- 📢 Welcome to FundayForum – Explore Trending Topics
- 🌟 Discover What’s Trending Today
- King Charles' latest blow puts Prince Harry to ultimate test
- College GameDay week 2: Start time, location, where to watch
- Olivia Rodrigo breaks new global record with 'you seem pretty sad' album
- Mitch McConnell hasn't been seen in public for 3 months: Will he return to Senate?
- Trump says Yemen's Houthis have asked US not to intervene
- NASCAR legend Gary Myers saw his family make racing history months before his death
- Jennifer Lopez's chai latte nails: Here's how to recreate them
- Prince William to join Tusk Awards celebrating Africa's natural heritage
- RM's birthday gets sweeter as BTS bandmates wish him
- Who are Anthropic researchers who quit over AI doomsday fears?
Urdu Poetry Hub
Explore the world of Urdu poetry and Shayari. Share your favorite verses, discover famous poets, and express your emotions through words. Post in Urdu, Roman Urdu, or English and connect with a passionate poetry community.
-
- 0 replies
- 1.4k views
ﺍﺳﮑﯽ ﯾﮧ ﮈﯾﻤﺎﻧﮉ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺗﻢ ﺩﺍﮌﮬﯽ ﺷﯿﻮ ﮐﺮ ﻟﻮ ﺍﺳﮑﯽ ﯾﮧ ﮈﯾﻤﺎﻧﮉ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺗﻢ ﺩﺍﮌﮬﯽ ﺷﯿﻮ ﮐﺮ ﻟﻮ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﮨﯽ ﻭﮦ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﺮﮮ ﮔﯽ " ، ﻋﻤﺮ ﮐﮧ ﺍﻣﯽ ﺍﺳﮑﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺁ ﺑﯿﭩﮭﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔ ﻋﻤﺮ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺧﺒﺮ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺩﮬﭽﮑﺎ ﺳﺎ ﻟﮕﺎ۔ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯽ ﺩﻝ ﭘﺮ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺑﮭﺎﺭﯼ ﺑﻮﺟﮫ ﺁﻥ ﮔﺮﺍ، " ﮐﯿﺎ؟؟؟ ﯾﮧ ﺳﻌﺪﯾﮧ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ۔۔؟؟ " ، ﺍﺳﮯ ﺟﯿﺴﮯ ﯾﻘﯿﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﺁ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﻮ ﺻﺮﻑ ﺍﯾﮏ ﮨﻔﺘﮧ ﺭﮦ ﺟﺎﻧﮯ ﭘﺮ ﻣﻨﮕﯿﺘﺮ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺍﯾﺴﯽ ﺑﺎﺕ ﺳﻨﻨﺎ۔۔ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﺣﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﺏ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺟﮕﮧ ﺑﻦ ﭼﮑﯽ ﮨﻮ، ﻣﺤﺒﺖ ﺳﯽ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﯽ ﮨﻮ۔۔ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﮐﺎ ﻋﺎﻟﻢ ﻧﺎﻗﺎﺑﻞِ ﺑﯿﺎﮞ ﺗﮭﺎ۔ " ﮨﺎﮞ ﺑﯿﭩﺎ، ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮭﯽ ﯾﻘﯿﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﺁ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ، ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺧﻮﺩ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮨﯽ ﭘﻮﭼﮫ ﮐﺮ ﺁ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﮞ۔ ﻣﯿﺮﯼ ﻣﺎﻧﻮ ﺗﻮ ﺍﺳﮑﯽ ﻣﺎﻥ ﻟﻮ۔ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ۔ ﺍﯾﮏ ﺩﺍﮌﮬﯽ ﮨﯽ ﮐﯽ ﺗﻮ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ۔ ﺁﺟﮑﻞ ﺗﻮ ﻟﻮﮒ ﺩﻭ ﭨﮑﮯ ﮐﯽ ﺟﺎﺏ ﮐﮯ…
Last reply by ROHAAN, -
- 2 replies
- 2.9k views
اے خُدا معذرت مَیں جہاں تھا وہیں رہ گیا، معذرت اے زمیں معذرت ! اے خُدا معذرت کچھ بتاتے ھوئے، کچھ چُھپاتے ھوئے مَیں ھَنسا، معذرت ! رُو دیا، معذرت خُود تمھاری جگہ جا کے دیکھا ھے اور خُود سے کی ھے تمھاری جگہ معذرت جو ھوا، جانے کیسے ھوا، کیا خبر ایک دن مَیں نے خود سے کہا، معذرت ھم سے گِریہ مکمل نہیں ھو سکا ھم نے دیوار پر لکھ دِیا، معذرت مَیں بہت دُور ھوں، شام نزدیک ھے شام کو دو صدا، شکریہ ! معذرت
Last reply by ROHAAN, -
- 2 replies
- 1.7k views
یہ ہے مے کدہ یہاں رند ہیں یہاں سب کا ساقی امام ہے یہ حرم نہیں ہے اے شیخ جی یہاں پارسائی حرام ہے جو ذرا سی پی کے بہک گیا اسے میکدے سے نکال دو یہاں تنگ نظر کا گزر نہیں یہاں اہل ظرف کا کام ہے کوئی مست ہے کوئی تشنہ لب تو کسی کے ہاتھ میں جام ہے مگر اس پہ کوئی کرے بھی کیا یہ تو میکدے کا نظام ہے یہ جناب شیخ کا فلسفہ ہے عجیب سارے جہان سے جو وہاں پیو تو حلال ہے جو یہاں پیو تو حرام ہے اسی کائنات میں اے جگرؔ کوئی انقلاب اٹھے گا پھر کہ بلند ہو کے بھی آدمی ابھی خواہشوں کا غلام ہے جگر مراد آبادی
Last reply by ROHAAN, -
- 3 replies
- 1.8k views
عشق میں غیرتِ جذبات نے رونے نہ دیا ورنہ کیا بات تھی کس بات نے رونے نہ دیا آپ کہتے تھے رونے سے نہ بدلیں گے نصیب عمر بھر آپ کی اس بات نے رونے نہ دیا رونے والوں سے کہو اُن کا بھی رونا رو لیں جن کو مجبورئ حالات نے رونے نی دیا تجھ سے مل کر ہمیں رونا تھا بہت رونا تھا تنگئ وقتِ حالات نے رونے نہ دیا ایک دو روز کا صدمہ ہو تو رو لیں فاکر ہم کو ہر روز کے صدمات نے رونے نہ دیا
Last reply by jannat malik, -
- 2 replies
- 1.5k views
