- 📢 Welcome to FundayForum – Explore Trending Topics
- 🌟 Discover What’s Trending Today
- Kate Middleton's chic look came amid uncertainty with Prince William
- Anthropic CEO urges AI companies to slow model development amid fears over misuse
- Harry, Meghan take heat off Andrew, Sarah Ferguson with one bold move
- LG denies Smart TV spying claims: What is found, how to protect yourself
- Dylan O'Brien honours Taylor Swift for direction in 'All Too Well'
- Babar 'confident' to continue as Pakistan's Test captain despite England whitewash
- Prince Harry and Meghan honour 9/11 heroes with powerful tribute
- Apple TV leads 2026 Emmys nights 1-2 with record 20 early wins
- Suki Waterhouse roasts Role Model in new social media update
- Prince William reaches out to Earthshot finalist amid Nepal disaster
Urdu Poetry Hub
Explore the world of Urdu poetry and Shayari. Share your favorite verses, discover famous poets, and express your emotions through words. Post in Urdu, Roman Urdu, or English and connect with a passionate poetry community.
-
- 2 replies
- 754 views
Poochne wale! Tujhe kaisay batien akhir Dukh ibarat to nahi jo tumhien likh ker bhejien Yeh kahani bhi nahi hai ke sunien tujh ko… Na koi baat hi aisi ke batien tujh ko… Zakham ho to tere nakhun ke hawalay ker dien Aaina bhi to nahi hai ke dekhaien tujh ko… Yeh koi raaz nahi, jis ko chupaien to wo raaz Kabhi chehre, kabhi aankhoon se chalak jata hai Jaisay anchal ko sambhale koi, aur taiz hawa! Jab bhi chalti hai to shanoon se dhalak jata hai Ab tujhe kaisay batien, ke humien dukh kia hai
Last reply by Waqas Dar, -
-
- 5 replies
- 1k views
kabhi kisi ko mukammal jahaan nhi milta kaheen zameen toh kaheen aasmaan nhi milta jissay bhi daikhiye wo apnay aap main gum hai zubaan milli hai magar hum zuban nhi milta bhuja sakka hai bhala koon waqt k shoolay yeh aisi aag hai jis main dhoowan nhi milta ay rabb teray jahaan main aisa nhi k pyaar na ho buss jahan umeed ho iski wahan nh milta...
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 473 views
Us ne door rehnay ka Mashvara b likha hai Saath hi Muhabbat ka wasta b likha hai Us ne yeh b likha hai meray ghar nahi aana Aur saaf saaf lafzon mein raasta b likha hai kuch haroof likhay hain zabt ki Naseehat mein kuch haroof mein us ne haosla b likha hai Shukriya b likha hai dil se yad karnay ka Dil se dil ka hai kitna fasla b likha hai Kia usay likhein Kia usay kahain Jis ne bejaan kar k jaan b likha hy
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 1.4k views
