- 📢 Welcome to FundayForum – Explore Trending Topics
- 🌟 Discover What’s Trending Today
- Kate Middleton's chic look came amid uncertainty with Prince William
- Anthropic CEO urges AI companies to slow model development amid fears over misuse
- Harry, Meghan take heat off Andrew, Sarah Ferguson with one bold move
- LG denies Smart TV spying claims: What is found, how to protect yourself
- Dylan O'Brien honours Taylor Swift for direction in 'All Too Well'
- Babar 'confident' to continue as Pakistan's Test captain despite England whitewash
- Prince Harry and Meghan honour 9/11 heroes with powerful tribute
- Apple TV leads 2026 Emmys nights 1-2 with record 20 early wins
- Suki Waterhouse roasts Role Model in new social media update
- Prince William reaches out to Earthshot finalist amid Nepal disaster
Urdu Poetry Hub
Explore the world of Urdu poetry and Shayari. Share your favorite verses, discover famous poets, and express your emotions through words. Post in Urdu, Roman Urdu, or English and connect with a passionate poetry community.
-
- 3 replies
- 1.9k views
چاندنی شب ہے ستاروں کی ردائیں سی لو عید آئی ہے بہاروں کی ردائیں سی لو چشم ساقی سے کہو تشنہ اُمیدوں کے لیے تُم بھی کچھ بادہ گُساروں کی ردائیں سی لو ہر برس سوزن تقدیر چلا کرتی ہے اب تو کُچھ سینہ فگاروں کی ردائیں سی لو لوگ کہتے ہیں تقدس کے سُبو ٹوٹیں گے جُھومتی رہگزاروں کی ردائیں سی لو قلرم خُلد سے ساغر کی صدا آتی ہے اپنے بے تاب کناروں کی ردائیں سی لو (ساغر صدیقی)
Last reply by Hareem Naz, -
-
- 1 reply
- 1.7k views
کوئی نالہ یہاں رَسا نہ ہُوا اشک بھی حرفِ مُدّعا نہ ہُوا تلخی درد ہی مقدّر تھی جامِ عشرت ہمیں عطا نہ ہُوا ماہتابی نگاہ والوں سے دل کے داغوں کا سامنا نہ ہُوا آپ رسمِ جفا کے قائل ہیں میں اسیرِ غمِ وفا نہ ہوا وہ شہنشہ نہیں، بھکاری ہے جو فقیروں کا آسرا نہ ہُوا رہزن عقل و ہوش دیوانہ عشق میں کوئی رہنما نہ ہُوا ڈوبنے کا خیال تھا ساغرؔ ہائے ساحل پہ ناخُدا نہ ہُوا (ساغر صدیقی)
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 1.5k views
فضائے نیم شبی کہہ رہی ہے سب اچھا ہماری بادہ کشی کہہ رہی ہے سب اچھا نہ اعتبارِ محبت، نہ اختیارِ وفا جُنوں کی تیز روی کہہ رہی ہے سب اچھا دیارِ ماہ میں تعمیر مَے کدے ہوں گے کہ دامنوں کی تہی کہہ رہی ہے سب اچھا قفس میں یُوں بھی تسلّی بہار نے دی ہے چٹک کے جیسے کلی کہہ رہی ہے سب اچھا وہ آشنائے حقیقت نہیں تو کیا غم ہے حدیثِ نامہ بَری کہہ رہی ہے سب اچھا تڑپ تڑپ کے شبِ ہجر کاٹنے والو نئی سحر کی گھڑی کہہ رہی ہے سب اچھا حیات و موت کی تفریق کی کریں ساغرؔ ہماری شانِ خودی کہہ رہی سب اچھا (ساغر صدیقی)