درویشیں ہار گئی ہوں درویشا میں خالی درویشا میں ہار گئی ہوں دنیا کالی میں اندر سے خالم خالی درویشا کوئی ٹونا ، ورد وظیفہ کر مجھے "م" کرے منظور مجھے کوئی جاچ سکھا مرا لوں لوں گھنگرو بن جاوے مجھے ناچ سکھا مجھے ایسا ناچ سکھا دے روح نماز قضا نہ کر پاوے من یار قضا نہ کر پاوے یہ کالی دنیا لاکھ کرے تدبیر فقیر سے یار جدا نہ کر پاوے مرے درویشا تجھے واسطہ تیرے نینوں کا جہاں "م" نے ڈیرا ڈالا ہے ترے دھو دھو پیر پیوں مجھ کو اُن "مَازَاْغَ البَصَرِیْ" نینوں کا بس اک جام پلا دے میں اس دنیا ورگی کالی وے درویشا میں اندر سے خالم خالی ، نین سوالی وے میں ہاری تیرے در پر جیتنے آگئی بھر دے پیاسی روح کی پیالی میرے خالی پن کو "م" کے رنگ سے بھر دے وے…
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 2.5k views
سوہنی گھاٹ بدل سکتی تھی اور کہانی چل سکتی تھی رانجھا غُنڈے لے آتا تو ہِیر کی شادی ٹَل سکتی تھی سَسّی کے بھی اُونٹ جو ہوتے تھَل میں کَیسے جل سکتی تھی مرزے نے ، کب سوچا تھا کہ صاحباں راز اُگَل سکتی تھی لیلی' کالی پڑھ لِکھ جاتی فیئر اینڈ لَولی مَل سکتی تھی جو پتھّر فرہاد نے توڑے جی ٹی روڈ نکل سکتی تھی انٹرنیٹ پہلے جو ہوتا ہِجر کی رات بھی ڈھَل سکتی تھی
Last reply by Waqas Dar, -
-
- 3 replies
- 1.6k views
تمھیں چھونے کی خواہش میں تمھیں چھونے کی خواہش میں نجانے ضبط کے کتنے کڑے موسم تمہارے سامنے بیٹھے ہوئے میں نے گذارے ہیں مجھے معلوم ہے چھونے سے تم کو یہ نہیں ہو گا مرے ہاتھوں کی پوروں پر کئی جگنو دمک اٹھیں تمہارے لمس کی خوشبو مری رگ رگ میں بس جائے مگر شاید یہ ممکن ہے تمہارے لمس کو پا کر سلگتے دل کی دھرتی پر کوئی بادل برس جائے مگر جاناں حقیقت ہے تمھیں میں چھو نہیں سکتا! اگرچہ لفظ یہ میرے تمہاری سوچ میں رہتے، تمہارے خواب چھوتے ہیں تمھیں میں چھو نہیں سکتا مجھے تم سے محبت سے کہیں زیادہ محبت ہے میں ڈرتا ہوں کہیں چھونے سے تم پتھر نا ہو جاؤ میں وہ جس نے تمھیں تتلی کے رنگوں سے سجایا ہے میں وہ جس نے تمھیں لکھا ہے جب بھی پھول لکھاہے بھلا کیسے میں اس پیکر کو چھو لوں …
Last reply by Hareem Naz, -
- 1 reply
- 1.4k views
کسی راکھ میں ہے دبا ہوا کسی شب وہ آئے جو خواب میں اسے درد سارے ہی سونپ دوں اسے کہہ سکوں وہ شکایتیں جسے لہر ِ موج ِ فراق نے تہہ ِ آب کب سے دبا دیا یہ فصیل ِ جاں پہ سکوت سا مجھے کھا رہا ھے کتر کتر مرے بے خبر تجھے کیا پتا مری سانس سے ترے درد کا جو ہے ایک رشتہ بندھا ہوا یہ چراغ زد میں ہواؤں کی کسی طاق میں ہے دھرا ہوا جو تھا خواب مری حیات کا کسی راکھ میں ہے دبا ہوا کسی شب تو آ مرے خواب میں مرے ہمسفر ذرا دیکھ لے مری شب گزیدہ نگاہ میں تیرے بعد درد ہی رہ گئے مری شاخ ٹوٹی ھے سوکھ کر مرے پھول زرد ہی رہ گئے کسی شب تو آ مرے خواب میں مرے ہمسفر مجھے دیکھنے
Last reply by ROHAAN, -
- 6 replies
- 2.5k views
