- 📢 Welcome to FundayForum – Explore Trending Topics
- 🌟 Discover What’s Trending Today
- Kate Middleton's chic look came amid uncertainty with Prince William
- Anthropic CEO urges AI companies to slow model development amid fears over misuse
- Harry, Meghan take heat off Andrew, Sarah Ferguson with one bold move
- LG denies Smart TV spying claims: What is found, how to protect yourself
- Dylan O'Brien honours Taylor Swift for direction in 'All Too Well'
- Babar 'confident' to continue as Pakistan's Test captain despite England whitewash
- Prince Harry and Meghan honour 9/11 heroes with powerful tribute
- Apple TV leads 2026 Emmys nights 1-2 with record 20 early wins
- Suki Waterhouse roasts Role Model in new social media update
- Prince William reaches out to Earthshot finalist amid Nepal disaster
All Shayari (Urdu, Roman Urdu & English)
A general space for all types of poetry and Shayari. Share your favorite verses or post your own creations in Urdu, Roman Urdu, or English. Express your thoughts, emotions, and creativity through words.
🌙 Poetry Guidelines
Please do not create topics that contain only poetry images.
You may add images to make your post more attractive, but every topic must include written poetry (text) either in the post or description.
If you want to share only poetry images or designs, please use the Gallery section where a dedicated poetry category is available.
“Topics without text may be removed by moderators.”
Thank you for your cooperation.
– FundayForum Team
768 topics in this forum
-
- 1 reply
- 1.2k views
آ چاند نگر تجھے لے جاؤں جہاں صرف پریمی بستے ہیں جہاں تارے ھر دم ہنستے ہیں جہاں کوہ قاف سے پریاں آتی ہیں اور مست سروں میں گاتی ہیں کوئی اور وہاں نہیں جا سکتا وہ دھرتی ہے دل والوں کی ان چاہت کے متوالوں کی اور سارے ہم خیالوں کی وہاں چاند پہ بڑھیا رہتی ہے جو ھر پریمی سے کہتی ہے جب دنیا دشمن هو جائے اور مٹی میں سب کھو جائے مت تنہا هو کے گھبرانا تم چاند نگر میں آ جانا❤
Last reply by Zarnish Ali, -
-
- 2 replies
- 1.3k views
تیرے لہجے کا وہ اثر ہوتے دیکھا ہم نے لفظوں کو امَر ہوتے دیکھا حُسن یار کی تعریف میں ، اکثر گُونگوں کو سُخن وَر ہوتے دیکھا ننگے پاؤں رکھے ، خاک پہ جب خاک کو سنگ مَرمَر ہوتے دیکھا لمسِ لبِ شیریں کی قُدرت سے نِیم کو بھی قندِ ثمر ہوتے دیکھا پہلی نظر اور جنبشِ سرمژگاں دلوں میں وَا ، دَر ہوتے دیکھا بہکنے لگیں ، پارسا بھی یہاں صبر کو ، بے صبر ہوتے دیکھا اُس کا ہمسفر ہونے کی آرزو لئے مُقیم ، مُسافر دَر بدر ہوتے دیکھا لبوں کی نزاکت چُرائیں ، گُلاب آفتاب کو سایہ آبر ہوتے دیکھا شب مانگے ، سیاہیِ زُلفِ جاناں پلکیں اُٹھیں ، سحر ہوتے دیکھا سُریلی آواز کی نغمگی سُن کر سازوں کو ، بے سُر ہوتے دیکھا سُنہری رنگت پہ قیامت سیاہ تل ٹُک…
Last reply by Urooj Butt, -
- 3 replies
