- 📢 Welcome to FundayForum – Explore Trending Topics
- 🌟 Discover What’s Trending Today
- Ariana Grande recalls scary mishap during Eternal Sunshine tour
- ‘The Voice' legend Tom Jones' desperate TV gamble revealed
- CM Bugti voices support for creation of new provinces
- Kate Middleton's chic look came amid uncertainty with Prince William
- Anthropic CEO urges AI companies to slow model development amid fears over misuse
- Harry, Meghan take heat off Andrew, Sarah Ferguson with one bold move
- LG denies Smart TV spying claims: What is found, how to protect yourself
- Dylan O'Brien honours Taylor Swift for direction in 'All Too Well'
- Babar 'confident' to continue as Pakistan's Test captain despite England whitewash
- Prince Harry and Meghan honour 9/11 heroes with powerful tribute
Urdu Poetry Hub
Explore the world of Urdu poetry and Shayari. Share your favorite verses, discover famous poets, and express your emotions through words. Post in Urdu, Roman Urdu, or English and connect with a passionate poetry community.
-
- 10 replies
- 2.3k views
ﻭﮦ ﮐﮩﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﮨﺘﮭﯿﻠﯽ ﭘﺮ ﺧﺰﺍﮞ ﺭُﺕ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﺍ ﺟﺐ ﻧﺎﻡ ﻟﮑﮭﻮ ﮔﮯ ﺗﻮ ﺗﻢ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﭘﺎﺅ ﮔﮯ ﺍﺳﮯ ﺷﺎﯾﺪ ﺧﺒﺮ ﮨﻮﮔﯽ ﺧﺰﺍﮞ ﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﮨﺘﮭﯿﻠﯽ ﭘﺮ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺧﺎﺭ ﺍﮔﺘﮯ ﮨﯿﮟ
Last reply by Waqas Dar, -
-
- 1 reply
- 1.5k views
یاد کیا آئیں گے وہ لوگ جو آئے نہ گئے کیا پذیرائی ہو اُن کی جو بُلائے نہ گئے اب وہ نیندوں کا اُجڑنا تو نہیں دیکھیں گے وہی اچھّے تھے جنھیں خواب دکھائے نہ گئے رات بھر میں نے کھُلی آنکھوں سے سپنا دیکھا رنگ وہ پھیلے کہ نیندوں سے چُرائے نہ گئے بارشیں رقص میں تھیں اور زمیں ساکت تھی عام تھا فیض مگر رنگ کمائے نہ گئے پَر سمیٹے ہوئے شاخوں میں پرندے آ کر ایسے سوئے کہ ہَوا سے بھی جگائے نہ گئے تیز بارش ہو ، گھنا پیڑ ہو ، اِک لڑکی ہو ایسے منظر کبھی شہروں میں تو پائے نہ گئے روشنی آنکھ نے پی اور سرِ مژگانِ خیال چاند وہ چمکے کہ سُورج سے بجھائے نہ گئے پروین شاکر
Last reply by Mubashir Aziz Arain, -
- 4 replies
- 736 views
ﭼﻨﺪ ﻟﻤﺤﻮﮞ ﮐﺎ ﮨﮯ ﺯﻭﺍﻝ ﻣﺮﺍ ﺍﺳﮑﻮ ﺁﺗﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺧﯿﺎﻝ ﻣﺮﺍ ﺁﭖ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺟﻮﺍﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﭖ ﺳﻨﺘﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻮﺍﻝ ﻣﺮﺍ ﺭﻧﮓ ﺑﮭﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭼﺮﺍﻏﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﻤﺎﻝ ﻣﺮﺍ ﭼﯿﺨﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﺧﻤﻮﺷﯿﺎﮞ ﻣﺠﮫ ﻣﯿﮟ ﺁﺋﯿﮯ ﺩﯾﮑﮭﯿﺌﮯ ﮐﻤﺎﻝ ﻣﺮﺍ ﺣﻮﺻﻠﮧ ﮨﮯ ﺗﺮﮮ ﻓﻘﯿﺮﻭﮞ ﮐﺎ ﺩﯾﮑﮫ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻼﻝ ﻣﺮﺍ ﺯﯾﻦ ﮨﻨﺲ ﮐﺮ ﮔﻠﮯ ﻟﮕﺎﺅﮞ ﺍُﺳﮯ ﻟﻮﭦ ﺁﺋﮯ ﺟﻮ ﺧﻮﺵ ﺧﯿﺎﻝ ﻣﺮﺍ