ﮐﺒﮭﯽ ﺟﻮ ﻋﮩﺪِ ﻭﻓﺎ ﻣﯿﺮﯼ ﺟﺎﮞ ﺗﯿﺮﮮ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﭨﻮﭨﮯ ﻣﯿﮟ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺯﻣﯿﮟ ﭘﮧ ﯾﮧ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﭨﻮﭨﮯ ﺗﯿﺮﯼ ﺟﺪﺍﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﺣﻮﺻﻠﻮﮞ ﮐﯽ ﺷﮑﺴﺖ ﺩﻝ ﭘﺮ ﻋﺬﺍﺏ ﭨﮭﮩﺮﯼ ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ ﻣﻨﮧ ﺯﻭﺭ ﺯﻟﺰﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﺩﮬﻤﮏ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﭩﺎﻥ ﭨﻮﭨﮯ ﺍﺳﮯ ﯾﻘﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﻮ ﻣﺮﻧﺎ ﮨﮯ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﺗﮭﯽ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﮧ ﺗﯿﺮ ﭼﻠﻨﮯ ﺳﮯ ﭘﯿﺸﺘﺮ ﺩﺳﺖِ ﺩﺷﻤﻨﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﺎﻥ ﭨﻮﭨﮯ ﻭﮦ ﺳﻨﮓ ﮨﮯ ﺗﻮ ﮔﺮﮮ ﺑﮭﯽ ﺩﻝ ﭘﺮ ﻭﮦ ﺁﺋﯿﻨﮧ ﮨﮯ ﺗﻮ ﭼﺒﮫ ﮨﯽ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﮩﯿﮟ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﯾﻘﯿﻦ ﺑﮑﮭﺮﮮ ﮐﮩﯿﮟ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﮔﻤﺎﻥ ﭨﻮﭨﮯ ﺍ ﺟﺎﮌ ﺑﻦ ﮐﯽ ﺍﺩﺍﺱ ﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﻏﺰﻝ ﺗﻮ ﻣﺤﺴﻦ ﻧﮯ ﭼﮭﯿﮍ ﺩﯼ ﮨﮯ ﮐﺴﮯ ﺧﺒﺮ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﺲ ﮐﮯ ﻣﻌﺼﻮﻡ ﺩﻝ ﭘﮧ ﺍﺏ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺗﺎﻥ ﭨﻮﭨﮯ ﻣﺤﺴﻦ ﻧﻘﻮﯼ
Last reply by Waqas Dar, -
- 3 replies
- 836 views
Sakoon k Din Sy Furaghat Ki Rat Sy B Gaye Tujhy Ganwa K Bharri Kainaat Sy B Gaye Juda Huwy The Mgr Dil Kabhi Na Toota Tha Khafa Huwy To Tery iltfat Sy B Gaye Chaly To Neel Ki Gehraiya'n Theen Ankh0n Men Palat K Aaye T0 M0j-E-Furaat Sy B Gaye Khayal Tha K Tujhy Pa K Khud Ko Dhoonden Gy Tu Mil Gaya Hy To Khud Apni Zat Sy B Gaye Bichar K Khat B Na Likhy Udas Yaron Ny Kabi Kabi Ki Adhoori Si Bat Sy B Gaye W0 Shakh Shakh Lachakty Huwy Badan ""MOHSIN""! Mujhy To Mil Na Saky Tery Hath Sy B Gaye
Last reply by Waqas Dar, -
- 3 replies
- 1.1k views
Qissay Meri Ulfat K Jo Marqoom Hain Saare" Aa Dekh Tere Naam Se Mosoom Hain Saare" Bus Is Liye Har Kaam Adhoora Hi Parra Hai" Khaadim Bhi Meri Qaum K Makhdoom Hain Saare" Ab kon Mere Paaon Ki Zanjeer Ko Kholay" Haakim Meri Basti K Bhi Mehkoom Hain Saare" Shayed Yeh Zarf Hai Jo Khamosh Houn Ab Tak" Warna To Tere Aeib Bhi Maloom Hain Saare" Sub Jurm Meri Zaat Se Mansoob Howy "Mohsin" Kya Mere Siwa Shehar Mein Masoom Hain Saare
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 561 views
لاکھ ضبطِ خواہش کے بے شمار دعوے ہوں اُس کو بھُول جانے کے بے پناہ اِرادے ہوں اور اس محبت کو ترک کر کے جینے کا فیصلہ سُنانے کو کتنے لفظ سوچے ہوں دل کو اس کی آہٹ پر برَملا دھڑکنے سے کون روک سکتا ہے پھر وفا کےصحرا میں اُس کے نرم لہجے اور سوگوار آنکھوں کی خُوشبوؤں کو چھُونے کی جستجو میں رہنے سے رُوح تک پگھلنے سے ننگے پاؤں چلنے سے کون روک سکتا ہے آنسوؤں کی بارش میں چاہے دل کے ہاتھوں میں ہجر کے مُسافر کے پاؤں تک بھی چھُو آؤ جِس کو لَوٹ جانا ہو اس کو دُور جانے سے راستہ بدلنے سے دُور جا نکلنے سے کون روک سکتا ہے
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 1.3k views
(تجھے یاد ہے اسی ریت پر) میں ہوں جس مکان کی چھت تلے مرا گھر نہیں ترا نام درج ہے جس جگہ ترا در نہیں تجھے یاد ہے کسی شام ہم نے بنایا تھا کہیں ایک چھوٹا سا ریت گھر اُسی ریت سے اُسی ریت پر (اُسی ریت پر جو تھی راہ میں کسی موج کے کبھی اپنے ہونے کے دھیان میں کبھی معجزوں کے گمان میں) ہمیں علم تھا ہمیں علم تھا کہ وہ ریت گھر جو تھے منتظر کسی موج کے انہیں ٹوٹ جانے سے روکنے کا خیال امرِ محال ہے اسی موج و ریگ کے کھیل سے ہی بحال ہے وہ تلازمہ وہی رابطہ، جسے ماننے کے فشار میں رہِ آگہی کے سراب بھی سبھی خواب بھی اسی ایک لمحۂ مختصر کے حصار میں ہے گھرا ہوا خطِ ریگ بھی کفِ آب بھی پہ یہ داستاں تو تھی ترجماں کسی کھیل کی اُسی کھیل کی جسے کھی…
