All Shayari (Urdu, Roman Urdu & English)
A general space for all types of poetry and Shayari. Share your favorite verses or post your own creations in Urdu, Roman Urdu, or English. Express your thoughts, emotions, and creativity through words.
🌙 Poetry Guidelines
Please do not create topics that contain only poetry images.
You may add images to make your post more attractive, but every topic must include written poetry (text) either in the post or description.
If you want to share only poetry images or designs, please use the Gallery section where a dedicated poetry category is available.
“Topics without text may be removed by moderators.”
Thank you for your cooperation.
– FundayForum Team
766 topics in this forum
-
- 1 follower
- 420 replies
- 55.6k views
ﮐﺒﮭﯽ ﯾﺎﺩ ﺁﺅ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﮐﮧ ﻟﮩﻮ ﮐﯽ ﺳﺎﺭﯼ ﺗﻤﺎﺯﺗﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺩﮬﻮﭖ ﺩﮬﻮﭖ ﺳﻤﯿﭧ ﻟﯿﮟ ﺗﻤﮩﮟ ﺭﻧﮓ ﺭﻧﮓ ﻧﮑﮭﺎﺭ ﺩﯾﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺣﺮﻑ ﺣﺮﻑ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﭺ ﻟﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﮐﺎ ﺟﻮ ﺷﻮﻕ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺩﯾﺎﺭِ ﮨﺠﺮ ﮐﯽ ﺗﯿﺮﮔﯽ ﮐﻮ ﻣﮋﮦ ﮐﯽ ﻧﻮﮎ ﺳﮯ ﻧﻮﭺ ﻟﯿﮟ ﮐﺒﮭﯽ ﯾﺎﺩ ﺁﺅ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﮐﮧ ﺩﻝ ﻭ ﻧﻈﺮ ﻣﯿﮟ ﺍُﺗﺮ ﺳﮑﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﺣﺪ ﺳﮯ ﺣﺒﺲِ ﺟﻨﻮﮞ ﺑﮍﮬﮯ ﺗﻮ ﺣﻮﺍﺱ ﺑﻦ ﮐﮯ ﺑﮑﮭﺮ ﺳﮑﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﮐِﮭﻞ ﺳﮑﻮ ﺷﺐِ ﻭﺻﻞ ﻣﯿﮟ …
Last reply by khumar pakhtoon, -
-
روگ دل کو لگا گئیں آنکھیں اک تماشا دکھا گئیں آنکھیں مل کے ان کی نگاہ جادو سے دل کو حیراں بنا گئیں آنکھیں مجھ کو دکھلا کے راہ کوچہء یار کس غضب میں پھنسا گئیں آنکھیں اس نے دیکھا تھا کس نظر سے مجھے دل میں گویا سما گئیں آنکھیں محفل یار میں بہ ذوق نگاہ لطف کیا کیا اٹھا گئیں آنکھیں حال سنتے وہ میرا کیا حسرت وہ تو کہئے سنا گئیں آنکھیں
Last reply by ROHAAN, -
دل دے اندر خانہ کعبہ، ساڈا ہویا گھر وِچ حَج آپ اِمام تے آپ نمازی، آپے بانگاں دیواں اَج نیڑے آ کے ویہڑے ساڈے وَسنا ای تے وَس چمکاں مار نہ دُوروں سانُوں، اینویں نہ پیا گَج تیرا اِک علاج میں دَسّاں، جا کے شِیشہ ویخ اپنا کُجھ تے نظر نہ آوے، سانُوں دَسنا ایں بَج آپے لاوے عِشق عدالت، آپے پھائیاں پاوے آپ وکیل تے آپے مُلزم، آپے بَنیا اپنا جَج لَے میں پنجواں بال کے چَلّی، رکِھیں میرِیاں شَرماں تُوں لجپال سداؤندا واصفؔ، پالِیں میری لَج
