Zarnish Ali👑 Posted March 9, 2017 Posted March 9, 2017 سنو آب میں جب بھی آؤں گی تو بس یاد ہی آؤں گی ۔۔۔۔! 4
Kainat Khan👑 Posted March 10, 2017 Posted March 10, 2017 ھزار تہمتیں دنیا نے بخش دیں مجھ کو میں آدمی تھا مگر چپ رہا خدا کیطرح 3
Zarnish Ali👑 Posted March 11, 2017 Posted March 11, 2017 اور کوئی دَم کی ہے مہماں گزر جائے گی رات ڈھلتے ڈھلتے آپ اپنی موت مرجائے گی رات 3
Zarnish Ali👑 Posted March 12, 2017 Posted March 12, 2017 بربادیوں کا سوگ منانا فضول تھا بربادیوں کا جشن __مناتا چلا گیا میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیا ہر فکر کو دھول میں اڑاتا چلا گیا 3
Zarnish Ali👑 Posted March 12, 2017 Posted March 12, 2017 اُلجھا کے رکھ نا غیر ضرُوری تضاد میں وحشت کا حَل نِکال ___اگر درد مند ہے! 3
Kainat Khan👑 Posted March 13, 2017 Posted March 13, 2017 ہمارا کیا ہے کہ ہم تو چراغِ شب کی طرح اگر جلے بھی تو بس اِتنی روشنی ہوگی کہ جیسے تُند اندھیروں کی راہ میں جگنو ذرا سی دیر کو چمکے ، چمک کے کھو جائے پھر اُس کے بعد کِسی کو نہ کُچھ سُجھائی دے نہ شب کٹے نہ سُراغِ سحر دکھائی دے ہمارا کیا ہے کہ ہم تو پسِ غُبارِ سفر اگر چلے بھی تو بس اِتنی راہ طے ہوگی کہ جیسے تیز ہوائوں کی زد میں نقشِ قدم ذرا سی دیر کو اُبھرے ، اُبھر کے مِٹ جائے پھر اُس کے بعد نہ رستہ نہ راہگزر مِلے حدِ نگاہ تلک دشتِ بے کنار مِلے ہماری سمت نہ دیکھو کہ کوئی دیر میں ہم قبیلہءِ دِل و جاں سے بِچھڑنے والے ہیں بسِ بسائے ہوئے شہر اپنی آنکھوں کے مثالِ خانہء۔ ویراں اُجڑنے والے ہیں ہوا کا شور یہی ہے تو دیکھتے رہنا ہماری عمر کے خیمے اُکھڑنے والے ہیں 3
Zarnish Ali👑 Posted March 13, 2017 Posted March 13, 2017 ہاں موت سے بھی تلخ تھی تلخی حیات پر یہ اور بات ہے کے مجھے راس آگئ_____!!! 2
Zarnish Ali👑 Posted March 14, 2017 Posted March 14, 2017 آپ اپنے رقیب ہوتے ہیں اہل دل بھی عجیب ہوتے ہیں 3
Zarnish Ali👑 Posted March 14, 2017 Posted March 14, 2017 ٹوٹا پھوٹا سہی، احساس انا ہے مجھ میں!! ایسا لگتا ہے کوئی اور چھپا ہے مجھ میں!! 3
Zarnish Ali👑 Posted March 15, 2017 Posted March 15, 2017 کوئی ایسا کمال ہو جائے ہجر سارا وصال ہو جائے ایک اک لمحہ تیری قربت کا زندگی کا جمال ہو جائے آیتوں کی طرح خیال ترا اترے اور مجھ پہ ڈھال ہو جائے ,,,, 3
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now