Last reply by jannat malik, -
-
- 2 replies
- 1.8k views
مرے دل کی خطائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں خطاؤں پر سزائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں قیامت ہیں کہاں سے میں کہاں آیا کہاں سے دل کہاں پہنچا محبت کی ہوائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں نہیں معلوم کیا روزِ جزا پیش آنے والا ہے قیامت میں سزائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں کوئی جیتا ہے ان سے اور مرتا ہے کوئی ان پر لگاوٹ کی ادائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں علاجِ عشق سے اے چارہ گر تکلیف بڑھتی ہے مرے حق میں وہ دوائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں یہی کہتا ہے سُن سُن کر وہ اہلَ غم کے نالوں کو فقیروں کی صدائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں ادھر میری طبیعت بھی نہیں رکتی نہیں تھمتی اُدھر اُن کی صدائیں بھی قیامت ہیں قیامت ہیں چلو رندو بڑھو آؤ پیو پھر فصلِ گل آئی …
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 979 views
مستیء حال کبھی تھی ، کہ نہ تھی ، بھول گئے یاد اپنی کوئی حالت نہ رہی ، بھول گئے یوں مجھے بھیج کے تنہا سر بازار فریب کیا میرے دوست میری سادہ دلی بھول گئے میں تو بے حس ہوں ، مجھے درد کا احساس نہیں چارہ گر کیوں روش چارہ گری بھول گئے؟ اب میرے اشک محبت بھی نہیں آپ کو یاد آپ تو اپنے ہی دامن کی نمی بھول گئے اب مجھے کوئی دلائے نہ محبت کا یقیں جو مجھے بھول نہ سکتے تھے وہی بھول گئے اور کیا چاہتی ہے گردش ایام کہ ہم اپنا گھر بھول گئے ، ان کی گلی بھول گئے کیا کہیں کتنی ہی باتیں تھیں جو اب یاد نہیں کیا کریں ہم سے بڑی بھول ہوئی ، بھول گئے
Last reply by Waqas Dar, -
- 0 replies
- 6.7k views
اے دردِ ہجر یار غزل کہہ رہا ہوں میں بے موسمِ بہار غزل کہہ رہا ہوں مہیں میرے بیانِ غم کا تسلسل نہ ٹوٹ جائے گیسئوں ذرا سنوار غزل کہہ رہا ہوں میں راز و نیازِ عشق میں کیا دخل ہے تیرا ہٹ فکرِ روزگار غزل کہہ رہا ہوں میں ساقی بیانِ شوق میں رنگینیاں بھی ہو لا جامِ خوشگوار غزل کہہ رہا ہوں میں تجھ سا سخن شناس کو ئی دوسرا نہیں سن لے خیالِ یار غزل کہہ رہا ہوں میں ناصر کاظمی
Last reply by Urooj Butt, -
-
- 0 replies
- 710 views
میں تھک گیا ہوں اساطیر جمع کرتے ہوئے گذشتگاں کی تصاویر جمع کرتے ہوئے میں سوچتا ہوں ابھی تک کہ کتنا پیچھے ہوں اُس ایک شام کی تاخیر جمع کرتے ہوئے کسی کی بزم میں دل کیا غزل سرا ہوتا گزر گیا میں مزامیر جمع کرتے ہوئے نظر گلاب ِ لب و رخ سے شرمسار نہیں بیاضِ آبِ طباشیر جمع کرتے ہوئے میں صوفیا کے مزاروں پہ عمر بھر منصور پھرا ہوں لفظ میں تاثیر جمع کرتے ہوئے اک ایک وصل کا اسباب جمع کرتے ہوئے گنوائیں آنکھیں کہیں خواب جمع کرتے ہوئے گرفتِ شب میں تھے سو 'چشمہ جھیل' میں اپنی یہ عمر گزری ہے مہتاب جمع کرتے ہوئے ہوئی نہ بلب کے جتنی بھی روشنی ہم سے ہزار کرمک ِ شب تاب جمع کرتے ہوئے بنا لیا ہے سمندر طلب کی نائو میں سیاہ بختی کے گرداب جمع …
Last reply by Urooj Butt, -
- 2 replies
- 2.2k views
