- 📢 Welcome to FundayForum – Explore Trending Topics
- 🌟 Discover What’s Trending Today
- Kate Middleton's chic look came amid uncertainty with Prince William
- Anthropic CEO urges AI companies to slow model development amid fears over misuse
- Harry, Meghan take heat off Andrew, Sarah Ferguson with one bold move
- LG denies Smart TV spying claims: What is found, how to protect yourself
- Dylan O'Brien honours Taylor Swift for direction in 'All Too Well'
- Babar 'confident' to continue as Pakistan's Test captain despite England whitewash
- Prince Harry and Meghan honour 9/11 heroes with powerful tribute
- Apple TV leads 2026 Emmys nights 1-2 with record 20 early wins
- Suki Waterhouse roasts Role Model in new social media update
- Prince William reaches out to Earthshot finalist amid Nepal disaster
Urdu Poetry Hub
Explore the world of Urdu poetry and Shayari. Share your favorite verses, discover famous poets, and express your emotions through words. Post in Urdu, Roman Urdu, or English and connect with a passionate poetry community.
-
- 2 replies
- 718 views
منزلیں اور بھی کہیں ہوں گی رستے ورنہ جدا کیوں ہوتے ہیں ہر طرف امتحان ہیں جاری اپنے ورنہ بدا کیوں ہوتے ہیں کچھ اذیت میں بھی مزہ ہو گا لوگ ورنہ فدا کیوں ہوتے ہیں ہم ہیں زندہ ضمیر مردہ ہیں ظلم ورنہ سدا کیوں ہوتے ہیں کہیں انسان اب بھی باقی ہے فرض ورنہ ادا کیوں ہوتے ہیں دوزخیں بھی تو اب بسانی تھیں فرق ورنہ خدا کیوں ہوتے ہیں
Last reply by Kainat Khan, -
- 10 replies
- 2k views
! ﺳﻨﻮ ﺍﮮ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﻟﮍﮐﯽ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﮐﮩﺘﺎ ﺗﻮ ﮨﻮﮞ ﻟﯿﮑﻦ ! ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﮐﺐ ﻣﺎﻧﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﻣﺠﮫ ﻣﯿﮟ ﺳﮑﺖ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﯿﺮﯼ ﻣﺠﺎﻝ ﺍﺗﻨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺟﺲ ﻗﺪﺭ ﺑﮭﯽ ﮨﯿﮟ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﺳﮯ ﮐﭧ ﺳﮑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﺮ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺭﺍﮦ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﮨﭧ ﺳﮑﻮﮞ ﺗﻢ ﺳﮯ ﺟﺪﺍﺋﯽ ﻣﻮﺕ ﺟﯿﺴﯽ ﮨﮯ ﻃﺒﯿﻌﺖ ﻣﻀﻄﺮﺏ ﺳﯽ ﮨﮯ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺑﻦ ﺍﺩﮬﻮﺭﺍ ﭘﻦ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺏ ﭼﺎﭨﻨﮯ ﮐﻮ ﮨﺮ ﮔﮭﮍﯼ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﮨﯽ ﭘﮩﻠﻮ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﺯﻭﺭ ﺳﮯ ﺟﺐ ﭼﯿﺨﺘﺎ ﮨﮯ ﺳﭻ ﺑﺘﺎﺅﮞ ؟ ﺭﻭﺡ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺑﻼ ﮐﺎ ﺩﺭﺩ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺩﺍﺳﯽ ﭘﮭﯿﻞ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﻭﮦ ﻧﺎﺻﺮ ﮐﺎﻇﻤﯽ ﮐﮩﺘﮯ ﺟﻮ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﮔﮭﺮ ﮐﯽ ﺩﯾﻮﺍﺭﻭﮞ ﭘﮧ ﺍﻥ ﮐﯽ ...