- 1.1k views
ﺑﺎﺕ ﻧﮑﻠﮯ ﮔﯽ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﺩﻭﺭ ﺗﻠﮏ ﺟﺎﮰ ﮔﯽ ﻟﻮﮒ ﺑﮯ ﻭﺟﮩﮧ ﺍﺩﺍﺳﯽ ﮐﺎ ﺳﺒﺐ ﭘﻮﭼﮭﯿﮟ ﮔﮯ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﭘﻮﭼﮭﯿﮟ ﮔﮯ ﮐﮧ ﺗﻢ ﺍﺗﻨﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﮞ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﻮ ﺍﻧﮕﻠﯿﺎﮞ ﺍﭨﮭﯿﮟ ﮔﯽ ﺳﻮﮐﮭﮯ ﮨﻮﮰ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺍﮎ ﻧﻈﺮ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﮔﮯ ﮔﺰﺭﮮ ﮨﻮﮰ ﺳﺎﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﭼﻮﮌﯾﻮﮞ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ﮐﺌﯽ ﻃﻨﺰ ﮐﺌﯿﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﮐﺎﻧﭙﺘﮯ ﮨﻮﻧﭩﻮﮞ ﭘﮧ ﺑﮭﯽ ﮐﺌﯽ ﻓﻘﺮﮮ ﮐﺴﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﻟﻮﮒ ﻇﺎﻟﻢ ﮨﯿﮟ ﮨﺮ ﺍﮎ ﺑﺎﺕ ﮐﺎ ﻃﻌﻨﮧ ﺩﯾﻨﮕﮯ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﺍ ﺫﮐﺮ ﺑﮭﯽ ﻟﮯ ﺁﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﮐﺎ ﺫﺭﺍ ﺳﺎ ﺑﮭﯽ ﺍﺛﺮ ﻣﺖ ﻟﯿﻨﺎ ﻭﺭﻧﮧ ﭼﮩﺮﮮ ﮐﮯ ﺗﺎ ﺛﺮ ﺳﮯ ﺳﻤﺠﮫ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﭼﺎﮨﮯ ﮐﭻ ﺑﮭﯽ ﮬﻮ ﺳﻮﺍﻻﺕ ﻧﮧ ﮐﺮﻧﺎ ﺍﻥ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺎﺕ ﻧﮧ ﮐﺮﻧﺎ ﺍﻥ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﻧﮑﻠﮯ ﮔﯽ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﺩﻭﺭ ﺗﻠﮏ ﺟﺎﮰ ﮔﯽ
Last reply by Urooj Butt, -
- 2 replies
- 1k views
انتظار رات بھر دیدۂ نمناک میں لہراتے رہے سانس کی طرح سے آپ آتے رہے، جاتے رہے خوش تھے ہم اپنی تمناؤں کا خواب آئے گا اپنا ارمان بر افگندہ نقاب آئے گا نظریں نیچی کیے شرمائے ہوئے آئے گا کاکلیں چہرے پہ بکھرائے ہوئے آئے گا آ گئی تھی دلِ مضطر میں شکیبائی سی بج رہی تھی مرے غم خانے میں شہنائی سی پتیاں کھڑکیں تو سمجھا کہ لو آپ آ ہی گئے سجدے مسرور کہ معبود کو ہم پا ہی گئے شب کے جاگے ہوئے تاروں کو بھی نیند آنے لگی آپ کے آنے کی اک آس تھی اب جانے لگی صبح نے سیج سے اٹھتے ہوئے لی انگڑائی او صبا! تو بھی جو آئی تو اکیلی آئی میرے محبوب مری نیند اڑانے والے میرے مسجود مری روح پہ چھانے والے آ بھی جا تا کہ مرے …
Last reply by Urooj Butt, -
- 0 replies
- 699 views
مجھے میرا نام دو کچھ خواب دیوانے آئے ھیں تم ان کو رستہ دے دو ان کی کوئی خواہش پوچھو تعلق بناؤ ان سے کوئی یہ خواب حسین زندگی کے ہیں ان کو دلکش تمام دو آؤ اک خواب کی تعبیر میرے ہاتھ میرے نام دو میری دھوپ سی عمر رواں کو چاند تاروں سے سجی شام دو میری خواہش میری زیست کو مقام دو آؤ مجھے میرا نام دو
Last reply by Urooj Butt, -
- 0 replies
- 1.5k views
نگاہ- شوق سے کب تک مقابلہ کرتے وہ التفات نہ کرتے تو اور کیا کرتے یہ رسم- ترک- محبت بھی ہم ادا کرتے تیرے بغیر مگر زندگی کو کیا کرتے غرور- حسن کو مانوس- التجا کرتے وہ ہم ہیں کہ جو خود داریاں فنا کرتے کسی کی یاد نے تڑپا دیا پھر آ کے ہمیں ہوئی تھی دیر نہ کچھ دل سے مشورا کرتے یہ پوچھو حسن کو الزام دینے والوں سے جو وہ ستم بھی نہ کرتا تو آپ کیا کرتے ستم شعار ازل سے ہے حسن کی فطرت جو میں وفا بھی نہ کرتا تو وہ جفا کرتے ہمیں تو اپنی تباہی کی داد بھی نہ ملی تری نوازش- بیجا کا کیا گلا کرت نگاہ- ناز کی معصومیت ارے توبہ جو ہم فریب نہ کھاتے تو اور کیا کرتے نگاہ- لطف کی تسکیں کا شکریہ، لیکن متاع- درد کو کس دل سے ہم جدا کرتے (…
