- 📢 Welcome to FundayForum – Explore Trending Topics
- 🌟 Discover What’s Trending Today
- King Charles' latest blow puts Prince Harry to ultimate test
- College GameDay week 2: Start time, location, where to watch
- Olivia Rodrigo breaks new global record with 'you seem pretty sad' album
- Mitch McConnell hasn't been seen in public for 3 months: Will he return to Senate?
- Trump says Yemen's Houthis have asked US not to intervene
- NASCAR legend Gary Myers saw his family make racing history months before his death
- Jennifer Lopez's chai latte nails: Here's how to recreate them
- Prince William to join Tusk Awards celebrating Africa's natural heritage
- RM's birthday gets sweeter as BTS bandmates wish him
- Who are Anthropic researchers who quit over AI doomsday fears?
Urdu Poetry Hub
Explore the world of Urdu poetry and Shayari. Share your favorite verses, discover famous poets, and express your emotions through words. Post in Urdu, Roman Urdu, or English and connect with a passionate poetry community.
-
- 0 replies
- 1.2k views
خون اپنا ہو یا پرایا ہو نسلِ آدم کا خون ہے آخر جنگ مشرق میں ہو کہ مغرب میں امنِ عالم کا خون ہے آخر بم گھروں پر گریں کہ سرحد پر روحِ تعمیر زخم کھاتی ہے کھیت اپنے جلیں کہ اوروں کے زیست فاقوں سے تلملاتی ہے ٹینک آگے بڑھیں کہ پیچھے ہٹیں کوکھ دھرتی کی بانجھ ہوتی ہے فتح کا جشن ہو کہ ہار کا سوگ زندگی میّتوں پہ روتی ہے جنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہے جنگ کیا مسئلوں کا حل دے گی آگ اور خون آج بخشے گی بھوک اور احتیاج کل دے گی اس لئے اے شریف انسانو! جنگ ٹلتی رہے تو بہتر ہے آپ اور ہم سبھی کے آنگن میں شمع جلتی رہے تو بہتر ہے برتری کے ثبوت کی خاطر خوں بہانا ہی کیا ضروری ہے گھر کی تاریکیاں مٹانے کو گھر جلانا ہی کیا ضروری ہے…
Last reply by ROHAAN, -
-
بوڑھا آدمی
by ROHAAN- 1 reply
- 2.3k views
بوڑھا آدمی ایک بوڑھا آدمی اپنے بیٹے کے ساتھ رہنے کے لیے گیا۔ کوئی تیسرا دن تھا کہ اس کے بیٹے اور بہو نے نوٹ کیا کہ وہ کھاتے وقت ہاتھوں کی کپکپی کی وجہ سے جگہ جگہ کھانا گرا دیتا تھا اور ایک دن تو اس نے حد کردی کہ اس سے اچانک تھوڑی سی چائے بھی ڈائننگ ٹیبل پر ڈل گئی۔ سارا دستر خوان بیڑہ غرق ہو گیا۔ چائے کی پیالی نیچے فرش پر گر کر کرچی کرچی ہو گئی۔ بوڑھے کو بہت شرمندگی ہو ئی۔ اس کے بیٹے اور بہو نے سوچا کہ ایسے تو روز روز گند مچے روز گند مچے گا کیوں نہ ابا جی کی ایک سادی سی لکڑی کی میز ایک کونے میں علیحدہ لگا لیں۔ان کے لیے برتن بھی علیحدہ کردیے۔لکڑی کے پیالے اور لکڑی کی پلیٹ چمچ علیحدہ کرکے ابا جیکو ان میں کھانا پینا دینے لگے۔ ایک دن میاں بیوی اپنے بیٹے کے ساتھ بیٹھے تھے۔ …