ﮐﮭﻮﻝ ﮐﺮ ﯾﮧ ﺑﺎﻝ ﺳﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﺏ ﮐﯿﺎ ﺑﺘﺎﺅﮞ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﻟﮍﮐﯽ ﯾﮩﺎﮞ ﮐﺎ ﻣﻌﺎﻣﻠﮧ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﮩﯿﮟ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻋﺠﺐ ﺳﺎ ﮨﮯ ﺍﺩﺍﺳﯽ ﺑﺎﻝ ﮐﮭﻮﻟﮯ ﺁ ﺗﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﻣﮕ…
Last reply by Zarnish Ali, -
- 4 replies
- 1.5k views
سنو، اک بات کہنی ہے ابھی تک آرزو کے سب سنہری پھول کھلتے ہیں ابھی کلیاں چٹکتی ہیں، ابھی تارے چمکتے ہیں ہوائے شام میں اب بھی مہک محسوس ہوتی ہے ابھی ساحل کی گیلی ریت پر ٹوٹے گھروندوں کا ذرا سا نقش باقی ہے ابھی تک آنکھ میں بیتے ہوئے لمحوں کا زند٥ عکس باقی ہے لبوں پر کرب بکھرا ہے، لہو میں رقص باقی ہے ابھی تم ہاتھ مت چھوڑو تمناؤں کے آنگن میں ابھی برسات باقی ہے ابھی ہے دھند آنکھوں میں ابھی تم ہاتھ مت چھوڑو ابھی قصہ ادھورا ہے ابھی الجھی کہانی ہے ابھی الزام سہنے ہیں ابھی تہمت اٹھانی ہے ابھی رستے بدلنے ہیں ابھی ایقاں بکھرنا ہے ابھی تو دھول اڑنی ہے ابھی خوابوں کو مرنا ہے ابھی ہے آگ سانسوں میں،ابھی آنکھوں میں پانی ہے ابھی تم ہا…
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 1.3k views
ﺩﺑﯽ ﺩﺑﯽ ﺳﯽ ﻭﮦ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﻟﺒﻮﮞ ﭘﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺠﺎ ﺳﺠﺎ ﮐﮯ ﻭﮦ ﻧﺮﻡ ﻟﮩﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﻧﺎ ﺍﺩﺍ ﺳﮯ ﻧﻈﺮﯾﮟ ﺟﮭﮑﺎ ﺟﮭﮑﺎ ﮐﮯ ﻭﮦ ﺁﻧﮑﮫ ﺗﯿﺮﯼ ﺷﺮﺍﺭﺗﯽ ﺳﯽ ﻭﮦ ﺯﻟﻒ ﻣﺎﺗﮭﮯ ﭘﮧ ﻧﺎﭼﺘﯽ ﺳﯽ ﻧﻈﺮ ﮨﭩﮯ ﻧﮧ ﺍﯾﮏ ﭘﻞ ﺑﮭﯽ، ﻣﯿﮟ ﺗﮭﮏ ﮔﯿﺎ ﮨﻮﮞ ﮨﭩﺎ ﮨﭩﺎ ﮐﮯ ﻭﮦ ﺗﯿﺮﺍ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﮐﯽ ﺍُﻧﮕﻠﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﻼ ﮐﮯ ﺯﻟﻔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﻮ ﺳﺎ ﺟﺎﻧﺎ ﺣﯿﺎ ﮐﻮ ﭼﮩﺮﮮ ﭘﮧ ﭘﮭﺮ ﺳﺠﺎﻧﺎ، ﭘﮭﻮﻝ ﺳﺎ ﭼﮩﺮﮦ ﮐﮭﻼ ﮐﮭﻼ ﮐﮯ ﻭﮦ ﮨﺎﺗﮫ ﺣﻮﺭﻭﮞ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮨﻮﮞ ﺟﯿﺴﮯ، ﻭﮦ ﭘﺎﺅﮞ ﭘﺮﯾﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﺮ ﮨﻮﮞ ﺟﯿﺴﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﯿﺮﯼ ﻣﺜﺎﻝ ﺟﺎﻧﺎﮞ، ﻣﯿﮟ ﺗﮭﮏ ﮔﯿﺎ ﮨﻮﮞ ﺑﺘﺎ ﺑﺘﺎ ﮐﮯ۔۔
Last reply by Waqas Dar, -
- 3 replies
- 1.2k views
ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺒﮭﯽ ﺯﺍﺋﭽﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﺩﻭﺭ ﺩﯾﺲ ﺳﮯ ﺍﮎ ﺷﮩﺰﺍﺩﮦ ﺁﮰ ﮔﺎ ﺑﻨﺪﺷﻮﮞ ﺳﮯ ﭼﮭﮍﺍ ﮐﺮ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﺁﺳﯿﺐ ﺳﮯ ﺑﭽﺎ ﮐﺮ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﻨﮓ ﻟﮯ ﺟﺎﮰ ﮔﺎ ﺳﻨﻮ ﺩﺳﺖ ﺷﻨﺎﺳﯽ ﮐﮯ ﺳﺒﮭﯽ ﻣﺎﮨﺮ ﺣﯿﺮﺍﮞ ﮨﯿﮟ ﻋﻠﻢ ﻧﺠﻢ ﮐﮯ ﺳﺐ ﮨﻨﺮ ﺭﺍﺋﯿﮕﺎﮞ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻋﺎﻡ ﺳﯽ ﻟﮍﮐﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﻭﺍﺳﻄﮯ ﺷﮩﺰﺍﺩﮮ ﺍﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﮯ ﻣﯿﺨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮔﮍﮮ ﻭﺟﻮﺩ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﮭﮍﺍﺗﮯ ﺳﺘﺎﺭﻭﮞ ﺳﮯ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻣﺎﻧﮓ ﺍﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﺠﺎﺗﮯ
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 1.6k views
agar hum kaheN aur wo muskura deiN Hum unke liye zindgaaNi luTa deiN har ik mod par Hum gamoN ko sazaa deiN chalO zindaGi ko mohabbat bana deiN aGar khud ko bhoole to kuch bhi na bhoole ke chaahat meiN unkee khuda ko bhula deiN kabHi gam kee aandhee jinHeN choo na paaye wafa ke Hum wo nashe-Man bana deiN qayaamat ke deewaane kehte haiN humse chalO unke chehRe se parda haTa deiN saza de silaa de, bana de miTaa de maGar wo koi fiaslaa to sunaa de!
Last reply by Waqas Dar, -
-
- 1 reply
- 818 views
Riaya Jis Riyasat Ki Bohat Lachaar Hoti Hai Hukoomat Us Riyasat Ki Bohat Badkaar Hoti Hai Bohat Asan Hota Hai Kisi Ko Bewafa Kehna Magar Takleef Sun'ne Me Mere Sarkar Hoti Hai Nazar Wo Ho K Jis Me Jo Nazar Aye Wo Kafi Ho Tajas-sus Jo Barhaye Wo Nazar Bekaar Hoti Hai Erada-e-Milan Itna Hai Poshida K Mat Pucho Mulaqat-e-Sanam Lekin Sar-e-Bazar Hoti Hai Yahan "Jaan" Rishton K Makaan Tameer Hain Aise Chat-e-Ulfat Nahi Hoti Gham-e-Dewar Hoti hai...
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 610 views
کوئی مجھ کو ایسی دلیل دے که میں ٹوٹ کر تیرے نقش آنکھوں کی پتلیوں سے مٹا سکوں کوئی مجھ کو ایسی دلیل دے که میں دل سے پھر تیری عمر بھر کی رفاقتوں کو بھلا سکوں کوئی مجھ کو ایسی دلیل دے که میں عمر بھر تیری یاد کا کوئی جشن هی نه منا سکوں اگر کوئی ایسی سبیل هے تو پھر آزما جو نهیں تو پھر . .. . . . .مجھے یاد کر مجھے یاد آ
Last reply by Waqas Dar, -
- 7 replies
- 789 views
کچھ بھی ہو سکتے تھے، تسخیر نہیں ہونا تھا ہم کو یوں درد کی تصویر نہیں ہونا تھا وہ تو تم آئے تو تھوڑا سا یقیں پختہ ہوا ہم نے تو قائلِ تقدیر نہیں ہونا تھا حوصلہ ہار کے جینا بھی کوئی جینا ہے گر ہی پڑنا تھا تو تعمیر نہیں ہونا تھا پاگلادیکھتے رہنا تھا روانی کو فقط ایسے، دریا سے بغلگیر نہیں ہونا تھا چاہتے ہم تو تجھے روک ہی لیتے لیکن یوں ترے پاؤں کی زنجیر نہیں ہونا تھا میں جو رانجھا نہ ہوا اس پہ گلہ کیوں لوگو اُس نے ویسے بھی مری ہیر نہیں ہونا تھا جیسے اُس شخص کی، اشکوں سے کہانی لکھی یوں اُس نے تو تحریر نہیں ہونا تھا
Last reply by Waqas Dar, -
- 7 replies
- 884 views
چاہے جتنا بھی اونچا اڑ جاؤں ہر طرف قید ہے فضاؤں کی یہاں جینا تو ہے پتنگوں سا کہ حکومت ہے بس ہواؤں کی جن کے ہاتھوں ہوئی تباہ دنیا ُانہیں تشویش ہے خلاؤں کی زندگی نام یوں تو جینے کا روز پر دید ہے قضاوں کی میں نے دیکھا بے یہی دنیا میں موت تک جنگ ہے اناوں کی یہاں اندھے ہیں لوگ بہرے ہیں کوئی وقعت نہیں وفاؤں کی گو محبت بھی خواب اچھا ہے اس كی تعبیر ہے جفاوں کی سو محبت کا ذکر نہ کرنا کہ نہ ہمت ہے اب سزاوں کی مجھے حاجت نہیں طبیبوں کی ہاں ضرورت ہے بس دعاوں کی ایک الله ہی جب ہے کافی تو کیوں ہو پھر آس ناخداؤں کی ہو سکے تو معاف کر دینا مجھے عادت سی ہے خطاؤں کی میرے اندر بہت درندے ہیں کیا کروں فکر میں …