Last reply by Urooj Butt, -
- 2 replies
- 1.5k views
ٹھہرے میرے اشکوں کا کچھ مول تو سہی کچھ تلخ ہی صحیح مگر تو بول تو سہی کیسے لگاؤ گے تم شب ہجر کا حساب بھاری ہے اک اک لمحہ تول تو سہی اچھا ہے وقت رخصت ساتھ رہو گے تم میں پیتا ہوں زہر ابھی تو گھول تو سہی خوب ہے یہ عادت سخن یار کی کھلیں گے اسطرح کچھ پول تو سہی بنا بیٹھا ہے گداگر تیرے در پہ کب سے خواہش ہے کہ جانے کو بول تو سہی بنا لیتا ہے دیوانہ اسے اپنا تکیہ کلام سن لے محبوب کا اک قول تو سہی ہوا کو بنا لے زخم دل کا رازداں عیاز دامن کو تو اپنے کبھی کھول تو سہی
Last reply by Zarnish Ali, -
- 2 replies
- 1.6k views
سب اداس لوگوں کی ایک سی کہانی ہے ایک جیسے لہجے ہیں ، ایک جیسی تانیں ہیں شہر یار پر سب کی ایک سی اڑانیں ہیں سب اداس لوگوں کے بے مراد ہاتھوں پر ایک سی لکریں ہیں سب کے زرد ہونٹوں پر قرب کی مناجاتیں ، وصل کی دعائیں ہیں بے چراغ راتوں میں ، بے شمار شکنوں کے ایک سے فسانے ہیں کھکھلاتے لمحوں میں بے وجہ اداسی کے ایک سے بہانے ہیں اشک آنکھ میں رکھ ، کھل کے مسکرانے کی ایک جیسی تشریحیں ، ایک سی وضاحت ہے ایک جیسے شعلوں میں سب کے خواب جلتے ہیں ایک جیسی باتوں پر سب کے دل دھڑکتے ہیں
Last reply by Zarnish Ali, -
- 2 replies
- 1.7k views
چلو تم کو ملاتا ہوں میں اس مہمان سے پہلے جو میرے جسم میں رہتا تھا، میری جان سے پہلے مجھے جی بھر کے اپنی موت کو تو دیکھ لینے دو نکل جائے نہ میری جان، میرے ارمان سے پہلے کوئی خاموش ہو جائے تو اسکی خاموشی سے ڈر سمندر چپ ہی رہتا ہے، کسی طوفان سے پہلے میری آنکھوں میں آبی موتیوں کا سلسلہ دیکھو یہ مالا روز جبتا ہوں میں، اک مسکان سے پہلے ہمدم ہوں تیرا، یہ میرا فرض بنتا ہے تجھے ہوشیار کر دوں میں، تیرے نقصان سے پہلے
Last reply by Zarnish Ali, -
- 6 replies
- 1.8k views
وه سلسلے وه شوق وه نسبت نهیں رهی اب زندگی میں هجر کی وحشت نهیں رهی ٹوٹا هے جب سے اسکی مسیحائی کا طلسم دل کو کسی مسیحا کی حاجت نهیں رهی پهر یوں هوا که کوئی شناسا نهیں رها پهر یوں هوا که درد میں شدت نهیں رهی پهر یوں هوا که هو گیا مصروف وه بهت اور هم کو یاد کرنے کی فرصت نهیں رهی اب کیا کسی کو چاهیں که هم کو تو ان دنوں خود اپنے آپ سے بهی محبت نهیں رهی
Last reply by Waqas Dar, -
- 7 replies
- 2k views
ﺍﮔﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﯾﺎﺩ ﺍﺋﮯ ﺗﻮ ﭼﺎﻧﺪ ﺭﺍﺗﻮﮞ ﮐﯽ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﻣﯿﮟ ﮐِﺴﯽ ﺳﺘﺎﺭﮮ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﯿﻨﺎ ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﻧﺨﻞِ ﻓﻠﮏ ﺳﮯ ﺍُﮌ ﮐﺮ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁ ﮔِﺮﮮ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺟﺎﻥ ﻟﯿﻨﺎ ﻭﮦ ﺍﺳﺘﻌﺎﺭﮦ ﺗﮭﺎ ﻣﯿﺮﮮ ﺩِﻝ ﮐﺎ ﺍﮔﺮ ﻧﮧ ﺁﺋﮯ ﻣﮕﺮ ﯾﮧ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﯽ ﮐِﺲ ﻃﺮﺡ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺗﻢ ﮐِﺴﯽ ﭘﺮ ﻧﮕﺎﮦ ﮈﺍﻟﻮ ﺗﻮ ﺍُﺱ ﮐﯽ ﺩﯾﻮﺍﺭِ ﺟﺎﮞ ﻧﮧ ﭨﻮﭨﮯ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﯽ ﮨﺴﺘﯽ ﻧﮧ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﺋﮯ , ﺍﮔﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﯾﺎﺩﺁﺋﮯ ﮔﺮﯾﺰ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﻮﺍ ﮐﯽ ﻟﮩﺮﻭﮞ ﭘﮧ ﮨﺎﺗﮫ ﺭﮐﮭﻨﺎ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺷﺒﻮﺋﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣِﻠﻮﮞ ﮔﺎ ﻣﺠﮭﮯ ﮔﻼﺑﻮﮞ ﮐﯽ ﭘﺘﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻼﺵ ﮐﺮﻧﺎ ﻣﯿﮟ ﺍَﻭﺱ ﻗﻄﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﺁﺋﯿﻨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣِﻠﻮﮞ ﮔﺎ , ﺍﮔﺮ ﺳﺘﺎﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ، ﺍﻭﺱ ﻗﻄﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ، ﺧﻮﺷﺒﻮﺋﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﮧ ﭘﺎﺋﻮ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﯿﻨﺎ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﺩ ﮨﻮﺗﯽ ﻣﺴﺎﻓﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣِﻠﻮﮞ ﮔﺎ ﮐﮩﯿﮟ ﭘﮧ ﺭﻭﺷﻦ ﭼﺮﺍﻍ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﺗﻮ ﺟﺎ…
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 1.8k views
تجھ سے بچھڑوں تو تری ذات کا حصہ ہو جاؤں جس سے مرتا ہوں اسی زہر سے اچھا ہو جاؤں تم مرے ساتھ ہو یہ سچ تو نہیں ہے لیکن میں اگر جھوٹ نہ بولوں تو اکیلا ہو جاؤں میں تری قید کو تسلیم تو کرتا ہوں مگر یہ مرے بس میں نہیں ہے کہ پرندہ ہو جاؤں آدمی بن کے بھٹکنے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مزا آتا ہے میں نے سوچا ہی نہیں تھا کہ فرشتہ ہو جاؤں وہ تو اندر کی اداسی نے بچایا۔۔۔۔۔۔۔ورنہ ان کی مرضی تو یہی تھی کہ شگفتہ ہو جاؤں احمد کمال پروازی
Last reply by Waqas Dar, -
- 4 replies
- 1.9k views
یہ خوش نظری خوش نظر آنے کے لئے ہے اندر کی اداسی کو چھپانے کے لئے ہے میں ساتھ کسی کے بھی سہی ، پاس ہوں تیرے سب دربدری ایک ٹھکانے کے لئے ہے ٹوٹے ہوئے خوابوں سے اٹھائی ہوئی دیوار اِک آخری سپنے کو بچانے کے لئے ہے اس راہ پہ اک عمر گزر آئے تو دیکھا یہ راہ فقط لوٹ کے جانے کے لئے ہے رہ رہ کے کوئی خاک اڑا جاتا ہے مجھ میں کیا دشت ہے اور کیسے دِوانے کے لئے ہے تجھ کو نہیں معلوم کہ میں جان چکا ہوں تو ساتھ فقط ساتھ نبھانے کے لئے ہے تو نسلِ ہوا سے ہے بھلا تجھ کو خبر کیا وہ دکھ جو چراغوں کے گھرانے کے لئے ہے ( سعود عثمانی)
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 11.8k views