Last reply by jannat malik, -
- 1 reply
- 786 views
تم کو وحشت تو سکھا دی ہے تم کو وحشت تو سکھا دی ہے، گزارے لائق اور کوئی حکم،؟ کوئی کام،؟ ہمارے لائق،؟ معذرت! میں تو کسی اور کے مصرف میں ہوں ڈھونڈ دیتا ہوں مگر کوئی،،،،،،،، تمہارے لائق ایک دو زخموں کی گہرائی اور آنکھوں کے کھنڈر اور کچھ خاص نہیں مجھ میں،،،،،،، نظارے لائق گھونسلہ، چھاؤں، ہرا رنگ، ثمر، کچھ بھی نہیں دیکھ،،،،،، مجھ جیسے شجر ہوتے ہیں آرے لائق دو وجوہات پہ،،،،،،، اس دل کی اسامی نہ ملی …
Last reply by Waqas Dar, -
-
- 1 reply
- 677 views
بھوک و افلاس ....کی ماری ہوئی اس دنیا میں عشق ہی صرف حقیقت نہیں ، کچھ اور بھی ہے
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 3.2k views
گر نہیں ہے تو اسے مت کیجے گر نہیں ہے تو اسے مت کیجے یونہی ضائع نہ محبت کیجے کیا دکھاوے کا تعلق رکھنا اس سے بہتر ہے کہ نفرت کیجے جو نہیں تیرا اسی کا ہونا ہے حماقت نہ حماقت کیجے مار ڈالے گی مروت ہم کو ختم ہر اپنی عنایت کیجے بے وفا ہو یا ہو مجبور کوئی بہ خوشی ایسوں کو رخصت کیجے جانے والوں کو دعا دے کے کہو پھر سے آنے کی نہ زحمت کیجے مانا مشکل ہے سنبھلنا دل کا دل سے ہر گز نہ رعایت کیجے دل کی فطرت ہے بغاوت کرنا اب کہ اس دل سے بغاوت کیجے ایک ہی شخص کو لکھے جانا بند ابرک یہ بلاغت کیجے اپنے حصے میں بھی کچھ رکھ لیجے اب کہ ابرک جو محبت کیجے ..... اتباف ابرک .....
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 704 views
میرے بے خبر تُجھے کیا پتا تيری آرزوں کے دوش پر تيری کيفِيت کے جام میں میں جو کِتنی صديوں سے قید ہوں تيرے نقش میں، تيرے نام میں میرے زاِئچے، میرے راستے میرے ليکھ کی یہ نِشانِياں تيری چاہ میں ہیں رُکی ہوئی کبھی آنسوں کی قِطار میں کبھی پتھروں کے حِصار میں کبھی دشتِ ہجر کی رات میں کبھی بدنصيبی کی گھاٹ میں کئی رنگ دھوپ سے جل گئے کئی چاند شاخ سے ڈھل گئے کئی تُن سُلگ کے پگھل گئے تيری اُلفتوں کے قیام میں تيرے درد کے در و بام میں کوئی کب سے ثبتِ صليب ہے تيری کائنات کی رات میں تيرے اژدھام کی شام میں تُجھے کیا خبر تُجھے کیا پتا میرے خواب ميری کہانیاں میرے بے خبر تُجھے کیا پتا !!!!! [gallery640x480] [photo=https://i.img…
Last reply by Waqas Dar, -
- 3 replies
- 1.1k views
اب جو بچھڑے ہیں تو احساس ہوا ہے ہم کو درد کیا ہوتا ہے تنہائی کسے کہتے ہیں چار سو گونجتی رسوائی کسے کہتے ہیں اب جو بچھڑے ہیں تو احساس ہوا ہے ہم کو کوئی لمحہ ہو تِری یاد میں کھو جاتے ہیں اب تو خود کو بھی میسر نہیں آپاتے ہیں رات ہو دن ہو ترے پیار میں ہم بہتے ہیں درد کیا ہوتا ہے تنہائی کسے کہتے ہیں اَب جو بچھڑے ہیں تو احساس ہوا ہے ہم کو جو بھی غم آئے اُسے دل پہ سہا کرتے تھے ایک وہ وقت تھا ہم مل کے رہا کرتے تھے اب اکیلے ہی زمانے کے ستم سہتے ہیں درد کیا ہوتا ہے تنہائی کسے کہتے ہیں اب جو بچھڑے ہیں تو احساس ہوا ہے ہم کو ہم نے خوداپنے ہی رستے میں بچھائے کانٹے گھر میں پھولوں کی جگ…
