- 📢 Welcome to FundayForum – Explore Trending Topics
- 🌟 Discover What’s Trending Today
- King Charles' latest blow puts Prince Harry to ultimate test
- College GameDay week 2: Start time, location, where to watch
- Olivia Rodrigo breaks new global record with 'you seem pretty sad' album
- Mitch McConnell hasn't been seen in public for 3 months: Will he return to Senate?
- Trump says Yemen's Houthis have asked US not to intervene
- NASCAR legend Gary Myers saw his family make racing history months before his death
- Jennifer Lopez's chai latte nails: Here's how to recreate them
- Prince William to join Tusk Awards celebrating Africa's natural heritage
- RM's birthday gets sweeter as BTS bandmates wish him
- Who are Anthropic researchers who quit over AI doomsday fears?
Famous Urdu Poets
Explore profiles and poetry of famous Urdu and international poets. Discover timeless verses from legends like Mirza Ghalib, Allama Iqbal, Faiz Ahmed Faiz, and many more. Share your favorite poets and their best poetry with the community.
📜 Poet Section Rules
Please post content related to specific poets only.
• Create topics using the poet’s name (e.g., “Mirza Ghalib Poetry”, “Faiz Ahmed Faiz Shayari”)
• Share authentic poetry and mention the poet’s name clearly
• Avoid posting random or unrelated poetry in this section
• Do not post only images — include text (poetry) in your post
• Respect copyright and give credit where possible
Topics that do not follow these rules may be edited or removed.
– FundayForum Team
-
- 1 reply
- 2.7k views
جاؤ قرارِ بے دِلاں ! شام بخیر شب بخیر صحن ھُوادھواں دھواں !شام بخیرشب بخیر شامِ وصال ہے قریب ، صبح کمال ہے قرب پھرنہ رہیں گےسرگراں !شام بخیرشب بخیر وجد کرے گی زندگی،جسم بہ جسم،جاں بہ جاں جسم بہ جسم، جاں بہ جاں !شام بخیرشب بخیر اے میرےشوق کی اُمنگ ، میرےشباب کی ترنگ تجھ پہ شفق کاسائباں ! شام بخیر شب بخیر تُومیری شاعری میں ہے، رنگ طرازوگُل فشاں تیری بہار بے خزاں ! شام بخیر شب بخیر تیراخیال خواب خواب، خلوتِ جاں کی آب وتاب جسم جمیل و ناتواں ! شام بخیر شب بخیر ہے میرا نام ارجمند ، تیرا حصار سر بلند بانوشہرجسم وجاں ! شام بخیرشب بخیت دید سے جانِ دید تک، دل سے رُخِ امید تک کوئی نہیں ہےدرمیاں ! شام بخیر شب بخیر ھو گئ دیر جاؤ تم ، مجھ کو گلے لگاؤ تم …
Last reply by Waqas Dar, -
-
- 2 replies
- 2k views