ﺍُﭨﮫ ﺷﺎﮦ ﺣُﺴﯿﻨﺎ ﻭﯾﮑﮫ ﻟﮯ ﺍﺳّﯽ ﺑﺪﻟﯽ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺑﮭﯿﺲ ﺳﺎﮈﯼ ﺟِﻨﺪ ﻧﻤﺎﻧﯽ ﮐُﻮﮐﺪﯼ ﺍﺳﯽ ﺭُﻝّ ﮔﺌﮯ ﻭِﭺّ ﭘﺮﺩﯾﺲ ﺳﺎﮈﺍ ﮨﺮ ﺩﻡ ﺟﯽ ﮐُﺮﻻﻭﻧﺪﺍ ، ﺳﺎﮈﯼ ﻧِﯿﺮ ﻭﮔﺎﻭﮮ ﺍَﮐّﮫ ﺍﺳﺎﮞ ﺟﯿﻮﻧﺪﯼ ﺟﺎﻧﺪﮮ ﻣﺮ ﮔﺌﮯ، ﺳﺎﮈﺍ ﻣﺎﺩﮬﻮ ﮨﻮﯾﺎ ﻭﮐﮫ ﺳﺎﻧﻮﮞ ﺳﭗّ ﺳﻤﮯ ﺩﺍ ﮈﻧّﮕﺪﺍ ، ﺳﺎﻧﻮﮞ ﭘَﻞ ﭘَﻞ ﭼﮍﮬﺪﺍ ﺯﮨﺮ ﺳﺎﮬﮉﮮ ﺍﻧﺪﺭ ﺑﯿﻠﮯ ﺧﻮﻑ ﺩﮮ ، ﺳﺎﮬﮉﮮ ﺟﻨﮕﻞ ﺑﻦ ﮔﺌﮯ ﺷﮩﺮ ﺍﺳﺎﮞ ﺷﻮﮦ ﻏﻤﺎﮞ ﻭِﭺ ﮈُﺑﺪﮮ، ﺳﺎﮬﮉﯼ ﺭُﮌﮪ ﮔﺌﯽ ﻧﺎﺋﻮ ﭘﺘﻮﺍﺭ ﺳﺎﮬﮉﮮ ﺑﻮﻟﻦّ ﺗﮯ ﭘﺎﺑﻨﺪﯾﺎﮞ ، ﺳﺎﮬﮉﮮ ﺳﺮ ﻟﭩﮑﮯ ﺗﻠﻮﺍﺭ ﺍﺳﺎﮞ ﻧﯿﻨﺎﮞ ﺩﮮ ﮐﮭﻮﮦ ﮔِﯿﮍ ﮐﮯ ﮐِﯿﺘﯽ ﻭﺗّﺮ ﺩﻝ ﺩﯼ ﭘَﺌﻮﮞ ﺍﯾﮩﮫ ﺑﻨﺠﺮ ﺭﮬﺌﯽ ﻧﻤﺎﻧﻨﮍﯼ ، ﺳﺎﻧﻮﮞ ﺳﺠّﻦ ﺗﯿﺮﯼ ﺳَﻮﻧﮫ ﺍﺳﺎﮞ ﺍُﺗﻮﮞ ﺷﺎﻧﺖ ﺟﺎﭘﺪﮮ، ﺳﺎﮬﮉﮮ ﺍﻧﺪﺭ ﻟﮕﯽ ﺟﻨﮓ ﺳﺎﻧﻮﮞ ﭼُﭗ ﭼﭙﯿﺘﺎ ﻭﯾﮑﮫ ﮐﮯ ، ﭘﺌﮯ ﺍﮐﮭﻦ ﻟﻮﮎ ﻣﻠﻨﮓ ﺍﺳﺎﮞ ﮐُﮭﺒﮯ ﻏﻢ ﺩﮮ ﮐُﮭﺒﮍﮮ ، ﺳﺎﮈﮮ ﻟﻤﮯ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﮐﯿﺲ ﭘﺎ ﺗﺎﻧﮯ ﺑﺎﻧﮯ ﺳﻮﭼﺪﮮ، ﺍﺳﺎﮞ ﺑُﻨﺪﮮ ﺭﯾﻨﺪﮮ ﮐﮭﯿﺲ
Last reply by Waqas Dar, -
- 3 replies
- 2k views
بِن تِرے، کائنات کا منظر اِک دسمبر کی شام ہو جیسے درد ٹھہرا ہے آ کے یُوں دل میں عمر بھر کا قیام ہو جیسے خاک بیٹھی ہے خاک پر دیکھو! کوئی عالی مقام ہو جیسے اُن کی ہر بات پر "بجا" بولے دل بھی ذہنی غلام ہو جیسے
Last reply by Waqas Dar, -
- 4 replies
- 2.2k views
هم نے کاٹی هیں تری یاد میں راتیں اکثر دل سے گزری هیں ستاروں کی باراتیں اکثر عشق رهزن نه سهی‘عشق کے هاتھوں پھر بھی هم نے لٹتی هوئی دیکھی هیں براتیں اکثر هم سے اک بار بھی نه جیتا هے نه جیتے گا کوئی وه تو هم جان کے کھا لیتے هیں ماتیں اکثر ان سے پوچھو کبھی چهرے بھی پڑھے هیں تم نے جو کتابوں کی کیا کرتے هیں باتیں اکثر حال کهنا هو کسی سے تو مخاطب هے کوئی کتنی دلچسپ هوا کرتی هیں باتیں اکثر اور تو کون هے جو مجھ کو تسلی دیتا هاتھ رکھ دیتی هیں دل پر تری باتیں اکثر
Last reply by Waqas Dar, -
- 5 replies
- 2k views
! ﻓﻘﻂ ﺍُﺳﮑﻮ ﮨﯽ ﻣﺎﻧﮕﺎ ﺗﮭﺎ ﺧﺪﺍﯾﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﮬﻢ ﻧﮯ ﺧﺪﺍﺋﯽ ﻣﺎﻧﮓ ﻟﯽ ﺗﮭﯽ؟ - ﮐﮩﺎ ﯾﮧ ﻭﺻﻞ ﮐﯽ ﺳﻮﻏﺎﺕ ﺗﯿﺮﯼ ﻣﮕﺮ ﺍُﺱ ﻧﮯ ﺟُﺪﺍﺋﯽ ﻣﺎﻧﮓ ﻟﯽ ﺗﮭﯽ - ﻣﺰﺍﺝ ﺍﭘﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﺎ ﺑﯿﺰﺍﺭ ـــ ﺍِﺱ ﭘﺮ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﮐﺞ ﺍﺩﺍﺋﯽ ﻣﺎﻧﮓ ﻟﯽ ﺗﮭﯽ - ﺯﺑﺎﮞ ﭘﺮ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﺗﺎﻟﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﻣﺮﮮ ﺣﻖ ﻣﯿﮟ ﮔﻮﺍﺋﯽ ﻣﺎﻧﮓ ﻟﯽ ﺗﮭﯽ - ﻭﮦ ﮐﺎﻧﭩﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﺍُﻟﺠﮭﺎ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﮔُﻠﻮﮞ ﺳﮯ ﺁﺷﻨﺎﺋﯽ ﻣﺎﻧﮓ ﻟﯽ ﺗﮭﯽ - ﮨﻤﯿﮟ ﺑﮯﻣﻮﺕ ﻣﺮﻧﺎ ﭘﮍ ﮔﯿﺎ ﮬﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﻣﻮﺕ ﺁﺋﯽ ﻣﺎﻧﮓ ﻟﯽ ﺗﮭﯽ - ﺍُﺳﮯ ﺍﺷﮑﻮﮞ ﮐﯽ ﺩﻭﻟﺖ ﺩﮮ ﭼُﮑﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍُﺱ ﻧﮯ ﮐُﻞ ﮐﻤﺎﺋﯽ ﻣﺎﻧﮓ ﻟﯽ ﺗﮭﯽ - ﺑﺘﻮﻝ ! ﺍﭼﮭﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﻋﺸﻖ ﮐﺎﻓﺮ ﮨﻤﮩﯽ ﻧﮯ ﺟﮓ ﮨﻨﺴﺎﺋﯽ ﻣﺎﻧﮓ ﻟﯽ ﺗﮭﯽ؟ -
Last reply by Waqas Dar, -
- 8 replies
- 2k views
چمن کاغذ پہ جو دل کا ــــ بناؤں تو خریدو گے نہ خوشبو ، پھول ، تتلی کو دیکھاؤں تو خریدو گے ۔ رواں ہے زندگی میری سمجھتے ہیں سبھی لیکن پڑی ہے عمر الماری میں ــــ لاؤں تو خریدو گے یہاں تو دشت میں یادیں بہت پنہاں پرندوں کی فقط اک پیڑ منظر سے ـــــــ ہٹاؤں تو خریدو گے سُنا ہے عقل والوں کے یہاں پر نرخ کچھ کم ہیں کہو تم جو خریدارو، میں آؤں تو خریدو گے ۔ سرِ بازار آیا ہوں کرو سودا اَرے صاحب بہت ویران دنیا ہے ، سجاؤں تو خریدو گے....!!!!