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 577 views
روح کی آبلہ پائی جب ریگ دشت فراق رکا تو پتا چلا دل بے قرار کو جسکی تلاش تھی وہ ملا تو اس حال میں بہت رنجور تھا، دکھوں سے چور تھا ميں نظر اسے چرا نہ سکا آنسو اپنے چھپا نہ سکا حالت اسکو بھی اپنی مجھ سے چھپائی نہ گئی تلاش کے زخم تو بھر گے راسخ مگر روح کی آبلہ پائی نہ گئی
Last reply by Waqas Dar, -
- 4 replies
- 698 views
یۂ جهکی جهکی آنکهیں یۂ رکا رکا لهجه لب پۂ بار بار آکے ٹوٹتاهوا فقره ایک عمر کا بهولا سر جهکاۓ آیا هے دل هزار کہتا هے هاتھ تهام لوںاسکا چوم لوں یۂ پیشانی لوٹنے نۂ دوں تنہا کوئی دل سے کہتا هے سارے حرف جهوٹے هیں اعتبار مت کرنا اعتبار مت کرنا
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 612 views
بِکھر کے ٹُوٹنے والے صدا نہیں کرتے کوئی بھی کام خلافِ اَنا نہیں کرتے شجر پہ بیٹھے ہوئے پنچھیوں سے بات کرو فضا میں اُڑتے پرندے سُنا نہیں کرتے گُہر شناس ہیں طُوفاں کے ساتھ رہتے ہیں سمندروں سے عداوت کِیا نہیں کرتے بڑی خموشی سے آ کر زمیں پہ گِرتے ہیں فلک سے ٹُوٹتے تارے صدا نہیں کرتے بس ایک بار ہی قسمت ہم آزماتے ہیں پھر اس کے بعد کسی سے گِلہ نہیں کرتے بُجھا دِیئے ہیں سرِشام آرزو کے چراغ ہوا کے رُخ پہ دِیئے تو جلا نہیں کرتے
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 685 views
گُزرا ہے وَقت گَر تو گُزر کر کِدھر گیا ساکن اگر رہا، تو کہاں پر سفر گیا؟ اِک تم حِجابِ ذات سے باہر نہ آ سکی اِک میں کہ اپنی حد سے بھی آگے گُزر گیا جانو کہ زندگی کی بقاء آرزُو سے ہے مُشکل بہت ہے راہ، جو شوقِ سفر گیا خُوشبو، نہ تازگی، نہ ہواؤں میں نغمگی بے نُور دشتِ جاں ہے کہ دِل سے گُزر گیا دیکھو! تمہاری سطح سے اُونچا سوال ہے کیسے بلندیوں پہ وہ بے بال و پَر گیا میرے وجود سے تھا تماشہ یہاں ندیمؔ میں کیا گیا کہ ساتھ سبھی خیر و شَر گیا
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 1.6k views
سکوں کی نیند تجھے بھی حرام ہو جائے تری مسرتِ پیہم تمام ہو جائے تری حیات تجھے تلخ جام ہو جائے غموں سے آئینۂ دل گداز ہو تیرا ہجومِ یاس سے بیتاب ہو کے رہ جائے وفورِ درد سے سیماب ہو کے رہ جائے تراشباب فقط خواب ہو کے رہ جائے غرورِ حسن سراپا نیاز ہو تیرا طویل راتوں میں تو بھی قرار کو ترسے تری نگاہ کسی غمگسار کو ترسے خزاں رسیدہ تمنا بہار کو ترسے کوئی جبیں نہ ترے سنگِ آستاں پہ جھکے کہ جنس عجزو عقیدت سے تجھ کو شاد کرے فریبِ وعدۂ فردا پہ اعتماد کرے خدا وہ وقت نہ لائے کہ تجھ کو یاد آئے وہ دل کہ تیرے لیے بیقرار اب بھی ہے وہ آنکھ جس کو ترا انتظار اب بھی ہے فیض احمد فیض
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 668 views