شام سمے ایک اُونچی سیڑھوں والے گھر کے آنگن میں چاند کو اُترے دیکھا ہم نے، چاند بھی کیسا؟ پورا چاند انشاء جی ان چاہنے والی، دیکھنے والی آنکھوں نے ملکوں ملکوں، شہروں شہروں، کیسا کیسا دیکھا چاند ہر اک چاند کی اپنی دھج تھی، ہر اک چاند کا اپنا روپ لیکن ایسا روشن روشن، ہنستا باتیں کرتا چاند ؟ درد کی ٹھیس بھی اٹھتی تھی، پر اتنی بھی، بھرپور کبھی؟ آج سے پہلے کب اترا تھا دل میں میرے گہرا چاند ! ہم نے تو قسمت کے در سے جب پائے، اندھیرے پائے یہ بھی چاند کا سپنہ ہوگا، کیسا چاند کہاں کا چاند ؟ انشاء جی دنیا والوں میں بےساتھی بے دوست رہے جیسے تاروں کے جھرمٹ میں تنہا چاند، اکیلا چاند ان کا دامن اس دولت سے خالی کا خالی ہی رہا ورنہ تھے دنیا میں کتنے چاندی چاند اور …
Last reply by Zarnish Ali, -
- 5 replies
- 1.8k views
کیسے چھوڑیں اُسے تنہائی پر حرف آتا ہے مسیحائی پر اُس کی شہرت بھی تو پھیلی ہر سُو پیار آنے لگا رُسوائی پر ٹھہرتی ہی نہیں آنکھیں ، جاناں ! تیری تصویر کی زیبائی پر رشک آیا ہے بہت حُسن کو بھی قامتِ عشق کی رعنائی پر سطح سے دیکھ کے اندازے لگیں آنکھ جاتی نہیں گہرائی پر ذکر آئے گا جہاں بھونروں کا بات ہو گی مرے ہرجائی پر خود کو خوشبو کے حوالے کر دیں پُھول کی طرز پذیرائی پر پروین شاکر
Last reply by Zarnish Ali, -
- 4 replies
- 9.6k views
تم کہ سنتے رہے اوروں کی زبانی لوگو ہم سُناتے ہیں تمہیں اپنی کہانی لوگو کون تھا دشمنِ جاں وہ کوئی اپنا تھا کہ غیر ہاں وہی دُشمنِ جاں دلبرِ جانی لوگو زُلف زنجیر تھی ظالم کی تو شمشیر بدن رُوپ سا رُوپ جوانی سی جوانی لوگو سامنے اُسکے دِکھے نرگسِ شہلا بیمار رُو برو اُسکے بھرے سَرو بھی پانی لوگو اُسکے ملبوس سے شرمندہ قبائے لالہ اُس کی خوشبو سے جلے رات کی رانی لوگو ہم جو پاگل تھے تو بے وجہ نہیں تھے پاگل ایک دُنیا تھی مگر اُس کی دِوانی لوگو ایک تو عشق کیا عشق بھی پھر میر سا عشق اس پہ غالب کی سی آشفتہ بیانی لوگو ہم ہی سادہ تھے کِیا اُس پہ بھروسہ کیا کیا ہم ہی ناداں تھے کہ لوگوں کی نہ مانی لوگو ہم تو اُس کے لئے گھر بار …
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 1.4k views
شبنم کے آنسو پھول پر یہ تو وہی قصہ ہوا آنکھیں مری بھیگی ہوئی چہرہ ترا اترا ہوا اب ان دنوں میری غزل خوشبو کی اک تصویر ہے ہر لفظ غنچے کی طرح کھل کر ترا چہرہ ہوا شاید اسے بھی لے گئے اچھے دنوں کے قافلے اس باغ میں اک پھول تھا تیری طرح ہنستا ہوا ہر چیز ہے بازار میں اس ہاتھ دے اس ہاتھ لے عزت گئی شہرت ملی رسوا ہوئے چرچا ہوا مندر گئے مسجد گئے پیروں فقیروں سے ملے اک اس کو پانے کے لئے کیا کیا کیا کیا کیا ہوا انمول موتی پیار کے دنیا چرا کر لے گئی دل کی حویلی کا کوئی دروازہ تھا ٹوٹا ہوا برسات میں دیوار و در کی ساری تحریریں مٹیں دھویا بہت مٹتا نہیں تقدیر کا لکھا ہوا بشیر بدر
Last reply by Zarnish Ali, -
- 5 replies
- 1.8k views