Last reply by ROHAAN, -
- 0 replies
- 3.5k views
عشق میں ضبط کا یہ بھی کوئی پہلو ہو گا جو میری آنکھ سے ٹپکا، تیرا آنسو ہو گا ایک پَل کو تیری یاد آئے تو مَیں سوچتا ہوُں خواب کے دشت میں بھٹکا ہوُا آہُو ہو گا تجھ کو محسوس کروں، مس نہ مگر کر پاؤں کیا خبر تھی کہ تو اِک پیکرِ خوشبو ہو گا اب سمیٹا ہے تو پھر مُجھ کو ادھُورا نہ سمیٹ زیرِ سر سنگ نہ ہو گا، میرا بازُو ہو گا مجھ کو معلوُم نہ تھی ہجر کی یہ رمز، کہ توُ جب میرے پاس نہ ہو گا تو ہر سُو ہو گا اِس توقّع پہ مَیں اب حشر کے دن گِنتا ہوُں حشر میں، اور کوئی ہو کہ نہ ہو، تُو ہو گا احمد ندیم قاسمی
Last reply by jannat malik, -
- 6 replies
- 1.8k views
بہلتے کس جگہ ، جی اپنا بہلانے کہاں جاتے تری چوکھٹ سے اُٹھ کر تیرے دیوانے کہاں جاتے نہ واعظ سے کوئی رشتہ، نہ زاہد سے شناسائی اگر ملتے نے رندوں کو تو پیمانے کہاں جاتے خدا کا شکر ، شمعِ رُخ لیے آئے وہ محفل میں جو پردے میں چُھپے رہتے تو پروانے کہاں جاتے اگر ہوتی نہ شامل رسمِ دنیا میں یہ زحمت بھی کسی بے کس کی میّت لوگ دفنانے کہاں جاتے اگر کچھ اور بھی گردش میں رہتے دیدہِ ساقی نہیں معلوم چکّر کھا کے میخانے کہاں جاتے خدا آباد رکّھے سلسلہ اِس تیری نسبت کا وگرنہ ہم بھری دنیا میں پہچانے کہاں جاتے نصیرؔ اچھا ہوا در مل گیا اُن کا ہمیں ، ورنہ کہاں رُکتے ، کہاں تھمتے ، خدا جانے کہا…
Last reply by jannat malik, -
- 3 replies
- 871 views
آؤ ذکر کریں آؤ ذکر کریں کچھ لمحوں کا اک چائے پیئں' اک چائے جيئں اک مگ ھو بھاپ اُڑاتا ھوا اک مگ ھو ساتھ نبھاتا سا کچھ مدھم سى سرگوشی میں بس ھوا کى آہٹ آتى ھو کچھ تم چپ ھو کچھ میں نہ کہوں بس ھم تم ھوں دو مگ شگ ھوں کچھ دھواں دھواں سا اٹھتا ھو اور سامنے رکھے عشق کے مگ يعنى چائے کے مگ اک گھونٹ بھریں دو سانس رکيں پل دو پل میں صدياں گزریں آؤ ذکر کریں آؤ چائے پیئں میری چائے میں تیرتے پتى کے کچھ دانے شانے سير پہ ھوں تیرى چائے میں ميٹھا رقص پہ ھو میری چائے کو تیرى نٹھ کھٹ سے تھوڑا دور رکھوں حل چل نہ ھو گڑ بڑ نہ ھو تیرى چائے کو اتنى خبر بھى ھو میری چائے کو میٹھا پسند نہیں تیرى چائے کا رن…
Last reply by jannat malik, -
- 0 replies
- 1.1k views
