jannat malik Posted May 15, 2018 Posted May 15, 2018 وقت کے راستے سے ہم تم کو ایک ساتھ ہی تو گزرنا تھا__ ہم تو ایک ساتھ جی بھی نہ پائے ہم کو تو ایک ساتھ مَرنا تھا__~ 1
ADMIN Posted May 17, 2018 Posted May 17, 2018 عمر بھر کی بات بگڑی اک ذرا سی بات میں ایک لمحہ زندگی بھر کی کمائی کھا گیا 2
hammad442 Posted August 3, 2018 Posted August 3, 2018 کسی آنکھ کو صدا دو ، کسی زلف کو پکارو بڑی دھوپ پڑ رھی ھے کوئی سائباں نہیں ھے انہی پتھروں پہ چل کے اگر آ سکو تو آؤ میرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں 3
jannat malik Posted August 4, 2018 Posted August 4, 2018 جس کے خیال سے ______لبوں پہ تبسم چھا جائے ہائے کیا عالم ھوگا ________ اگر وه روبرو آجائے ❤ 1 1
waqas dar Posted August 4, 2018 Author Posted August 4, 2018 ﺭﺍﺕ ﺗﻮ ﻭﻗـﺖ ﮐـﯽ ﭘﺎﺑﻨـﺪ ﮨﮯ ﮈﮬـﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﮔـﯽ ۔ ﺩﯾﮑـﮭﻨﺎ ﯾـﮧ ﮨﮯ ﭼـﺮﺍﻏـﻮﮞ ﮐﺎ ﺳـﻔﺮ ﮐﺘـﻨﺎ ﮨﮯ 1
Hareem Naz Posted August 5, 2018 Posted August 5, 2018 آگ ہیں ، عمل میرے ، یا ثواب، رہنے دے۔۔ حشر میں ہی دیکھیں گے، یہ حساب، رہنے دے۔۔ زندگی معلِّم ہے، تجھ کو سب سِکھا دے گی، اس کو سِیکھ لے پڑھنا ، ہر کتاب رہنے دے۔۔ وصل کی ہر اِک خواہش، وصل سے بھی بہتر ہے، سامنے نگاہوں کے، یہ سراب رہنے دے۔۔ یہ نا ہو، کہیں تجھ کو، لاجواب کر دوں میں، کچھ سوال رہنے دے، کچھ جواب رہنے دے۔۔ عشق کی مسافت میں، پیار میں، مُحبت میں، کیا کسی نے پایا ہے، یہ حساب رہنے دے۔۔ غم کو غم سے بہلانا، آ کے سیکھ لے ہم سے، آنسوؤں کو پی لے تو اور شراب رہنے دے۔۔ ہم فقیر لوگوں کا، ایک ہی اثاثہ ہے، آنکھ کے کٹورے میں چند خواب رہنے دے۔ 1
waqas dar Posted September 30, 2018 Author Posted September 30, 2018 کیسے ہوتے ہیں بچھڑنے والے ؟ ہم یہ سوچیں بھی تو ڈر جاتے ہیں۔ دل جو ٹوٹے تو سر محفل بھی۔ بال بے وجہ بکھر جاتے ہیں اب نہ دیکھو میری بنجر آنکھیں چڑھتے دریا تو اتر جاتے ہیں ۔ دھوپ کا روپ رچانے والے۔ شام کو اور نکھر جاتے ہیں اب نہ مڑ مڑ کے پکارو ان کو! لوگ رستے میں ٹھہر جاتے ہیں۔۔ خالی دامن سے شکایت کیسی اشک آنکھوں میں تو بھر جاتے ہیں ۔ تم کہاں جاؤ گے سوچو محسن ؟ لوگ تھک ہار کے گھر جاتے ہیں ۔۔ 1 1
talib pk Posted October 23, 2018 Posted October 23, 2018 کوئی آنکھوں سے بات کر لیتا ہے کوئی آنکھوں میں ملاقات کر لیتا یے بڑا مشکل ہوتا ہے جواب دینا جب کوئی خاموش رہ کر سوال کر لیتا ہ 2
jannat malik Posted October 27, 2018 Posted October 27, 2018 نمک کو ہاتھ میں لے کر ستم گر سوچتے کیا ہو ہزاروں زخم ہیں دل پر جہاں چاہو چھڑک ڈالو 1 1
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now