تھا میر جن کو شعر کا آزار مر گئے غالب تمہارے سارے طرفدار مر گئے جذبوں کی وہ صداقتیں مرحوم ہو گئیں احساس کے نئے نئے اظہار مر گئے تشبیہہ وا ستعار ہ ور مزو کنایہ کیا پیکر تراش شعر کے فنکار مر گئے ساقی تری شراب بڑا کام کر گئی کچھ راستے میں، کچھ پسِ دیوار مر گئے تقدیسِ دل کی عصیاں نگاری کہاں گئی شَاید غزل کے سَارے گناہ گار مر گئے شعروں میں اب جہاد ہے، روزہ نماز ہے اُردو غزل میں جتنے تھے کفّار مر گئے اخبار ہو رہی ہے غزل کی زبان اب اپنے شہید آٹھ ،اُدھر چار مر گئے مصرعوں کو ہم نے نعرہ تکبیر کر دیا گیتوں کے پختہ کار گلوکار مر گئے اسلوب تحت اتنا گرجدار ہو گیا مہدی حسن کے حاشیہ بردار مر گئے تنقیدی اصطلاحوں کے مشتاق شہ سوار گھوڑوں پہ دوڑے آئے تھے…
Last reply by Zarnish Ali, -
- 2 replies
- 1.8k views
جاتے ہوئے اک بار تو جی بھر کے رُلائیں ممکن ہے کہ ہم آپ کو پھر یاد نہ آئیں ہم چھیڑ تو دیں گے ترا محبوب فسانہ کھنچ آئیں گی فردوس کی مدہوش فضائیں پھر تشنہ لبی زخم کی دیکھی نہیں جاتی پھر مانگ رہا ہوں ترے آنے کی دعائیں پھر بیت نہ جائے یہ جوانی، یہ زمانہ آؤ تو یہ اُجڑی ہوئی محفل بھی سجائیں پھر لوٹ کے آئیں گے یہیں قافلے والے اُٹھتی ہیں اُفق سے کئی غمناک صدائیں شاید یہی شعلہ مری ہستی کو جلا دے دیتا ہوں میں اڑتے ہوئے جگنو کو ہوائیں اے کاش ترا پاس نہ ہوتا مرے دل کو اٹھتی ہیں پر رک جاتی ہیں سینے میں صدائیں اک آگ سی بھر دیتا ہے رگ رگ میں تبسّم اس لطف سے اچھی ہیں حسینوں کی جفائیں معبود ہو اُن کے ہی تصّور کی تجلّی اے تشنہ لبو آؤ! نیا دَیر بنائیں ہ…
Last reply by Waqas Dar, -
- 4 replies
- 2.6k views
Dard Sy Mere Hai Tujh Ko Beqarari Haye Haye درد سے میرے ہے تجھ کو بیقراری ہائے ہائے کیا ہوئی ظالم تری غفلت شعاری ہائے ہائے تیرے دل میں گر نہ تھا آشوب غم کا حوصلہ تو نے پھر کیوں کی تھی میری غم گساری ہائے ہائے کیوں مری غم خوارگی کا تجھ کو آیا تھا خیال دشمنی اپنی تھی میری دوست داری ہائے ہائے عمر بھر کا تو نے پیمان وفا باندھا تو کیا عمر کو بھی تو نہیں ہے پائیداری ہائے ہائے زہر لگتی ہے مجھے آب و ہوائے زندگی یعنی تجھ سے تھی اسے نا سازگاری ہائے ہائے گل فشانی ہائے ناز جلوہ کو کیا ہو گیا خاک پر ہوتی ہے تیری لالہ کاری ہائے ہائے شرم رسوائی سے جا چھپنا نقاب خاک میں ختم ہے الفت کی تجھ پر پردہ داری ہائے ہائے خاک میں ناموس پیمان محبت مل…
Last reply by Waqas Dar, -
- 4 replies
- 2.1k views
بے چین امنگوں کو بہلا کے چلے جانا ہم تم کو نہ روکیں گے بس آکے چلے جانا ملنے جو نہ آئے تم، تھی کون سی مجبوری جھوٹا کوئی افسانہ، دہرا کے چلے جانا جو آگ لگی دل میں ، وہ سرد نہ ہوجائے بجھتے ہوئے شعلوں کو بھڑکا کے چلے جانا اُجڑی نظر آتی ہے جذبات کی ہریالی تم اس پہ کوئی بادل برسا کے چلے جانا فرقت کی اذیت میں کچھ صبر بھی لازم ہے یہ بات مرے دل کو سمجھا کے چلے جانا شاید کہ بہل جائے ، دیوانہ قتیل اس سے تم کوئی نیا وعدہ فرما کے چلے جانا قتیل شفائی
Last reply by Muhammad Rehman SAbir, -
- 1 reply
- 1.8k views