ہواتھمی تھی ضرورلیکن وہ شام جیسے سسک رہی تھی، کہ زردپتوں نے آندھیوں سے عجیب قصہ سنادیاتھا، کہ جس کوسن کرتمام پتے سسک رہے تھے بلک رہے تھے، جانے کس سانحے کے غم میںشجرجڑوں سے اکھڑرہے تھے، بہت تلاشاتھاہم نے تم کوہرایک راستہ ہرایک وادی، ہراک پربت ہرایک وادی مگرکہیں سے خبرنہ آئی، یہ کہہ کرہم نے دل کوٹالاہواتھمے گی تودیکھ لیں گے، ہم اس کے راستوں کوڈھونڈلیں گے، مگرہماری یہ خوش خیالی جوہم کوبربادکرگئی تھی، ہواتھمی تھی لیکن بڑی ہی مدت گزرچکی تھی، ہمارے بالوں کے جنگلوں میں سفیدچاندی اترچکی تھی، فلک پہ ستارے نہیں رہے تھےگلاب سارے نہیں رہے تھے، وہ جن کی بستی تھی دل کی بستی وہ لوگ سارے نہیں رہے تھے، مگریہ المیہ سب سے بالاترتھاکہ ہم تمہارے نہیں رہے تھے، کہ تم…
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 798 views
شاعری بھی بارش ہے جب برسنے لگتی ہے ۔۔ سوچ کی زمینوں کو رنگ بخش دیتی ہے۔۔۔ لفظ کو معانی کے ڈھنگ بخش دیتی ہے۔۔۔ نِت نئے خیالوں کی کونپلیں نکلتی ہیں۔۔۔ اور پھر روانی پر یوں بہار آتی ہے۔۔۔ جیسے ٹھوس پربت سے گنگناتی وادی میں آبشار آتی ہے۔۔ شاعری بھی بارش ہے۔۔۔ اُن دلوں کی دھرتی پر ۔۔۔ غم کی آگ نے جن کوراکھ میں بدل ڈالا۔۔ ذہن و دل کا ہرجذبہ جیسے خاک کرڈالا۔۔ ایسی سرزمینوں پر۔۔۔ بارشیں برسنے سے فرق کچھ نہیں پڑتا
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 1.8k views
Makkay Gayaan, Gal Mukdee Naheen Pawain Sow Sow Jummay Parrh Aaeey Ganga Gayaan, Gal Mukdee Naheen Pawain Sow Sow Gotay Khaeeay Gaya Gayaan Gal Mukdee Naheen Pawain Sow Sow Pand Parrhaeeay Bulleh Shah Gal Taeeyon Mukdee Jadon May Nu Dillon Gawaeeay
Last reply by Waqas Dar, -
- 3 replies
- 602 views
اپنی خبر، نہ اُس کا پتہ ہے، یہ عشق ہے جو تھا، نہیں ہے، اور نہ تھا، ہے، یہ عشق ہے پہلے جو تھا، وہ صرف تمہاری تلاش تھی لیکن جو تم سے مل کے ہُوا ہے، یہ عشق ہے تشکیک ہے، نہ جنگ ہے مابین ِ عقل و دل بس یہ یقین ہے کہ خدا ہے، یہ عشق ہے بے حد خوشی ہے، اور ہے بے انتہا سکون اب درد ہے، نہ غم، نہ گلہ ہے، یہ عشق ہے کیا رمز جاننی ہے تجھے اصل ِ عشق کی؟ جو تجھ میں اس بدن کے سوا ہے، یہ عشق ہے شہرت سے تیری خوش جو بہت ہے، یہ ہے خرد اور یہ جو تجھ میں تجھ سے خفا ہے، یہ عشق ہے زیر ِ قبا جو حسن ہے، وہ حسن ہے خدا بند ِ قبا جو کھول رہا ہے، یہ عشق ہے ادراک کی کمی ہے سمجھنا ا…
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 1.4k views
My name is the Joker! I like my job I like it a lot Just don't call me crazy Because I'm really Not Here, take my card Look there's me on the back! All the cards dealt I'm the worst in the pack People call me a clown But I'm a Joker thereafter I prefer secrets and mischief To children and laughter Did I tell you how I got these Scars? I was leaving a bar I'd been drinking till light A man came up behind me and shouted 'You owe me your life!' I played cards with this man Just a game of Black Jack or two.... He took a knife to my face and sliced, deep 'As a reminder who you owe your life to' But its not all gloom and doom I take it with strife Plus a gun kills too qu…