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 1.9k views
بادباں کھُلنے سے پہلے کا اشارا دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارا دیکھنا یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اُس سے مگر جاتے جاتے اُس کا وہ مڑ کر دوبارہ دیکھنا کس شباہت کو لیے آیا ہے دروازے پہ چاند اے شبِ ہجراں! ذرا اپنا ستارہ دیکھنا کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پسپا ہوئے اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا جب بنامِ دل گواہی ہم سے مانگی جائے گی خون میں ڈوبا ہوا پرچم ہمارا دیکھنا جیتنے میں بھی جہاں جی کا زیاں پہلے سے ہے ایسی بازی ہارنے میں کیا خسارہ دیکھنا آئینے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لئے جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمہارا دیکھنا ایک مشتِ خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہے زندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا (پروین ش…
Last reply by Zarnish Ali, -
- 4 replies
- 2k views
.درِ قفس سے پرے جب صبا گزرتی ہے کسے خبر کہ اسیروں پہ کیا گزرتی ہے تعلقات ابھی اس قدر نہ ٹوٹے تھے کہ تیری یاد بھی دل سے خفا گزرتی ہے وہ اب ملے بھی تو ملتا ہے اس طرح جیسے بجھے چراغ کو چھو کر ہوا گزرتی ہے فقیر کب کے گئے جنگلوں کی سمت مگر گلی سے آج بھی ان کی صدا گزرتی ہے یہ اہلِ ہجر کی بستی ہے احتیاط سے چل مصیبتوں کی یہاں انتہا گزرتی ہے بھنور سے بچ تو گئیں کشتیاں مگر اب کے دلوں کی خیر کہ موجِ بلا گزرتی ہے نہ پوچھ اپنی انا کی بغاوتیں محسنؔ درِ قبول سے بچ کر دعا گزرتی ہے محسن نقوی
Last reply by Zarnish Ali, -
- 15 replies
- 3.4k views
Ajeeb Khwahish Main Hum Kho Jayein, Tumhari Goodh Main Sar Rakh kar Soo Jayein. . Hum Pe Tum Ek Ehsaan To Kar Do, Ek Baar Humare Apna ye Dil Naam To Kar Do. . Phir Na Laut ke Aayenge Kabhi, Aur Na Hi Tum Ko Satayenge Kabhi. . Ye Hamara Tum Se “ Waada “ Hai, Ab Tum Keh Do Jo Bhi “ Iraada “ Hai.
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 1.3k views
حال ماضی سے ہم بھگوتے ہیں جو نہ اپنا تھا اس کو روتے ہیں عاق کر کے جہاں کی سب خوشیاں غم میں خود غم نئے پروتے ہیں خواب ٹوٹے کی کرچیاں چنتے عمر بھر جاگتے نہ سوتے ہیں روندتے خود بہار آنگن کی بیج کیوں خود خزاں کے بوتے ہیں گم شدہ کی تلاش میں ناداں ہم سفر کو بھی اپنے کھوتے ہیں دوریاں بھی عذاب ہیں لیکن کم کہاں قرب پر یہ ہوتے ہیں حد ہے دیوانگی کی یہ ابرک داغ کو داغ سے ہی دھوتے ہیں اتباف ابرک
Last reply by Waqas Dar, -
- 4 replies
- 1.6k views