Last reply by Waqas Dar, -
- 5 replies
- 6.1k views
ذی حالِ مستی مقم بہ رنجش بے حا لِ ھجراں بے چارا دل ھے سنائی دیتی ہے جسکی دھڑکن تمھارا دل یا ہمارا دل ہے وہ آکے پہلو میں ایسے بیٹھے کہ شام رنگین ھو گئی ہے ذرا ذرا سی کھلی طبیعت ذرا سی غمگین ہو گئ ہے یہ شرم ہے یا حیا ہے کیا ہے؟؟؟ نظر اُٹھاتے ہی جھک گئی ہے تمہاری آنکھوں پہ گر کے شبنم ہماری پلکوں پہ رک گئی ہے عجیب ہیں دل کے زخم یارو نہ ہوں تو مشکل ہے جینا اس کا جو ہو تو ہر درد ایک ہیرا ہر ایک غم ہے نگینہ اس کا سنائی دیتی ہے جسکی دھڑکن تمھارا دل یا ہمارا دل ہے.... <3
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 1.6k views
میری روح میں جو اُتر سکیں وہ محبتیں مجھےچاھئیں جو سراب ھوں نہ عذاب ھوں وہ رفاقتیں مجھے چاھئیں انہیں ساعتوں کی تلاش ھے جو کیلینڈروں سے اتر گئیں جو سمئے کے ساتھ گزر گئیں وھی فرصتیں مجھے چاھئیں کہیں مِل سکے تو سمیٹ لا میری روز و شب کی کہانیاں جو غبارِ وقت میں چُھپ گئیں وہ حکایتیں مجھے چاھئیں جو میری شبوں کے چراغ تھے وھی میری امید کے باغ تھے وھی لوگ ھیں میری آرزو وھی صُورتیں مجھے چاھئیں تیری قربتیں نہیں چاھئیں میری شاعری کے مزاج کو مجھے فاصلوں سے دوام دے تیری فرقتیں مجھے چاھئیں مجھے اور کچھ نہیں چاھیے یہ دعائیں ھے میرا سائبان کڑی دھوپ میں جو مل سکیں تو یہی چھتیں مجھے چاھئیں ”اعتبار ساجد“
Last reply by Waqas Dar, -
- 3 replies
- 2.5k views
یہی وفا کا صلہ ہے تو کوئی بات نہیں یہ درد تو نے دیا ہے تو کوئی بات نہیں یہی بہت ہے کہ تم دیکھتی ہو ساحل سے کہ سفینہ ڈوب رہا ہے تو کوئی بات نہیں رکھا تھا آئینہ دل میں چھپا کے تم کو وہ گھر چھوڑ دیا ہے تو کوئی بات نہیں تم نے ہی آئینہ دل میرا بنایا تھا تم نے ہی توڑ دیا ہے تو کوئی بات نہیں بالآخر زیست کے قابل بنا ہوں میں بڑی مشکل سے پتھر دل بنا ہوں میں وہ آئے ہیں سراپائے مجسم بن کر میں گھبرا کر مجسمہ دل بنا ہوں جہاں مقتول ہی ٹھہرے ہیں مجرم یہی کچھ سوچ کے قاتل بنا ہوں میں بڑا محتاط ہوں تیری محفل میں تیری جانب سے سو غافل بنا ہوں میں میں کھا کر ٹھوکریں تیری گلیوں کی بڑا مرشد بڑا کامل بنا ہوں میں کوئی سمجھے گا کیا مجھ کو خود اپنے لیے مشکل…
Last reply by Waqas Dar, -
- 8 replies
- 1.5k views
Aankhon ka rang baat ka lehja badal giya, Woh shakhs ek raat main kitna badal giya, Qadmon talay jo rait bichi thi woh chal pari, Us nay churaya haath to sehra badal giya, Koi bhi cheez apni jagah par nahen rahi, Jatay hi ek shakhs k kiya kiya badal giya, Hairat say saray lafz usay dekhtay rahay, Baaton main apni baat ko kaisay badal giya, Shayad wafa k khail say ukta gaya tha woh, Manzil k pass aa k jo rasta badal gya.
Last reply by Urooj Butt, -
- 3 replies
- 1.5k views
جس کا انکار بھی انکار نہ سمجھا جائے ہم سے وہ یارِطرحدار نہ سمجھا جائے اتنی کاوش بھی نہ کر میری اسیری کے لیے تو کہیں میرا گرفتار نہ سمجھا جائے اب جو ٹھہری ہے ملاقات تو اس شرط کے ساتھ شوق کو درخورِ اظہار نہ سمجھا جائے نالہ بلبل کا جو سنتا ہے تو کھل اُٹھتا ہے گل عشق کو مفت کی بیگار نہ سمجھا جائے عشق کو شاد کرے غم کا مقدر بدلے حسن کو اتنا بھی مختار نہ سمجھا جائے بڑھ چلا آج بہت حد سے جنونِ گستاخ اب کہیں اس سے سرِ دار نہ سمجھا جائے دل کے لینے سے علی اُس کو نہیں ہے انکار لیکن اس طرح کہ اقرار نہ سمجھا جائے
Last reply by Urooj Butt, -
- 4 replies
- 1k views
مجھے آنسوؤں کی طلب نہیں مجھے زندگی کی تلاش ھے جسے ڈھونڈ کر بھی نہ پا سکا مجھے پھر اسی کی تلاش ہے مجھے دشمنوں میں نہ ڈھونڈنا مجھے دوستوں میں تلاشنا میں محبّتوں کا سفیر ہوں مجھے دوستی کی تلاش ہے میری راہ عزم تلاش میں کوئ زندگی کا رفیق ہو کو ئ آنسو ؤ ں کا چراغ دے مجھے رو شنی کی تلاش ہے میں بلند یو ں کا ضمیر ہوں میں رفا قتو ں کا پزیر ہوں مجھے نفرتوں کی زمین پر محبّتو ں کی تلاش ہے