غم رہا جب تک کہ دم میں دم رہا دم کے جانے کا نہایت غم رہا حسن تیرا تھا بہت عالم فریب خط کے آنے پر بھی اک عالم رہا دل نہ پہنچا گوشہء داماں تلک قطرہء خوں تھا مژہ پر جم رہا سنتے ہیں لیلٰی کے خیمہ کو سیاہ اس میں مجنوں کا ولے ماتم رہا جامہء احرامِ زاہد پر نہ جا تھا حرم میں لیک نا محرم رہا زلفیں کھولے تو ٹک آیا نظر عمر بھر یاں کام دل برہم رہا اس کے لب سے تلخ ہم سُنتے رہے اپنے حق میں آبِ حیواں سَم ریا میرے رونے کی حقیقت جس میں تھی ایک مدت تک وہ کاغذ نم رہا صبحِ پیری شام ہونے آئی میر تو نہ جیتا یاں بہت دن کم رہا
Last reply by Zarnish Ali, -
- 5 replies
- 2.3k views
:کلام احمد فرازؔ تیرے ہوتے ہوئے محفل میں جلاتے ہیں چراغ لوگ کیا سادہ ہیں سورج کو دکھاتے ہیں چراغ اپنی محرومی کے احساس سے شرمندہ ہیں خود نہیں رکھتے تو اوروں کے بجھاتے ہیں چراغ بستیاں دور ہوئی جاتی ہیں رفتہ رفتہ دمبدم آنکھوں سے چھپتے چلے جاتے ہیں چراغ کیا خبر ان کو کہ دامن بھی بھڑک اٹھتے ہیں جو زمانے کی ہواؤں سے بچاتے ہیں چراغ گو سیہ بخت ہیں ہم لوگ پہ روشن ہے ضمیر خود اندھیرے میں ہیں دنیا کو دکھاتے ہیں چراغ بستیاں چاند ستاروں کی بسانے والو! کرّۂ ارض پہ بجھتے چلے جاتے ہیں چراغ ایسے بے درد ہوئے ہم بھی کہ اب گلشن پر برق گرتی ہے تو زنداں میں جلاتے ہیں چراغ ایسی تاریکیاں آنکھوں میں بسی ہیں کہ فرازؔ ! رات تو رات ہے ہم دن کو جلاتے ہیں چراغ
Last reply by Muhammad Rehman SAbir, -
- 0 replies
- 1.8k views
Darwaza Jo Khula Tu Nazar Aye Khare Wo دروازہ جو کھولا تو نظر آئے کھڑے وہ حیرت ہے مجھے ، آج کدھر بُھول پڑے وہ بُھولا نہیں دل ، ہجر کے لمحات کڑے وہ ! راتیں تو بڑی تھیں ہی، مگر دن بھی بڑے وہ کیوں جان پہ بن آئی ہے ، بِگڑا ہے اگر وہ اُس کی تو یہ عادت کے ہواؤں سے لڑے وہ الفاظ تھے اُس کے کہ بہاروں کے پیامات خوشبو سی برسنے لگی، یوں پُھول جھڑے وہ ہر شخص مجھے ، تجھ سے جُدا کرنے کا خواہاں سُن پائے اگر ایک تو دس جا کے حروف جڑے وہ بچے کی طرح چاند کو چُھونے کی تمنا دِل کی کوئی شہ دے دے تو کیا کیا نہ اڑے وہ طوفاں ہے تو کیا غم،مجھے آواز تو دیجے کیا بُھول گئے آپ مرے کچے گھڑے وہ پروین شاکر
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 2.2k views
اب اور کیا کسی سے مراسم بڑھائیں ہم یہ بھی بہت ہے تجھ کو اگر بھول جائیں ہم صحرائے زندگی میں کوئی دوسرا نہ تھا سنتے رہے ہیں آپ ہی اپنی صدائیں ہم اس زندگی میں اتنی فراغت کسے نصیب اتنا نہ یاد آ کہ تجھے بھول جائیں ہم تو اتنی دل زدہ تو نہ اے شبِ فراق آ تیرے راستے میں ستارے لٹائیں ہم وہ لوگ اب کہاں ہیں جو کہتے تھے کل فراز ہے ہے خدا نہ کرے کہ تجھے بھی رلائیں ہم احمد فراز
Last reply by Waqas Dar, -
- 4 replies
- 1.5k views
Something so hard goes straight to the soul; it seems impossible to get over and my heart is left with a big hole. I’m trying to be happy, wearing a smile; but I’m dying inside. The world seems to be fading, and I just want to run and hide. Everywhere I go I see your face, and realize how much I miss you; and on the day you died a piece of me died too...
