👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

Recommended Posts

Posted

برباد وفا ہو کر مسجود جہاں دل ہو
آدھے میں بنے مسجد آدھے میں صنم خانہ

broken-heart-and-crying-eyes.jpg

Posted

ﺩﻝ ﮐﻮ ﻟﮩﺠﮯ ﺳﮯ ﺗﻮﮌﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ
ﺗﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﮎ ﻧﻈﺮ ﮐﻮ ﺗﺮﺳﮯ ﮔﺎ

amazing-heart-shape-eyeball.jpg

Posted

عرصہ بیتا، زندگی بیتی، سب کچھ بیتا ⁧‫لیکن‬⁩ پھر بھی
‏جو عشق میں بیتی، عشق ہی جانے یا وہ جانے جس پر بیتی

Posted

مذہبِ عشق میں نہ کوئی شہنشاہ نہ کنیز۔۔
یہ وہ الہام ہے جو سب پہ اتر سکتا ہے۔۔!
کوئی سمجھائے یہ اکبر کو "عبیدہ" جا کر،
عشق دیوار میں چُنوانے سے مر سکتا ہے۔۔؟

rope-line-animated.gif


New Content added Less than in a minutes & merged.

animated-smiley-line.gif

 

بھول گئی وہ شکل بھی آخر 
! کب تک یاد کوئی رہتا ہے

Posted

اپنی آواز کی بھی خیرات نہیں کی اس نے

میں نے چاہا بھی مگر بات نہیں کی اس نے

girl-sad-window.jpg

Posted

،تجھ سے وابستہ کوئی چیز نہ رکھی گھر میں
،‏میری خوش فہمی تھی یوں تجھ کو بُھلا سکتا ہوں

Posted

وقت ازالہ نہ کر سکا جن کا......
لوگ ایسے بھی ہم نے کھوۓ ہیں.

Posted

 

🌹آیینہ ہی مجھے یاد دلاتا ہے کہ میں ہوں۔۔🌹
🌹ورنہ تو مُجھے بھول ہی جاتا ہے کہ میں ہوں🌹

mirror myself.jpg

Posted

سفر ہی ختم ہوا اور نہ راستہ ٹھہرا
کہاں پہ تھی مری منزل کہاں میں آ ٹھہرا

Posted

”تیری تصویر“

اپنے کمرے میں چار سُو پھیلی
تیری خوشبُو سے جاں چھڑا لی تھی
تیرے نامے جلا چکا تھا میں

تیرے تحفے ، کتاب ، گلدستے
ایک ایک کر کے سب گما ڈالے
تیری چُوڑی سنبھال رکھی تھی
ایک لاکر میں ڈال رکھی تھی

آج اُس کو بھی پھینک آیا تھا
ایک نادیدہ قید سے خود کو
آج آزاد کر رھا تھا میں

پر نہ قسمت نے یاوری کی
ایک زنجیر رہ گئی باقی
تیری تصویر رہ گئی باقی.

  • 1 month later...
Posted

 

مدت سے ایک چاک پر رقص میں ہے حیات
وہ کوزہ گر ........ کچھ اس طرح تسخیر کر گیا

Posted


تمہیں گلاب تو دے دوں مگر وہ کیا ہے ناں
تمہارے سامنے پھولوں کی کیا حقیقت ہے

  • 2 weeks later...
Posted

 

57989083-2404226012931725-52129761570576

اڑنے لگے .. وجود کے ریزے ہوا کے ساتھ
میں اس قدر خلوص سے بکھری نا تھی کبھی

  • 3 months later...
Posted

مکمل پگھل چکی ہے
تیری یاد کی شمع
آؤ کچھ اہتمام کر جاؤ
تم میرا اختتام کر جاؤ ...

FB_IMG_1566667713772.jpg.388155cb425a2e2cad0ef273482e2cf9.jpg

  • 2 weeks later...
Posted


یہ اتنی رات گئے کون دستکیں دے گا
کہیں ہوا کا ہی اُس نے نہ رُوپ دھارا ہو

 

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.9k
    Total Posts



×
×
  • Create New...