جب تیری یاد کے بازار سے لگ جاتے ہیں ڈر کے ہم بھیڑ میں دیوار سے لگ جاتے ہیں ہجر کے پیڑ سے غم کا جو ثمر گرتا ہے یوں تیری یاد کے انبار سے لگ جاتے ہیں پہلے کیا کم تھے میری جاں پہ عذاب دم کیا خبر تھی نئے آزار سے لگ جاتے ہیں اک مدت ہوئی کہ وحشتوں کو جانا ہے اب تو ہر سینہ حب یار سے لگ جاتے ہیں آج ہم اپنی عداوت کو بھی یوں پرکھیں گے آج دشمن کے گلے پیار سے لگ جاتے ہیں جب مقدر میں ہی منزل نہ ہو تو ہم کو دو قدم رستے بھی دشوار سے لگ جاتے ہیں کاش مرہم ملے ہم کو کہیں ان زخموں کا زخم جو اپنے کی گفتار سے لگ جاتے ہیں ان کی تصویر کو سینے سے لگا کر مشعل ہم تخیل میں گلے یار سے لگ جاتے ہیں جب تیری یاد کے بازار سے لگ جاتے ہیں ڈر کے ہم بھیڑ میں دیوار سے لگ جات…
Last reply by Urooj Butt, -
- 1 reply
- 1.2k views
آ چاند نگر تجھے لے جاؤں جہاں صرف پریمی بستے ہیں جہاں تارے ھر دم ہنستے ہیں جہاں کوہ قاف سے پریاں آتی ہیں اور مست سروں میں گاتی ہیں کوئی اور وہاں نہیں جا سکتا وہ دھرتی ہے دل والوں کی ان چاہت کے متوالوں کی اور سارے ہم خیالوں کی وہاں چاند پہ بڑھیا رہتی ہے جو ھر پریمی سے کہتی ہے جب دنیا دشمن هو جائے اور مٹی میں سب کھو جائے مت تنہا هو کے گھبرانا تم چاند نگر میں آ جانا❤
Last reply by Zarnish Ali, -
- 2 replies
- 1.3k views
تیرے لہجے کا وہ اثر ہوتے دیکھا ہم نے لفظوں کو امَر ہوتے دیکھا حُسن یار کی تعریف میں ، اکثر گُونگوں کو سُخن وَر ہوتے دیکھا ننگے پاؤں رکھے ، خاک پہ جب خاک کو سنگ مَرمَر ہوتے دیکھا لمسِ لبِ شیریں کی قُدرت سے نِیم کو بھی قندِ ثمر ہوتے دیکھا پہلی نظر اور جنبشِ سرمژگاں دلوں میں وَا ، دَر ہوتے دیکھا بہکنے لگیں ، پارسا بھی یہاں صبر کو ، بے صبر ہوتے دیکھا اُس کا ہمسفر ہونے کی آرزو لئے مُقیم ، مُسافر دَر بدر ہوتے دیکھا لبوں کی نزاکت چُرائیں ، گُلاب آفتاب کو سایہ آبر ہوتے دیکھا شب مانگے ، سیاہیِ زُلفِ جاناں پلکیں اُٹھیں ، سحر ہوتے دیکھا سُریلی آواز کی نغمگی سُن کر سازوں کو ، بے سُر ہوتے دیکھا سُنہری رنگت پہ قیامت سیاہ تل ٹُک…
Last reply by Urooj Butt, -
- 3 replies
- 1.1k views
ﺑﺎﺕ ﻧﮑﻠﮯ ﮔﯽ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﺩﻭﺭ ﺗﻠﮏ ﺟﺎﮰ ﮔﯽ ﻟﻮﮒ ﺑﮯ ﻭﺟﮩﮧ ﺍﺩﺍﺳﯽ ﮐﺎ ﺳﺒﺐ ﭘﻮﭼﮭﯿﮟ ﮔﮯ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﭘﻮﭼﮭﯿﮟ ﮔﮯ ﮐﮧ ﺗﻢ ﺍﺗﻨﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﮞ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﻮ ﺍﻧﮕﻠﯿﺎﮞ ﺍﭨﮭﯿﮟ ﮔﯽ ﺳﻮﮐﮭﮯ ﮨﻮﮰ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺍﮎ ﻧﻈﺮ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﮔﮯ ﮔﺰﺭﮮ ﮨﻮﮰ ﺳﺎﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﭼﻮﮌﯾﻮﮞ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ﮐﺌﯽ ﻃﻨﺰ ﮐﺌﯿﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﮐﺎﻧﭙﺘﮯ ﮨﻮﻧﭩﻮﮞ ﭘﮧ ﺑﮭﯽ ﮐﺌﯽ ﻓﻘﺮﮮ ﮐﺴﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﻟﻮﮒ ﻇﺎﻟﻢ ﮨﯿﮟ ﮨﺮ ﺍﮎ ﺑﺎﺕ ﮐﺎ ﻃﻌﻨﮧ ﺩﯾﻨﮕﮯ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﺍ ﺫﮐﺮ ﺑﮭﯽ ﻟﮯ ﺁﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﮐﺎ ﺫﺭﺍ ﺳﺎ ﺑﮭﯽ ﺍﺛﺮ ﻣﺖ ﻟﯿﻨﺎ ﻭﺭﻧﮧ ﭼﮩﺮﮮ ﮐﮯ ﺗﺎ ﺛﺮ ﺳﮯ ﺳﻤﺠﮫ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﭼﺎﮨﮯ ﮐﭻ ﺑﮭﯽ ﮬﻮ ﺳﻮﺍﻻﺕ ﻧﮧ ﮐﺮﻧﺎ ﺍﻥ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺎﺕ ﻧﮧ ﮐﺮﻧﺎ ﺍﻥ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﻧﮑﻠﮯ ﮔﯽ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﺩﻭﺭ ﺗﻠﮏ ﺟﺎﮰ ﮔﯽ