Last reply by Urooj Butt, -
- 0 replies
- 1.9k views
ﺁﺧﺮﯼ ﺑﺎﺭ ﺟﻮ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﻣﯿﺮﮮ ﻧﺎﻡ ﻭﺻﯽؔ ﻣَﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺧﻂ ﮐﻮ ﮐﻠﯿﺠﮯ ﺳﮯ ﻟﮕﺎ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ ﻭﺻﯽ شاہ۔۔ ﺩِﻝ ﮐﯽ ﭼﻮﮐﮭﭧ ﭘﮧ ﺟﻮ ﺍِﮎ ﺩِﯾﭗ ﺟﻼ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ ﺗﯿﺮﮮ ﻟﻮﭦ ﺁﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻣﮑﺎﻥ ﺳﺠﺎ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ ﺳﺎﻧﺲ ﺗﮏ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﺠﮭﮯ ﺳﻮﭼﺘﮯ ﻭﻗﺖ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﺎﻡ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﮐﻞ ﭘﮧ ﺍُﭨﮭﺎ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ ﺭﻭﭨﮫ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﻮ ﺗﻮ ﮐﭽﮫ ﺍﻭﺭ ﺣﺴﯿﮟ ﻟﮕﺘﮯ ﮨﻮ ﮨﻢ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺳﻮﭺ ﮐﮯ ﮨﯽ ﺗﻢ ﮐﻮ ﺧﻔﺎ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ ﺗﻢ ﺟﺴﮯ ﺭﻭﺗﺎ ﮨﻮﺍ ﭼﮭﻮﮌ ﮔﺌﮯ ﺗﮭﮯ ﺍِﮎ ﺩﻥ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺷﺎﻡ ﮐﻮ ﺳﯿﻨﮯ ﺳﮯ ﻟﮕﺎ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ ﭼﯿﻦ ﻟﯿﻨﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺘﺎ ﯾﮧ ﮐﺴﯽ ﻃﻮﺭ ﻣﺠﮭﮯ ﺗﯿﺮﯼ ﯾﺎﺩﻭﮞ ﻧﮯ ﺟﻮ ﻃﻮﻓﺎﻥ ﺍُﭨﮭﺎ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﻟﻮﭨﮯ ﮔﺎ ﺿﺮﻭﺭ ﺍِﮎ ﺍﺳﯽ ﺁﺱ ﭘﮧ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﮐُﮭﻼ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ
Last reply by Zarnish Ali, -
- 0 replies
- 2.8k views
کھلا فریب محبت دکھائی دیتا ہے عجب کمال ہے اُس بے وفا کے لہجے میں "افتخار عارف" کوئی تو پھول کھلائے دُعا کے لہجے میں عجب طرح کی گھُٹن ہے ہوا کے لہجے میں یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں نہ جانے خلقِ خدا کون سے عذاب میں ہے ہوائیں چیخ پڑیں التجا کے لہجے میں کھلا فریب محبت دکھائی دیتا ہے عجب کمال ہے اُس بے وفا کے لہجے میں یہی ہے مصلحتِ جبرِ احتیاط تو پھر ہم اپنا حال کہیں گے چھُپا کے لہجے میں
Last reply by Zarnish Ali, -
- 2 replies
- 2.6k views
Wohi Hisaab e Tamana Hai Ab Bhi Aa Jao - Joan Elia وہی حساب تمنا ہے اب بھی آ جاؤ وہی ہے سر وہی سودا ہے ، اب بھی آ جاؤ جسے گئے ہوے خود سے ایک زمانہ ہوا وہ اب بھی تم میں بھٹکتا ہے, اب بھی آ جاؤ وہ دل سے ہار گیا ہے پر اپنی دانست میں وہ شخص اب بھی یگانہ ہے, اب بھی آ جاؤ میں خود نہیں ہوں کوئی اور ہے میرے اندر جو تم کو اب بھی ترستا ہے, اب بھی آجاؤ میں یاں سے جانے ہی والا ہوں اب ، مگر اب تک وہی ہے گھر وہی حجرہ ہے ، اب بھی آ جاؤ وہی کشاکش احساس ہے با ہر لمحہ وہی ہے دل وہی دنیا ہے ،اب بھی آ جاؤ تمہیں تھا ناز بہت جس کی نام داری پر وہ سارے شہر میں رُسوا ہے اب بھی آ جاؤ یہاں سے ساتھ ہی خوابوں کے شہر …