زمانے بھر کو اداس کر کے خوشی کا ستیا ناس کر کے میرے رقیبوں کو خاص کر کے بہت ہی دوری سے پاس کر کے تمہیں یہ لگتا تھا جانے دیں گے ؟ سبھی کو جا کے ہماری باتیں بتاؤ گے اور بتانے دیں گے ؟ تم ہم سے ہٹ کر وصالِ ہجراں مناؤ گے اور منانے دیں گے ؟ میری نظم کو نیلام کر کے کماؤ گے اور کمانے دیں گے ؟ تو جاناں سن لو اذیتوں کا ترانہ سن لو کہ اب کوئی سا بھی حال دو تم بھلے ہی دل سے نکال دو تم کمال دو یا زوال دو تم یا میری گندی مثال دو تم میں پھر بھی جاناں ۔۔۔۔۔۔۔! میں پھر بھی جاناں ۔۔۔ پڑا ہوا ہوں ، پڑا رہوں گا گڑا ہوا ہوں ، گڑا ر…
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 2.5k views
ﻗﺎﺗﻞ ﮐﺎ ﺧُﺪﺍ ﺣﺎﻓﻆ .ﺑﺴﻤﻞ ﮐﺎ ﺧُﺪﺍ ﺣﺎﻓﻆ، ﻗﺎﺗﻞ ﮐﺎ ﺧُﺪﺍ ﺣﺎﻓﻆ ﺗﻢ ﺟﺲ ﭘﮧ ﻧﻈﺮ ﮈﺍﻟﻮ، ﺍﺱ ﺩﻝ ﮐﺎ ﺧُﺪﺍ ﺣﺎﻓﻆ ﺁ ﺟﺎﺅ ﺟﻮ ﻣﺤﻔﻞ ﻣﯿﮟ، ﺍﮎ ﺟﺎﻥ ﺳﯽ ﺁ ﺟﺎﺋﮯ ﺍُﭨﮫ ﺟﺎﺅ ﺟﻮ ﻣﺤﻔﻞ ﺳﮯ، ﻣﺤﻔﻞ ﮐﺎ ﺧُﺪﺍ ﺣﺎﻓﻆ ﺳﺎﺗﮭﯽ ﮨﻮ ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﺳﺎ، ﻣﻨﺰﻝ ﮐﯽ ﺗﻤﻨﺎ ﮐﯿﺎ ﮨﻢ ﮐﻮ ﺗﻮ ﺳﻔﺮ ﭘﯿﺎﺭﺍ، ﻣﻨﺰﻝ ﮐﺎ ﺧﺪﺍ ﺣﺎﻓﻆ ﺍﺏ ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﮨﯿﮟ، ﮐﺸﺘﯽ ﺑﮭﯽ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﮨﮯ ﺍﺏ ﻣﮍ ﮐﮯ ﻧﮧ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﮔﮯ، ﺳﺎﺣﻞ ﮐﺎ ﺧُﺪﺍ ﺣﺎﻓﻆ
Last reply by ROHAAN, -
- 2 replies
- 1.5k views
جو اِسم و جسم کو باہم نِبھانے والا نہیں جو اِسم و جسم کو باہم نِبھانے والا نہیں میں ایسے عشق پہ ایمان لانے والا نہیں میں پاؤں دھو کے پئیوں یار بن کے جو آئے منافقوں کو تو میں منہ لگا نے والا نہیں نزول کر مرے سینے پہ اے جمال ِ شدید تری قسم میں ترا خوف کھانے والا نہیں بس اِتنا جان لے اے پُر کشش کے دل تجھ سے بہل تو سکتا ہے پر تجھ پہ آنے والا نہیں یہ میری آنکھ میں بھڑکے تو پھر ہٹاؤں گا ابھی میں آگ سے نظریں ہٹانے والا نہیں تجھے کسی نے غلط کہہ دیا میرے بارے نہیں میاں میں دِلوں کو دُکھانے والا نہیں ہے ایک رمز جو تجھ پر عیاں نہیں کرنی ہے ایک شعر جو تجھ کو سنانے والا نہیں فقیر قول نبھاتا ہے پریم کرتا ہے فقیر کوئی کرامت دِ…
Last reply by Hareem Naz, -
وہ جسے بھولنے کی کوشش میں میں نے مصروفیت کو اوڑھا تھا رات کو ٹوٹتا بدن لے کر جب گری تھی میں اپنے بستر پہ اس کی یادوں نے بہت دیر تلک میرے بالوں میں انگلیاں پھیریں
Last reply by ROHAAN, -
-
- 7 replies
- 1.8k views
تمُ اگر جو پُوچھو نا تمُ اگر جو پُوچھو نا مجھ سے یہ کہ کیا ہو تم میں کہوں گی تم جانان آسْمانِ اُلفَت کا وُہ چَمَکتا تاَرا ہو رَبّ نے جِس کو چَاہَت سے پیار سے اُتارا ہو تمُ اگر جو پوچھو نا کیا دُعا تمہیں دُونگی میں کہوں گی جاناں کہ چاند اور سُورج کی روشنی سے چَمکا کر پھُولوں سے مُزَیَّن اِک پیار اور مُحَبَّت کا آَشَیاں تمہارا ہو اَمن کا گِہوارَہ ہو اَیسا گھَر تمہارا ہو تمُ اگر سُنَّناَ چاہو تو تمہیں سُناؤں میں ایسی دُھن کہ جِس کا سَاز دِل سے تار لے کر کے ہَر اِک سُر نِکَھارا ہو رَقص میں یہ جَہاں ساَرا ہو تمُ اگر جو ماَنگو تو اپنی سَانسِیں لے کر میں …