Last reply by ROHAAN, -
- 1 reply
- 1.7k views
درد کی اپنی قید سے رہا کر مجھے مر جائوں گا قسم سے جدا نہ کر مجھے پہلے سے ہوں تنہا سا تنہا جہان میں ھے خدا کا واسطہ اور اکیلا نہ کر مجھے دیکھ بے وفائی کا الزام سر نہ دے میرے دیکھ عدو کے سامنے تو رسوا نہ کر مجھے دیکھ پیارکا اپنے راز تو راز رہنے دے اکسا کر زمانے میں تو تماشہ نہ کر مجھے مجھ کو نہیں معلوم حقیقی عشق کا انجان بے خبر ہوں اور دیکھا نہ کر مجھے در کی اپنے غلامی پر مجھ کو بحال رکھ ھے التجاء در غیر کا تو کتا نہ کر مجھے کہنے دے دل کی بات جرعت آزما ہو کر درمیاں بیچ بیچ میں اسد ٹوکا نہ کر مجھے life sad poetry in urdu
Last reply by Akfa kamli, -
- 1 follower
- 5 replies
- 6.1k views
کچھ تو ہم بھی لکھیں گے کچھ تو ہم بھی لکھیں گے ، جب خیال آئے گا ظلم ، جبر ، صبر کا جب سوال آئے گا عقل ہے، شعور ہے پھر بھی ایسی بے فکر تب کی تب ہی دیکھیں گے جب زوال آئے گا یوں تو ہم ملائک ہیں ، بشر بھی کبھی ہونگے دُسروں کے دُکھ پہ جب ملال آئے گا لہو بھی رگوں میں اب جم سا گیا ہے کچھ آنکھ سے بھی ٹپکے گا جب اُبال آئے گا دیکھ مت فقیروں کو اس طرح حقارت سے آسمان ہلا دیں گے جب جلال آئے گا پگڑیاں تو آپ کی بھی ایک دن اُچھلیں گی آپ کے گناہوں کا جب وبال آئے گا شاعری ابھی ہمارے دل کی بھڑاس ہے بالوں میں جب سفیدی ہو گی کمال آئے گا …
Last reply by ADMIN, -
- 4 replies
- 1.6k views
تجھ سے نہیں رہا ہے کوئی نامہہ و پیام عرصہ گزر گیا ہے کہ بے التماس ہوں تجھ کو یقین آئے نہ آئے یہ اور بات میں تجھ سے دور رہ کے بھی تیرے ہی پاس ہوں ممکن کہاں ہے تجھ سے جدائی متاعِ جاں تو ہے مرا لباس میں تیرا لباس ہوں
Last reply by Sahrish Dar, -
- 0 replies
- 458 views
انصاف سے محروم نہ کوئی بھی رہے گا جیسا جو کرےگا تو وہ ویسا ہی بھرے گا کاغذ کی جو ہے ناؤ یوں کب تک وہ چلے گی اربابٍ ستم کا تو نشاں پل میں مٹے گا ہر شب کے گزرنے پر سحر ہو کر رہے گی جو دکھ ہی ملا ہے تو کبھی سکھ بھی ملے گا شیطان کے ہر مکر سے ہے خود کو بچانا جو نیک بنے گا تو وہ ہی عیش کرے گا ہر شاخ پہ ہے الو تو ہو فکر چمن کی غفلت جو رہے گی تو چمن بھی نہ بچے گا یہ دھوپ کبھی چھاؤں یہی اثر ہے جیون پختہ جو یقیں ہو تو چمن کیوں نہ کِھلے گا Sad Poetry in Urdu for life
Last reply by realhassan3, -
- 0 replies
- 2.2k views
دماغ ایک بھیڑیا ھے روح بھیڑ ھے اور ایمان چرواہا ھے اور اگر چرواہا مضبوط نہیں ھے تو بھیڑیا بھیڑ کو کھا جاتا ھے۔