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 1.2k views
Yun Duniya Mai Huta Kab Hai یوں دنیامیں ہوتاکب ہے جوبچھڑےوہ ملتاکب ہے آئینہ کیادیکھ سکےگا وہ صورت میں اُتراکب ہے بھولےسےتم آتوگئےہو یہ توبتاؤ جاناکب ہے دیواروں پردرج ہےکیاکیا دیکھنےوالا،پڑھتاکب ہے رہبرجس پرلےکےچلاہے یہ منزل کارستہ کب ہے کیسےاس کی شکل بنےگی ہم نےاس کودیکھاکب ہے عرض نیازعشق پہ بولے "ہم نےتم سےپوچھاکب ہے" سن لیتاہےبات کبھی تو چاندتمہارےجیساکب ہے عقل نےکیاکیاسمجھایابھی عشق کسی کی سنتاکب ہے کام توکشتی ہی آئےگی دوست کسی کادریاکب ہے آجائےوہ لوٹ کےامجؔد ایسابخت ہماراکب ہے ۔ امجداسلام امجد
Last reply by Waqas Dar, -
-
- 1 reply
- 1.7k views
بے چین امنگوں کو بہلا کے چلے جانا ہم تم کو نہ روکیں گے بس آکے چلے جانا ملنے جو نہ آئے تم، تھی کون سی مجبوری جھوٹا کوئی افسانہ، دہرا کے چلے جانا جو آگ لگی دل میں ، وہ سرد نہ ہوجائے بجھتے ہوئے شعلوں کو بھڑکا کے چلے جانا اُجڑی نظر آتی ہے جذبات کی ہریالی تم اس پہ کوئی بادل برسا کے چلے جانا فرقت کی اذیت میں کچھ صبر بھی لازم ہے یہ بات مرے دل کو سمجھا کے چلے جانا شاید کہ بہل جائے ، دیوانہ قتیل اس سے تم کوئی نیا وعدہ فرما کے چلے جانا قتیل شفائی
Last reply by Waqas Dar, -
- 3 replies
- 2k views
Ek Nukte Vich Gal Mukdi Ae Phadd Nukta, Chodd Hisaabaan Nu, Kar Door Kufar Diyaan Baabaan Nu. Laah Dozakh Gor Azaabaan Nu, Kar Saaf Dile Diyaan Khavaabaan Nu. Gal Aise Ghar Vich Dhukkdi Eh, Ek Nukte Vich Gal Mukdi Ae Aiven Mattha Zameen Ghasaida, Lamma Pa Mahiraab Dikhaida. Padh Kalma Lok Hasaida, Dil Andar Samajh Na Liaaida. Kadi Baat Sacchi Vi Lukdi Eh, Ik Nukte Vich Gal Mukdi Eh Kaee Haaji Ban Ban Aaye Ji, Gal Neele Jaame Paaye Ji, Haj Baich Takey Le Khaaye Ji, Bhala Eh Gal Kinnu Bhaaye Ji. Kadey Baat Sacchi Vi Lukdi Eh, Ik Nukte Vich Gal Mukdi Eh. Ik Jangal Bahireen Jaande Ni, Ik Daana Roz Le Khaande Ni. Besamajh …
Last reply by Waqas Dar, -
- 7 replies
- 2.4k views
Zist aazar hui jati hai sans talavar hui jati hai jism bekar hua jata hai ruh bedar hui jati hai kan se dil mein utarati nahi baat aur guftar hui jati hai dhal ke nikali hai haqiqat jab se kuch purasrar hui jati hai ab to har zakhm ke munhband kali lab-e-izahar hui jati hai phul hi phul hain har simt ‘nadeem’ reh dushvar hui jati hai
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 1.8k views