Last reply by Waqas Dar, -
- 5 replies
- 1.7k views
ے موسم کی عادت گرجنا برسنا ے موسم کی عادت گرجنا برسنا کہیں خوش کرے یہ کہیں آزمائے کوئی یاد کر کے کسے رو پڑے گا یہ سوچے نہ سمجھے برستا ہی جائے برستا ہے یکساں سبھی آنگنوں میں سبھی آنگنوں میں نہ یہ مسکرائے وہاں جا کے برسے جہاں زندگی ہے یہ سب جھوٹے قصے نہ ہم کو سنائے بڑی مشکلوں سے سلایا تھا جن کو وہ ہر خواب رم جھم یہ پھر سے جگائے نئی بارشوں میں نہیں بھیگنا ہے ابھی پچھلی برکھا ہى دل کو جلائے
Last reply by ROHAAN, -
- 4 replies
- 1.2k views
"کوئی تو ہے ناں " اداسیوں کے سبب کے بارے میں سوچنا کیا ؟ اداسیوں کا سبب کوئی ہو ! حسین تر ہے کسی کی باتوں میں کھوئے رہنا کسی کی یادوں میں روئے جانا عبادتوں ہی کی شکل ٹھہری عقیدتوں کے چراغ ہم نے جلائے کتنے ! کسے خبر ہے ؟ یہ رنج کتنے خفا تھے ہم سے، منائے کتنے ؟ کسے خبر ہے ؟ کسے خبر ہے کہ تھپکیاں اور لوریاں دے کے درد ہم نے سلائے کتنے ؟ اُسے خبر ہے ! کہ جس خاطر اُداسیوں کو گلے لگایا اُسے خبر ہے ! کہ جس کے بارے خدا کو ہم نے بہت بتایا بہت دعا کی وہ جانتی ہے ! کہ جس کی خاطر خدا کے گھر میں صدا لگائی وہ مانتی ہے ! کہ جس کی خاطر قبول رنج و الم کیے ہیں وہ کس اذیت کو کاٹتی ہے ! مجھے خبر ہے وہ کیسے لوگوں میں، کس طرح زیست کاٹتی ہے ! مجھے خبر ہے مجھے خبر …
Last reply by ROHAAN, -
ننھی دکان میں ایک گھر کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اچانک مجھے گھر کے اندر سے ایک دس سالہ بچے کے رونے کی آواز آئی۔ آواز میں اتنا درد تھا کہ مجھے مجبوراً گھر میں داخل ہو کر معلوم کرنا پڑا کہ یہ دس سالہ بچا کیوں رو رہا ہے۔ اندر داخل ہو کر میں نے دیکھا کہ ماں اپنے بیٹے کو آہستہ سے مارتی اور بچے کے ساتھ خود بھی رونے لگتی۔ میں نے آگے ہو کر پوچھا بہن کیوں بچے کو مار رہی ہو جبکہ خود بھی روتی ہو۔۔۔۔۔ اس نے جواب دیا کہ بھائی آپ کو تو معلوم ہے کہ اس کے والد اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں اور ہم بہت غریب بھی ہیں۔ میں لوگوں کے گھروں میں مزدوری کرتی ہوں اور اس کی پڑھائی کا مشکل سے خرچ اٹھاتی ہوں۔ یہ کم بخت سکول روزانہ دیر سے جاتا ہے اور روزانہ گھر دیر سے آتا ہے۔ جاتے ہوئے ر…
Last reply by ROHAAN, -
- 0 replies
- 776 views
نہ سکوں نہ بے قراری نہ سکت ھے ضبطِ غم کی ، نہ مجالِ اشکباری یہ عجیب کیفیت ہے ... نہ سکوں نہ بے قراری یہ قدم قدم بلائیں ......... یہ سوادِ کوئے جاناں وہ یہیں سے لوٹ جائے، جسے زندگی ھو پیاری میری آنکھ منتظر ھے ..... کسی اور صبحِِ نو کی یہ سحر تمہیں مبارک ، جو ھے ظلمتوں کی ماری وھی پھول چاک دامن ، وھی رنگِ اھلِ گلشن ابھی صرف یہ ھوا ھے ..... کہ بدل گئے شکاری تیرے جاں فراز وعدے، مجھے کب فریب دیتے تیرے کام آ گئی ھے ........ میری زود اعتباری تیرا ایک ھی کرم ھے، تیرے ھر ستم پہ بھاری غمِ دوجہاں سے تُو نے مجھے بخشی رُستگاری جو غنی ھو ما سِوا سے ، وہ “گدا ” گدا نہیں ھے جو اسیرِ ما سِوا ھے ، وہ غنی بھی ھے بھکاری