Last reply by Waqas Dar, -
- 3 replies
- 2.4k views
ا ب عمر کی نقدی ختم ہوئی ا ب ہم کو ادھار کی حاجت ہے ہے کوئی جو ساہو کار بنے ہے کوئی جو دیون ہار بنے کچھ سال ،مہینے، دن لوگو پر سود بیاج کے بن لوگو ہاں ا پنی جاں کے خزانے سے ہاں عمر کے توشہ خانے سے کیا کوئی بھی ساہو کار نہیں کیا کوئی بھی دیون ہار نہیں جب ناما دھر کا آیا کیوں سب نے سر کو جھکایا ہے کچھ کام ہمیں نپٹانے ہیں جنہیں جاننے والے جانے ہیں کچھ پیار دلار کے دھندے ہیں کچھ جگ کے دوسرے پھندے ہیں ہم مانگتے نہیں ہزار برس دس پانچ برس دو چار برس ہاں ،سود بیاج بھی دے لیں گے ہاں اور خراج بھی دے لیں گے آسان بنے، دشوار بنے پر کوئی تو دیون ہار بنے تم…
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 2.1k views
سنا ہے حد نظر سے آگے زندگی اب بھی مسکراتی ہے اب بھی سورج کی وہی عادت ہے گھر کے آنگن کو وہ جگاتا ہے مرمریں شوخ سی حسین کرنیں چہروں کو چوم کر اٹھاتی ہیں وہاں صبحیں بڑی توانا ہیں اور سب دن بھی خوب دانا ہیں منہ اندھیرے سفر کو جاتے ہیں روز پھر گھر میں شام ہوتی ہے وہی برگد تلے کی ہیں شامیں ایک حقہ ھے کئی ہیں سامع اب بھی فکریں گلی محلے کی باتوں باتوں میں ختم ہوتی ہیں وہی بچوں کا ہے حسیں بچپن جگنو, تتلی کی ہے وہی ان بن وہی جھریوں سی پیاری نانی ہے وہی پریوں کى اک کہانی ہے اب بھی موسم وہاں نشیلے ہیں وہی قوس قزح کے جھولے ہیں وہی بارش کی مستیاں اب بھی ٹین کی چھت پہ گنگناتی ہیں ہے سخن باکمال لوگوں کا میٹھا پن لازوال لہجوں کا سچ بھی …
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 953 views
ﻣﯿﺮﺍ ﺟﯽ چاہتا ہے ﺗﺠﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﺧﻂ ﻟﮑﮭﻮﮞ۔۔۔۔۔۔۔ ﺍﺗﻨﺎ ﻃﻮﯾﻞ ہو ﮐﮧ ﮐﺒﮭﯽ ﺧﺘﻢ ﻧﮧ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔ ﺣﮑﺎيتیں ہو ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺷﮑﺎﯾﺘﯿﮟ ہو ﺍﺱ ﻣﯿﮟ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﭨﮭﯽ ﺭﻭﭨﮭﯽ ﺳﯽ ﮐﭽﮫ ﻣﺤﺒﺘﯿﮟ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﻣﯿﺮﺍ ﺟﯽ ﭼﺎہتا ہے ﺗﺠﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﺧﻂ ﻟﮑﮭﻮﮞ۔۔۔۔۔۔۔ ﺗﺠﮭﮯ ﺑﺘﺎ ﺩﻭﮞ ﮐﮧ ﺗﯿﺮﮮ ﺑﻌﺪ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮨﺮ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺭﻓﺎﻗﺘﯿﮟ ﮈﮬﻮﻧﮉﯾﮟ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﻋﻨﺎﯾﺘﯿﮟ ﮈﮬﻮﻧﮉﯾﮟ۔۔۔۔۔۔ ﺑﮯ ﻣﮩﺮ ﭼﮩﺮﮮ ﭘﮧ ﺻﺪﺍﻗﺘﯿﮟ ﮈﮬﻮﻧﮉﯾﮟ۔۔۔۔۔۔۔۔ ﻣﯿﺮﺍ ﺟﯽ ﭼﺎہتا ہے ﺗﺠﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﺧﻂ ﻟﮑﮭﻮﮞ۔۔۔۔۔۔۔۔ ﮐﮧ ﺗﯿﺮﮮ ﺟﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﮨﺮ ﺭﻧﮓ ﻣﭧ ﮔﯿﺎ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﭧ ﮔﯿﺎ ﺳﻨﮓ ﻣﭧ ﮔﯿﺎ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﺑﮯ ﻟﻮﺙ ﺭﺷﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﻭ ننگ ﻣﭧ ﮔﯿﺎ۔۔۔۔۔ ﻣﯿﺮﺍ ﺟﯽ ﭼﺎہتا ہے ﺗﺠﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﺧﻂ ﻟﮑﮭﻮﮞ۔۔۔۔۔۔۔۔ ﺗﺠﮫ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﻮﮞ ﮐﮧ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺑﭽﮭﮍ ﮐﺮ ﺗﺠﮫ ﭘﮧ ﮐﯿﺎ ﮔﺰﺭﯼ۔۔۔۔۔۔۔؟؟ ﺍﯾﺴﯽ ہی ﺩﻧﯿﺎ ﮔﺰﺭﯼ ﯾﺎ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺳﻮﺍ …
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 1.3k views
آئن سٹائن اور اُس کی بیوی- گل نوخیز اختر دنیا کا انتہائی ذہین انسان آئن سٹائن بچپن میں دماغ طور پر ایک کمزور انسان تھا، اُس کا سر موٹا اور زبان بولنے کی صلاحیت سے محروم تھی، بڑی مشکل سے کچھ الفاظ اٹک اٹک کر بولتا تھا جو بعض اوقات اُس کی ماں کو بھی سمجھ نہیں آتے تھے، کہا جاتا ہے کہ آئن سٹائن ’’آٹزم‘‘ کی بیماری میں مبتلا تھا جس کی وجہ سے وہ اپنے آپ میں گم رہتا تھا اوراپنے معمولات میں کسی کی دخل اندازی پسند نہیں کرتا تھا،9 سال کی عمر تک وہ بولنے کی صلاحیت سے محروم رہا، تب اچانک ایک دن کھانے کی میز پر جب اُس کے سامنے سوپ رکھا گیا تو اُس نے سوپ کا پہلا چمچ منہ میں ڈالتے ہی کہا’’سوپ بہت گرم ہے‘‘۔ یہ سنتے ہی اُس کے والدین اچھل پڑے، خوشی سے بے حال ماں نے آئن سٹائن سے پوچھا ک…
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 1.3k views
سنا ہے حد نظر سے آگے زندگی اب بھی مسکراتی ہے اب بھی سورج کی وہی عادت ہے گھر کے آنگن کو وہ جگاتا ہے مرمریں شوخ سی حسین کرنیں چہروں کو چوم کر اٹھاتی ہیں وہاں صبحیں بڑی توانا ہیں اور سب دن بھی خوب دانا ہیں منہ اندھیرے سفر کو جاتے ہیں روز پھر گھر میں شام ہوتی ہے وہی برگد تلے کی ہیں شامیں ایک حقہ ھے کئی ہیں سامع اب بھی فکریں گلی محلے کی باتوں باتوں میں ختم ہوتی ہیں وہی بچوں کا ہے حسیں بچپن جگنو, تتلی کی ہے وہی ان بن وہی جھریوں سی پیاری نانی ہے وہی پریوں کى اک کہانی ہے اب بھی موسم وہاں نشیلے ہیں وہی قوس قزح کے جھولے ہیں وہی بارش کی مستیاں اب بھی ٹین کی چھت پہ گنگناتی ہیں ہے سخن باکمال لوگوں کا میٹھا پن لازوال …
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 732 views
کتنا عجیب رشتہ ہے ....درد اور محبت میں جس قدر محبتوں میں شدتیں مہکتی ہیں درد بڑھتا جاتا ہے کیا عجیب رشتہ ہے ....خواب اور حقیقت میں جس قدر بھی اچھے ہوں خواب ٹوٹ جاتے ہیں ....اور یہ حقیقت ہے کیا عجیب رشتہ ہے .....آنسوؤں کا بارش سے ہجر کی کہانی جب آنسوؤں سی لکھى ہو ....بارشیں نہیں رکتیں کیا عجیب رشتہ ہے راستوں کا منزل سے دل سے گر نہ چلتے ہوں لاکھ راستے بدلیں ...منزلیں نہیں ملتیں کیا عجیب رشتہ ہے ....لفظ کا خیالوں سے میں تیرے خیالوں میں ....گم اگر نہیں ہوتی لفظ ہی نہیں جڑتے کیا عجیب رشتہ ہے .....دل سے تیری چاہت کا لاکھ روکنا چاہوں ....دل کو تیری چاہت سے ....دل میری نہیں سنتا کیا عجیب رشتہ ہے موت ، زندگی کا بھی ....دل سے شاعری کا بھی دھڑکنوں سے سانسوں کا .....مجھ سے تیری آنکھو…
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 714 views
ﮐﯿﺴﮯ ﺑﺘﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﺌﮯ ﺗﻢ ﮐﻮﻥ ﮨﻮ ﮐﯿﺴﮯ ﺑﺘﺎﺅﮞ۔۔۔۔۔ ﮐﯿﺴﮯ ﺑﺘﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺗﻢ ﺩﮬﮍﮐﻨﻮﮞ ﮐﺎ ﮔﯿﺖ ﮨﻮ ﺟﯿﻮﻥ ﮐﺎ ﺗﻢ ﺳﻨﮕﯿﺖ ﮨﻮ ﺗﻢ ﺯﻧﺪﮔﯽ، ﺗﻢ ﺑﻨﺪﮔﯽ ﺗﻢ ﺭﻭﺷﻨﯽ، ﺗﻢ ﺗﺎﺯﮔﯽ ﺗﻢ ﮨﺮ ﺧﻮﺷﯽ، ﺗﻢ ﭘﯿﺎﺭ ﮨﻮ ﺗﻢ ﭘﺮﯾﺖ ﮨﻮ ﻣﻦ ﻣﯿﺖ ﮨﻮ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ، ﯾﺎﺩﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﺳﺎﻧﺴﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ، ﺁﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﻧﯿﻨﺪﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ، ﺧﻮﺍﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﺗﻢ ﮨﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﮨﺮ ﺑﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﮨﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻥ ﺭﺍﺕ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﺻﺒﺢ ﻣﯿﮟ، ﺗﻢ ﺷﺎﻡ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﺳﻮﭺ ﻣﯿﮟ، ﺗﻢ ﮐﺎﻡ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﺌﮯ ﭘﺎﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺗﻢ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﺌﮯ ﮐﮭﻮﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺗﻢ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﺌﮯ ﮨﺴﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﺗﻢ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﺌﮯ ﺭﻭﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺗﻢ ﺍﻭﺭ ﺟﺎﮔﻨﺎ ﺳﻮﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺗﻢ ﺟﺎﺅﮞ ﮐﮩﯿﮟ، ﺩﯾﮑﮭﻮﮞ ﮐﮩﯿﮟ ﺗﻢ ﮨﻮ ﻭﮨﺎﮞ، ﺗﻢ ﮨﻮ ﻭﮨﯿﮟ ﮐﯿﺴﮯ ﺑﺘﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺗﻢ ﺑﻦ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺴﮯ ﺑﺘﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﺌﮯ ﺗﻢ ﮐﻮﻥ ﮨﻮ ﯾﮧ ﺟﻮ ﺗﻤﮩﺎ…
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 661 views
دَرد کا شَہر بساتے ہُوئے رو پڑتا ہُوں روز گھر لوٹ کے آتے ہُوئے رو پڑتا ہُوں جانے کیا سوچ کے لے لیتا ہُوں تازہ گجرے اور پھر پھینکنے جاتے ہُوئے رو پڑتا ہُوں جسم پہ چاقو سے ہنستے ہُوئے جو لکھا تھا اَب تو وُہ نام دِکھاتے ہُوئے رو پڑتا ہُوں راہ تکتے ہُوئے دیکھوں جو کسی تنہا کو جانے کیوں آس دِلاتے ہُوئے رو پڑتا ہُوں لوگ جب روگ کی تفصیل طلب کرتے ہیں سخت اِک بات چھپاتے ہُوئے رو پڑتا ہُوں گرم تھی چوٹ تبھی لکھ سکا یہ غم کی بیاض اَب تو اِک شعر سناتے ہُوئے رو پڑتا ہُوں روز دِل کرتا ہے منہ موڑ لوں میں دُنیا سے روز میں دِل کو مناتے ہُوئے رو پڑتا ہُوں اِسمِ لیلیٰ کو فقط اِس لیے رَکھا مخفی پھُوٹ کر نام بتاتے ہُوئے رو پڑتا ہُوں دُور …
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 549 views
پاگل کسے کہتے ہیں ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ جو ہوش گنوا بیٹھے؟ جو روڈ پہ جا بیٹھے؟ جو مانگ کے کھا بیٹھے؟ جو بھوک چھپا بیٹھے؟ کہتے ہیں اسے پاگل؟ بے شرم پھرے جو وہ؟ ٹھوکر سے گرے جو وہ؟ شکوہ نہ کرے جو وہ؟ بے موت مرے جو وہ؟ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ہے کون بھلا پاگل؟ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ننگا ہو بدن جس کا گندا ہو رہن جس کا آزاد ہو من جس کا خالی ہو ذہن جس کا ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ کیا اس کو کہیں پاگل؟ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ گھر بھول گیا ہو جو در بھول گیا ہو جو زر بھول گیا ہو جو شر بھول گیا ہو جو ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ وہ شخص ہے کیا پاگل؟ ـــــــــــــــ…
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 924 views
!!! الوداع کیسے کہوں میری ٹرین چهوٹ چکی ہے دور افق پر آخری ڈبہ دهیرے دهیرے ڈوب رہا ہے اور وہ اس اسٹیشن سے جانے والی آخری گاڑی تھی کیوں کہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ اب اس دور افتادہ نقصان میں چلنے والے سٹیشن کو کرنا ہے مسمار اب کیا کروں میں کیسے جاوں میں کہ چار چفیرے اک صحرا ہے اور اس صحرا میں سارے رستے .یکطرفہ ہیں
Last reply by Waqas Dar, -
-
- 2 replies
- 826 views
کچھ کہنے کا وقت نہیں یہ کچھ نہ کـــہــو' خاموش رھو اے لوگو خـــــاموش رھو ھــاں اے لوگو خـــاموش رھو سچ اچھا ' پر اس کے جلو میں' زھر کا ھے اِک پیالا بھی پاگل ھو؟ کیــوں نــــا حق کـــو سُــــقراط بنو' خاموش رھو حق اچھا ' پـر اُس کے لیے کوئی اور مــرے تـو اور اچھا تم بھی کوئی منصور ھو جو سُولی پہ چڑھــو ؟ خاموش رھو اُن کا یہ کہنا ســـــــــورج ھی دھـــــرتی کے پھیرے کرتا ھے سر آنکھوں پر ' ســــــــــورج ہی کو گھومنے دو خاموش رھو محبس میں کچھ حبــــــس ھے اور زنجــــــیر کا آہن چُھبتا ھے پھر سوچو ' ھاں پھر سوچو ' ھاں پھر سوچو ' خـــــاموش رھو گـــــرم آنــــــسو اور ٹھنڈے آہیں ' من میں کیا کیا مــوســم ھیں اس بگیــــــــا کی بھید نہ کھول…
Last reply by Hareem Naz, -
- 5 replies
- 1.2k views
اک شب آنکھ کنارے نیند سے پہلے آؤ خواب سفر پر ساتھ چلیں گے اک دوجے کا ہاتھ پکڑ کر جھوٹے سچے عہد کریں گے میں کچھ ان دیکھے سپنوں کی انگلی تھام کے لے آؤں گا تم کچھ رو پہلی تعبیریں زاد سفر کے طور پر لانا ہو سکتا ہے خواب سفر میں بارش بھی ہو ، آندھی بھی ہو ہو سکتا ہے طوفانوں نے شرط سفر سے باندھی بھی ہو ہو سکتا ہے کچھ جگنو ، کچھ تارے اپنی راہ میں آئیں ہو سکتا ہے گھور اندھیرے میں ہی ہم دونوں کھو جائیں اس جنگل میں ندی کنارے تھوڑے سپنے بو آئیں گئے اور بہتی ندی میں دونوں غم کی گرد بھی دھو آئیں گئے اک برگد کے پیڑ کے نیچے تیرے شانے پر سر رکھ کر میں اپنے سب دکھ رو لوں گا تم اپنی جلتی آنکھوں پر میری برف ہتھیلی رکھنا تم…
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 1k views
Last reply by Waqas Dar, -
-
- 3 replies
- 948 views
نہ گلہ ہے کوئی حالات سے نہ شکایتیں تیری ذات سے خود ہی سارے ورق جُدا ہوئے میری زندگی کی کتاب سے تجھے چاہا تھا تجھے پا لیا تجھے پا کے بھی تجھے کھو دیا مجھے خواہشوں کی تھی آرزو میری زندگی میں عذاب تھے میری وحشتوں کی راہ میں فقط محفلوں کی سراب تھی کٹی عمر جن کی تلاش میں میرے رت جگوں کے وہی خواب تھے یوں بھٹک بھٹک کے تمام عمر کبھی اثر ھی نہ ہوا جنہیں کھو دیا تیرے عشق میں وہ سپنے بے حساب تھے وہی معتبر ہے میرے لیے، وہ جو حاصلِ دل و جان ہے وہ جو باب تم نے چرا لیا میری زندگی کی کتاب سے
Last reply by Waqas Dar, -
- 9 replies
- 1.8k views
نظم: مُحبت کٹہرے میں "مُحبت" جج صاحِب! میں محبت، مری عَرض پہ ہو غور جو کچھ بتا رہی ہوں اسے جانچئے بغور جج صاحِب! معاشرے کی بے ایمانی دیکھئے خالص نہیں ہے کچھ بھی یہ کہانی دیکھئے تعلیم اور خوراک ، دوا میں ملاوٹیں مہر و محبتوں میں وفا میں ملاوٹیں جج صاحِب! اہلِ دل پہ ٹوٹیں قیامتیں سیاست کی نَذ٘ر ہوگئیں ان کی محبتیں مُحبت کا نام دوستی لوگوں نے رکھ دیا اور دوستی کے نام پہ کیا کیا مَکَر کیا کیا لیلی مجنوں دوست تھے خود ہی بتائیے؟ فرہاد و شیریں دوست تھے یہ بھی بتائیے؟ کیا کوئی پیشہ اب نہ یہاں صاف رہے گا؟ کیا جرمِ ہوس معاشرے کو معاف رہے گا جج صاحِب! میں محبت بدنام کردی گئ پہلے…
Last reply by SILENT KING, -
- 3 replies
- 1.6k views