ﮐﮩﯿﮟ ﺗﻮ ﺁﺧــــــــﺮ ﺳﺮﺍﺏ ﭨﻮﭨﯿﮟ ! ﯾﮧ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﮭﯽ ﻋﺠﯿﺐ ﺷﮯ ﮨﮯ ﯾﮧ ﺩﺷﺖِ ﺍﻣﮑﺎﮞ ﮐﯽ ﺍِﮎ ﻣﺴﺎﻓﺖ، ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺭﺳﺘﮧ، ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﻨﺰﻝ ﻧﮧ ﺁﺋﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﻘﺎﺑﻞ ﻋﺠﯿﺐ ﺳﺎ ﮨﮯ ﯾﮧ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﺭﻭﺯ ﻭ ﺷﺐ ﮐﺎ ﻃﻠﺴﻢ ﭨﻮﭨﮯ ﻧﮧ ﻭﺍﮨﻤﻮﮞ ﺳﮯ ﯾﮧ ﺟﺎﻥ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﻋﺠﯿﺐ ﮨﮯ ﯾﮧ ﺟﮩﺎﻥِ ﻓﺎﻧﯽ ﺑﺲ ﺍﮎ ﻓﺴﺎﻧﮧ، ﺑﺲ ﺍﮎ ﮐﮩﺎﻧﯽ ﻧﮧ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ، ﻧﮧ ﺧﻮﺍﺏ ﺍﭘﻨﮯ، ﺳﻮﺍﻝ ﺻﻮﺭﺕ ﺟﻮﺍﺏ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﻮ ﮨﻮﺵ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ﺧﻮﺍﺏ ﭨﻮﭨﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﺗﻮ ﺁﺧﺮ ﺳﺮﺍﺏ ﭨﻮﭨﯿﮟ
Last reply by Waqas Dar, -
- 8 replies
- 1.5k views
وہ اکثر مجھ سے کہتا ہے تم سادہ سی لڑکی ہو محبت کی تڑپ کو کیا جانو وہ اکثر میرے پاس آتا ہے اسکی شکایتیں لاتا ہے میرا دل خوب جلاتا ہے کبھی اسکے گھن گاتا ہے کبھی اسکے ستم بتاتا ہے میں پیار سے سب سنتی ہوں اسکا حوصلہ بڑھاتی ہوں اسکو ہنس کر دکھاتی ہوں میری ہنسی پہ وہ اکثر کہتا ہے تجھے بھی محبت ہو جائے تو پوچھوں اب بھی ہنسی آتی ہے اب بھی مسکرایا جاتا ہے میں دل میں ہی کہتی ہوں جب رو رو کر آنسو خشک ہو جائیں جب محبت میں ٹوٹ کر بکھرا جائے جب ساری آسیں ٹوٹ جائیں جب سب ہاتھ سے چھوٹ جائے تو فقط ہنسی ہی بچتی ہے کبھی ہنسا جاتا ہے اپنے حال پہ کبھی ہنسا جاتا ہے محبت پہ مگر اسکو کچھ کہہ نہیں پاتی میں پھر سے ہنس دیتی ہوں اور اسکو ک…
Last reply by Waqas Dar, -
- 7 replies
- 1.2k views
ﻣﯿﺮﮮ ﻗﺮﺏ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﻭﺟﻮﺩ ﺗﮏ ﺍﺳﮯ ﺍﺧﺘﻼﻑ ﺳﺪﺍ ﮐﺎ ﺗﮭﺎ ﻣﯿﺮﮮ ﻏﻢ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺟﻨﻮﻥ ﺗﮏ ﯾﮧ ﻓﺎﺻﻠﮧ ﺑﺲ ﺍﻧﺎ ﮐﺎ ﺗﮭﺎ ﻣﯿﺮﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺳﺎﻧﺲ ﺗﮏ ﻭە ﻓﻠﺴﻔﮧ ﺑﺲ ﺩﻋﺎ ﮐﺎ ﺗﮭﺎ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﺎﺕ ﺳﮯ ﺗﯿﺮﮮ ﺫﮐﺮ ﺗﮏ ﺍﮎ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﺟﻮ ﮬﻮﺍ ﮐﺎ ﺗﮭﺎ ﻣﯿﺮﯼ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺧﻮﺍﺏ ﺗﮏ ﻭە ﺑﮯ ﺧﺒﺮ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﮐﺎ ﺗﮭﺎ ﻣﯿﺮﮮ ﻭﮨﻢ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﮔﻤﺎﻥ ﺗﮏ ﺍﮎ ﻣﺮﺣﻠﮧ ﻭﻓﺎ ﮐﺎ ﺗﮭﺎ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﻠﺐ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﻧﺼﯿﺐ ﺗﮏ ﯾﮧ ﻣﻌﺎﻣﻠﮧ ﺑﺲ ﺧﺪﺍ ﮐﺎ ﺗﮭﺎ
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 818 views