ساتھ چلتے جا رہے ہیں ساتھ چلتے جا رہے ہیں پاس آ سکتے نہیں اک ندی کے دو کناروں کو ملا سکتے نہیں دینے والے نے دیا سب کچھ عجب انداز سے سامنے دنیا پڑی ہے اور اٹھا سکتے نہیں اس کی بھی مجبوریاں ہیں میری بھی مجبوریاں روز ملتے ہیں مگر گھر میں بتا سکتے نہیں کس نے کس کا نام اینٹوں پر لکھا ہے خون سے اشتہاروں سے یہ دیواریں چھپا سکتے نہیں راز جب سینے سے باہر ہو گیا اپنا کہاں ریت پر بکھرے ہوئے آنسو اٹھا سکتے نہیں آدمی کیا ہے گزرتے وقت کی تصویر ہے جانے والے کو صدا دے کر بلا سکتے نہیں شہر میں رہتے ہوئے ہم کو زمانہ ہو گیا کون رہتا ہے کہاں کچھ بھی بتا سکتے نہیں اس کی یادوں سے مہکنے لگتا ہے سارا بدن پیار کی خوشبو کو سینے میں چھپا …
Last reply by Sherry, -
- 3 replies
- 1.2k views
شوہر لاکھ بھلا چاہے تو کیا ہوتا ہے وہی ہوتا ہے جو بیگم نے کہا ہوتا ہے غم ہو کس بات کا بیگم کو خریداری کا بل تو شوہر کے ہی بٹوے سے ادا ہوتا ہے درد جوڑوں کا بس جوڑے ہی جانتے ہیں اور اس درد کا درماں بھی کہاں ہوتاہے ایک طرف ماں ہے اور دوسری جانب بیگم جیسے آلو کوئی سینڈوچ میں دبا ہوتا ہے بعد شادی کے یہی کہتا پھرے ہے شوہر وقتِ کنوارگی کا اپنا ہی مزا ہوتا ہے [gallery640x480] [photo=https://i.pinimg.com/originals/9c/6a/ef/9c6aefabe2798beedbdac7341d402183.png]Husband wife funny, I miss you[/photo] [photo=https://lh3.googleusercontent.com/-obsIq1raTC4/Vh6gjkdMEjI/AAAAAAAAAEQ/H7k61V-Gk4k/w530-h383-n-rw/Husband%2BWife%2BBiggest%2BProblem%2BJoke%…
Last reply by Sherry, -
- 6 replies
- 1.6k views
َموت بر حق ہے یہ ایمان ہے میرا لیکن تم مجھے مار کے کہتے ہو خدا نے مارا تم چراغوں کو بجھانے میں بہت ہو مشاق اور یہ الزام لگاتے ہو، ہوا نے مارا مجھ کو پہچان لو میں عشق زدہ، ہجر زدہ ہاں مرے بارے میں لکھ دو کہ وفا نے مارا بیچ کر جھوٹی مسیحائی منافعے کے لیے کتنے آرام سے کہتے ہو وبا نے مارا قتل کر پاتے مجھے کانٹے یہ جرات ان کی میں تو وہ گُل ہوں جسے دستِ صبا نے مارا کوئی مرتا ہے سڑک پر کوئی بیماری سے ہائے وہ شخص جسے چشمِ خفا نے مارا کیا ہی اچھا تھا کہ تُو چپ ہی کھڑا رہ جاتا اک مسافر تھا جسے تیری صدا نے مارا لوگ لکھیں گے مِرے بارے مرے مرنے پر ایک صحرائے محبت…
Last reply by Sherry, -
- 2 replies
- 918 views
بہت ہی مان ہے تم پر بہت ہی مان ہے تم پر سنو پاسِ وفا رکھنا سبھی سے تم ملو لیکن ذرا سا فاصلہ رکھنا بچھڑ جانا بھی تو پڑتا ہے ذرا سا حوصلہ رکھنا وہ سارے وصل کے لمحے تم آنکھوں میں سجا رکھنا ابھی تو امکان باقی ہے ابھی لب پہ دعا رکھنا بہت نایاب ہیں دیکھو ہمیں سب سے جدا رکھنا
Last reply by Sherry, -
- 1 reply
- 697 views