تیرے اِرد گِرد وہ شور تھا ، میری بات بیچ میں رہ گئی نہ میں کہ سکا نہ تُو سُن سکا ، مِیری بات بیچ میں رہ گئی میرے دل کو درد سے بھر گیا ، مجھے بے یقین سا کرگیا تیرا بات بات پہ ٹوکنا ، میری بات بیچ میں رہ گئی تیرے شہر میں میرے ھم سفر، وہ دُکھوں کا جمِّ غفیر تھا مجھے راستہ نہیں مل سکا ، میری بات بیچ میں رہ گئی وہ جو خواب تھے میرے سامنے، جو سراب تھے میرے سامنے میں اُنہی میں ایسے اُلجھ گیا ، میری بات بیچ میں رہ گئی عجب ایک چُپ سی لگی مجھے، اسی ایک پَل کے حِصار میں ھُوا جس گھڑی تیرا سامنا، میری بات بیچ میں رہ گئی کہیں بے کنار تھی خواھشیں، کہیں بے شمار تھی اُلجھنیں کہیں آنسوؤں کا ھجوم تھا ، میری بات بیچ میں رہ گئی تھا جو شور میری صداؤں کا…
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 773 views
میرا خاموش رہ کر بھی انہیں سب کچھ سنا دینا زباں سے کچھ نہ کہنا دیکھ کر آنسو بہا دینا میں اس حالت سے پہنچا حشر والے خود پکار اٹھے کوئی فریاد کرنے آ رہا ہے راستہ دینا اجازت ہو تو کہ دوں قصۂ الفت سرِ محفل مجھے کچھ تو فسانہ یاد ہے کچھ تم سنا دینا میں مجرم ہوں مجھے اقرار ہے جرمِ محبت کا مگر پہلے خطا پر غور کر لو پھر سزا دینا قمرؔ وہ سب سے چھپ کر آ رہے ہیں فاتحہ پڑھنے کہوں کس سے کہ میری شمعِ تربت کو بجھا دینا
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 1.2k views
تیری آہٹ سلگتی دوپہر کو ایک پل میں شام کرتی ہے اترتی ہے سوادِ ہجر میں کچھہ اسطرح جیسے صدائے آشنا کوئی گھنے،گہرے ، اندھیرے جنگلوں کی بے یقینی میں رُخِ منزل دکھاتی روشنی کا کام کرتی ہے ! امجد اسلام امجد
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 1.7k views
جب لوگوں کے اندر سے خوشی کا احساس مرجائے تو بڑی سے بڑی خوشگوار چیز بھی ان کے مزاج پر کوئی اثر نہیں ڈالتی۔ محبت اندھی,گونگی اور بہری ہوتی ہے۔وہ صرف وہ دیکھتی ہے جو اس کا دل دکھاتا ہے۔وہ صرف وہ سنتی ہے جو اس کا من چاہتا ہے اور محبت کے پانی سے وضو کرنے کے بعد عاشق کے منہ سے صرف وہ نکلتا ہے جو اس کا محبوب سننا چاہتا ہے۔ محبت لا علاج مرض ہے۔سرطان کی طرح جسم میں پھیل جائے تو اس کا کوئی علاج نہیں۔محبوب کے نرم لفظوں کی سرجری,توجہ کی کیمو تھراپی اور پیار بھری نظروں کی ریڈی ایشن تھراپی تو اثر کر سکتی ہے,اس کے علاوہ کسی چیز کا اس پر بس نہیں چلتا۔
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 1.4k views
ღ♥ ﺁﺭﺯﻭ ﮐﯽ ﺭﺍﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ♥ღ ღ♥ ﺁﺭﺯﻭ ﮐﯽ ﺭﺍﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ♥ღ ღ♥ ﮈﻫﮍﮐﻨﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﺎﻧﮩﻮﮞ ﻣﯿﮟ ♥ღ ღ♥ ﺁﻭ ﮔﻬﺮ ﺑﻨﺎﺋﯿﮟ ﮨﻢ ♥ღ ღ♥ ﭘﻬﺮ ﻭﮦ ﮔﻬﺮ ﺳﺠﺎﺋﯿﮟ ﮨﻢ ♥ღ ღ♥ ﺍﭘﻨﺎ ﭘﯿﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﻻﻭﮞ ♥ღ ღ♥ ﺍﭘﻨﺎ ﺭﻭﭖ ﺗﻢ ﻻﻧﺎ ♥ღ ღ♥ ﭼﻬﺎﻭﮞ ﻟﮯ ﮐﺮ ﻣﯿﮟ ﺁﻭﮞ ♥ღ ღ♥ ﻧﺮﻡ ﺩﮬﻮﭖ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﻧﺎ ♥ღ ღ♥ ﺁﺭﺯﻭ ﮐﯽ ﺭﺍﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ♥ღ ღ♥ ﮈﻫﮍﮐﻨﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﺎﻧﮩﻮﮞ ﻣﯿﮟ ♥ღ ღ♥ ﺩﻥ ﮐﻮ ﺳﺐ ﮨﻮﺍﻭﮞ ﻣﯿﮟ.. ♥ღ ღ♥ ﮨﻮ ﮔﻼﺏ ﮐﯽ ﺧﻮﺷﺒﻮ ♥ღ ღ♥ ﺭﺍﺕ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ﻣﮩﮑﮯ ♥ღ ღ♥ ﺍﯾﮏ ﺧﻮﺍﺏ ﮐﺎ ﺟﺎﺩﻭ ♥ღ ღ♥ ﺭﺍﺕ ﻟﮯ ﮐﮯ ﻣﯿﮟ ﺁﻭﮞ ♥ღ ღ♥ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺍﺏ ﺗﻢ ﻻﻧﺎ ♥ღ ღ♥ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺍﺋﯿﮟ ﻻﻭﮞ ♥ღ ღ♥ ﺍﻭﺭ ﮔﻼﺏ ﺗﻢ ﻻﻧﺎ ♥ღ ღ♥ ﺁﺭﺯﻭ ﮐﯽ ﺭﺍﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ♥ღ ღ♥ ﮈﻫﮍﮐﻨﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﺎﻧﮩﻮﮞ ﻣﯿﮟ ♥ღ