Last reply by Urooj Butt, -
- 0 replies
- 3.8k views
یار کو دیدۂ خوں بار سے اوجھل کر کے مجھ کو حالات نے مارا ہے مکمل کر کے جانب شہر فقیروں کی طرح کوہ گراں پھینک دیتا ہے بخارات کو بادل کر کے جل اٹھیں روح کے گھاؤ تو چھڑک دیتا ہوں چاندنی میں تری یادوں کی مہک حل کر کے دل وہ مجذوب مغنی کہ جلا دیتا ہے ایک ہی آہ سے ہر خواب کو جل تھل کر کے جانے کس لمحۂ وحشی کی طلب ہے کہ فلک دیکھنا چاہے مرے شہر کو جنگل کر کے یعنی ترتیب کرم کا بھی سلیقہ تھا اسے اس نے پتھر بھی اٹھایا مجھے پاگل کر کے عید کا دن ہے سو کمرے میں پڑا ہوں اسلمؔ اپنے دروازے کو باہر سے مقفل کر کے
Last reply by jannat malik, -
- 0 replies
- 1.4k views
میں رواں دائرے میں رہ گیا ہوں اس لئے راستے میں رہ گیا ہوں ہر خسارے کو سوچ رکھا تھا میں بہت فائدے میں رہ گیا ہوں سر جھٹکنے سے کچھ نہیں ہوگا میں ترے حافظے میں رہ گیا ہوں گم ہوا تھا کسی پڑاؤ میں دوسرے قافلے میں رہ گیا ہوں میں جری تو عدو سے کم نہیں تھا بس ذرا تجربے میں رہ گیا ہوں میں کسی داستاں سے ابھروں گا میں کسی تذکرے میں رہ گیا ہوں
Last reply by ADMIN, -
- 0 replies
- 1.2k views
ہے عجیب و غریب رعنائی ہے عجیب و غریب رعنائی خود تماشا ہوں، خود تماشائی ایک ہی موج کا تسلسل ہیں تیری گیرائی، میری گہرائی دوستا عشق سے بنا کے رکھ کام آئے گی یہ شناسائی میں تو ہنستا ہوں اس خرابے پر تجھے کس بات پر ہنسی آئی تم نہیں جانتے خدا کا حال تم پہ بیتی نہیں ہے یکتائی خود مجھے بھی قبول کرتی نہیں میری خلوت پسند تنہائی خود کو عورت کی آنکھ سے دیکھا اور اک رمز کی سمجھ آئی کتنی صوفی سرشت تھی وہ آگ جو مجھے جسم سے اٹھا لائی جانے کن منظروں کو روتی ہے یہ غریب الدیار بینائی صاحبو ایک تھا علی زریون ویسا کافر نہ پھر…
Last reply by ROHAAN, -
دکھ کہتا ہے ایک دن مجھ سے بڑا دکھ ہے مجھے میں نے پوچھا کس بات کا دکھ؟ کہتا ہے بس کچھ ہے میں نے پوچھا کھانا پیٹ بھر کر کھاتے ہو؟ کہتا ہے ہاں پھر پوچھا کوئی بیماری تو نہیں؟ کہتا ہے نہیں پھر پوچھا اعضاء سلامت ہیں؟ کہتا ہے ہاں سر پہ چھت ہے؟ کہتا ہے ہاں پھر میں لے گئی اس کو ایک ایسی جگہ جہاں قحط تھا بچوں کے جسم لباس سے عاری اور پیٹ اناج سے خالی سونے کو چھت نہیں نہ سردی کی لذت نہ گرمی کی ہیبت احساس جیسے باقی ہی نہ رہے ایک اور ایسی جگہ جہاں زندگی ایک جرم تھی روز لاشیں گرتیں عزتیں پامال ہوتیں ظلم اپنی انتہا پہ جہاں آتی جاتی سانسوں پہ بھی شکر تھا کہ سلامت ہیں پھر میں نے پوچھا اب بتاؤ کوئی دکھ ہے باقی؟ کہتا ہے نہیں مجھ…
