھیں بوجھل نظر آتی ہیں بظاہر مجھے لیکن کھلتی ہیں بہت دل میں اُتَر کر تیری آنکھیں اب تک میری یادوں سے مٹائے نہیں مٹتا بھیگی ہوئی شام کا منظر ، تیری آنکھیں ممکن ہو تو اک تازہ غزل اور بھی کہہ لوں پھر اوڑھ نا لیں خواب کی چادر تیری آنکھیں یوں دیکھتے رہنا اسے اچھا نہیں محسن وہ کانچ کا پیکر ہے تو پتھر تیری آنکھیں 2
waqas dar Posted March 7, 2016 Author Report Posted March 7, 2016 مجھ سے ملتے ہیں تو ملتے ہیں چرا کر آنکھیں پھر وہ کس کے لیے رکھتے ہیں سجا کر آنکھیں میں انہیں دیکھتا رہتا ہوں جہاں تک دیکھوں ایک وہ ہیں جو دیکھیں نا اٹھا کر آنکھیں اس جگہ آج بھی بیٹھا ہوں اکیلا یارو جس جگہ چھوڑ گئے تھے وہ ملا کر آنکھیں مجھ سے نظریں وہ اکثر چرا لیتے ہیں فراز میں نے کاغذ پہ بھی دیکھی ہیں بنا کر آنکھیں 2
waqas dar Posted March 7, 2016 Author Report Posted March 7, 2016 وہ حسن مجسم کمال اسکی آنکھیں سراپا محبت جمال اسکی آنکھیں جھکیں تو لگتی ہیں زیور حیا کا اٹھیں تو کریں پھر سوال اسکی آنکھیں ملیں تو میں دونوں جہاں دے کے لے لوں وہ چہرہ وہ زلفیں وہ گال اسکی آنکھیں اگر کوئی پوچھے کے دنیا میں کیا ہے دیوانہ کہے گا مثال اس کی آنکھیں ان آنکھوں کے کاجل میں ڈوبا ہوں شاید عجب پھر چلی ہیں یہ چال اسکی آنکھیں 2
waqas dar Posted March 7, 2016 Author Report Posted March 7, 2016 اس کی کالی آنکھوں میں ہیں انتر منتر سب چاقو واقو، چھریاں وُ ریاں، خنجر ونجر سب جس دن سے تم روٹھے مجھ سے، روٹھے روٹھے ہیں چادر وادر، تکیہ وکیہ، بستر وِستر سب مجھ سے بچھڑ کر وہ بھی کہاں اب پہلے جیسا ہے پھیکے پڑ گئے کپڑے وپڑے، زیور شیور سب آخر میں کس دن ڈوبوں گا، فکریں کرتے ہیں دریا وریا، کشتی وشتی، لنگر ونگر سب نم رہتی ہیں آنکھیں میری بھیگی ہوئی ہیں شامیں میری گر میں سچ کہوں تو زہر لگتی ہیں باتیں میری یہاں کیسے ہو پہچان میری مجھ پہ لپٹں ذاتیں میری تیرے جانے کے بعد نواز اندھیری ساری راتیں میری 2
waqas dar Posted March 7, 2016 Author Report Posted March 7, 2016 جاتی ھے کسی جھیل کی گہرائ کہاں تک آنکھوں میں تیری ڈوب کے دیکھیں گے کسی دن تیری خاطر ھی تو یہ آنکھیں پائیں ...میں بھلا دوں تیری صورت کیسے 2
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now