Mai Ishq Kahlata Hun میں عشق کہلاتا ہوں Poet: ابریش انمول عشق کیا ہے میں آواراپرندہ ہو پکارہ عشق کے نام سے جاتا ہو خوش بخت ہوتے ہے جنہیں آباد کرتا ہو امومن لوگوں کو برباد کرتا ہو ہمیشہ سفر میں ہی رہتا ہو منزل کو نہ کبھی پا سکو آئی پر جب اپنی آتا ہو نوابوں کو بھی غلام بناتا ہو ایسا ہی کچھ کمال رکھتا ہو ہنستے ہوۓ کو رولاتا ہو روتے ہوۓ کو ہنساتا ہو ویسے اتنا بھی برا نہیں ہو میں ہر کسی پر ظلم نہیں کرتا ہو جن کے ستارے نہیں ملتے بس ان کو ہی تڑپاتا ہو میں عشق کہلاتا ہو
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 1.6k views
Jiski Jhankaar mai Dil Ka AraamTh - Wo Tera Naam Th جسکی جھنکار میں دل کا آرام تھا۔۔۔وہ تیرا نام تھا۔۔ میرے ہونٹوں پہ رقصاں جو اک نام تھا۔۔۔وہ تیرا نام تھا۔۔ ،تہمتیں مجھ پہ آتی رہی ہیں کئی، ایک سے اک نئی خوبصورت مگر جو اک الزام تھا۔۔۔وہ تیرا نام تھا۔۔ دوست جتنے تھے نا آشنا ہوگئے، پارسا ہوگئے، ساتھ میرے جو رسوا سرِ عام تھا۔۔۔وہ تیرا نام تھا۔۔ ،صبح سے شام تک جو میرے پاس تھی، وہ تیری آس تھی شام کے بعد جو کچھ لبِ بام تھا۔۔۔وہ تیرا نام تھا۔۔ ،مجھ پہ قسمت رہی ہمیشہ مہرباں، دے دیا سارا جہاں پر جو سب سے بڑا ایک انعام تھا۔۔۔وہ تیرا نام تھا۔۔ ،غم نے تاریکیوں میں اچھالا مجھے، مار ڈالا مجھے اک نئی چاندنی کا جو پیغام تھا۔۔۔وہ تیرا نام تھا۔۔ ،تیرے ہی …
Last reply by Waqas Dar, -
-
- 2 replies
- 1.9k views
Ashk Daman Mai Bhare Khuwab Kamar Per Rakhye اشک دامن میں بھرے خواب کمر پر رکھا Poet: Ahmad Mushtaq اشک دامن میں بھرے خواب کمر پر رکھا پھر قدم ہم نے تری راہ گزر پر رکھا ہم نے ایک ہاتھ سے تھاما شب غم کا آنچل اور اک ہاتھ کو دامان سحر پر رکھا چلتے چلتے جو تھکے پاؤں تو ہم بیٹھ گئے نیند گٹھری پہ دھری خواب شجر پر رکھا جانے کس دم نکل آئے ترے رخسار کی دھوپ مدتوں دھیان ترے سایۂ در پر رکھا جاتے موسم نے پلٹ کر بھی نہ دیکھا مشتاقؔ رہ گیا ساغر گل سبزۂ تر پر رکھا
Last reply by Zarnish Ali, -
- 2 replies
- 2.5k views
Ajj Roo Ker Tu Dekhaye Koi Aisa Roona آج رو کر تو دکھائے کوئی ایسا رونا Poet: Ahmad Mushtaq آج رو کر تو دکھائے کوئی ایسا رونا یاد کر اے دل خاموش وہ اپنا رونا رقص کرنا کبھی خوابوں کے شبستانوں میں کبھی یادوں کے ستونوں سے لپٹنا رونا تجھ سے سیکھے کوئی رونے کا سلیقہ اے ابر کہیں قطرہ نہ گرانا کہیں دریا رونا رسم دنیا بھی وہی راہ تمنا بھی وہی وہی مل بیٹھ کے ہنسنا وہی تنہا رونا یہ ترا طور سمجھ میں نہیں آیا مشتاقؔ کبھی ہنستے چلے جانا کبھی اتنا رونا
Last reply by Zarnish Ali, -
- 11 replies
- 2.8k views