Last reply by ROHAAN, -
- 1 reply
- 1.7k views
کوئی مل ہی جائے گا اگر تلاش کروں کوئی مل ہی جائے گا مگر تمہاری طرح کون مجھ کو چاہے گا تمہیں ضرور کوئی چاہتوں سے دیکھے گا مگر وہ آنکھیں ہماری کہاں سے لائے گا نہ جانے کب ترے دل پر نئی سی دستک ہو مکان خالی ہوا ہے تو کوئی آئے گا میں اپنی راہ میں دیوار بن کے بیٹھا ہوں اگر وہ آیا تو کس راستے سے آئے گا تمہارے ساتھ یہ موسم فرشتوں جیسا ہے تمہارے بعد یہ موسم بہت ستائے گا
Last reply by ROHAAN, -
- 2 replies
- 1.7k views
اے رات کے راھی چاند سنو اے رات کے راھی چاند سنو میرا ایک ضروری کام کرو من میت کے شہر میں جانا تم اسے میرا حال سنانا تم میں ھر شب تم کو تکتی ھوں کیا وہ بھی رات کو سوتے وقت کچھ تم سے باتیں کرتا ھے کیا میری سونی آنکھوں کے پیغام کبھی وہ پڑھتا ھے اے رات کے راھی اس سے کہو کہ ،اس دل کو اک پل چین نھیں کیوں پریت کے بندھن باندھے تھے کیوں آس کے پھول تھمائے تھے وہ قسمیں وعدے بھول گئے کیوں ساجن ھم سے روٹھ گئے ھم تم بن جی نہ پائینگے ،یہ رشتے توڑ نہ پائینگے اے چاند اسے یہ کہنا تم کہ آنکھیں اشک بہاتی ھیں یہ ھجر ھراساں کرتا ھے میں راہ تمھاری تکتی ھوں اور بے کل بےکل پھرتی ھوں ھر ھر دن جیتی مرتی ھوں اے چاند جب لوٹ کے آنا تم اسے …
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 7.9k views
جو ہیں مظلوم جو ہیں مظلوم ان کو تو تڑپتا چھوڑ دیتے ہیں یہ کیسا شہر ہے ظالم کو زندہ چھوڑ دیتے ہیں انا کے سکے ہوتے ہیں فقیروں کی بھی جھولی میں جہاں ذلت ملے اس در پہ جانا چھوڑ دیتے ہیں ہوا کیسا اثر معصوم ذہنوں پر کہ بچوں کو اگر پیسے دکھاؤ تو کھلونا چھوڑ دیتے ہیں اگر معلوم ہو جائے پڑوسی اپنا بھوکا ہے تو غیرت مند ہاتھوں سے نوالہ چھوڑ دیتے ہیں مہذب لوگ بھی سمجھے نہیں قانون جنگل کا شکاری شیر بھی کوؤں کا حصہ چھوڑ دیتے ہیں پرندوں کو بھی انساں کی طرح ہے فکر روزی کی سحر ہوتے ہی اپنا آشیانہ چھوڑ دیتے ہیں تعجب کچھ نہیں داناؔ جو بازار سیاست میں قلم بک جائیں تو سچ بات ل…
Last reply by ROHAAN, -
- 1 reply
- 1.4k views
ﻓﺮﯾﺐِ ﺫﺍﺕ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﻮ ﻓﺮﯾﺐِ ﺫﺍﺕ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﻮ ، ﺟﮩﺎﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻧﺤﮯ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﻣﻨﮑﺸﻒ ھﻮ ﮔﯽ ، ﮐﺒﮭﯽ ﺗﻮ ﺁﺋﯿﻨﮯ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﻭھﯽ ﺍﮎ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﺟﺲ ﺳﮯ ، ﺗﻌﻠّﻖ ﺳﺮﺳﺮﯼ ﺳﺎ ﺗﮭﺎ ھﻤﺎﺭﮮ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ھﻮﺗﮯ ھﯿﮟ ، ﺍﺳﯽ ﮐﮯ ﺗﺬﮐﺮﮮ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﻟﮑﮭﺎ ھﮯ ﻭﻗﺖ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ، ﻋﺠﯿﺐ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﻘﺪﺭ ﻣﯿﮟ ﭘﻠﭩﻨﺎ ھﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺲ ﮐﻮ ، ﺍُﺳﯽ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﺩﯾﮑﮭﻮ ھﻤﯿﮟ ﺳﻤﺠﮭﻮ ﻧﮧ ﺧﻮﺵ ﺍﺗﻨﺎ ، ﻟﺒﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﺳﮯ ھﻤﺎﺭﯼ ﺁنکھ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﯿﻠﮯ ھﺰﺍﺭﻭﮞ ﺣﺎﺩﺛﮯ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﺗﮭﮑﮯ ھﺎﺭﮮ ﺳﮯ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺗﮭﮯ ، ﻣﮕﺮ ﺗﯿﺮﯼ ﺻﺪﺍ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺷﮑﺴﺘﮧ ﭘﺎ ﭼﻠﮯ آئے ، ھﻤﺎﺭﮮ ﺣﻮﺻﻠﮯ ﺩﯾﮑﮭﻮ
Last reply by jannat malik, -
- 2 replies
- 1.4k views
محرومِ خواب دیدۂ حیراں نہ تھا کبھی تیرا یہ رنگ اے شبِ ہجراں نہ تھا کبھی تھا لطفِ وصل اور کبھی افسونِ انتظار یوں دردِ ہجر سلسلہ جنباں نہ تھا کبھی پرساں نہ تھا کوئ تو یہ رسوائیاں نہ تھیں ظاہر کسی پہ حالِ پریشاں نہ تھا کبھی ہر چند غم بھی تھا مگر احساسِ غم نہ تھا درماں نہ تھا تو ماتمِ درماں نہ تھا کبھی دن بھی اُداس اور مری رات بھی اداس ایسا تو وقت اے غمِ دوراں نہ تھا کبھی دورِ خزاں میں یوں مرا دل بے قرار ہے میں جیسے آشناۓ بہاراں نہ تھا کبھی کیا دن تھے جب نظر میں خزاں بھی بہار تھی یوں اپنا گھر بہار میں ویراں نہ تھا کبھی بے کیف و بے نشاط نہ تھی اس قدر حیات جینا اگرچہ عشق میں آساں نہ تھا کبھی
Last reply by Hareem Naz, -
- 3 replies
- 1.6k views
بازوؤں کی چھـتری تھی بازوؤں کی چھـتری تھی راستوں کی بارش میں بھیگ بھیگ جـــاتے تھے دھڑکنوں کی بارش میں اور ہی زمـــــانہ تھا اور ہی تھے روز و شب مجھ سےجب ملاتھا وہ چاہتوں کی بارش میں بھیگتی ہوئی ســـــانسیں ، بھیگتے ہوۓ لمحے دل گداز رم جھم تھی خوشبوؤں کی بارش میں بجــــلیاں چمکتی تھیں ، کھــڑکیاں دھڑکتی تھیں ایک چھت کے نیچے تھے دو دلوں کی بارش میں شـــــــام تھی جدائ کی اور شب قیامت کی جب اسے کیـــا رخصت آنسوؤں کی بارش میں دل پـــــــہ زخم ہے کوئی روح میں اداسی ہے کتنے درد جاگے ہیں سسکیوں کی بارش میں شہر ِ کج نگاہاں میں کون خوش نظر نکلا پھول کس نے پھینکا ہے پتّھروں کی بارش میں بـــــــرق سی لپکتی تھی ، روشنی نکلتی تھی رات کے اندھیرے سے ان دنوں ک…
Last reply by jannat malik, -
- 3 replies