Last reply by Urooj Butt, -
- 2 replies
- 1k views
انتظار رات بھر دیدۂ نمناک میں لہراتے رہے سانس کی طرح سے آپ آتے رہے، جاتے رہے خوش تھے ہم اپنی تمناؤں کا خواب آئے گا اپنا ارمان بر افگندہ نقاب آئے گا نظریں نیچی کیے شرمائے ہوئے آئے گا کاکلیں چہرے پہ بکھرائے ہوئے آئے گا آ گئی تھی دلِ مضطر میں شکیبائی سی بج رہی تھی مرے غم خانے میں شہنائی سی پتیاں کھڑکیں تو سمجھا کہ لو آپ آ ہی گئے سجدے مسرور کہ معبود کو ہم پا ہی گئے شب کے جاگے ہوئے تاروں کو بھی نیند آنے لگی آپ کے آنے کی اک آس تھی اب جانے لگی صبح نے سیج سے اٹھتے ہوئے لی انگڑائی او صبا! تو بھی جو آئی تو اکیلی آئی میرے محبوب مری نیند اڑانے والے میرے مسجود مری روح پہ چھانے والے آ بھی جا تا کہ مرے …
Last reply by Urooj Butt, -
- 0 replies
- 699 views
مجھے میرا نام دو کچھ خواب دیوانے آئے ھیں تم ان کو رستہ دے دو ان کی کوئی خواہش پوچھو تعلق بناؤ ان سے کوئی یہ خواب حسین زندگی کے ہیں ان کو دلکش تمام دو آؤ اک خواب کی تعبیر میرے ہاتھ میرے نام دو میری دھوپ سی عمر رواں کو چاند تاروں سے سجی شام دو میری خواہش میری زیست کو مقام دو آؤ مجھے میرا نام دو
Last reply by Urooj Butt, -
- 0 replies
- 1.5k views
نگاہ- شوق سے کب تک مقابلہ کرتے وہ التفات نہ کرتے تو اور کیا کرتے یہ رسم- ترک- محبت بھی ہم ادا کرتے تیرے بغیر مگر زندگی کو کیا کرتے غرور- حسن کو مانوس- التجا کرتے وہ ہم ہیں کہ جو خود داریاں فنا کرتے کسی کی یاد نے تڑپا دیا پھر آ کے ہمیں ہوئی تھی دیر نہ کچھ دل سے مشورا کرتے یہ پوچھو حسن کو الزام دینے والوں سے جو وہ ستم بھی نہ کرتا تو آپ کیا کرتے ستم شعار ازل سے ہے حسن کی فطرت جو میں وفا بھی نہ کرتا تو وہ جفا کرتے ہمیں تو اپنی تباہی کی داد بھی نہ ملی تری نوازش- بیجا کا کیا گلا کرت نگاہ- ناز کی معصومیت ارے توبہ جو ہم فریب نہ کھاتے تو اور کیا کرتے نگاہ- لطف کی تسکیں کا شکریہ، لیکن متاع- درد کو کس دل سے ہم جدا کرتے (…
Last reply by Urooj Butt, -
- 3 replies
- 1.4k views
میرے خوابوں کے جھروکوں کو سجانے والی تیرے خوابوں میں کہیں میرا گزر ہے کہ نہیں پوچھ کر اپنی نگاہوں سے بتا دے مجھ کو میری راتوں کے مقدر میں سحر ہے کہ نہیں چار دن کی یہ رفاقت جو رفاقت بھی نہیں عمر بھر کے لیے آزار ہوئی جاتی ہے زندگی یوں تو ہمیشہ سے پریشاں سی تھی اب تو ہر سانس گراں بار ہوئی جاتی ہے میری اجڑی ہوئی نیندوں کے شبستانوں میں تو کسی خواب کے پیکر کی طرح آئی ہے کبھی اپنی سی، کبھی غیر نظر آئی ہے کبھی اخلاص کی مورت کبھی ہرجائی ہے پیار پر بس تو نہیں ہے مرا لیکن پھر بھی تو بتا دے کہ تجھے پیار کروں یا نہ کروں تو نے خود اپنے تبسم سے جگایا ہے جنہیں ان تمناوں کا اظہار کروں یا نہ کروں تو کسی اور کے دامن کی کلی ہے لیکن میری راتیں تری…