ﺗﻢ ﻧﮧ ﺑﯿﭩﮭﻮ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺻﺤﺒﺖ ﻣﯿﮟ ﺗﺨﺖ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﻮ ﺗﺎﺝ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﻮ ﯾﮧ ﺑﺘﺎﻭ ! ﮐﮧ ﻻﺝ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﻮ؟ ﺗﻢ ﻧﮧ ﺑﯿﭩﮭﻮ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺻﺤﺒﺖ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﺫﺭﺍ ﮐﺎﻡ ﮐﺎﺝ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﻮ ﻭﺍﻗﻌﮯ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﻋﻠﻢ ﮨﮯ ﮐﻮﺋﯽ؟ ﯾﺎ ﻓﻘﻂ ﺍﺣﺘﺠﺎﺝ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﻮ ﮨﮯ ﻣﺮﻭّﺕ ﺑﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﮐﮧ ﺗﻢ ﭼَﮭﻠﻨﯽ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﻮ ﭼﮭﺎﺝ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﻮ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺩﻭ ﮔﮭﮍﯼ ﮐﻮ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﯿﺎ ﭘﯿﺎﺭ ﻭﺍﻟﮯ ! ﻣﺰﺍﺝ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﻮ ﺍُﻥ ﻏﻤﻮﮞ ﮐﺎ ﻋﻼﺝ ﮨﮯ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﻦ ﻏﻤﻮﮞ ﮐﮯ ﻋﻼﺝ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﻮ ﯾﺎﺭ ﯾﮧ ﺟﺎﻥ ﮐﺮ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ ﺩﮐﮫ ﯾﺎﺭ ﺗﻢ ﺑﮭﯽ ﺳﻤﺎﺝ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﻮ ﺍﻧﮕﻠﯿﻮﮞ ﭘﺮ ﻧﭽﺎ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ، ﻭﺍﮦ ﮨﺎﮞ ، ﺩﻟﻮﮞ ﭘﺮ…
Last reply by Sherry, -
- 4 replies
- 1.4k views
اے کُوزہ گر اس بار جو آوے میں دھریو ہر ذرّے میں اِک دِل رکھیو اور دِل میں اپنی چاہت بس ہاں چاہت میں وہ رنگ اپنا جو لاکھ چُھٹائے نہ چُھوٹے جو مال رہے پامال رہے بس مگن سا ہو اے کُوزہ گر اس بار جو آوے میں دھریو ہر ذرّے میں اِک دِل رکھیو جسے آنکھ میں ڈھلنا آتا ہو جسے بادل برکھا دِل میں سنْجونا آتے ہوں جو منظر ناظر نظر بھی ہو جو رنگ بھی ہو اور خوشبو بھی ہاں بِینا ہو بِینائی بھی سُن یار تیری شیدائی بھی اے کُوزہ گر اے کُوزہ گر
Last reply by Sherry, -
- 1 reply
- 2.3k views
کہتے ہو نہ دیں گے ہم دل اگر پڑا پایا دل کہاں کہ گم کیجیے؟ ہم نے مدعا پایا عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایا درد کی دوا پائی، درد بے دوا پایا دوست دارِ دشمن ہے! اعتماد دل معلوم آہ بے اثر دیکھی، نالہ نارسا پایا سادگی و پرکاری، بے خودی و ہشیاری حسن کو تغافل میں جرات آزما پایا غنچہ پھر لگا کھلنے، آج ہم نے اپنا دل خوں کیا ہوا دیکھا، گم کیا ہوا پایا حال دل نہیں معلوم، لیکن اس قدر یعنی ہم نے بار ہا ڈھونڈا، تم نے بارہا پایا شورِ پندِ ناصح نے زخم پر نمک چھڑکا آپ سے کوئی پوچھے، تم نے کیا مزا پایا مرزا اسداللہ غالب
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 1k views