ضابطے محبت کے طے ہوئے تھے یوں جاناں روٹھنا منانا پر چھوڑ کر نہیں جانا پھر یہ ہجر کیسا ہے پھر یہ کیسی دوری ہے رابطہ نہ رکھو پر واسطہ ضروری ہے رابطے محبت کے توڑ کر نہ جاؤ تم مجھ کو یوں اکیلا پھر چھوڑ کر نہ جاؤ تم ضابطے محبت کے طے ہوئے تھے یوں جاناں ہم کو سب نبھانے ہیں امتحاں محبت کے لازوال ہوتے ہیں سلسلے محبت کے وہ قسم جو کھائی تھی توڑ کر نہیں جانا طے ہوا تھا یہ جاناں روٹھنا منانا ، پر چھوڑ کر نہیں جانا۔۔۔۔۔۔۔۔
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 827 views
ﮐﯿﺴﮯ ﺑﺘﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﺌﮯ ﺗﻢ ﮐﻮﻥ ﮨﻮ ﮐﯿﺴﮯ ﺑﺘﺎﺅﮞ۔۔۔۔۔ ﮐﯿﺴﮯ ﺑﺘﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺗﻢ ﺩﮬﮍﮐﻨﻮﮞ ﮐﺎ ﮔﯿﺖ ﮨﻮ ﺟﯿﻮﻥ ﮐﺎ ﺗﻢ ﺳﻨﮕﯿﺖ ﮨﻮ ﺗﻢ ﺯﻧﺪﮔﯽ، ﺗﻢ ﺑﻨﺪﮔﯽ ﺗﻢ ﺭﻭﺷﻨﯽ، ﺗﻢ ﺗﺎﺯﮔﯽ ﺗﻢ ﮨﺮ ﺧﻮﺷﯽ، ﺗﻢ ﭘﯿﺎﺭ ﮨﻮ ﺗﻢ ﭘﺮﯾﺖ ﮨﻮ ﻣﻦ ﻣﯿﺖ ﮨﻮ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ، ﯾﺎﺩﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﺳﺎﻧﺴﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ، ﺁﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﻧﯿﻨﺪﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ، ﺧﻮﺍﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﺗﻢ ﮨﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﮨﺮ ﺑﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﮨﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻥ ﺭﺍﺕ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﺻﺒﺢ ﻣﯿﮟ، ﺗﻢ ﺷﺎﻡ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﺳﻮﭺ ﻣﯿﮟ، ﺗﻢ ﮐﺎﻡ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﺌﮯ ﭘﺎﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺗﻢ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﺌﮯ ﮐﮭﻮﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺗﻢ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﺌﮯ ﮨﺴﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﺗﻢ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﺌﮯ ﺭﻭﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺗﻢ ﺍﻭﺭ ﺟﺎﮔﻨﺎ ﺳﻮﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺗﻢ ﺟﺎﺅﮞ ﮐﮩﯿﮟ، ﺩﯾﮑﮭﻮﮞ ﮐﮩﯿﮟ ﺗﻢ ﮨﻮ ﻭﮨﺎﮞ، ﺗﻢ ﮨﻮ ﻭﮨﯿﮟ ﮐﯿﺴﮯ ﺑﺘﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺗﻢ ﺑﻦ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺴﮯ ﺑﺘﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﺌﮯ ﺗﻢ ﮐﻮﻥ ﮨﻮ ﯾﮧ ﺟﻮ ﺗﻤﮩﺎ…
Last reply by Waqas Dar, -
- 3 replies
- 855 views