Tootate Jaate Hain Sab Aaina Khane Mere ٹوٹتے_جاتے_ہیں_سب_آئینہ_خانے_میرے وقت_کی_زد_میں_ہیں_یادوں_کے_خزانے_میرے زندہ_رہنے_کی_ہو_نیّت_تو_شکایت_کیسی میرے_لب_پر_جو_گِلے_ہیں_وہ_بہانے_میرے رخشِ_حالات_کی_باگیں_تو_مرے_ہاتھ_میں_تھیں صرف_میں_نے_کبھی_احکام_نہ_مانے_میرے میرے_ہر_درد_کو_اس_نے_اَبَدیّت_دے_دی یعنی_کیا_کچھ_نہ_دیا_مجھ_کو_خدا_نے_میرے میری_آنکھوں_میں_چراغاں_سا_ہے_مستقبل_کا اور_ماضی_کا_ہیولٰی_ہے_سَرھانے_میرے تُو_نے_احسان_کیا_تھا_تو_جتایا_کیوں_تھا اس_قدر_بوجھ_کے_لائق_نہیں_شانے_میرے راستہ_دیکھتے_رہنے_کی_بھی_لذّت_ہے_عجیب زندگی_کے_سبھی_لمحات_سہانے_میرے جو_بھی_چہرہ_نظر_آیا_ترا_چہرہ_نکلا تو_بصارت_ہے_مری__یار_پرانے_میرے …
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 2.2k views
Itni Mudat Baad Mile Hu Kin Socho Mai Ghum Rahte Hu اِتنی مُدت بعد ملے ہو کن سوچوں میں گم رہتے ہو اِتنے خائف کیوں رہتے ہو ہر آہٹ سے ڈرتے ہو تیز ہَوا نے مجھ سے پوچھا ریت پہ کیا لکھتے رہتے ہو کاش کوئی ہم سے بھی پوچھے رات گئے تک کیوں جاگے ہو میں دریا سے بھی ڈرتا ہوں تم دریا سے بھی گہرے ہو کون سی بات ہے تم میں ایسی اِتنے اچھے کیوں لگتے ہو پیچھے مڑ کر کیوں دیکھا تھا پتھر بن کر کیا تکتے ہو جاؤ جیت کا جشن مناؤ میں جھوٹا ہوں تم سچے ہو اپنے شہر کے سب لوگوں سے میری خاطر کیوں اُلجھے ہو کہنے کو رہتے ہو دل میں پھر بھی کتنے دُور کھڑے ہو رات ہمیں کچھ یاد نہیں تھا رات بہت ہی یاد آئے ہو ہم سے نہ پ…
Last reply by Waqas Dar, -
- 3 replies
- 8.1k views
Silsilay Tor Gaya Woh Sabhi Jatay Jatay Warna Itne To Marasim The Ke Aate Jate Shikwa e Zulmat e Shab Sey Tou Behter Tha Apney Hissay Ki Koi Shamma Jalatay Jatay Kitna Asaan Tha Teray Hijr Mein Marna Janaa Phir Bhee Ik Umr Lagi Jaan Se Jatay Jatay Jashn e Maqtal Hi Na Barpa Hua Warna Hum Pa’ Bajoulaan Hi Sahi, Nachte Gaate Jatay Us Ki Woh Jane Usey Pass e Wafa Tha Keh Na Tha Tum Apni Taraf Se To Faraz Nibhate Jate. Silsilay Tor Gaya Woh Sabhi Jatay Jatay Warna Itne To Marasim The Ke Aate Jate...
Last reply by Waqas Dar, -
- 4 replies
- 1.8k views
دیارِ دِل کی رات میں چراغ سا جلا گیا مِلا نہیں تو کیا ہُوا ، وہ شکل تو دِکھا گیا وہ دوستی تو خیر اب نصیبِ دُشمناں ہُوئی وہ چھوٹی چھوٹی رنجِشوں کا لُطف بھی چلا گیا جُدائیوں کے زخم دردِ زندگی نے بھر دیئے تجھے بھی نِیند آگئی، مُجھے بھی صبر آگیا پُکارتی ہیں فُرصتیں، کہاں گئیں وہ صحبتیں؟ زمِیں نِگل گئی اُنہیں، کہ آسمان کھا گیا یہ صُبح کی سفیدِیاں ، یہ دوپہر کی زردِیاں اب آئینے میں دیکھتا ہُوں مَیں کہاں چلا گیا یہ کِس خوشی کی ریت پر ،غموں کو نِیند آگئی وہ لہر کِس طرف گئی، یہ میں کہاں سما گیا گئے دِنوں کی لاش پر پڑے رہوگے کب تلک الَم کشو ! اُٹھو کہ آفتاب سر پہ آگیا ناصؔر کاظمی
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 7.3k views