Last reply by Hareem Naz, -
-
- 2 replies
- 1.7k views
کیا کرے میری مسیحائی بھی کرنے والا زخم ہی یہ مجھے لگتا نہیں بھرنے والا زندگی سے کسی سمجھوتے کے باوصف اب تک یاد آتا ہے کوئی مارنے، مرنے والا اُس کو بھی ہم تیرے کُوچے میں گزار آئے ہیں زندگی میں وہ جو لمحہ تھا سنورنے والا اُس کا انداز سُخن سب سے جُدا تھا شاید بات لگتی ہوئی، لہجہ وہ مُکرنے والا شام ہونے کو ہے اورآنکھ میں اِک خواب نہیں کوئی اِس گھر میں نہیں روشنی کرنے والا دسترس میں ہیں عناصر کے ارادے کس کے سو بِکھر کے ہی رہا کوئی بکھرنے والا اِسی اُمّید پہ ہر شام بُجھائے ہیں چراغ ایک تارا ہے سرِ بام اُبھرنے والا
Last reply by Zarnish Ali, -
- 2 replies
- 1.5k views
ٹھہرے میرے اشکوں کا کچھ مول تو سہی کچھ تلخ ہی صحیح مگر تو بول تو سہی کیسے لگاؤ گے تم شب ہجر کا حساب بھاری ہے اک اک لمحہ تول تو سہی اچھا ہے وقت رخصت ساتھ رہو گے تم میں پیتا ہوں زہر ابھی تو گھول تو سہی خوب ہے یہ عادت سخن یار کی کھلیں گے اسطرح کچھ پول تو سہی بنا بیٹھا ہے گداگر تیرے در پہ کب سے خواہش ہے کہ جانے کو بول تو سہی بنا لیتا ہے دیوانہ اسے اپنا تکیہ کلام سن لے محبوب کا اک قول تو سہی ہوا کو بنا لے زخم دل کا رازداں عیاز دامن کو تو اپنے کبھی کھول تو سہی
Last reply by Zarnish Ali, -
- 2 replies
- 1.6k views
سب اداس لوگوں کی ایک سی کہانی ہے ایک جیسے لہجے ہیں ، ایک جیسی تانیں ہیں شہر یار پر سب کی ایک سی اڑانیں ہیں سب اداس لوگوں کے بے مراد ہاتھوں پر ایک سی لکریں ہیں سب کے زرد ہونٹوں پر قرب کی مناجاتیں ، وصل کی دعائیں ہیں بے چراغ راتوں میں ، بے شمار شکنوں کے ایک سے فسانے ہیں کھکھلاتے لمحوں میں بے وجہ اداسی کے ایک سے بہانے ہیں اشک آنکھ میں رکھ ، کھل کے مسکرانے کی ایک جیسی تشریحیں ، ایک سی وضاحت ہے ایک جیسے شعلوں میں سب کے خواب جلتے ہیں ایک جیسی باتوں پر سب کے دل دھڑکتے ہیں
Last reply by Zarnish Ali, -
- 2 replies
- 1.7k views
چلو تم کو ملاتا ہوں میں اس مہمان سے پہلے جو میرے جسم میں رہتا تھا، میری جان سے پہلے مجھے جی بھر کے اپنی موت کو تو دیکھ لینے دو نکل جائے نہ میری جان، میرے ارمان سے پہلے کوئی خاموش ہو جائے تو اسکی خاموشی سے ڈر سمندر چپ ہی رہتا ہے، کسی طوفان سے پہلے میری آنکھوں میں آبی موتیوں کا سلسلہ دیکھو یہ مالا روز جبتا ہوں میں، اک مسکان سے پہلے ہمدم ہوں تیرا، یہ میرا فرض بنتا ہے تجھے ہوشیار کر دوں میں، تیرے نقصان سے پہلے
Last reply by Zarnish Ali, -
- 1 reply
- 1.7k views
پاگل آنکھوں والی لڑکی اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو تھک جاؤگی کانچ سے نازک خواب تمھارے ٹوٹ گئے تو پچھتاؤگی سوچ کا سارا اجلا کندن ضبط کی راکھ میں گھل جائیگا کچے پکے رشتوں کی خوشبو کا ریشم کھل جائے گا تم کیا جانو؟ خواب، سفر کی دھوپ کے تیشے خواب ، ادھوری رات کا دوزخ خواب، خیالوں کا پچھتاوا خوابوں کی منزل رسوائی خوابوں کا حاصل تنہائی تم کیا جانو؟ مہنگے خواب خریدنا ہوتو آنکھیں بیچنا پڑتی ہیں یا رشتے بھولنا پڑتے ہیں اندیشوں کی ریت نہ پھانکو پیاس کی اوٹ سراب نہ دیکھو اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو تھک جاؤگی !