مسافر نے کنویں سے پانی بھرتی عورت سے مانگ کر پانی پیا۔ عورت مہذب، خوبصورت اور اپنے اطوار سے نہایت ہی بھلی اور معصوم سی لگتی تھی۔ آدمی نے پوچھا؛ تم نے کبھی عورتوں کی مکاری کے بارے میں تو نہیں سُنا ہوگا؟ عورت نے پانی بھرنا چھوڑا اور ایک اونچی دھاڑ مار کر اتنے زور سے چیخ و پُکار کرتے ہوئے رونا شروع کیا کہ گاؤں کے لوگ بھی اس کی آہ و پکار سُن لیں۔ آدمی عورت کی اس حرکت سے خوفزدہ ہوکر بولا، تم ایسا کیوں اور کس لئے کر رہی ہو؟ عورت نے کہا؛ تاکہ گاؤں والے آ کر تجھے قتل کر ڈالیں کیونکہ تو نے مجھے تکلیف دی ہے اور میرا دل دُکھایا ہے۔ آدمی گھگھیاتے ہوئے بولا؛ میری بات سُنو، میں ایک مسکین اور اپنے کام سے کام رکھنے والا مسافر ہوں ، میں بھلا کیونکر تمہیں تکلیف پہنچاؤ…
Last reply by Waqas Dar, -
-
- 0 replies
- 2.4k views
تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو میں دل کسی سے لگا لوں اگراجازت ہو تمہارے بعد بھلا کیا ہیں وعدہ و پیماں بس اپنا وقت گنوا لوں اگر اجازت ہو تمہارے ہجر کی شب ہائے کار میں جاناں کوئی چراغ جلا لوں اگر اجازت ہو جنوں وہی ہے، وہی میں، مگر ہے شہر نیا یہاں بھی شور مچا لوں اگر اجازت ہو کسے ہے خواہشِ مرہم گری مگر پھر بھی میں اپنے زخم دکھا لوں اگر اجازت ہو تمہاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھی کچھ اپنا حال سنبھالوں اگر اجازت ہو جون ایلیا
Last reply by Urooj Butt, -
- 2 replies
- 2.4k views
جون ایلیا زمانے بھر کو اداس کر کے خوشی کا ستیا ناس کر کے میرے رقیبوں کو خاص کر کے بہت ہی دوری سے پاس کر کے تمہیں یہ لگتا تھا جانے دیں گے ؟ سبھی کو جا کے ہماری باتیں بتاؤ گے اور بتانے دیں گے ؟ تم ہم سے ہٹ کر وصالِ ہجراں مناؤ گے اور منانے دیں گے ؟ میری نظم کو نیلام کر کے کماؤ گے اور کمانے دیں گے ؟ تو جاناں سن لو اذیتوں کا ترانہ سن لو کہ اب کوئی سا بھی حال دو تم بھلے ہی دل سے نکال دو تم کمال دو یا زوال دو تم یا میری گندی مثال دو تم میں پھر بھی جاناں ۔۔۔۔۔۔۔! میں پھر بھی جاناں ۔۔۔ پڑا ہوا ہوں ، پڑا رہوں گا گڑا ہوا ہوں ، گڑا رہوں گا اب ہاتھ کاٹو یا پاؤں کاٹو میں پھر بھی جاناں کھڑا رہوں گا …
Last reply by jannat malik, -
- 3 replies
- 4.3k views
مستقل محرومیوں پر بھی تو دل مانا نہیں لاکھ سمجھایا کہ اس محفل میں اب جانا نہیں خود فریبی ہی سہی کیا کیجئے دل کا علاج تو نظر پھیرے تو ہم سمجھیں کہ پہچانا نہیں ایک دنیا منتظر ہے اور تیری بزم میں اس طرح بیٹھے ہیں ہم جیسے کہیں جانا نہیں جی میں جو آتی ہے کر گزرو کہیں ایسا نہ ہو کل پشیماں ہوں کہ کیوں دل کا کہا مانا نہیں زندگی پر اس سے بڑھ کر طنز کیا ہوگا فراز اس کا یہ کہنا کہ تو شاعر ہے دیوانہ نہیں احمد فراز
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 1.3k views