بیوفائی کے سِتم تم کو سمجھ آجاتے کاش ! تم جیسا اگر ہوتا تمھارا کوئی نہ وہ مِلتا ہے نہ مِلنے کا اِشارہ کوئی کیسے اُمّید کا چمکے گا سِتارہ کوئی حد سے زیادہ، نہ کسی سے بھی محبّت کرنا جان لیتا ہے سدا ، جان سے پیارا کوئی بیوفائی کے سِتم تم کو سمجھ آجاتے کاش ! تم جیسا اگر ہوتا تمھارا کوئی چاند نے جاگتے رہنے کا سبب پُوچھا ہے کیا کہَیں ٹُوٹ گیا خواب ہمارا کوئی سب تعلّق ہیں ضرورت کے یہاں پر، مُحسنؔ نہ کوئی دوست، نہ اپنا، نہ سہارا کوئی محسؔن نقوی
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 2.1k views
Wo Ajnabi sy chahre wo khuwab khaime rawan rawan sy Wo Ajnabi sy chahre wo khuwab khaime rawan rawan sy وہ اجنبی سے چہرے وہ خواب خیمے رواں رواں سے بسے ہوۓ ہیں ابھی نظر میں سبھی مناظر دھواں دھواں سے یہ عکس داغ شکست پیماں وہ رنگ زخم خلوص یاراں میں غمگساروں میں سوچتا ہوں کہ بات چھیڑوں کہاں کہاں سے؟ یہ سنگریزے عداوتوں کے وہ آبگینے سخاوتوں کے دل مسافر قبول کر لے، ملا ہے جو کچھ جہاں جہاں سے بچھڑنے والے بچھڑ چلا تھا تو نسبتیں بھی گنوا کے جاتا ترے لیے شہر بھر میں اب بھی میں زخم کھاؤں زباں زباں سے مری محبت کے واہموں سے پرے تھا تیرا وجود ورنہ جہاں جہاں تیرا عکس ٹھہرا میں ہو کے آیا وہاں وہاں سے تو ہمنفس ہے نہ ہمسفر ہے کسے خبر ہے …
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 1.3k views
"اور کچھ نہیں بدلا" آج بعد مدت کے میں نے اُس کو دیکھا ھے وہ ذرا نہیں بدلی. اب بھی اپنی آنکھوں میں سو سوال رکھتی ھے چھوٹی چھوٹی باتوں پہ اب بھی کھل کے ھنستی ھے اب بھی اُس کے لہجے میں وھی کھنکھناہٹ ھے وہ ذرا نہیں بدلی اب بھی اُس کی پلکوں کے سائے گیلے رھتے ھیں اب بھی اُس کی سوچوں میں میرا نام رھتا ھے اب بھی میری خاطر وہ اُس طرح ہی پاگل ھے وہ ذرا نہیں بدلی. آج بعد مدت کے میں نے اُس کو دیکھا ھے تو مجھے بھی لگتا ھے میں بھی اُس کی چاھت میں اُس طرح ھی پاگل ھوں بعد اتنی مدت کے اور کچھ نہیں بدلا جُز ھمارے راستوں کے اور کچھ نہیں بدلا "عاطف سعید"
Last reply by Zarnish Ali, -
- 0 replies
- 1.8k views
تیری بانہیں ،ترا پہلو ہے ابھی میرے لیے سب سے بڑھ کر، مری جاں !تو ہے ابھی میرے لیے زیست کرنے کو مرے پاس بہت کُچھ ہے ابھی آج کی شب تو کسی طور گُزر جائے گی! آج کی شب تو کسی طور گُزر جائے گی" رات گہری ہے مگر چاند چمکتا ہے ابھی میرے ماتھے پہ ترا پیار دمکتا ہے ابھی میری سانسوں میں ترا لمس مہکتا ہے ابھی میرے سینے میں ترا نام دھڑکتا ہے ابھی زیست کرنے کو مرے پاس بہت کُچھ ہے ابھی تیری آواز کا جادو ہے ابھی میرے لیے تیرے ملبوس کی خوشبو ہے ابھی میرے لیے آج کے بعد مگر رنگ وفا کیا ہو گا عشق حیراں ہے سرِ شہرِ سبا کی ہو گا میرے قاتل! ترا اندازِ جفا کیا ہو گا! آج کی شب تو بہت کچھ ہے ، مگر کل کے لیے ایک اندیشہ بے نام ہے اور کچھ …
Last reply by Zarnish Ali, -
- 14 replies
- 5.4k views
خودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہ خودی ہے تیغ فساں لا الہ الا اللہ حضرت علامہ اقبالؒ
Last reply by Zarnish Ali,
-
Recently Browsing 0 members
- No registered users viewing this page.