چلو اس اک لفظ محبت کو چلو اس اک لفظ محبت کو اک دلکش انداز میں لوح دل پر نقش کرتے ہیں اس رستے پر ہم بھی آنکھیں بند کر کے اندھا دھند چلتے ہیں وہ جو اس رستے پر صرف پھول ہی پھول کھلتے ہیں وہ جہاں پر خزاں ڈھیرہ نہیں سجاتی جہاں پر پریاں رقص کرتی ہیں ہم ایسے رستے پر اپنے قدموں کے نشاں ثبت کرتے ہیں مگر جاناں کیا تم مجھے یقین دلاتے ہو کہ اس رستے پر سدا پھول ہی کھلتے رہیں گے خزاں ڈھیرے نہیں ڈالے گی اگر ہاں تو یہ یقین تمہاری آنکھوں میں کیوں نہیں دکھتا کہ راہ محبت پر چلنے والوں کی آنکھیں تو پیغامِ وفا سرِ عام دیتی ہیں تو پھر جاناں تمہاری آنکھیں مجھے احترامِ محبت سے خالی کیوں دکھتی ہیں
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 946 views
کچھ وصال آخر تک ، معتبر نہیں ھوتے. ساتھ چلنے والے بھی ، ھمسفر نہیں ھوتے. تو ھماری قربت سے کتنا ھی گریزاں ھو. ھم تیرے ٹھکانے سے بے خبر نہیں ھوتے. کچھ کہے بنا اکثر ، بولتی ھیں آنکھیں بھی. گفتگو کے سب لمحے، حرف گر نہیں ھوتے. کتنا خوف ھوتا ھے ، شام کے اندھیرے میں. پوچھ ان پرندوں سے ، جن کے گھر نہیں ھوتے. عمر بھر نہیں ملتا ، واپسی کا دروازہ. آگہی کے زنداں میں ، بام و در نہیں ھوتے
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 998 views
ﺳﻦ ﭘﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﻮﮞ ﮐﺐ ﮨﻮﮞﻣﯿﮟ ﺍﻧﻤﻮﻝ ﭘﯿﺎ ﻣﻦ ﺗﻮ ﭘﮕﻼ ﭘﺎﭘﯽ ﮨﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﺍﺭﻭﮒ ﭘﯿﺎ ﭼﺎﮨﮯ ﺗﻮﮨﮯ ﻣﻮﺭﺍ ﺟﯿﺎ ﺯﮨﺮﺳﺎﻧﺴﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﮧ ﮔﮭﻮﻝ ﭘﯿﺎ ﺳﻦ ﭘﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﻮﮞ ﺩﻝ ﮐﯽﺑﺎﺗﯿﮟ ﺳﻨﺘﺎ ﺟﺎ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﮐھ ﻣﺖ ﮐﮭﻮﻝ ﭘﯿﺎ ﺍﮐﮭﯿﺎﮞ ﺳﺎﻭﻥ ﺳﯽ ﺑﺮﺳﯿﮟ ﮨﺠﺮﮐﮯ ﺑﻨﺪﮬﻦ ﮐﮭﻮﻝ ﭘﯿﺎ ﺳﻦ ﭘﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﻮﮞ ﺩﺭ ﺩﺭ ﻧﮧ ﯾﻮﮞ ﺭﻭﻝ ﭘﯿﺎ
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 1k views
آخری بار ملو ایسے کہ جلتے ہوئے دل راکھ ہوجائیں، کوئی اور تقاضا نہ کریں چاک وعدہ نہ سِلے، زخمِ تمنّا نہ کِھلے سانس ہموار رہے شمع کی لَو تک نہ ہِلے باتیں بس اتنی کہ لمحے انہیں آکر گِن جائیں آنکھ اٹھائے کوئی اُمید تو آنکھیں چھن جائیں اس ملاقات کا اس بار کوئی وہم نہیں جس سے اِک اور ملاقات کی صورت نکلے اب نہ ہیجان و جنوں کا، نہ حکایات کا وقت اب نہ تجدید وفا کا، نہ شکایات کا وقت لُٹ گئی شہرِ حوادث میں متاعِ الفاظ اب جو کہنا ہے تو کیسے کوئی نوح کہیے آج تک تم سے رگِ جاں کے کئی رشتے تھے کل سے جو ہو گا اُسے کون سا رشتہ کہیے پھر نہ دہکیں گے کبھی عارض و رخسار، مِلو ماتمی ہیں دِم رخصت درو دیوار، ملو پھر نہ ہم ہوں گے، نہ اقرار، نہ انکا…
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 1.4k views