Last reply by ROHAAN, -
- 2 replies
- 975 views
کنکروں کے سلسلے میں چھوڑ دوں کنکروں کے سلسلے میں چھوڑ دوں جھیل پر کچھ دائرے میں چھوڑ دوں بدگمانی رہ گئی ہے درمیاں عمر بھر کے حوصلے میں چھوڑ دوں آنکھ تو دامن بچا کر آ گئی دل تمھارے راستے میں چھوڑ دوں روگ یہ دل کا بدن تک آ گیا سوچتی ہوں اب اسے میں چھوڑ دوں زندگی ہے وہ ،مری عادت نہیں کس طرح سے پھر اسے میں چھوڑ دوں کچھ لکیریں بن رہی ہیں زیست میں کیا اسے بھی حاشیے میں چھوڑ دوں کیا کہا !اب ساتھ مشکل ہو گیا تم کہو تو راستے میں چھوڑ دوں
Last reply by ROHAAN, -
میری ﺗﺼﻮﯾﺭ
by ROHAAN- 2 replies
- 1.2k views
میری ﺗﺼﻮﯾﺭ میری ﺗﺼﻮﯾﺭ بنانے ﮐﯽ ﺟﻮ دھن ﮨﮯ ﺗﻢ ﮐﻭ ﮐﯿﺍ ﺍﺩﺍسی ﮐﮯ ﺧﺪ ﻭ ﺧﺎﻝ ﺑﻨﺎ ﭘﺍﺅ ﮔﮯ؟؟ ﺗﻢ ﭘﺭﻧﺪﻭﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﻣﺼﻮﺭ ﮨﻭ میاں ﮐﺱ ﻃﺮﺡ ﺳﺒﺰۂ پامال ﺑﻨﺎ ﭘﺍﺅ ﮔﮯ۔ ۔ ۔ ؟؟ ﺳﺮ ﮐﯽ ﺩﻟﺪﻝ میں دھنسی آنکھ ﺑﻨﺎ سکتے ﮨﻭ آنکھ میں پھیلتے پاﺗﺎﻝ ﺑﻨﺎ ﭘﺍﺅ ﮔﮯ؟؟؟ ﺟﻮ ﻣﻘﺪﺭ نے میری ﺳﻤﺖ ﺍﭼﮭﺍﻻ تھا کبھی میرے ہمدم ﻭﮨﯽ ﺟﺎﻝ ﺑﻨﺎ ﭘﺍﺅ ﮔﮯ؟؟ ﻣﻞ گئیﺧﺎﮎ ﻡﯿﮟ ﺁﺧﺮ ﮐﻭ سیاہی ﺟﻦ ﮐﯽ میرے ہمدم ﻭﮦ میرے ﺑﺎﻝ ﺑﻨﺎ ﭘﺍﺅ ﮔﮯ؟؟ ﯾﮧ ﺟﻮ ﭼﮩﺭﮮ ﭘﮧ ﺧﺮﺍﺷﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺛﺒﺖ ہوئے ﯾﮧ اذیتﮐﮯ مہﻭ ﺳﺎﻝ ﺑﻨﺎ ﭘﺍﺅ ﮔﮯ؟؟ ﺯﻧﺪﮔﯽ نےﺟﻮ ﻣﺮﺍ ﺣﺎﻝ ﺑﻨﺎ ﭼﮭﻭﮌﺍ میری تصویرکاﻭﮦ ﺣﺎﻝ …
Last reply by ROHAAN, -
- 1 reply
- 1.4k views
الف اللہ نال رتّا دل میرا مینوں ”ب“ دی خبر نہ کائی ”ب“ پڑھدیاں مینوں سمجھ نہ آوے لذّت الفِ دی آئی ”ع“ تے ”غ“ نوں سمجھ نہ جاناں گل الفِ سمجھائی بُلّھیا، قول الف دے پورے جیڑے دل دی کرن صفائی بلھے شاہ
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 1.3k views
تارے ویکھن بیہہ جاندی اے جھلی جہی تارے ویکھن بیہہ جاندی اے جھلی جہی کلّم کلّی رہ جاندی اے جھلی جہی توں محرم تے توں ای غیر، پرایا ایں کیہ کج مینوں کہہ جاندی اے جھلی جہی اُس دا مکھڑا درداں رج سجایا اے دکھڑے سارے سہہ جاندی اے جھلی جہی جیڑھی گل میں سُنن میں جاواں اوہ چھڈ کے ساریاں گلّاں کہہ جاندی اے جھلّی جہی تیری یاد دی کوئل میریاں سوچاں دی کندھاں اُتّے بیہہ جاندی اے جھلی جہی چھڈ دیندی ہے جد وہ کملی ہتھ میرا راہواں دے وچ ڈیہہ جاندی اے جھلی جہی انج تے دکھڑے مُکنے دا نئیں ناں لیندے دکھاں دے نل کھیہ جاندی اے جھلّی جہی مینوں تے اوہ اگّے لائی رکھدی اے آپے پچھے رہ جاندی اے جھلّی جہی اک واری جے اداسی آ جاوے ر…
Last reply by Mati Beniaminov, -
- 2 replies
- 1.3k views