اس گلی کے لوگوں کو منہ لگا کے پچھتائے ایک درد کی خاطر کتنے درد اپنائے تھک کے سو گیا سورج شام کے دھندلکوں میں آج بھی کئی غنچے پھول بن کے مرجھائے ہم ہنسے تو آنکھوں میں تیرنے لگی شبنم تم ہنسے تو گلشن نے تم پہ پھول برسائے اس گلی میں کیا کھویا اس گلی میں کیا پایا تشنہ کام پہنچے تھے تشنہ کام لوٹ آئے پھر رہی ہیں آنکھوں میں تیرے شہر کی گلیاں ڈوبتا ہوا سورج پھیلتے ہوئے سائے جالبؔ ایک آوارہ الجھنوں کا گہوارہ کون اس کو سمجھائے کون اس کو سلجھائے
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 1.4k views
باتیں تو کچھ ایسی ہیں کہ خود سے بھی نہ کی جائیں سوچا ہے خموشی سے ہر اک زہر کو پی جائیں اپنا تو نہیں کوئی وہاں پوچھنے والا اس بزم میں جانا ہے جنہیں اب تو وہی جائیں اب تجھ سے ہمیں کوئی تعلق نہیں رکھنا اچھا ہو کہ دل سے تری یادیں بھی چلی جائیں اک عمر اٹھائے ہیں ستم غیر کے ہم نے اپنوں کی تو اک پل بھی جفائیں نہ سہی جائیں جالبؔ غم دوراں ہو کہ یاد رخ جاناں تنہا مجھے رہنے دیں مرے دل سے سبھی جائیں
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 1.8k views
اتنا نہ اپنے جامے سے باہر نکل کے چل دنیا ہے چل چلاؤ کا رستہ سنبھل کے چل کم ظرف پر غرور ذرا اپنا ظرف دیکھ مانند جوش غم نہ زیادہ ابل کے چل فرصت ہے اک صدا کی یہاں سوز دل کے ساتھ اس پر سپند وار نہ اتنا اچھل کے چل یہ غول وش ہیں ان کو سمجھ تو نہ رہ نما سائے سے بچ کے اہل فریب و دغل کے چل اوروں کے بل پہ بل نہ کر اتنا نہ چل نکل بل ہے تو بل کے بل پہ تو کچھ اپنے بل کے چل انساں کو کل کا پتلا بنایا ہے اس نے آپ اور آپ ہی وہ کہتا ہے پتلے کو کل کے چل پھر آنکھیں بھی تو دیں ہیں کہ رکھ دیکھ کر قدم کہتا ہے کون تجھ کو نہ چل چل سنبھل کے چل …
Last reply by Waqas Dar, -
-
- 1 reply
- 1.3k views
ہم نے تری خاطر سے دل زار بھی چھوڑا تو بھی نہ ہوا یار اور اک یار بھی چھوڑا کیا ہوگا رفوگر سے رفو میرا گریبان اے دست جنوں تو نے نہیں تار بھی چھوڑا دیں دے کے گیا کفر کے بھی کام سے عاشق تسبیح کے ساتھ اس نے تو زنار بھی چھوڑا گوشہ میں تری چشم سیہ مست کے دل نے کی جب سے جگہ خانۂ خمار بھی چھوڑا اس سے ہے غریبوں کو تسلی کہ اجل نے مفلس کو جو مارا تو نہ زردار بھی چھوڑا ٹیڑھے نہ ہو ہم سے رکھو اخلاص تو سیدھا تم پیار سے رکتے ہو تو لو پیار بھی چھوڑا کیا چھوڑیں اسیران محبت کو وہ جس نے صدقے میں نہ اک مرغ گرفتار بھی چھوڑا پہنچ…
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 1.2k views
یہ اور بات تیری گلی میں نہ آئیں ہم لیکن یہ کیا کہ شہر ترا چھوڑ جائیں ہم مدت ہوئی ہے کوئے بتاں کی طرف گئے آوارگی سے دل کو کہاں تک بچائیں ہم شاید بہ قید زیست یہ ساعت نہ آ سکے تم داستان شوق سنو اور سنائیں ہم بے نور ہو چکی ہے بہت شہر کی فضا تاریک راستوں میں کہیں کھو نہ جائیں ہم اس کے بغیر آج بہت جی اداس ہے جالبؔ چلو کہیں سے اسے ڈھونڈ لائیں ہم