ﺍﺳﮯ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﻤﯿﮟ ﮐﺐ ﻓﺮﻕ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ۔۔۔۔۔۔۔ ﮨﻢ ﺗﻮ ﺷﺎﺥ ﺳﮯ ﭨﻮﭨﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﭘﺘﮯ ﺑﮩﺖ ﻋﺮﺻﮧ ﮨﻮﺍ ﮨﻢ ﮐﻮ ﺭﮔﯿﮟ ﺗﮏ ﻣﺮ ﭼﮑﯿﮟ ﺩﻝ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﭘﺎﺅﮞ ﺗﻠﮯ ﺭﻭﻧﺪﮮ ﺟﻼ ﮐﺮ ﺭﺍﮐﮫ ﮐﺮ ﮈﺍﻟﮯ ﮨﻮﺍ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﺮ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ ﮐﮩﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﭘﮭﯿﻨﮏ ﺩﮮ ﮨﻢ ﮐﻮ ﺳﭙﺮﺩِ ﺧﺎﮎ ﮐﺮ ﮈﺍﻟﮯ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﺏ ﯾﺎﺩ ﮨﯽ ﮐﺐ ﮨﮯ؟ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﮏ ﻣﻮﺳﻢ ﺗﮭﮯ ﮐﺴﯽ ﮔﻠﺸﻦ ﮐﯽ ﺯﯾﻨﺖ ﺗﮭﮯ ﮐﺴﯽ ﭨﮩﻨﯽ ﮐﯽ ﻗﺴﻤﺖ ﺗﮭﮯ ﮐﺌﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﯽ ﺭﺍﺣﺖ ﺗﮭﮯ ﯾﺎ ﺟﯿﻮﻥ ﮐﯽ ﺣﺮﺍﺭﺕ ﺗﮭﮯ ﺑﮩﺖ ﻋﺮﺻﮧ ﮨﻮﺍ ﻭﮦ ﺧﻮﺍﺏ ﺳﺎ ﻣﻮﺳﻢ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﮨﺎﺗﮫ ﺳﮯ ﭘﮭﺴﻼ ﯾﺎ ﺷﺎﺋﯿﺪ ﭘﮭﺮ ﺧﺰﺍﮞ ﻣﻮﺳﻢ ﮐﻮ ﮨﻢ ﺍﭘﻨﺎ ﺳﻤﺠﮫ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺳﻮ ﺍﺱ ﺩﻥ ﺳﮯ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ﮐﺴﯽ ﻣﻮﺳﻢ ﺳﮯ ﺍﺏ ﺍﭘﻨﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺭﺷﺘﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻨﺘﺎ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺷﺎﺥ ﮐﯽ ﺑﺎﻧﮩﯿﮟ ﮨﻤﯿﮟ ﭘﮩﭽﺎﻧﺘﯽ ﮐﺐ ﮨﯿﮟ؟ ﮐﺒﮭﯽ ﮨﻢ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺩﮬﮍﮐﻦ ﺗﮭﮯ ﯾﮧ ﺷﺎﺧﯿﮟ ﻣﺎﻧﺘﯽ ﮐﺐ ﮨﯿں
Last reply by Waqas Dar, -
-
- 3 replies
- 1.4k views
Agar aajae mout hamain tere aane se pahle, to aakar mere janaze ka deedar kr jaana, na roona k takleef ho hamain, mere mout ko mazaq samjh k anjaan ban jaana, mein aik din so jaon ga hamesha ke lae, mujhe be wafa keh kar badnaam kar jaana, jo guzre meri qabr se to nazreen mat pherena, Mehmaan ban kr salaam or dua kr jaana.!!!
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 1.2k views
یکطرفہ محبت کا نقصان بہت ہے دل ٹوٹ جانے کا امکان بہت ہے ہم ٹوٹکر چاہیں جسےاسےخبر نہیں اس امر پر حیران دل نادان بہت ہے فریادکرتی ہے یہ میری تنہائی بس جاوٴ اس دل میں یہ ویران بہت ہے ہم کہاں کسی کے عیب سے پردہ اٹھاہیں گے چننے کو تو اپنا گریبان ہی بہت ہے
Last reply by Waqas Dar, -
- 4 replies
- 1.9k views
ﺍﺳﮯ ﮐﮩﻨﺎ ! ﺟﮩﺎﮞ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺑﭽﮭﮍﺗﮯ ﻭﻗﺖ ﻟﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺭﺕ ﮨﻮ، ﮐﻮﺋﯽ ﻣﻮﺳﻢ ﻣﺤﺒﺖ ﻣﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﯽ ﻭﮨﺎﮞ ﭘﺮ ﻟﮑﮫ ﮔﯿﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻌﻠﻖ ﺧﻮﺍﮦ ﮐﯿﺴﺎ ﮨﻮ ﺑﺎﻵﺧﺮ ﭨﻮﭦ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﻃﺒﯿﻌﺖ ﺑﮭﺮ ﮨﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺎﻧﮯ ﻧﮧ ﻣﺎﻧﮯ ﭘﺮ ﻣﺤﺒﺖ ﻣﺮ ﮨﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ?? Ana....