- 1.6k views
آنکھ میں خواب نہیں آنکھ میں خواب نہیں خواب کا ثانی بھی نہیں کنج لب میں کوئی پہلی سی کہانی بھی نہیں ڈھونڈھتا پھرتا ہوں اک شہر تخیل میں تجھے اور مرے پاس ترے گھر کی نشانی بھی نہیں بات جو دل میں دھڑکتی ہے محبت کی طرح اس سے کہنی بھی نہیں اس سے چھپانی بھی نہیں آنکھ بھر نیند میں کیا خواب سمیٹیں کہ ابھی چاندنی رات نہیں رات کی رانی بھی نہیں لیلی حسن ذرا دیکھ ترے دشت نژاد سر بسر خاک ہیں اور خاک اڑانی بھی نہیں کچے ایندھن میں سلگنا ہے اور اس شرط کے ساتھ تیز کرنی بھی نہیں آگ بجھانی بھی نہیں اب تو یوں ہے کہ ترے ہجر میں رونے کے لئے آنکھ میں خون تو ک…
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 2.8k views
اے خُدا معذرت مَیں جہاں تھا وہیں رہ گیا، معذرت اے زمیں معذرت ! اے خُدا معذرت کچھ بتاتے ھوئے، کچھ چُھپاتے ھوئے مَیں ھَنسا، معذرت ! رُو دیا، معذرت خُود تمھاری جگہ جا کے دیکھا ھے اور خُود سے کی ھے تمھاری جگہ معذرت جو ھوا، جانے کیسے ھوا، کیا خبر ایک دن مَیں نے خود سے کہا، معذرت ھم سے گِریہ مکمل نہیں ھو سکا ھم نے دیوار پر لکھ دِیا، معذرت مَیں بہت دُور ھوں، شام نزدیک ھے شام کو دو صدا، شکریہ ! معذرت
Last reply by ROHAAN, -
- 2 replies
- 1.5k views
یہ ہے مے کدہ یہاں رند ہیں یہاں سب کا ساقی امام ہے یہ حرم نہیں ہے اے شیخ جی یہاں پارسائی حرام ہے جو ذرا سی پی کے بہک گیا اسے میکدے سے نکال دو یہاں تنگ نظر کا گزر نہیں یہاں اہل ظرف کا کام ہے کوئی مست ہے کوئی تشنہ لب تو کسی کے ہاتھ میں جام ہے مگر اس پہ کوئی کرے بھی کیا یہ تو میکدے کا نظام ہے یہ جناب شیخ کا فلسفہ ہے عجیب سارے جہان سے جو وہاں پیو تو حلال ہے جو یہاں پیو تو حرام ہے اسی کائنات میں اے جگرؔ کوئی انقلاب اٹھے گا پھر کہ بلند ہو کے بھی آدمی ابھی خواہشوں کا غلام ہے جگر مراد آبادی
Last reply by ROHAAN, -
- 3 replies
- 1.6k views
عشق میں غیرتِ جذبات نے رونے نہ دیا ورنہ کیا بات تھی کس بات نے رونے نہ دیا آپ کہتے تھے رونے سے نہ بدلیں گے نصیب عمر بھر آپ کی اس بات نے رونے نہ دیا رونے والوں سے کہو اُن کا بھی رونا رو لیں جن کو مجبورئ حالات نے رونے نی دیا تجھ سے مل کر ہمیں رونا تھا بہت رونا تھا تنگئ وقتِ حالات نے رونے نہ دیا ایک دو روز کا صدمہ ہو تو رو لیں فاکر ہم کو ہر روز کے صدمات نے رونے نہ دیا
Last reply by jannat malik, -
- 2 replies
- 1.4k views