Last reply by Waqas Dar, -
- 5 replies
- 1.1k views
ساغر صدیقی کی ایک زبردست غزل ***************** جب گلستاں میں بہاروں کے قدم آتے ہیں یاد بُھولے ہوئے یاروں کے کرم آتے ہیں لوگ جس بزم میں آتے ہیں ستارے لے کر ہم اسی بزم میں بادیدئہ نم آتے ہیں میں وہ اِک رندِ خرابات ہُوں میخانے میں میرے سجدے کے لیے ساغرِ جم آتے ہیں اب مُلاقات میں وہ گرمی جذبات کہاں اب تو رکھنے وہ محبت کا بھرم آتے ہیں قُربِ ساقی کی وضاحت تو بڑی مشکل ہے ایسے لمحے تھے جو تقدیر سے کم آتے ہیں میں بھی جنت سے نکالا ہُوا اِک بُت ہی تو ہُوں ذوقِ تخلیق تجھے کیسے ستم آتے ہیں چشم ساغرؔ ہے عبادت کے تصوّر میں سدا دل کے کعبے میں خیالوں کے صنم آتے ہیں
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 1.4k views
ﺍﯾﮏ ﻧﯿﮏ ﺩﻝ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻋﻮﺍﻡ ﺳﮯ ﺗﻨﮓ ﺁ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﭘﻨﯽ ﺳﻠﻄﻨﺖ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺟﺎﻧﮯ ﻟﮕﺎ، ﻭﺯﯾﺮﺳﮯ ﺑﻮﻻ ﺗﻢ ﺟﺎﻧﻮ ﺍﻭﺭﯾﮧ ﻋﻮﺍﻡ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ.....ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﺱ ﺳﻠﻄﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﺟﮭﺎﮌ ﭘﻮﻧﭽﮫﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺍﯾﮏ ﺧﺎﮐﺮﻭﺏ ﺑﮭﯽ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﻮﻟﯿﺎ، ﺑﺎﺩﺷﺎﮦﺧﺎﮐﺮﻭﺏ ﺳﮯ ﺑﻮﻻ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﭘﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺎﮞ ﮐﮩﺎﮞﺩﮬﮑﮯ ﮐﮭﺎﺅﮞ ﮔﺎ ﺗﻢ ﮐﯿﻮﮞ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﻮ ﻟﺌﮯ ﮨﻮ؟"ﺧﺎﮐﺮﻭﺏ ﺑﻮﻻ: ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺳﻼﻣﺖ ! ﺁﭖ ﺳﻠﻄﻨﺖﮐﮯﻣﺎﻟﮏ ﺗﮭﮯ ﺗﻮ ﺧﺪﻣﺖ ﮐﯽ ﺁﮔﮯ ﺑﮭﯽ ﺟﺐ ﺗﮏﺳﺎﻧﺲ ﺭﮨﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﺎ"... ﺍﻟﻐﺮﺽ ﺩﻭﻧﻮﮞﭼﻠﺘﮯ ﭼﻠﺘﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻣﻠﮏ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﺟﮩﺎﮞ ﮐﺎﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻭﻓﺎﺕ ﭘﺎ ﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻧﺌﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﺎ ﭼﻨﺎﺅ ﮨﻮﻧﺎﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﮐﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﮐﺎ ﯾﮧ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﻠﮏ ﮐﯽ ﺳﺎﺭﯼﻋﻮﺍﻡ ﺍﯾﮏ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﮮ ﮔﺮﺍﺅﻧﮉ ﻣﯿﮟ ﺟﻤﻊ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﺍﻭﺭﺍﯾﮏ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﺍﮌﺍ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ.. ﯾﮧ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺳﺮ ﭘﺮﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎﺗﺎ ﻭﮨﯽ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ" ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯﺧﺎﮐﺮﻭﺏ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ,, " :ﭼﻠ…
Last reply by Waqas Dar, -
-
Recently Browsing 0 members
- No registered users viewing this page.