Last reply by Waqas Dar, -
-
- 9 replies
- 1.7k views
جو خیال تھے نہ قیاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے جو محبتوں کے اساس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے جنہیں مانتا ہی نہیں یہ دل............. وہی لوگ میرے ہیں ہمسفر مجھے ہر طرح سے جو راس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے مجھے لمحہ بھر کی رفاقتوں کے........... سراب اور ستائیں گے میری عمر بھر کی جو پیاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے یہ خیال سارے ہیں عارضی... یہ گلاب سارے ہیں کاغذی گلِ آرزو کی جو باس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھر گئے جنہیں کر سکا نہ قبول میں.......... وہ شریک راہِ سفر ہوئے جو مری طلب مِری آس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے مری دھڑکنوں کے قریب تھے.. مری چاہ تھے ،مرا خواب تھے جو روز و شب مرے پاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
Last reply by Waqas Dar, -
دیار
by Urooj Butt- 4 replies
- 1.7k views
مشکل ہوا ہے رہنا ہمیں اِس دیار میں برسوں یہاں رہے ہیں یہ اپنا نہیں ہوا وہ کام شاہِ شہر سے یا شہر سے ہوا جو کام بھی ہوا یہاں اچھا نہیں ہوا ملنا تھا ایک بار اُسے پھر کہیں منیر ایسا میں چاہتا تھا پر ایسا نہیں ہوا منیر نیازی
Last reply by Waqas Dar, -
ضروري بات 1 2
by Zarnish Ali- 10 replies
- 5k views
ﺿﺮﻭﺭﯼ ﺑﺎﺕ ﮐﮩﻨﯽ ﮨﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﻭﻋﺪﮦ ﻧﺒﮭﺎﻧﺎ ﮨﻮ ﺍﺳﮯ ﺁﻭﺍﺯ ﺩﯾﻨﯽ ﮨﻮ ﺍﺳﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﺑﻼﻧﺎ ﮨﻮ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺩﯾﺮ ﮐﺮﺩﯾﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﻨﯿﺮ ﻧﯿﺎﺯﯼ
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 1.7k views
ترے خیال سے لَو دے اٹھی ہے تنہائی شبِ فراق ہے یا تیری جلوہ آرائی تو کس خیال میں ہے منزلوں کے شیدائی اُنھیں بھی دیکھ جِنھیں راستے میں نیند آئی پُکار اے جرسِ کاروانِ صبحِ طرب بھٹک رہے ہیں اندھیروں میں تیرے سودائی ٹھہر گئے ہیں سرِ راہ خاک اُڑانے کو مسافروں کو نہ چھیڑ اے ہوائے صحرائی رہِ حیات میں کچھ مرحلے تو دیکھ لئے یہ اور بات تری آرزو نہ راس آئی یہ سانحہ بھی محبّت میں بارہا گزرا کہ اس نے حال بھی پوچھا تو آنکھ بھر آئی دلِ فسردہ میں پھر دھڑکنوں کا شور اُٹھا یہ بیٹھے بیٹھے مجھے کن دنوں کی یاد آئی میں سوتے سوتے کئی بار چونک چونک پڑا تمام رات ترے پہلوؤں سے آنچ آئی جہاں بھی تھا کوئی فتنہ تڑپ کے جاگ اُٹھا تمام ہوش تھی مستی میں تیری انگڑائی کھُل…
Last reply by Kainat Khan, -
- 0 replies
- 1.8k views
چاندنی شب ہے ستاروں کی ردائیں سی لو عید آئی ہے بہاروں کی ردائیں سی لو چشم ساقی سے کہو تشنہ اُمیدوں کے لیے تُم بھی کچھ بادہ گُساروں کی ردائیں سی لو ہر برس سوزن تقدیر چلا کرتی ہے اب تو کُچھ سینہ فگاروں کی ردائیں سی لو لوگ کہتے ہیں تقدس کے سُبو ٹوٹیں گے جُھومتی رہگزاروں کی ردائیں سی لو قلرم خُلد سے ساغر کی صدا آتی ہے اپنے بے تاب کناروں کی ردائیں سی لو (ساغر صدیقی)
Last reply by Zarnish Ali, -
- 5 replies
- 2k views
بُھولی ہوئی صدا ہوں مجھے یاد کیجیے تم سے کہیں ملا ہوں مجھے یاد کیجیے منزل نہیں ہوں ، خضر نہیں ، راہزن نہیں منزل کا راستہ ہوں مجھے یاد کیجیے میری نگاہِ شوق سے ہر گُل ہے دیوتا میں عشق کا خدا ہوں مجھے یاد کیجیے نغموں کی ابتدا تھی کبھی میرے نام سے اشکوں کی انتہا ہوں مجھے یاد کیجیے گُم صُم کھڑی ہیںدونوں جہاں کی حقیقتیں میں اُن سے کہہ رہا ہوں مجھے یاد کیجیے ساغر کسی کے حُسنِ تغافل شعار کی بہکی ہوئی ادا ہوں مجھے یاد کیجیے (ساغر صدیقی)
Last reply by Zarnish Ali, -
-
Recently Browsing 0 members
- No registered users viewing this page.