Last reply by jannat malik, -
- 0 replies
- 1.2k views
جو دن تھا ایک مصیبت تو رات بھاری تھی گزارنی تھی مگر زندگی، گزاری تھی سواد شوق میں ایسے بھی کچھ مقام آئے نہ مجھ کو اپنی خبر تھی نہ کچھ تمہاری تھی لرزتے ہاتھوں سے دیوار لپٹی جاتی تھی نہ پوچھ کس طرح تصویر وہ اتاری تھی جو پیار ہم نے کیا تھا وہ کاروبار نہ تھا نہ تم نے جیتی یہ بازی نہ میں نے ہاری تھی طواف کرتے تھے اس کا بہار کے منظر جو دل کی سیج پہ اتری عجب سواری تھی تمہارا آنا بھی اچھا نہیں لگا مجھ کو فسردگی سی عجب آج دل پہ طاری تھی کسی بھی ظلم پہ کوئی بھی کچھ نہ کہتا تھا نہ جانے کون سی جاں تھی جو اتنی پیاری تھی …
Last reply by jannat malik, -
- 0 replies
- 1.1k views
سینکڑوں ہی رہنما ہیں راستہ کوئی نہیں آئنے چاروں طرف ہیں دیکھتا کوئی نہیں سب کے سب ہیں اپنے اپنے دائرے کی قید میں دائروں کی حد سے باہر سوچتا کوئی نہیں صرف ماتم اور زاری سے ہی جس کا حل ملے اس طرح کا تو کہیں بھی مسئلہ کوئی نہیں یہ جو سائے سے بھٹکتے ہیں ہمارے ارد گرد چھو کے ان کو دیکھیے تو واہمہ کوئی نہیں جو ہوا یہ درج تھا پہلے ہی اپنے بخت میں اس کا مطلب تو ہوا کہ بے وفا کوئی نہیں تیرے رستے میں کھڑے ہیں صرف تجھ کو دیکھنے مدعا پوچھو تو اپنا مدعا کوئی نہیں کن فکاں کے بھید سے مولیٰ مجھے آگاہ کر کون ہوں میں گر یہاں پر دوسرا کوئی نہیں وقت ایسا ہم سفر ہے جس کی منزل ہے الگ وہ سرائے ہے کہ جس می…
Last reply by jannat malik, -
- 0 replies
- 1.7k views
تنہائی کا دکھ گہرا تھا میں دریا دریا روتا تھا ایک ہی لہر نہ سنبھلی ورنہ میں طوفانوں سے کھیلا تھا تنہائی کا تنہا سایا دیر سے میرے ساتھ لگا تھا چھوڑ گئے جب سارے ساتھی تنہائی نے ساتھ دیا تھا سوکھ گئی جب سکھ کی ڈالی تنہائی کا پھول کھلا تھا تنہائی میں یاد خدا تھی تنہائی میں خوف خدا تھا تنہائی محراب عبادت تنہائی منبر کا دیا تھا تنہائی مرا پائے شکستہ تنہائی مرا دست دعا تھا وہ جنت مرے دل میں چھپی تھی میں جسے باہر ڈھونڈ رہا تھا تنہائی مرے دل کی جنت میں تنہا ہوں میں تنہا تھا
Last reply by jannat malik, -
- 0 replies
- 1.1k views
تنہائی کا دکھ گہرا تھا میں دریا دریا روتا تھا ایک ہی لہر نہ سنبھلی ورنہ میں طوفانوں سے کھیلا تھا تنہائی کا تنہا سایا دیر سے میرے ساتھ لگا تھا چھوڑ گئے جب سارے ساتھی تنہائی نے ساتھ دیا تھا سوکھ گئی جب سکھ کی ڈالی تنہائی کا پھول کھلا تھا تنہائی میں یاد خدا تھی تنہائی میں خوف خدا تھا تنہائی محراب عبادت تنہائی منبر کا دیا تھا تنہائی مرا پائے شکستہ تنہائی مرا دست دعا تھا وہ جنت مرے دل میں چھپی تھی میں جسے باہر ڈھونڈ رہا تھا تنہائی مرے دل کی جنت میں تنہا …
Last reply by jannat malik,
-
Recently Browsing 0 members
- No registered users viewing this page.