Last reply by Waqas Dar, -
- 14 replies
- 4k views
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 1.8k views
Eshi Say Hota Hai Zahir Jo Haal Dard ka Hai Sabhi Ko Koi Na Koi Wabaal Dard Ka Hai Sehr Sesakty Howy Asman Say Utri Tu Dil Nay Jaan Liya Ye Bhi Saal Dard Ka Hai Kisi Nay Pocha K Farhat Bhot Haseen Ho Tum Muskura K Kaha Sab Jamaal Dard Ka Hai
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 1.7k views
Udaas shamain,ujaar Rasty kbhi Bulain Tu Lout Ana Kisi Ki Ankhun Mein Rat Jaggon K Azaab Aain Tu Lout Ana Abhi Nai Wadion, Naay Manzirun Mein Reh Lo Magar Meri Jaan Ye Sary Jab Tumin Chor Jain Tu Lout Ana Meri WO Baat Tu Jin Pay Bayektiyar Hansta Tha Khilkhila Kar Bicharny Waly Meri WO Bataain Tujhy Kbhi Ruulain Tu Lout Ana
Last reply by Waqas Dar, -
- 6 replies
- 1.4k views
عشق کلفت ہے نہ دریائے فسوں ہے یوں ہے ہجر وحشت نہ سکوں ہے، نہ جنوں ہے یوں ہے آنکھ میں آکے لَہو اب تو ٹھہر جاتا ہے ایک قطرہ ہے دَروں ہے نہ بَروں ہے یوں ہے گر ضروری ہے محبت میں تڑپنا دل کا کھینچنا آہ کا بھی کارِسکوں ہے یوں ہے لفظ جی اُٹھتے ہیں قرطاس پہ آتے آتے ہاتھ میرے بھی کوئی کُن فیَکوں ہے یوں ہے خال و خَد حُسن کے تُجھ سے نہ بیاں ہونے کے صرف لفاظی ہے کہتا ہے کہ یوں ہے یوں ہے ہم اسد دل میں بسا رکھتے ہیں دنیا ساری ورنہ کہنے کو یہ بس قطرہِ خُوں ہے یوں ہے (اسد قریشی)
Last reply by Waqas Dar, -
- 4 replies
- 858 views
رگ و پے میں سما گئی بارش پیاس دل کی بڑھا گئی بارش طاق _ نسیاں کی خامشی میں پھر جل ترنگ اک بجا گئی بارش ! دیکھ نیرنگی _ تمنا ، دوست دھوپ چاہی تھی ، آ گئی بارش ! کیا خبر ابر کے سفیروں کو کتنی شمعیں بجھا گئی بارش ! تو کہیں بھیگتا نہ ہو تنہا ایک دھڑکا لگا گئی بارش بند کھڑکی کے صاف شیشوں پر عکس تیرا بنا گئی بارش آج مٹھی جو کھول کر دیکھا نام تیرا مٹا گئی بارش وقت _ رخصت تجھے نہیں معلوم کتنے آنسو چھپا گئی بارش قطرہ قطرہ گری مگر پھر بھی زخم گہرا لگا گئی بارش چشم _گریاں سے چشم_حیراں تک اک دھنک سی بچھا گئی بارش گنگنانے لگیں تری یادیں تار غم کے ہلا گئی بارش …
Last reply by Waqas Dar, -
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 611 views
Ye dil bhulata nhi mohabaten uski : Peri hoin tjin mujhe kitni adaten uski: Yeh mera sara safer khushboo ma kata: Ye mujhe rah dikhatin thin cahaten uski: Ghirin hoi hon mai cahaton ki bheer ma lekin: Kahen nazer nhi atin shabahaten uski : Mai derd se roney lagin hon tou Aisa lagta ha : Keh chaon jaisin thin mujh pe rafaqaten uski : Yeh kis gali mai kis sheher mai nikal aey: Kahan pe reh gain logo sadaqaten uski: Mai barishon mai us sey judaa ho gai hon mager: Yeh mera dil meri sansen hen amanaten uski !!!!!