درویشیں ہار گئی ہوں درویشا میں خالی درویشا میں ہار گئی ہوں دنیا کالی میں اندر سے خالم خالی درویشا کوئی ٹونا ، ورد وظیفہ کر مجھے "م" کرے منظور مجھے کوئی جاچ سکھا مرا لوں لوں گھنگرو بن جاوے مجھے ناچ سکھا مجھے ایسا ناچ سکھا دے روح نماز قضا نہ کر پاوے من یار قضا نہ کر پاوے یہ کالی دنیا لاکھ کرے تدبیر فقیر سے یار جدا نہ کر پاوے مرے درویشا تجھے واسطہ تیرے نینوں کا جہاں "م" نے ڈیرا ڈالا ہے ترے دھو دھو پیر پیوں مجھ کو اُن "مَازَاْغَ البَصَرِیْ" نینوں کا بس اک جام پلا دے میں اس دنیا ورگی کالی وے درویشا میں اندر سے خالم خالی ، نین سوالی وے میں ہاری تیرے در پر جیتنے آگئی بھر دے پیاسی روح کی پیالی میرے خالی پن کو "م" کے رنگ سے بھر دے وے…
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 2.4k views
سوہنی گھاٹ بدل سکتی تھی اور کہانی چل سکتی تھی رانجھا غُنڈے لے آتا تو ہِیر کی شادی ٹَل سکتی تھی سَسّی کے بھی اُونٹ جو ہوتے تھَل میں کَیسے جل سکتی تھی مرزے نے ، کب سوچا تھا کہ صاحباں راز اُگَل سکتی تھی لیلی' کالی پڑھ لِکھ جاتی فیئر اینڈ لَولی مَل سکتی تھی جو پتھّر فرہاد نے توڑے جی ٹی روڈ نکل سکتی تھی انٹرنیٹ پہلے جو ہوتا ہِجر کی رات بھی ڈھَل سکتی تھی
Last reply by Waqas Dar, -
- 3 replies
- 1.4k views
تمھیں چھونے کی خواہش میں تمھیں چھونے کی خواہش میں نجانے ضبط کے کتنے کڑے موسم تمہارے سامنے بیٹھے ہوئے میں نے گذارے ہیں مجھے معلوم ہے چھونے سے تم کو یہ نہیں ہو گا مرے ہاتھوں کی پوروں پر کئی جگنو دمک اٹھیں تمہارے لمس کی خوشبو مری رگ رگ میں بس جائے مگر شاید یہ ممکن ہے تمہارے لمس کو پا کر سلگتے دل کی دھرتی پر کوئی بادل برس جائے مگر جاناں حقیقت ہے تمھیں میں چھو نہیں سکتا! اگرچہ لفظ یہ میرے تمہاری سوچ میں رہتے، تمہارے خواب چھوتے ہیں تمھیں میں چھو نہیں سکتا مجھے تم سے محبت سے کہیں زیادہ محبت ہے میں ڈرتا ہوں کہیں چھونے سے تم پتھر نا ہو جاؤ میں وہ جس نے تمھیں تتلی کے رنگوں سے سجایا ہے میں وہ جس نے تمھیں لکھا ہے جب بھی پھول لکھاہے بھلا کیسے میں اس پیکر کو چھو لوں …
Last reply by Hareem Naz, -
- 1 reply
- 1.3k views
کسی راکھ میں ہے دبا ہوا کسی شب وہ آئے جو خواب میں اسے درد سارے ہی سونپ دوں اسے کہہ سکوں وہ شکایتیں جسے لہر ِ موج ِ فراق نے تہہ ِ آب کب سے دبا دیا یہ فصیل ِ جاں پہ سکوت سا مجھے کھا رہا ھے کتر کتر مرے بے خبر تجھے کیا پتا مری سانس سے ترے درد کا جو ہے ایک رشتہ بندھا ہوا یہ چراغ زد میں ہواؤں کی کسی طاق میں ہے دھرا ہوا جو تھا خواب مری حیات کا کسی راکھ میں ہے دبا ہوا کسی شب تو آ مرے خواب میں مرے ہمسفر ذرا دیکھ لے مری شب گزیدہ نگاہ میں تیرے بعد درد ہی رہ گئے مری شاخ ٹوٹی ھے سوکھ کر مرے پھول زرد ہی رہ گئے کسی شب تو آ مرے خواب میں مرے ہمسفر مجھے دیکھنے