Last reply by Waqas Dar, -
- 3 replies
- 1.4k views
آدھی روٹی بیوی بار بار ماں پر الزام لگائے جا رہی تھی اور شوہر بار بار اسکو اپنی حد میں رہنے کی کہہ رہا تھا لیکن بیوی چپ ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی بار بار زور زور سے چیخ چیخ کر کہہ رہی تھی کہ "اس نے انگوٹھی ٹیبل پر ہی رکھی تھی اور تمهارےاور میرے علاوہ اس کمرے میں کوئی نہیں آیا انگوٹھی ہو نا ہو ماں جی نے ہی اٹھائی ہے. بات جب شوہر کی برداشت سے باہر ہو گئی تواس نے بیوی کے گال پر ایک زور دار طمانچہ دےمارا ابتین ماہ پہلے ہیتو شادی ہوئی تھی. بیوی سے طمانچہ برداشت نہیں ہوا وہ گھر چھوڑ کر جانے لگی اور جاتے جاتے شوہر سے ایک سوال پوچھا کہ تمھیں اپنی ماں پر اتنا یقین کیوں ہے .. ؟؟ تب شوہر نے جو جواب دیا اس جواب کو سن کر دروازے کے پیچھے کھڑی ماں نے سن…
Last reply by Zarnish Ali, -
- 1 reply
- 993 views
ﻭﮦ ﻧﻮﮐﺮﺍﻧﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ ! ﻣﯿﺮﯼ ﻣﺎﮞ ﺗﮭﯽ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺯﺍﮨﺪ ﺻﺎﺣﺐ ﺁﻓﺲ ﮐﯿﻨﭩﯿﻦ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﭼﺎﺋﮯ ﭘﯽ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ ﮨﻤﮧ ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﺑﺠﮭﮯ ﺑﺠﮭﮯ ﺳﮯ ﺭﻭﯾﮯ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﭘﻮﭼﮭﯽ۔ ﻭﮦ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ’’ ﻣﺠﮭﮯ ﺁﺝ ﻣﺮﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﯿﻦ ﺳﺎﻝ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ‘‘ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻧﻈﺮﯾﮟ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺟﮩﺎﮞ ﺍﺱﺟﻤﻠﮯ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﺑﮭﺮ ﮐﯽ :ﻧﻘﺎﮨﺖ ﺍﺗﺮ ﺁﺋﯽ ﺗﮭﯽ۔۔۔ ﭘﮭﺮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ’’ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺳﮯ ﺑﺪ ﺗﻤﯿﺰ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ۔ ﺑﭽﭙﻦ ﻣﯿﮟ ﺳﮑﻮﻝ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺿﺪ، ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮐﮭﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻧﺨﺮﮮ، ﻭﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﯾﮧ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮨﮯ، ﯾﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﻭﮦ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮨﮯ۔۔۔ ﻣﺠﮭﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﯾﺎﺩ ﮐﮧ ﭘﺎﻧﭽﻮﯾﮟ ﮐﻼﺱ ﺗﮏ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﺳﮯ ﻧﮩﺎﯾﺎ، ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮐﮭﺎﯾﺎ، ﮐﭙﮍﮮ ﭘﮩﻨﮯ ﯾﺎ ﺟﻮﺗﻮﮞ ﮐﮯ ﺗﺴﻤﮯ ﺑﻨﺪ ﮐﯿﮯ ﮨﻮﮞ۔ﺑﺎﭖ ﮐﺎﺗﻮ ﻣﺠﮭﮯ ﺻﺮﻑ ﻧﺎﻡ ﮨﯽ ﻣﻼ۔ ﻧﮧ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﭘﯿﺎﺭ۔ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﺎ ﺳﮩﺎﺭﺍ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﮩﻦ ﮐﯽ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺗﯽ…
Last reply by Zarnish Ali, -
- 1 reply
- 1.7k views