Last reply by Urooj Butt, -
- 3 replies
- 1.3k views
ﺍﮮ ﻣﯿﺮﮮ ﺧﻮﺍﺏ ﺁ ، ﻣِﺮﯼ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﻮ ﺭﻧﮓ ﺩﮮ ﺍﮮ ﻣﯿﺮﯼ ﺭﻭﺷﻨﯽ ، ﺗﻮُ ﻣﺠﮭﮯ ﺭﺍﺳﺘﺎ ﺩِﮐﮭﺎ ﺍﺏ ﺁ ﺑﮭﯽ ﺟﺎ ﮐﮧ , ﺻُﺒﺢ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮬﯽ ﺑُﺠﮫ ﻧﮧ ﺟﺎﺅﮞ ﺍﮮ ﻣﯿﺮﮮ ﺁﻓﺘﺎﺏ ، ﺑﮩﺖ ﺗﯿﺰ ﮬﮯ ﮬَﻮﺍ ﯾﺎ ﺭﺏ ! ﻋﻄﺎ ﮬﻮ ﺯﺧﻢ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﻌﺮ ﺁﻓﺮﯾﮟ ﺍِﮎ ﻋُﻤﺮ ﮬﻮ ﮔﺌﯽ , ﮐﮧ ﻣِﺮﺍ ﺩﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﺩُﮐﮭﺎ ﻭﮦ ﺩَﻭﺭ ﺁ ﮔﯿﺎ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺍﺏ ﺻﺎﺣﺒﺎﻥِ ﺩﺭﺩ ﺟﻮ ﺧﻮﺍﺏ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮬﯿﮟ ، ﻭﮬﯽ ﺧﻮﺍﺏ ﻧﺎﺭﺳﺎ ﺩﺍﻣﻦ ﺑَﻨﮯ ، ﺗﻮ ﺭﻧﮓ ﮬُﻮﺍ ﺩﺳﺘﺮﺱ ﺳﮯ ﺩُﻭﺭ ﻣﻮﺝِ ﮬَﻮﺍ ﮬُﻮﺋﮯ ، ﺗﻮ ﮬﮯ ﺧﻮُﺷﺒﻮ ﮔﺮﯾﺰ ﭘﺎ ﻟﮑﮭﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﮐﯿﺎ , ﮐﮧ ﺍﺏ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﺣﻮﺍﻝِ ﺩﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﯿﺨﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﮐﯿﺎ , ﮐﮧ ﺍﺏ ﮐﻮﺋﯽ ﺳُﻨﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺻﺪﺍ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﮬﮯ , ﺑَﺠُﺰ ﺧﺎﮎِ ﺭﮦ ﮔﺰﺭ ﺳﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﮬﮯ , ﺑَﺠُﺰ ﻧﺎﻟﮧ ﻭ ﻧَﻮﺍ ﭘﮩﭽﺎﻥ ﻟﻮ ﮬﻤﯿﮟ ، ﮐﮧ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺻﺪﺍ ﮬﯿﮟ ﮬﻢ ﺳُﻦ ﻟﻮ ، ﮐﮧ ﭘﮭﺮ ﻧﮧ ﺁﺋﯿﮟ ﮔﮯ، ﮬﻢ ﺳﮯ ﻏﺰﻝ ﺳﺮﺍ "
Last reply by Urooj Butt, -
nazm Ajeeb larki 1 2
by Hareem Naz- 11 replies
- 2.4k views
ﺗﻢ ﻋﺠﯿﺐ ﻟﮍﮐﯽ ﮨﻮ۔۔ ﺁﻧﺴﻮﺅﮞ ﮐﻮ ﭘﯿﺘﯽ ﮨﻮ۔۔ ﺯﮨﺮ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﺳﺐ ﺳﺎﺗﮫ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺟﯿﺘﯽ ﮨﻮ۔۔ ﭼﺎﻧﺪﻧﯽ ﮐﮯ ﮨﺎﻟﮯ ﮐﻮ ﺻﺒﺢ ﮐﮯ ﺍﺟﺎﻟﮯ ﮐﻮ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﮐﮯ ﺑﺎﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺟﮭﻠﻤﻼﺗﮯ ﺁﻧﭽﻞ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﻧﺪﮪ ﮐﮯ ﯾﻮﮞ ﺭﮐﮭﺘﯽ ﮨﻮ۔۔ ﺗﻢ ﻋﺠﯿﺐ ﻟﮍﮐﯽ ﮨﻮ۔۔ ﭼﮭﭗ ﮐﮯ ﺁﮨﯿﮟ ﺑﮭﺮﺗﯽ ﮨﻮ۔۔ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﺳﮯ ﮈﺭﺗﯽ ﮨﻮ۔۔ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﺳﭙﻨﻮﮞ ﮐﻮ ﯾﻮﮞ ﭼﮭﭙﺎ ﮐﮯ ﺭﮐﮭﺘﯽ ﮨﻮ۔۔ ﺟﯿﺴﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﺧﻮﺍﺑﻮﮞ ﭘﺮ ﻋﺸﻖ ﮐﮯ ﻋﺬﺍﺑﻮﮞ ﭘﺮ ﺑﺲ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﮨﯽ ﺣﻖ ﮨﮯ ﺍﯾﺴﮯ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﻮ۔۔ ﺗﻢ ﻋﺠﯿﺐ ﻟﮍﮐﯽ ﮨﻮ۔۔ ﺧﻮﺍﺏ ﺑﻨﺘﯽ ﭘﮭﺮﺗﯽ ﮨﻮ۔۔ ﺧﻮﺍﺏ ﮐﮯ ﺟﮭﺮﻭﮐﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﺗﮑﺘﯽ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﻮ۔۔ ﺍﻥ ﮔﻨﺖ ﺳﻮﺍﻟﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﻥ ﮐﮩﮯ ﺟﻮﺍﺑﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﺲ ﺍﻟﺠﮭﺘﯽ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﻮ۔۔ ﺧﻮﺍﺏ ﺩﯾﮑﮭﺘﯽ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ۔۔ ﭨﻮﭨﻨﮯ ﺳﮯ ﮈﺭﺗﯽ ﮨﻮ۔۔ ﺗﻢ ﻋﺠﯿﺐ ﻟﮍﮐﯽ ﮨﻮ۔۔ ﺗ…
Last reply by Urooj Butt, -
- 3 replies
- 1.1k views
جو ستارہ اداس ہے لوگو وہ مرا غم شناس ہے لوگو اس کی خوشبو بکھر رہی ہے ناں وہ مرے آس پاس ہے لوگو مجھ سے آخر کسے محبت ہے کون اتنا اداس ہے لوگو تم اِ سے شاعری سمجھتے ہو میرے دل کی بھڑاس ہے لوگو میری بنتی نہیں ہے خوشیوں سے غم ہی میری اساس ہے لوگو اب مجھے زخم سے محبت ہے اب مجھے درد راس ہے لوگو وہ کسی روز حال پوچھیں گے دل ابھی محوِ یاس ہے لوگو
Last reply by Urooj Butt, -
- 5 replies
- 1.2k views
ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﺁ ﺳﮑﯽ ﻧﮧ ﻧﺒﮭﺎﻧﯽ ﻣﺤﺒﺘﯿﮟ ﺍﺏ ﭘﮍ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ ﮨﻢ ﮐﻮ ﺑﮭﻼﻧﯽ ﻣﺤﺒﺘﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﺮ ﺑﺴﺮ ﻓﺮﯾﺐ ﮨﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺍﻧﮑﺎ ﺍﻋﺘﺒﺎﺭ ﯾﮧ ﭘﯿﺎﺭ، ﺣﺴﻦ، ﻋﺸﻖ ﺟﻮﺍﻧﯽ ﻣﺤﺒﺘﯿﮟ ﮐﻦ ﮐﻦ ﺭﻓﺎﻗﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﯾﮯ ﻭﺍﺳﻄﮯ ﻣﮕﺮ ﺍﺳﮑﻮ ﻧﮧ ﯾﺎﺩ ﺁﺋﯿﮟ ﭘﺮﺍﻧﯽ ﻣﺤﺒﺘﯿﮟ ﮔﺬﺭﯼ ﺭُﺗﻮﮞ ﮐﮯ ﺯﺧﻢ ﺍﺏ ﺗﮏ ﺑﮭﺮﮮ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮭﺮ ﺍﻭﺭ ﮐﯿﺎ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﺑﮍﮬﺎﻧﯽ ﻣﺤﺒﺘﯿﮟ ﯾﺎ ﺩﻝ ﮐﯽ ﺣﺎﻟﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺑﯿﺎﮞ ﺳﺐ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﯾﺎ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﭼﮭﭙﺎﻧﯽ ﻣﺤﺒﺘﯿﮟ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﮦ ﺁﺝ ﮐﻮﻥ ﺳﮯ ﺭﺳﺘﮯ ﺳﮯ ﺁﺋﮯ ﮔﮭﺮ، ﮨﺮ ﻣﻮﮌ، ﮨﺮ ﮔﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﭽﮭﺎﻧﯽ ﻣﺤﺒﺘﯿﮟ۔ ﻧﻔﺮﺕ ﮐﮯ ﻭﺍﺳﻄﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﻓﺮﺻﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﯽ ﮬﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺨﺘﺼﺮ ﺳﯽ ﮐﮩﺎﻧﯽ ﻣﺤﺒﺘﯿﮟ۔۔
Last reply by Urooj Butt, -
nazm Jaana
by Hareem Naz- 5 replies
- 1.1k views
سوچ کے کرنا کوئی ، پیمان جاناں وقت نہی رہتا سدا ، مہربان جاناں موسم ، وقت ، قسمت سب تُم جیسے کب بدل جائیں ، گردش دوران جاناں ممکن نہی ہے ہجرت ، روحِ قلوب سے دل وہ بِن بام و در کا ، زندان جاناں صحرا ، دشت ، شب ، ہُو کا عالم ہجر میں ہوا ہے دل ، بیابان جاناں اغراض ہوتے ہیں عنایتوں کے پیچھے یونہی لوگ نہیں ہوتے مہربان جاناں درخت پہ لکھے نام مٹ جاتے ہیں کتنے ہی انمٹ ہوں ، نشان جاناں دو دن جواں رُت پہ زعم بے معنی کون رہا ہے عمر بھر جوان جاناں کاروبار میں ہوتا ہے ، نفع در نفع عشق تو ہے سراسر نُقصان جاناں خوابِ مُحبت ہے ، سب خواب غفلت …
Last reply by Urooj Butt, -
- 6 replies
- 1.3k views
ﺍﺗﻨﮯ ﺑﮯ ﺟﺎﻥ ﺳﮩﺎﺭﮮ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ ﻧﺎﮞ ﺩﺭﺩ ﺩﺭﯾﺎ ﮐﮯ ﮐﻨﺎﺭﮮ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ ﻧﺎﮞ ﺭﻧﺠﺸﯿﮟ ﮨﺠﺮ ﮐﺎ ﻣﻌﯿﺎﺭ ﮔﮭﭩﺎ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﺭﻭﭨﮫ ﺟﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﮔﺰﺍﺭﮮ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ ﻧﺎﮞ ﺭﺍﺱ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﺑﮭﯽ ﮐﺌﯽ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﻋﺮﺷﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﺗﺎﺭﮮ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ ﻧﺎﮞ ﮨﻮﻧﭧ ﺳﯿﻨﮯ ﺳﮯ ﮐﮩﺎﮞ ﺑﺎﺕ ﭼﮭﭙﯽ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﮯ ﺑﻨﺪ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﺷﺎﺭﮮ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ ﻧﺎﮞ ﮨﺠﺮ ﺗﻮ ﺍﻭﺭ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﻮ ﺑﮍﮬﺎ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﺏ ﻣﺤﺒﺖ ﻣﯿﮟ ﺧﺴﺎﺭﮮ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ ﻧﺎﮞ ﺯﯾﻦ ﺍﮎ ﺷﺨﺺ ﮨﯽ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﻣﺘﺎﻉ ﺩﻝ ﻭ ﺟﺎﮞ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﺏ ﻟﻮﮒ ﺑﮭﯽ ﺳﺎﺭﮮ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ ﻧﺎﮞ
Last reply by Urooj Butt,
-
Recently Browsing 0 members
- No registered users viewing this page.