وہ مجھ سے ستاروں کا پتہ پوچھ رہا ہے عورت ہوں مگر صورت کہسار کھڑی ہوں اک سچ کے تحفظ کے لیے سب سے لڑی ہوں وہ مجھ سے ستاروں کا پتہ پوچھ رہا ہے پتھر کی طرح جس کی انگوٹھی میں جڑی ہوں الفاظ نہ آواز نہ ہم راز نہ دم ساز یہ کیسے دوراہے پہ میں خاموش کھڑی ہوں اس دشت بلا میں نہ سمجھ خود کو اکیلا میں چوب کی صورت ترے خیمے میں گڑی ہوں پھولوں پہ برستی ہوں کبھی صورت شبنم بدلی ہوئی رت میں کبھی ساون کی جھڑی ہوں
Last reply by Waqas Dar, -
- 3 replies
- 993 views
مُحبت یَاد رَکھتـــــی ہے مُحبت خُود بَتاتـــــــــی ہے کَـــہاں کِس کَا ٹِھکَانـــہ ہے کِسے آنکھوں میں رَکھنا ہے کِسے دِل مِیں بَــــــــسانا ہے رِہا کَرنا ہے کِـــــس کو کِسے زَنجیر کَــــرنا ہے مِٹَانا ہـے کِسے دِل سے کِسے تِحرِیر کَـــرنا ہے گَھرَوندَا کَب گِرَانا ہے کَـــہاں تَعمِیر کَرنا ہے اِسے مَعــــلوم ہَوتا ہے سَفر دُشـــوَار کِتنا ہے کِسی کی چَشمِ گِریہٴ میں چُھپا اِقــــــــــــرَار کِتنا ہے شَجر جَو گــــــِرنے وَالا ہے وُہ سَایــــــــــہ دَار کِتنا ہے سَفر کـی ہَر صَعوبَت اور تَمازَت یَاد رَکھتِــــــی ہے جِسے ســَارے بُھلا ڈَا…
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 984 views
تیڈے نین چُماں ، کونین چُماں مَیڈے وَس ہووے میں وَس پوواں، تیڈے پندھ چُماں، تیڈے پیر چُماں تیڈے راہ دی دُھوڑ دَھمال چُماں تیڈے نین چُماں ، کونین چُماں وِچ وسدی مُونجھ ملال چُماں تیڈے رنگ چُماں،تیڈی ونگ چُماں تیڈیں پَلکیں دی پَنڑِیال چُماں تیڈے سر دا ہک ہک وال چُماں چُم ڈیکھاں سِیندھ سَیندور بھری تیکوں بَنڑ کے "باکروال" چُماں مَیڈی لُوں لُوں لُہندی لَمس تیڈا نَس نَس دے ڈیوے بال چُماں مَیڈی لُوں لُوں لَکھ لَکھ …
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 700 views
جھیل میں گرتے ہوئے بھی دیکھ مرجھا کے کالی جھیل میں گرتے ہوئے بھی دیکھ سورج ہوں میرا رنگ مگر دن ڈھلے بھی دیکھ کاغذ کی کترنوں کو بھی کہتے ہیں لوگ پھول رنگوں کا اعتبار ہی کیا سونگھ کے بھی دیکھ ہر چند راکھ ہو کے بکھرنا ہے راہ میں جلتے ہوئے پروں سے اڑا ہوں مجھے بھی دیکھ دشمن ہے رات پھر بھی ہے دن سے ملی ہوئی صبحوں کے درمیان ہیں جو فاصلے بھی دیکھ عالم میں جس کی دھوم تھی اس شاہکار پر دیمک نے جو لکھے کبھی وہ تبصرے بھی دیکھ تو نے کہا نہ تھا کہ میں کشتی پہ بوجھ ہوں آنکھوں کو اب نہ ڈھانپ مجھے ڈوبتے بھی دیکھ اس کی شکست ہو نہ کہیں تیری بھی شکست یہ آئنہ جو ٹوٹ گیا ہے اسے بھی دیکھ تو ہی برہنہ پا نہیں اس جلتی ریت پر تلووں میں جو ہوا کے ہیں وہ آبلے بھی دیکھ …
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 2.5k views
