👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

Recommended Posts

Posted

raat gher mai utri.jpgرات گھر میں اتر گئی ہو گی
وہ بھی دانستہ ڈر گئی ہو گی

کیسا ماتم بپا ہے سینے میں
آرزو کوئی مر گئی ہو گی

میرے اجزا سمیٹنے والی
میرے اندر بکھر گئی ہو گی

اب اسے یاد میں نہیں ہوں گا
اب طبیعت بھی بھر گئی ہوگی

پھر نہیں آج آ سکے ناں تم
پھر قیامت گزر گئی ہو گی

دل کی بستی اجاڑنے والو
چھوڑ بھی دو اجڑ گئی ہو گی

 

Posted

جن کی قسمت میں لکھا ہو رونا محسن

وہ مسکرا بھی دیں تو آنسو نکل آتے ہیں۔۔۔

  • 2 weeks later...
Posted

دوسروں کی تکمیل میں

.....ہم رہ گئے، ادھورے لوگ

Posted

اور پھـــــر اور ہیں , اوروں کا گِلہ کـیا کـــــرنا
ہـــــم نے پرکھا جو تمھیں,تم نہ ہمارے نـــکلے

Posted

وقت نے ختم کردئیے سب وسیلے شوق کے 
....دل تھا الٹ پلٹ گیا آنکھ تھی بجھ بجھا گئی

 

Posted

‏کچھ لوگ سفر کے لئے موزوں نہیں ہوتے
‏کچھ راستے کٹتے نہیں تنہا، اُسے کہنا

Posted

سوراخ کشتیوں میں ہیں پانی فصیل سا

تم ہی بتاؤ کیسے یہ دریا عبور ہو

  • 3 months later...
Posted

اس ہی کے نام کے جگنو سفر کی شام میں ہیں
کہ جس کے نام کے دو حرف میرے نام میں ہیں...

 

23519119_1745102919128898_4639354102390368582_n.jpg

Posted
مرضی رب دی جوڑے بھانویں نہ جوڑے تقدیراں
رُلے ہزاراں رانجھے ایتھے رُلیاں لکھّاں ہیراں........

23244564_1471482342964911_6454167322850954109_n.jpg

Posted

وہ کہتے ہیں نکلنا اب تو دروازے سے مشکل ہے
قدم کوئی کہاں رکھے، جدھر دیکھو ادھر دل ہے

کہیں ایسا نہ ہو تجھ پر بھی کوئی وار چل جائے
قضا ہٹ جا کہ جھنجھلایا ہوا اس وقت قاتل ہے

طنابیں کھینچ دے یا رب! زمین_کوہ_جاناں کی
کہ میں ہوں ناتواں، دن ہے آخر، دور منزل ہے

میرے سینے پہ رکھ کر ہاتھ، کہتا ہے وہ شوخی سے
یہی دل ہے جو زخمی ہے، یہی دل ہے جو بسمل ہے

الہی! بھیج دے تربت میں کوئی حور جنت سے
کہ پہلی رات ہے، پہلا سفر ہے، پہلی منزل ہے

امیر_خستہ جاں کی مشکلیں آسان ہوں یا رب !
تجھے ہر بات آساں ہے، اسے ہر بات مشکل ہے
امیر مینائی

  • 5 months later...
Posted

بس کہا جائے سہولت سے نہیں جی پایا تھا
میری نسلوں کو میرے دکھ نہ بتائے جائیں۔۔

 

 

  • 2 weeks later...
Posted

چھوڑ دیا ہم نے اعتبار، قسمت کی لکیروں پہ وصی
جو دلوں میں بس جائیں،وہ لکیروں میں نہیں ملا کرتے ۔۔۔۔

Posted

نہ ظاہر ہوئی تُم سے، نہ بیاں ہوئی ہم سے
بس سُلجھی ہوئی آنکھوں میں اُلجھی رہی محبت

Posted

‏ہمارے معیار کے الفاظ نہ ملیں گے تم کو۔۔۔

تعریف تو کیا تم تو تنقید بھی نہ کر پاؤ گے

Posted

میری محبت کی نہ سہی شاعری کی تو داد دے
روز میں تیرا ذکر کرتی ہوں بغیر تیرا نام لیے 
.

IMG_20180512_110943.jpg

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.9k
    Total Posts



×
×
  • Create New...