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 916 views
اداس لمحوں ، اجاڑ راتوں میرے تخیل سے دور بھاگو یہ نیند مجھ سے بیزار ھے کیوں ؟؟ اس دکھ کو مجھ سے ھی پیار ھے کیوں ؟؟ یہ لوگ جو میرے رہبر ہیں یہ میری سوچ سے بے خبر ہیں یہ مجھ سے کہتے ہیں تیتلیوں پر جگنوؤں پر کتاب لکھوں کہ چاہتوں کا نصاب لکھوں انہیں میں کیسے بتاؤں کہ اب بہار موسم گزر چکا ھے اداس بے کل خزاں کا موسم ھمارے دل میں اتر چکا ھے ہمارے قہقہوں کا ،خوشبوؤں کا وہ دور کب کا گزر چکا ھے اب تو جینا وبال اپنا نہ روپ رنگ و جمال اپنا تھا جس کو تھوڑا خیال اپنا !__وہ شخص تو کب کا بچھڑ چکا ھے
Last reply by Zarnish Ali, -
- 2 replies
- 650 views
یہ عجیب میری محبتیں یہ عجیب میرے غم والم................ کوئی پوچھ لے تو میں کیا کہوں اسے کیا بتاؤں یہ روز و شب تو جنم جنم پے محیط ہیں میرے زخم زخم دل و نظر مجھے اس جنم میں نہیں ملے میرے رت جگے میرے ہمسفر میرے ساتھ آج نہیں چلے یہ مہیب وحشت فکر جو میرے نقش نقش کی روح ہے کوئی بے ثبات بیان نہیں یہ تو آتماؤں کا عکس ہے یہ تو دیوتاؤں کا دیان ہے یہ تو جانے کیسی صدی صدی کی اذیتوں کا گیان ہے یہ عجیب میری محبتیں یہ عجیب میرے غم و الم یہ نصیب سنگ سیاہ پر یہ ورق ورق پہ گرے قلم یہ کڑا حصار نیا نہیں میرا انتظار قدیم ہے میرا اس سے پیار قدیم ہے یہ عجیب میری محبتیں
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 1.4k views
مُحبت کر کے دیکھا کر______!! سَجن پہ مَر کے دیکھا کر______!! نہ ٹُوٹیں اب کے یہ سایئں______!! تُو وعدے کر کے دیکھا کر_____!! سَجن کی ٹُور دیکھا کر_______!! سَجن کو روز دیکھا کر_______!! وہ تیرا بن ہی جائے گا_______!! تَماشا کر کے دیکھا کر_______!! جوانی جُرم کہلائی______!! جوانی ہم پہ جُو آئی______!! نہ اب تُو روز جیتا کر______!! کبھی تو ہَر کے دیکھا کر______!! یہ کیسے لال ڈورے ہیں_______!! مُحبت سے پناہ ربا______!! تُو اس کو پا کے کیا لے گا______!! تُو اس کا بَن کے دیکھا کر______!! نہ کالا رنگ پہنا کر______!! - نہ سَاوی ونگ پہنا کر______!! نہ یوں بے بَاک نکلا کر______!! تُو تھوڑا ڈر کے دیکھا کر______!! سَجن تیرا بَلم تیرا_____!! …
Last reply by Waqas Dar,
-
Recently Browsing 0 members
- No registered users viewing this page.