عشق آفت ، عشق آتش عشق آفت ، عشق آتش ، عشق مطلوبِ خدا عشق مجنوں ، عشق لیلٰی، عشق فریاد و صدا عشق باطن ، عشق ظاہر ، عشق تمثیلِ الٰہ عشق ساکن ، عشق جاری ، عشق ہمنام خدا عشق باقی ، عشق ساقی ، عشق معنٰئ عطا عشق فرہاد ، عشق شیریں ، عشق بارانِ شفا عشق طاقت ، عشق طلعت ، عشق تاثیرِ حیا عشق جلنا ، عشق مرنا ، عشق دردوں کی دوا عشق مالک ، عشق صاحب ، عشق انوارِ خدا عشق اوّل ، عشق آخر ، عشق ساحل باخدا
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 639 views
جیسا بھی مل گیا ہمیں ویسا پہن لیا دریا نے کل جو چپ کا لبادہ پہن لیا پیاسوں نے اپنے جسم پہ صحرا پہن لیا وہ ٹاٹ کی قبا تھی کہ کاغذ کا پیرہن جیسا بھی مل گیا ہمیں ویسا پہن لیا فاقوں سے تنگ آئے تو پوشاک بیچ دی عریاں ہوئے تو شب کا اندھیرا پہن لیا گرمی لگی تو خود سے الگ ہو کے سو گئے سردی لگی تو خود کو دوبارہ پہن لیا بھونچال میں کفن کی ضرورت نہیں پڑی ہر لاش نے مکان کا ملبہ پہن لیا بیدل لباسِ زیست بڑا دیدہ زیب تھا اور ہم نے اس لباس کو الٹا پہن لیا
Last reply by Waqas Dar, -
-
- 1 reply
- 688 views
سہمی ہوئی ہے جھونپڑی بارش کےخوف سے محلوں کی آرزو ہے کہ ....... برسات تیز ہو
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 641 views
تم نہیں ہو تو ایسا لگتا ہے تم نہیں ہو تو ایسا لگتا ہے جیسے ویراں ہو رہ گزارِحیات جیسے خوابوں کے رنگ پھیکے ہوں جیسے لفظوں سے موت رِستی ہو جیسے سانسوں کے تار بکھرے ہوں جیسے نو حہ کناں ہو صبح چمن تم نہیں ہو تو ایسا لگتا ہے جیسے خوشبو نہیں ہو کلیوں میں جیسے سُونا پڑا ہو شہرِ دل جیسے کچھ بھی نہیں ہو گلیوں میں جیسے خوشیوں سے دشمنی ہو جائے جیسے جذبوں سے آشنائی نہ ہو تم نہیں ہو تو ایسا لگتا ہے جیسے اک عمر کی مسافت پر بات کچھ بھی سمجھ نہ آئی ہو جیسے چپ چپ ہوں آرزو کے شجر جیسے رک رک کے سانس چلتی ہو جیسے بے نام ہو دعا کا سفر جیسے قسطوں میں عمر کٹتی ہو تم نہیں ہو تو ایسا لگتا ہے جیسے اک خوف کے جزیرے میں کوئی …
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 828 views
تتلیوں کی بے چینی تتلیوں کی بے چینی آ بسی ہے پاؤں میں ایک پَل کو چھاؤں میں اور پھر ہَواؤں میں جن کے کھیت اور آنگن ایک ساتھ اُجڑتے ہیں کیسے حوصلے ہوں گے اُن غریب ماؤں میں صورتِ رفو کرتے سر نہ یوں کھُلا رکھتے جوڑ کب نہیں ہوتے ماؤں کی رداؤں میں آنسوؤں میں کٹ کٹ کر کتنے خواب گرتے ہیں اِک جوان کی میّت آ رہی ہے گاؤں میں اب تو ٹوٹی کشتی بھی آگ سے بچاتے ہیں ہاں کبھی تھا نام اپنا بخت آزماؤں میں ابر کی طرح ہے وہ یوں نہ چھُو سکوں لیکن ہاتھ جب بھی پھیلائے آ گیا دعاؤں میں جگنوؤں کی شمعیں بھی راستے میں روشن ہیں سانپ ہی نہیں ہوتے ذات کی گپھاؤں میں صرف اِس تکبُّر میں اُس نے مجھ کو جیتا تھا…
Last reply by Waqas Dar,
-
Recently Browsing 0 members
- No registered users viewing this page.