Last reply by ROHAAN, -
- 0 replies
- 2.5k views
ﻗﺎﺗﻞ ﮐﺎ ﺧُﺪﺍ ﺣﺎﻓﻆ .ﺑﺴﻤﻞ ﮐﺎ ﺧُﺪﺍ ﺣﺎﻓﻆ، ﻗﺎﺗﻞ ﮐﺎ ﺧُﺪﺍ ﺣﺎﻓﻆ ﺗﻢ ﺟﺲ ﭘﮧ ﻧﻈﺮ ﮈﺍﻟﻮ، ﺍﺱ ﺩﻝ ﮐﺎ ﺧُﺪﺍ ﺣﺎﻓﻆ ﺁ ﺟﺎﺅ ﺟﻮ ﻣﺤﻔﻞ ﻣﯿﮟ، ﺍﮎ ﺟﺎﻥ ﺳﯽ ﺁ ﺟﺎﺋﮯ ﺍُﭨﮫ ﺟﺎﺅ ﺟﻮ ﻣﺤﻔﻞ ﺳﮯ، ﻣﺤﻔﻞ ﮐﺎ ﺧُﺪﺍ ﺣﺎﻓﻆ ﺳﺎﺗﮭﯽ ﮨﻮ ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﺳﺎ، ﻣﻨﺰﻝ ﮐﯽ ﺗﻤﻨﺎ ﮐﯿﺎ ﮨﻢ ﮐﻮ ﺗﻮ ﺳﻔﺮ ﭘﯿﺎﺭﺍ، ﻣﻨﺰﻝ ﮐﺎ ﺧﺪﺍ ﺣﺎﻓﻆ ﺍﺏ ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﮨﯿﮟ، ﮐﺸﺘﯽ ﺑﮭﯽ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﮨﮯ ﺍﺏ ﻣﮍ ﮐﮯ ﻧﮧ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﮔﮯ، ﺳﺎﺣﻞ ﮐﺎ ﺧُﺪﺍ ﺣﺎﻓﻆ
Last reply by ROHAAN, -
- 2 replies
- 1.3k views
جو اِسم و جسم کو باہم نِبھانے والا نہیں جو اِسم و جسم کو باہم نِبھانے والا نہیں میں ایسے عشق پہ ایمان لانے والا نہیں میں پاؤں دھو کے پئیوں یار بن کے جو آئے منافقوں کو تو میں منہ لگا نے والا نہیں نزول کر مرے سینے پہ اے جمال ِ شدید تری قسم میں ترا خوف کھانے والا نہیں بس اِتنا جان لے اے پُر کشش کے دل تجھ سے بہل تو سکتا ہے پر تجھ پہ آنے والا نہیں یہ میری آنکھ میں بھڑکے تو پھر ہٹاؤں گا ابھی میں آگ سے نظریں ہٹانے والا نہیں تجھے کسی نے غلط کہہ دیا میرے بارے نہیں میاں میں دِلوں کو دُکھانے والا نہیں ہے ایک رمز جو تجھ پر عیاں نہیں کرنی ہے ایک شعر جو تجھ کو سنانے والا نہیں فقیر قول نبھاتا ہے پریم کرتا ہے فقیر کوئی کرامت دِکھانے والا نہیں سن اے قبیلہء ِ کوفی دِلاں م…
Last reply by Hareem Naz, -
وہ جسے بھولنے کی کوشش میں میں نے مصروفیت کو اوڑھا تھا رات کو ٹوٹتا بدن لے کر جب گری تھی میں اپنے بستر پہ اس کی یادوں نے بہت دیر تلک میرے بالوں میں انگلیاں پھیریں
Last reply by ROHAAN, -
- 7 replies
- 1.6k views
تمُ اگر جو پُوچھو نا تمُ اگر جو پُوچھو نا مجھ سے یہ کہ کیا ہو تم میں کہوں گی تم جانان آسْمانِ اُلفَت کا وُہ چَمَکتا تاَرا ہو رَبّ نے جِس کو چَاہَت سے پیار سے اُتارا ہو تمُ اگر جو پوچھو نا کیا دُعا تمہیں دُونگی میں کہوں گی جاناں کہ چاند اور سُورج کی روشنی سے چَمکا کر پھُولوں سے مُزَیَّن اِک پیار اور مُحَبَّت کا آَشَیاں تمہارا ہو اَمن کا گِہوارَہ ہو اَیسا گھَر تمہارا ہو تمُ اگر سُنَّناَ چاہو تو تمہیں سُناؤں میں ایسی دُھن کہ جِس کا سَاز دِل سے تار لے کر کے ہَر اِک سُر نِکَھارا ہو رَقص میں یہ جَہاں ساَرا ہو تمُ اگر جو ماَنگو تو اپنی سَانسِیں لے کر میں …
Last reply by Waqas Dar,
-
Recently Browsing 0 members
- No registered users viewing this page.
