👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

Recommended Posts

Posted

دکھ کی لہر نے چھیڑا ھوگا

یاد نے کنکر پھینکا ھوگا

آج تو میرا دل کہتا ھے

تو اس وقت اکیلا ھوگا

میرے چومے ہوئے ہاتھوں سے

اوروں کو خط لکھتا ھوگا

بھیگ چلیں اب رات کی پلکیں

تو اب تھک کے سویا ھوگا

ریل کی گہری سیٹی سن کر

رات کا جنگل گونجا ھوگا

شہر کے خالی اسٹیشن پر

کوئی مسافر اترا ھوگا

آنگن میں پھر چڑیاں بولیں

تو اب سو کر اٹھا ھوگا

یادوں کی جلتی شبنم سے

پھول سا مکھڑا دھویا ھوگا

موتی جیسی شکل بنا کر

آئینے کو تکتا ھوگا

شام ہوئی اب تو بھی شاید

اپنے گھر کو لوٹا ھوگا

نیلی دھندلی خاموشی میں

تاروں کی دھن سنتا ھوگا

میرا ساتھی شام کا تارا

تجھ سے آنکھ ملاتا ھوگا

شام کے چلتے ہاتھ نے تجھ کو

میرا سلام تو بھیجا ھوگا

پیاسی کرلاتی کونجوں نے

میرا دکھ تو سنایا ھوگا

میں تو آج بہت رویا ھوں

تو بھی شاید رویا ھوگا

ناصر تیرا میت پرانا

تجھ کو یاد تو آتا ھوگا۔۔

 

15727319_739025092929118_723303305315274

Posted

Bohtttt khooobbbbb

Posted

@Jannat malik   :thanks:   

Posted

U wc :)

Posted

سودا ہے کوئی سر میں نہ سودائی کا ڈر ہے
 اس بار مجھے خُود سے شناسائی کا ڈر ہے

لے آیا مرا عشق مجھے ایسی گلی میں
 آوازہ لگاتا ہوں تو رُسوائی کا ڈر ہے

دُشمن سے لڑائی کوئی آسان نہیں ہے
 وہ ساتھ نہ آئے جسے پسپائی کا ڈر ہے

رنگوں کے طلسمات نے یوں گھیر لیا ہے
 منظر سے نکلتا ہوں تو بینائی کا ڈر ہے

میں گھر میں سہولت سے پڑا ٹھیک ہوں گوہر
 جنگل کی طرح شہر میں تنہائی کا ڈر ہے

Posted
1 minute ago, waqas dar said:

سودا ہے کوئی سر میں نہ سودائی کا ڈر ہے
 اس بار مجھے خُود سے شناسائی کا ڈر ہے

لے آیا مرا عشق مجھے ایسی گلی میں
 آوازہ لگاتا ہوں تو رُسوائی کا ڈر ہے

دُشمن سے لڑائی کوئی آسان نہیں ہے
 وہ ساتھ نہ آئے جسے پسپائی کا ڈر ہے

رنگوں کے طلسمات نے یوں گھیر لیا ہے
 منظر سے نکلتا ہوں تو بینائی کا ڈر ہے

میں گھر میں سہولت سے پڑا ٹھیک ہوں گوہر
 جنگل کی طرح شہر میں تنہائی کا ڈر ہے

 

 

:shandar:

Posted
Just now, Jannat malik said:

 

 

:shandar:

 

:thanks: 

Posted

Wlcm

Posted

Wah g wah bht khoob

Posted

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts


×
×
  • Create New...