!...خود کو عورت کی آنکھ سے دیکھا اور اک رمز کی سمجھ آئی عورت کو کبھی سیکس کی نظر کے علاوہ بھی دیکھنا ،بہت کچھ نظر آئے گا تم منہ پھاڑ کر کہ دیتےہو کہ "جاؤ تم میں تو عورت جتنا حوصلہ بھی نہیں "..تمہاری ہوا بھی نہیں جانتی کہ حوصلے اور ہردے میں جہاں عورت کھڑی ہے ،تم مر کر بھی وہاں نہیں آ سکتے ..تم عورت کو محض ایک قطرہ سونپتے ہو اور بدلے میں پورا وجود حاصل کرتے ہو ..کیا قطرے سے وجود تک کی یہ کتھا ! یہ بارامانت کسی تعظیم کا حقدار نہیں ؟؟ تمہیں دوسری غلط فہمی یہ دلا دی گئی کہ "نہیں بھائی نہیں عورت کو سمجھنا نا ممکن ہے "..یہ بات اور یہ قول یقینی طور پر کسی ایسے بزدل ترین شخص کا ہوگا جس کا سامنا اپنے سچ سے ہوا ہوگا اور وہ بھاگ کر اس غلط فہمی میں چھپ گیا ہوگا ..تم عورت کو بلکل س…
Last reply by Zarnish Ali, -
- 0 replies
- 1.1k views
اگر اپنی بہن کسی کو پسند کرتی ہو اور ملنے جاتی ہو تو اسے جان سے مار دینا چاہئے. کیونکہ وہ بدکردار ہے. اور لڑکا بے غیرت ہے. جب کسی کی بہن اپنے ساتھ محبت کا کھیل کھیلے تو وہ دنیا کی سب سے اچھی اور پاکباز عورت لگتی ہے. شادی سے پہلے کسی لڑکی سے محبت تھی. کیونکہ وہ بہت اچھی اور نیک لڑکی تھی. شادی سے پہلے بیوی کو کوئی پسند کرتا تھا تو بیوی بد کردار. طوائف بدکردار لیکن اس کے پاس روز جانے والا عزت دار. کوئی لڑکی کسی لڑکے کی باتوں میں آکر گھر چھوڑ دے تو لڑکا یہ کہہ کر اسے چھوڑ دیتا ہے کہ جب ماں باپ کی نہ ہوئی تو میری کیا ہوگی. جب مرد اپنی بیوی کی باتوں میں آکر ماں کی بے عزتی کرتا ہے اور اسکو گھر سے نکال دیتا ہے تو وہ اچھا شوہر کہلاتا ہے. کوئی لڑکی کسی لڑکے سے فون پر …
Last reply by jannat malik, -
- 5 replies
- 1.2k views
بے قراری سی بے قراری ہے وصل ہے اور فراق طاری ہے جو گزاری نہ جا سکی ہم سے ہم نے وہ زندگی گزاری ہے بن تمہارے کبھی نہیں آئی کیا مری نیند بھی تمھاری ہے اس سے کہیو کہ دل کی گلیوں میں رات دن تیری انتطاری ہے ایک مہک سمت دل سے آئی تھی میں یہ سمجھا تری سواری ہے خوش رہے تو کہ زندگی اپنی عمر بھر کی امید واری ہے (جون ایلیا)
Last reply by Waqas Dar, -
- 4 replies
- 1.2k views
ضبط کر کے ہنسی کو بُھول گیا میں تو اُس زخم ہی کو بُھول گیا ذات در ذات ہمسفر رہ کر اجنبی، اجنبی کو بُھول گیا صبح تک وجہِ جانکنی تھی جو بات میں اُسے شام ہی کو بُھول گیا عہدِ وابستگی گزار کے میں وجہِ وابستگی کو بُھول گیا سب دلیلیں تو مجھ کو یاد رہیں بحث کیا تھی اِسی کو بُھول گیا کیوں نہ ہو ناز اِس ذہانت پر ایک میں، ہر کسی کو بُھول گیا سب سے پُراَمن واقعہ یہ ہے آدمی، آدمی کو بُھول گیا قہقہہ مارتے ہی دیوانہ ہرغِم زندگی کو بُھول گیا خواب ہا خواب جس کو چاہا تھا رنگ ہا رنگ اسی کو بُھول گیا کیا قیامت ہوئی اگر اِک شخص اپنی خوش قسمتی کو بُھول گیا سوچ کر اُس کی خلوت انجمنی واں میں اپنی کمی کو بُھول گیا سب بُرے مجھ کو یاد رہتے ہیں جو بَھلا…
Last reply by Waqas Dar, -
- 3 replies
- 7.6k views
ﻣﯿﺮﮮ ﺩﺷﻤﻨﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﮩﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﺴﯽ ﮔﮩﺮﯼ ﭼﺎﻝ ﮐﮯ ﺍﮨﺘﻤﺎﻡ ﮐﺎ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﮨﯽ ﻓﻀﻮﻝ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺷﮑﺴﺖ ﯾﻮﮞ ﺑﮭﯽ ﻗﺒﻮﻝ ﮨﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺣﻮﺻﻠﮯ ﺟﻮ ﻣﺜﺎﻝ ﺗﮭﮯ ﻭﻩ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺣﺮﻑ ﺣﺮﻑ ﮐﮯ ﺟﺴﻢ ﭘﺮ ﺟﻮ ﻣﻌﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﭘﺮﻭﺑﺎﻝ ﺗﮭﮯ ﻭﻩ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺷﺎﻋﺮﯼ ﮐﮯ ﺟﮩﺎﻥ ﮐﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﺗﺘﻠﯿﻮﮞ ﮐﺒﮭﯽ ﺟﮕﻨﺆﮞ ﺳﮯ ﺳﺠﺎﺋﮯ ﭘﮭﺮﺗﮯ ﺧﯿﺎﻝ ﺗﮭﮯ ﻭﻩ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﺷﻤﻨﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﮩﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﻭﻩ ﺟﻮ ﺷﺎﻡ ﺷﮩﺮ ﻭﺻﻞ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﺳﯽ ﻟﺌﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﺴﯽ ﻟﺐ ﭘﮧ ﺟﺘﻨﮯ ﺳﻮﺍﻝ ﺗﮭﮯ ﻭﻩ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﮯ ﻭﻩ ﻭﻓﺎ ﮐﮯ ﺑﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﻭﺣﺸﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﮐﻤﺎﻝ ﺗﮭﮯ ﻭﻩ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﺷﻤﻨﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﮩﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻭﻩ ﮐﺒﮭﯽ ﺟﻮ ﻋﮩﺪ ﻧﺸﺎﻁ ﻣﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ ﺧﻮﺩ ﭘﮧ ﺍﺗﻨﺎ ﻏﺮﻭﺭ ﺗﮭﺎ ﮐﮩﯿﮟ ﮐﮭﻮ ﮔﯿﺎ ﻭﻩ ﺟﻮ ﻓﺎﺗﺤﺎﻧﮧ ﺧﻤﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﺭﮮ ﺧﻮﺍﺏ ﻧﮩﺎﻝ ﺗﮭﮯ ﻭﻩ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺩﺳﺖ ﻟﺸﮑﺮ ﺷﺎﻡ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﮮ ﺳﺮﺧﺮﻭ ﻣﮧ ﻭ ﺳﺎﻝ ﺗﮭﮯ ﻭﻩ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﮯ ﮐﮧ ﺑﺲ ﺍﺏ ﺗﻮ …
Last reply by Waqas Dar, -
- 2 replies
- 2k views
سچ ہے ہمیں کو آپ کے شکوے بجا نہ تھے بے شک ستم جناب کے سب دوستانہ تھے ہاں، جو جفا بھی آپ نے کی قاعدے سے کی ہاں، ہم ہی کاربندِ اُصولِ وفا نہ تھے آئے تو یوں کہ جیسے ہمیشہ تھے مہرباں بُھولے تو یوں کہ گویا کبھی آشنا نہ تھے کیوں دادِ غم ہمیں نے طلب کی، بُرا کیا ہم سے جہاں میں کشتۂ غم اور کیا نہ تھے گر فکرِ زخم کی تو خطاوار ہیں کہ ہم کیوں محوِ مدح خوبیِ تیغِ ادا نہ تھے ہر چارہ گر کو چارہ گری سے گریز تھا ورنہ ہمیں جو دکھ تھے ، بہت لادوا نہ تھے لب پر ہے تلخیِ مئے ایّام، ورنہ فیض ہم تلخیِ کلام پہ مائل ذرا نہ تھے
Last reply by Zarnish Ali, -
- 2 replies
- 1k views
یادوں کا حساب رکھ رہا ہوں سینے میں عذاب رکھ رہا ہوں تم کچھ کہے جاؤ کیا کہوں میں بس دل میں جواب رکھ رہا ہوں دامن میں کیے ہیں جمع گرداب جیبوں میں حباب رکھ رہا ہوں آئے گا وہ نخوتی سو میں بھی کمرے کو خراب رکھ رہا ہوں تم پر میں صحیفہ ہائے کہنا اک تازہ کتاب رکھ رہا ہوں
Last reply by Waqas Dar, -
- 1 reply
- 1.1k views
اب وہ گھر اک ویرانہ تھا بس ویرانہ زندہ تھا سب آنکھیں دم توڑ چکی تھیں اور میں تنہا زندہ تھا ساری گلی سنسان پڑی تھی باد فنا کے پہرے میں ہجر کے دالان اور آنگن میں بس اک سایہ زندہ تھا وہ جو کبوتر اس موکھے میں رہتے تھے کس دیس اڑے ایک کا نام نوازندہ تھا اور اک کا بازندہ تھا وہ دوپہر اپنی رخصت کی ایسا ویسا دھوکا تھی اپنے اندر اپنی لاش اٹھائے میں جھوٹا زندہ تھا تھیں وہ گھر راتیں بھی کہانی وعدے اور پھر دن گننا آنا تھا جانے والے کو جانے والا زندہ تھا دستک دینے والے بھی تھے دستک سننے والے بھی تھا آباد محلہ سارا ہر دروازہ زندہ تھا پیلے پتوں کو سہ پہر کی وحشت پرسا دیتی تھی آنگن میں اک اوندھے گھڑے پر بس اک کوا زندہ تھا
Last reply by Waqas Dar,
-
Recently Browsing 0 members
- No registered users viewing this page.
